حکومتی بے حسی سیلاب متاثرہ علاقوں میں غربت ،افلاس اور صحت کے حوالے سے بہت بڑا انسانی بحران کھڑا کر سکتی ہے،نثار فیضی

02 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت بلخصوص پنجاب حکومت کی کارکردگی نہایت مایوس کن ہے عوام گرے ہوئے گھروں ،تباہ شدہ انفراسٹکچراور فصلوں کے ساتھ اب بھی بے یارو مدد گار امداد کے منتظر ہیں موجودہ سیاسی بحران کے بعد حکمران اب یہ اخلاقی مینڈیٹ نہیں رکھتے کہ وہ عوامی مسائل ومشکلات میں کوئی کمی لا سکیں اور بلخصوص سیلاب سے متاثرہ افراد کی زندگی کو معمول پر لانے میں کامیاب ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی طرف سے پنڈی بھٹیاں میں متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کر تے ہوئے کیا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرین افراد کو پینے کے لیے پانی، دودھ کے کئی کاٹن ،چھوٹے بچوں کے لیے،بسکٹ کے ڈبے اور کپڑے ،رضائیاں بھی فراہم کی گئی اس موقع پر ان کے ہمراہ خیرالعمل فاﺅندیشن کی کور کمیٹی کے رکن مسرور نقوی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع حافظ آباد کے سیکر ٹری جنرل میاں نثارعباس بھٹی بھی موجود تھے ۔ نثار علی فیضی نے کہا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے کی تباہی ہوئی ہے سینکڑوں افراد کی جان چلی گئی ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے فصلیں تباہ ہوگئیں لیکن حکمرانوں نے سیلاب پر بھی اپنی سیاست چمکائی اور صرف فوٹو سیشن تک محدود رہے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے حکمرانوں کے دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے اکثر علاقوں میں متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں کوئی پر سان حال نہیں ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ان علاقوں میں غربت ،افلاس اور صحت کے حوالے سے بہت بڑا انسانی بحران کھڑا ہو سکتا ہے ۔ خیرالعمل فاﺅنڈیشن عید سے پہلے راشن کی ایک بڑی کھیپ سیلاب متاثرین کے لیے بھجوائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree