The Latest
وحدت نیوز( تحصیل گنداخہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی تحصیل گنداخہ کے تنظیمی دورے پر گنداخہ پہنچے تو مولانا عبدالحق بلوچ اور محمد علی جمالی کی قیادت میں تنظیمی کارکنوں اور معززین نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقعہ پر گنداخہ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں سے نمٹنے کے لئے مذہبی جنونی دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، جبکہ کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کو مصنوعی طریقے سے طاقتور کیا گیا۔ یہ رویہ بلوچستان اور اس کے عوام کے لئے المیہ سے کم نہیں ۔ عوام اس بات پر حیران ہیں کہ بزرگ قوم پرست لیڈر کی نماز جنازہ ، فرقہ وارانہ نفرتوں کے علمبردارفرد نے کیسے پڑھائی۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں شیعہ سنی مسلمان مل کر نواسہ ء رسول ﷺ امام حسین عالیمقام ؑ کا غم مناتے ہیں، جلوسہائے عزاداری اور مجالس عزا کی سیکورٹی کے سلسلے میں حکومت کو فول پروف انتظامات کرنے چاہئیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور وحدت اسکاؤٹس قیام امن کے سلسلے میں حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ماہ محرم کے سلسلے میں صوبائی و ضلعی سطح پرعزاداری سیل تشکیل دے دیئے ہیں۔ صوبائی عزاداری سیل سید ظفر عباس شمسی، مولانا برکت علی مطہری، آغا سہیل ، مولانا عبدالحق بلوچ و دیگر پر مشتمل ہو گی۔ جبکہ ہر ضلع اور ڈویژن کے لئے علیحدہ عزاداری سیل ہوں گے، سید عبدالقادر شاہ ، سید نیاز شاہ، غلام حسین شیخ اورمولانا محمد علی جمالی نصیر آباد ڈویژن کے مسؤل ہوں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) اٹھارہ اکتوبر کوشہدائے راہ ولایت کانفرنس شہداء و طن و ملت سے تجدیدعہد وفاکیلئے منعقد کی جائے گی ،شہداء کانفرنس انچولی امروہہ گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران کو کمیٹی ممبران کی کاوشیں جاری ہیں، کراچی محرم الحرام سے قبل شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ، لانڈھی و کو رنگی ریاستی اداروں کی سر پرستی میں کالعدم دہشتگرد گرہوں کی سر گرمیوں کا سندھ حکومت نوٹس لے گزشتہ روز لانڈھی میں ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد منیر رضا نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں ،کراچی ، گلگت، پشاور اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، حکمرانوں نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ محرم الحرام میں جلوس وعزاداری کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے،ہم اپنا سب کچھ عزاداری کی بقاء کی خاطر قربان کر سکتے ہیں ،روٹ کی تبدیلی، جلوسوں کی بندش، عزاداری کی محدودی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کراچی کے مختلف عوامی اجتماعات اور شہدائے واہ ولایت عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی ،مولانا نشان حیدر ساجدی ،آصف صفوی ،حیدر زیدی بھی موجود تھے۔
امام بارگاہ شہداء کربلاانچولی میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرامن اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کرنے، اْن کیخلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرنے اور پابند سلاسل کرنے کا عمل جاری ہے ہم وطن کے اندر دہشت گردی اور بے گناہوں کے قتل کو حرام سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک مخصوص تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کے لئے رسوائی کا سبب بن رہا ہے ان کا اثر کعبہ تک بڑھتا جا رہا ہے جسکی مثال خطبہ حج میں خودامام کعبہ کا ان تکفیریوں کے کیخلاف اعلان براٗت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن اور رواداری کیلئے انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنا ہو گا، بصورت دیگر یہ انتہا پسند تکفیری گروہ کی جانب سے خانہ جنگی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔نے کہا کہ انشاء اللہ18اکتوبرشہداء کانفرنس کے دن و طن دشمن اور اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے خلاف فرزندان اسلام و محب و طن عوام اپنی بھر پور طاقت کا ظاہرہ کریں گے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عید سعید غدیر کے پر مسرت موقع پر چنیوٹ میں منعقدہ جشن غدیر کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیرعلوی اور اموی حکومت کے درمیان خط تقسیم کا نام ہے، اتمام نعمت اور تکمیل دین کے روز کو خدا نے عید غدیر قرار دیا، ولایت پناہ گاہ بشریت بالمقابل حوادث زمانہ ہے، ولایت علی کا اصل مصدریعنی حکومت ، اختیار، اقتدار کا مقتدر علی ابن ابی طالب(ع) اور اولاد علی (ع)ہے، علی (ع)کی کرامات ، فضائل و اوصاف تمام مذاہب،ادیان، مسالک میں یکساں ہیں ، مولا امیر کی تشریعی ولایت مومن و منافق میں فرق واضح کرتی ہے، عاشورا کا پیش خیمہ غدیر ہے،ان کا کہنا تھا کہ غدیر میں اعلان کردہ حکومت علوی کی بحالی کی جدوجہد تا ظہور حجت عج جاری رہے گی،حکومت یتیمان علی ابن ابی طالب (ع)کی غصب شدہ میراث ہے، ہماری تمام تر جدوجہد اور فعالیت بھی اسی غصب شدہ میراث کی بازیابی کیلئےہے۔ ملت اسلامیہ کی جملہ مشکلات و مصائب کی وجہ پیغام ولایت سے روگردانی ہے،آج ضرورت اس امر کی ہےکہ امت مسلمہ خدا کی وحدانیت، محمد (ص) کی نبوت اور علی (ع )کی ولایت کے شعار پر اکٹھا ہواور اسلام دشمن قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہوجائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اٹھارہ ذی الحجہ امام علی علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کا دن ہے، عید غدیر اللہ کی طرف سے بھیجے گئے تمام ایام میں سے سب سے بڑا دن ہے، یہ اللہ کے ولی کی ولایت کے اعلان کا دن ہے، عید غدیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اگر اعلان ولایت نہ ہو تو دین اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، اللہ کی نعمتیں تمام نہیں ہوتی، اس اعلان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں خوشیاں منانی چاہئیں، اٹھارہ ذی الحج کا دن اکمال دین اور اتمام نعمت کا نام ہے، اس دن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں اللہ تعالٰی کی ولایت کے نفاذ کیلئے عملی کوششیں کرنی چاہیئیں، غیبت امام زمانہ علیہ السلام میں ہمیں ظہور امام علیہ السلام سے قبل دین کی حاکمیت کیلئے پہلے سے زائد کوششیں تیز کرنی چاہئیں، ہمیں ملک سے کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور ہر معاشرتی برائی کا راستہ روکنے کیلئے عملی اقدام اٹھانے چاہئیں، پاکستان کے اندر ہمیں ایک نیک اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے اپنا فریضہ ادا کرنا چاہیئے۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ دین کے عملی نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دین کے نفاذ میں دو طرح کے دشمن رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ایک وہ جو ظاہری ہیں جیسے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری طاقتیں اور دوسرے وہ جنہوں نے دین کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، جیسے پاکستان میں طالبان ہیں، اسی طرح القاعدہ اور آج کے دور میں داعش ہے، اس طرح کے گروہوں نے دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نقصان پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔ انسانوں کی گردنیں گاجر مولی کی طرح اڑانے والوں نے سے امت مسلمہ کا ایک بڑا حصہ متاثرہ ہوا ہے، لٰہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر ان کا مقابلہ کریں۔
وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے 19 اکتوبر کو ’’عزاداری سید شہداء (ع) کا تحفظ اور اس کے عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے ہنگو میں کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی کے مطابق 19 اکتوبر 2014ء بروز اتوار صبح 9 بجے شہداء کی سرزمین ہنگو پر شیعان حیدر کرار (ع) کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، قومی امام بارگاہ پاس کلے میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں سمیت علاقہ کے نامور علمائے کرام خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کا مقصد محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری سید الشہداء (ع) کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور علاقہ سمیت ملکی صورتحال کے تناظر میں عوام میں بیداری و تحرک پیدا کرنا ہے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی، فوج دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرے، صوبہ بالخصوص پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ پاکستانی عوام کے دل کی آواز ہے، لوگ اس نظام سے تنگ ہیں، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تحریک انصاف بھی عوام بالخصوص ملت تشیع کو انصاف نہ دے سکی، انہوں نے کہا کہ پشاور میں آئے روز اہل تشیع کو چن چن کر قتل کیا جاتا ہے، قاتل دندناتے نظر آتے ہیں، آج تک قاتلوں کو نہ گرفتار کیا گیا اور نہ ہی منظر عام پر لایا گیا، تحریک انصاف سے ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں، یہ حکومت کوئٹہ جیسے حالات پیدا کر رہی ہے اور ہمیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے، پشاور ہمارا مقتل بن چکا ہے، جہاں روزانہ ہماری لاشیں گرتی ہیں، پشاور کے شہری بھی اسی ملک کے شہری ہیں، جن کا تحفظ آپ پر واجب ہے۔ اس شہر کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حراموش سانحہ پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔ گلگت میں وزارت داخلہ کی جانب سے گذشتہ ماہ دہشتگردی کے امکانات کے حوالے سے جاری مراسلہ اور علی مسجد سے برآمد شدہ بم جسے پولیس نے ناکارہ بنا دیا اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت میں دہشتگرد تخریبی کاموں میں لگے ہوئے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ ان واقعات کو کنٹرول کرنے کی بجائے اور ذمہ داروں تک رسائی حاصل کرنے کی بجائے انکی وکالت میں مصروف ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک عمل ہے۔ گلگت انتظامیہ اگر سانحہ حراموش کو دہشتگردانہ واقعہ قرار دینے کے لیے تیار نہیں تو گذشتہ سال حراموش جانے والی اسی ڈرائیور کی گاڑی پر مناور میں دستی بم حملہ کس نے کیا تھا کیا وہ بھی کوئی چھوٹا واقعہ تھا۔؟ گلگت انتظامیہ اپنی فرائض منصبی سے جی چرانے کی بجائے حقائق کا مقابلہ کرے اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے۔ اگر گلگت میں دوبارہ اس طرح کے تخریبی واقعات پیش آئے تو ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان اور مذہبی روداری کو سبوتاژ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں تیار کی جارہی ہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام اپنے ہاتھوں میں محبت اور اخوت کے دامن کو تھامے رکھیں۔ میں میڈیا کے توسط سے چلاس سے ہنزہ اور داریل سے گنگچھے تک کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں، ہشیار رہیں اور کسی قسم کی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ نام نہاد لیڈروں کو اور وہ افراد جنہوں نے عوام کو مسلکوں، علاقوں، قوموں اور لسانوں میں تقسیم کر کے بنک بیلنس بنائے ہیں انکے لیے اتحاد اور امن و محبت ہضم ہونے والی چیز نہیں لہٰذا اتحاد کی طاقت سے ہم گلگت بلتستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے اراکین صوبائی کابینہ کے ہمراہ ضلع نصیر آباد کا دورہ کیا اس موقعہ پر گوٹھ جمعہ خان عمرانی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی لہذا اہل سنت کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ ملک میں چہروں کی بجائے فرسودہ استحصالی نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ فرقہ وارانہ منافرت ، دہشت گردی ، جہالت ، غربت اور بے روزگاری کے خلاف جہاد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ جہاں اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون دیں گے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکن صوبائی اسمبلی میر ماجد ابڑو کی رہائشگاہ جاکر ان کی والدہ اور بیٹی کی وفات پر تعزیت کی اور جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین میر مجتبی ابڑو کے عشائیہ میں شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی کارکن تبدیلی کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں، انتخابی نظام میں خامیاں دور کیے بغیر حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن نہیں۔ آئین کی دفعہ 62, 63 پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت، جعلی ووٹوں کا اندراج اور جعل سازی کو جرم سمجھتے ہوئے اس کا راستہ روکا جائے ۔ سیاسی جماعتوں کے اندر غیر جمہوری رویوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ موروثی سیاست، لیڈر کی آمریت ، پارٹی الیکشن کی بجائے سلیکشن جیسے متعدد مسائل کے باعث سیاسی جماعتیں غیر جمہوری اداروں میں بدل چکی ہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) پنجاب کے عوام نے تبدیلی اور ملک میں جاری خاندانی اقتدار کے خاتمے کیلئے فیصل آباد میں عوامی ریفرنڈم کو کامیاب کرکے ثابت کیا کہ سٹیٹس کو کے پیداوارحکمرانوں کے لئے قائد اعظم کے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں عوام نے اس ظالم اور کرپٹ نظام کو مسترد کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جشن غدیر کے مناسبت منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے فیصل آباد میں منعقدہ عوامی جلسے کو کامیاب بنا کر موجودہ حکمرانوں اور ان کے بنائے فرسودہ نظام کو مسترد کردیا انہوں نے مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ذمہ داران اور کارکنان کو دھوبی گھاٹ جلسے کو کامیاب بنانے پر مبارک باد پیش کی علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اب ہم اس فرسودہ نظام اور خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور غریب اور ان ظالم حکمرانوں کے ظلم سے پسے ہوئے عوام کو شعور دلائیں گے اور ان کا حقوق ان ظالم حکمرانوں سے چھین کر لینگے،علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہو گا عوامی بیداری کی اس لہر میں ان ظالم حکمرانوں کا بچ کر نکلنا ناممکن ہے اور انشااللہ پاکستان ایک مستحکم اور فلاحی ریاست بننے تک ہم اپنی جد جہد جاری رکھیں گے ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ اور دھرنوں کیوجہ سے پاکستانی عوام بیدار ہو گئے ہیں، اب اس عوامی بیداری کے نتیجے میں ملنے والی کامیابی اور تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ یہ اس انقلابی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے وی آئی پی کلچر کو برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور پاکستان میں تکفیری گروہوں کو شکست کا سامنا ہے۔ انہوں فیصل آباد میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارت کی حمایت کرنیوالے حکمرانوں کیخلاف پاکستانی عوام مکمل بیدار ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جہاں آپ کا پسینہ گرے گا، وہاں ہم اپنا خون دیں گے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے تمام رہنما اور فیصل آباد، چنیوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکن ہزاروں کی تعداد میں موجودتھے۔جلسے کا باقائدہ آغاز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے تلاوت کلام مجید سے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ، مسیحی رہنما جے سالک اور دیگر شامل تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ جس آواز کو پارلیمنٹ میں دبانے کی کوشش کی گئی آج اس آواز کو عوامی پارلیمنٹ سن رہی ہے، حکمران سوچتے تھے کہ ہم ہمت ہار جائینگے لیکن دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا لیکن ہم نے حوصلوں کی جنگ نہیں ہاری، حکمران شکست کھا چکے ہیں وہ کہیں بھی عوام کا سامنا نہیں کر سکتے، کرپشن، لوٹ مار اور ظلم اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ خون کے خطرے تک اپنے اہل سنت بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئیں ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اکھٹے جئیں گے اور اکھٹے ہی مریں گے، اب یہ پارٹنر شپ نظام کی تبدیلی تک جاری رہی گی، ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بیٹے اس ملک کو ظالم نظام سے نجات دلائیں گے، ہماری مشترکہ جدوجہد نے خائن حکمرانوں اور تکفیریوں کو تنہا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ پورے نظام کی تبدیلی کا نعرہ ہے۔ اب نواز شریف کو دنیا کی کوئی طاقت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچا سکتی، بھارت کے خیرخواہوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ نے سانحہ ماڈل کے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی اور مشترکہ سیشن شروع کیے، ان نام نہاد عوامی رہنماوں نے سانحہ ماڈل کے قاتلوں کی گرفتاری کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، الٹا انہیں بچانے کی کوششیں کی گئیں۔نواز شریف اور شہباز شریف دیکھ لیں لاہور سے اسلام آباد اور اب اسلام آباد سے فیصل آباد تک بیگناہوں کا لہو تمہارے تعقب میں آپہنچا ہے، ان دھرنوں نے نام نہادعوامی نمائندوں کے چہروں سے نقاب الٹ دی ہے، لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ یہ دہشتگردوں کے حامی ہیں، یہ اپنے مفاد کی خاطر تو جمع ہو سکتے ہیں لیکن عوام کیلئے اکھٹے نہیں ہو سکتے۔