The Latest

وحدت نیوز(سکھر) سندھ کالعدم جماعتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، 3 شیعہ افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، خیرپور میں میر منظور تالپور کے قتل کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ پر عائد ہوتی ہے، اپنی ناکامی پر وہ فوری مستعفی ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے کراچی وحدت ہاؤس میں علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، حسن ہاشمی، حیدر زیدی، رضا نقوی، ناصر حسینی، ذیشان حیدر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جاری اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت خیرپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ حکومتی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔

 

علامہ عبداللہ مطہری کا کہنا تھا کہ کراچی میں شیعہ پولیس اہلکار انوار جعفری، حیدرآباد میں شیعہ نوجوان غلام نبی اور خیرپور میں میر منظور تالپور کو حکومتی سرپرستی میں کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جانا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ ہونا جبکہ اس سے قبل مجلس و حدت مسلمین کی لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی حکومت کی جانب سے پرمیشن دینے کے بعد واپس لینا، جلسہ کی تشہیری مہم میں کام کرنے والے کارکنان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سر پرستی میں کالعدم گروہوں کے دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنانا، واقعہ کی تاحال ایف آئی آر نہ کٹنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ واقع میں صوبائی حکومت ملوث ہے۔

 

علامہ عبد اللہ مطہری نے وفاقی حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبہ میں جاری شیعہ افراد کی نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کریں۔ علامہ عبد اللہ مطہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ حکومت میں موجود کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے حمایت یافتہ خورشید شاہ اور قائم علی شاہ سمیت دیگر کالی بھیڑوں کو علیحدہ کریں تاکہ سندھ کو کالعدم جماعتوں کے تکفیری دہشتگردوں کی آماجگاہ بننے سے روکا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ رابطہ کونسل پشاور کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پشاور میں ملت جعفریہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفد نے علامہ امین شہیدی کو پشاور میں ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مخالف اقدامات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اگر مسائل کا حل نکالنا ہے تو سب سے پہلے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ضروری ہے، کہ ہم جو کام کر رہے ہیں وہ اپنی ذات یا شہرت کے لئے ہے، یا رضائے الٰہی کے لئے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر پشاور میں ہماری طرف کسی قسم کا تعاون درکار ہوا تو انشاءاللہ ہم ضرور کرینگے۔ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ پشاور کے اہل تشیع کسی بھی طرح اُٹھ کر اپنے حقوق کا دفاع کریں اور ہم بھی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔ علامہ امین شہیدی کیساتھ ملاقات کرنے والے وفد میں سید اظہر علی شاہ، سید ابرار حسین شاہ، بختیار راضی اور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس سیکرٹری ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پشاور کی سطح پر آئندہ مختلف قسم کے ملی پروگرام مشترکہ طور پر تشکیل دیئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو ’’ یوم قرار داد پاکستان‘‘ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کاجتناشکرادا کیا جائے کم ہے جوقومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں ان قوموں اپنی قدرومنزلت وقت کے ساتھ کھودیتی ہے اورانکا نام صفحہ ہستی سے مٹ جا تا ہے ۔ یوم پاکستا ن کے مو قع پرایک بیان میں سیدتصور موسوی نے23؍ مارچ 1940ء کو بانیان پاکستان نے ایک قرارداد منظور کرکے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن پاکستان کی بنیاد رکھی لیکن آزادی کے باوجود پاکستان کے عوام کو دہشتگردوں اور ظالم حکمرانوں کے چنگل سے آزاد نہیں کرایا جاسکا ، کرپٹ سیاسی کلچر اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان دولخت ہوگیا اور آج باقی ماندہ پاکستان کی سلامتی و بقاء خطرے میں دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اورملک میں بسنے والے مختلف عقائد ،مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کوآ]س میں لڑانے کی سازشیں کی جاری ہیں لہٰذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی فضا ء کو پروان چڑھانا ہوگا۔ سید تصور موسوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جسکا خواب قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا تاکہ پاکستان سے ہشتگردی ،موروثی سیاست کا خاتمہ ہو اور ملک میں غریب و مظلوم عوام کی اسلامی طریق کارکے مطابق حکمرانی قائم کی جاسکے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے استحکام پاکستان عزم نو کانفرنس آج مرکزی وحدت سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں شیعہ سنی علماء کرام کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء شرکت کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے قائد علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی خصوصی خطاب کریں گے۔ وحدت سیکرٹریٹ میں پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈوں کی پرچم کشائی کی جائے گی۔ وحدت سکاؤٹس اوپن گروپ کا دستہ سلامی دے گا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد استحکام پاکستان عزم نو اور ہمارا کردار کے موضوع پر گفتگو کریں گے اسکے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء ملی نغمے اور دیگر قومی دن کی مناسبت سے پروگرام پیش کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے استحکام پاکستان عزم نو کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور اہم قومی دنوں کو شان شوکت سے منا کرکے قومی ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہیں 23مارچ 1947ء کو قرار ادا پاکستان کی بنیاد اور پھر محنت لگن مسلسل جدوجہد کے بعد ہی ہمیں آزاد ی نصیب ہوئی آج ہمیں اس آزادی کی قدر کرنا ہوگی قومیں جذباتی نعروں ،ملی نغموں اور تقریروں سے نہیں بنتیں بلکہ اس کیلئے محنت جدوجہد اتحادو اتفاق کی ضرورت ہوتی ہے۔23مارچ یوم پاکستان کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی ہر طرح سے تربیت کریں گے ان خیالات کا اظہا ر ا نہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکو ل مری آباد کا دورہ کرتے ہوئے لاہور سے آئے ہوئے میڈیا کے اراکین اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اپنی تاریخ کے ساتھ انصاف نہیں کیا جس کی وجہ سے قیام پاکستان کے 24سال بعد ہی پاکستان دولخت ہوا اوربنگلہ دیش کی صورت میں ہمیں صدمے سے دوچار ہونا پڑا جس شہر میں قیام پاکستان کی جدوجہد کیلئے مسلم لیگ کا قیام وجود میں آیا تھااسی شہر سے پاکستان کے خلاف سازش شروع ہوئی جو بڑے افسوس کی بات ہے ہم نے اپنے ملک وقوم کے ساتھ انصاف نہیں کیا اب ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ وہ کون سے حالات تھے جن کے باعث بنگلہ دیش کا سانحہ رونما ہوا ثقافت، تاریخ ،معاشی، ناانصافی اورظلم وتشدد کے ذریعے قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں معاشی ناانصافیاں ظلم جبر تشدد سے ہم اپنی منزل نہیں پا سکتے ہمیں تمام اقوام کے معاشی حقوق، ثقافت اورتاریخ کے حوالے سے ان کو انکا مقام اوربرابری کی بنیاد پرانکا حق دینا ہوگا ہم پاکستانی قوم ہیں ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا ظلم جبر تشدد سے کبھی تاریخیں نہیں بنتیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن تمام اساتذہ کرام سے کہوں گا کہ وہ اپنے بچوں کو محبت پیار کا درس دیں اور تاریخ کے مطابق اپنے بچوں کوتعلیم و تربیت فراہم کریں تاکہ نوجوان نسل کامیابی کی طرف گامزن ہوسکے بچے ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ہمیں اس سرمائے کو محفوظ رکھناہے۔

 

انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں 50ہزار کے قریب مظلوم شیعہ ہزارہ، فوجی، پولیس، ایف سی کے جوان اورمیڈیا سے تعلق رکھنے والے افرادشہید ہوئے ان لوگوں کومسلمانوں نے ہی قتل کیا آج کے دن ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ کس مقصد کیلئے یہ خون خرابہ ہورہا ہے آج مسلمان مسلمان کا گلہ کاٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام پاکستانی شیعہ سنی،مسیحی اورہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادری ہمارے جسم کا حصہ ہیں نفرتوں سے اب کوئی فائدہ نہیں اور آج ہمیں محبت پیار کو عام کرنا ہوگااور حقیت کا سامنا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق،مسالک اور تاریخ و ثقافت کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ رکھنا ہوگا تاکہ ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے جن عظیم مقاصد کیلئے ہمارے برزگوں نے قربانیاں دیں ان کو رائیگاں نہیں جانے دیں اور ایک عظیم پاکستان کی بنیا د رکھیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس سے جاری بیان میں حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی تو جہ اس طر ف دلائی گئی کہ لاکھوں کی آبا دی اور روزانہ ہزا روں کی تعدا د میں مریضو ں کیلئے شھید محتر مہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پیر ا میڈیکل اسٹاف کے تما م شعبوں میں شدید فقدا ن پا یا جا تا ہے جس میں اسپشلسٹ ڈا کٹرز ، نر سز ، ڈسپنسر ز اور ٹیکنیشنز شا مل ہیں ۔ مذکورہ ہسپتال میں رات کے وقت صرف ایک ڈاکٹر اور ایک نر س ڈیوٹی پر ہوتے ہیں جو بہت نا کا فی ہے ذچہ و بچہ کے حو الے سے یہ شعبہ با لکل غیر فعا ل ہے اور رات کو ایمر جنسی کی صورت میں مر یضو ں کو دوسرے ہسپتا لوں کی طر ف ریفر کیا جا تا ہے ۔اکثر شعبو ں میں نہ ڈاکٹر ہے نہ مشینر ی ۔ امراض دل ، اعصاب ، آئی سی یو ، این آئی سی یو کے شعبے ابھی تک قا ئم نہیں قا ئم نہیں کیئے جا سکے حا دثا ت اور ہنگامی صو رتحا ل سے نمٹنے کیلئے کو ئی انتظا م نہیں اور بعض مو جو د شعبوں میں بھی ڈاکٹر صا حبان آپر یشن کے وسا ئل نہ ہو نے کی وجہ سے معذر ت کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے لو گو ں کو شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ تا ہیں۔ مو جو دہ حا لا ت کے تنا ظر میں ا س ہسپتا ل کی اہمیت اور افا دیت اور زیا دہ ہو جا تی ہے مگر ان مسا ئل کو حل کرنے کیلئے صو با ئی حکو مت اور محکمہ صحت باالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہی در این حال اس ہسپتال کو کُھلے ہو ئے پا نچ سا ل بیت رہے ہے ۔انہوں نے مطا لبہ کیا گیا کہ شھید محتر مہ بے نظیر بھٹو ہسپتال ک مذکو رہ مسا ئل کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے وگر نہ اس ضمن میں حکام با لااور محکمہ صحت کی غفلت مجرما نہ ہو گی اور عوام کا احتجا ج کر نا حق بہ جا نب ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) یوم پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایک سیمینار بعنوان استحکام پاکستان23مارچ بروز اتوار،2:30 بجے سہ پہر کو ایمبسیڈرہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس سیمینار سے صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شہریار خان،مرکزی رہنما تحریک منہاج القران عمر ریاض عباسی،سینٹرل جوائنٹ سیکر ٹری (PML-Q)سجاد بخاری،ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف خطاب کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ،رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کےسیکریٹری مالیات علامہ محمد امین شہیدی کریں گے۔ اس سیمینار کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جبکہ مہمانان گرامی کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ روز پاکستان کی دیوبندی مکتب فکر کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس کے بعد ہم خیال طالبان مخالف جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں اور روابط جاری ہیں بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ سنی اتحادکونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضاعابدی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم قوم کی ترجمان ہے، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے معتدل امیدوار سامنے لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کے دورہ جات کے موقع پر تنظیمی مسولین اور عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کوہاٹ میں شہداء ملت کے گھروں پر حاضری دی اور ورثاء کے ساتھ تعزیت کی۔ علامہ سید سبطین نے اورکزئی ایجنسی کے دورے کے موقع پر کہا کہ اس وقت شرپسند اورکزئی ایجنسی کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہذا ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، اس وقت اتحاد بین المومنین کے لئے کوششوں کو پہلے سے زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ جلد کوہاٹ ڈویژن پاکستان کے فعال ڈویژن میں سے ایک ہوگا۔

 

علامہ سید سبطین نے ضلع ہنگو کے دورہ کے موقع پرعلامہ نور آغا، علامہ جبار علی، علامہ میر حسن سمیت دیگر شحصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ علامہ سید سبطین نے ضلع کوہاٹ کے شہید علامہ شیر علی طوری کے گھر جاکر ان کے بچوں سے تعزیت کی۔ اور شہید کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ضلع پشاور کا دورہ کرتے ہوئے سید ابرار حسین شاہ سے بھی ملاقات کی اور پشاور میں مجلس وحدت کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ علامہ سید محمد سبطین نے ضلع چارسدہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے تنظیمی مسولین سے کہا کہ اس وقت چارسدہ کی اس ناامنی کے باوجود کام کرنا جہاد عظیم کے برابر ہے۔

 

انہوں دورہ مردان میں تنظیمی مسولین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین مظلوم قوم ترجمانی کر رہی ہے۔ ہم ضلع مردان میں فلاح و بہبود، تبلغات اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مردان کی مرکزی امام بارگاہ بگٹ گنج کا بھی دورہ کیا، (جس کو کچھ عرصہ قبل شہید کیا گیا تھا)۔ علامہ سید سبطین نے کہا کہ انشاء اللہ مردان کی شہید امام بارگاہ کو پہلے سے بھی کئی گنا خوبصورت تعمیر کیا جائے گا۔ آخری میں علامہ سید سبطین نے ضلع نوشہرہ کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل اونگزیب جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے اور متعدل امیداورں کو سامنے لائیں گے۔

وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ جب تک بیرونی فنڈنگ کو بند نہ کیا جائے تب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی اور نہ فرقہ واریت بند ہوگی، کوئی ملک آپ کو بکاؤ مال سمجھے اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہے تو یہ کسی صورت درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شام کی جنگ میں قطر، کویت، اردن اور ترکی کا بھی حصہ تھا لیکن اب انہوں نے خود کو الگ کر لیا ہے، اس کے نتیجے میں اب سعودیہ اور بحرین  تنہا رہ گئے ہیں،  بحرین کی حکومت سعودیہ کی وجہ سے قائم ہے کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے، پس اس صورت حال میں ان کو نئے حریف، نئے ساتھی اور نئی فوج چاہئے اور خطے میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھنے کیلئے کچھ ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں، اسی لئے گذشتہ ایک ماہ میں ان کے کئی وفد پاکستان آئے اور پاکستان کے کئی وفد ادھر جا چکے ہیں، لیکن ہمیں کسی بھی ملک میں اپنی فوج یا اسلحہ بھیجنے سے گریز چاہیئے، قومی لیول پر اور برابری کی سطح پر تمام ممالک سے تعلقات ہونے چاہیں لیکن جب کوئی ملک آپ کو بکاؤ مال سمجھے اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہے تو یہ کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  طالبان سے مذاکرات تو ہو جائیں گے مگر کبھی بھی دہشتگردی ختم نہیں ہو گی اور نہ فرقہ واریت بند ہو گی،اس لئے کہ  جب تک پیچھے سے پائپ لائن (بیرونی فنڈنگ) کو بند نہ کیا جائے اس وقت تک ممکن نہیں ہے کہ آپ ایسے لوگوں کو روک سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree