The Latest
وحدت نیوز (میرپورخاص) لاہور چرچ میں دھماکوں . عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ کےخلاف میر پور خاص ڈگری میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا, مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپورخاص سیکریٹری جنرل سید بشیراحمدشاہ نقوی نے کہا کہ لاہور چرچ میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں اور مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،چرچ حملوں سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں شیعہ سنی جنگ نہیں ہے بلکہ تکفیری گروہ وطن عزیز کی سالمیت کے دشمن ہیں،سید بشیراحمدشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ تکفیریت ہی دراصل پاکستان کی دشمن ہے اور ملک عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ تکفیری گروہ ملت پاکستان کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی دہشت و بربریت سے خوف و ہراس کی فضا قاتم کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دھماکوں میں مرنے والوں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورے پاکستان میں تکفیری سوچ رکھنے والے اور ان کے صلاح کاروں کو تختہ دار پر نہیں لٹکا یا جائے گا تب تک ان جیسے واقعات ہوتے رہیں گے اور ملت پاکستان اسی طرح اپنے عزیزوں کے جنازے اٹھاتی رہے گی۔ پس اب وقت آگیا ہے کہ تکفیریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا جائے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج جلد ان جرائم پیشہ عناصر تک رسائی حاصل کر کے ان کو کیفر کردار تک پہچائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں گے،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے، سیاسی سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جسکی وجہ سے عوام ان نااہل اور کرپٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران بتائیں کہ وہ عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔؟ (ن) لیگ کے قائدین چھ ماہ میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا وعدہ کرتے رہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں کیا بلکہ آج ملک اور عوام کو درپیش مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید ناصر شیرازی اورکورکمیٹی کے اراکین اپنے دس روزہ گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے واپس لاہور پہنچ گئے،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان کے عوام کو وحدت اور اخوت کی لڑی میں پرو دیاہے،ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم پر تمام مکاتب فکر متحد ہیں حتیٰ کہ مسیحی برادری کی اکثریت نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت اختیار کی ہے،گلگت بلتستان کے عوام پر عزم ہیں اب اس الیکشن میں وہ کسی آزمائے ہوئے سیاسی اشرافیہ کے مکرو فریب کا شکار نہیں ہونگے۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کو تہران میں ، اسلامی ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان کے سربراہ اور اراکین سے خطاب میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کی کاوشوں کو قابل تعریف بتایا -
آپ نے فرمایا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم امانتداری کے ساتھ سخت کوشش کررہی ہےلیکن فریق مقابل حیلہ گر ہے اور پیٹھ میں خنجر گھونپتا ہے -
رہبرانقلاب اسلام نے اس نظریئے کو مسترد کردیا کہ جو طاقتور ہوتے ہیں انہیں حیلے کی ضرورت نہیں ہوتی -
آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ امریکا کو اتنی سیاسی ، اقتصادی اور فوجی قوت کے ساتھ دھوکے اور فریب کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن حقیقت کے اس برعکس ہے -
آپ نے فرمایا کہ امریکی دھوکے فریب اور حیلہ گری کے زیادہ محتاج ہیں -
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں کا طرزعمل بتاتا ہے کہ وہ اس وقت بھی دھوکے اور حیلہ گری سے کام لے رہے ہیں -
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایٹمی مذاکرات کی تکمیل کے لئے معینہ وقت قریب آتا ہے تو امریکیوں کا لہجہ زیادہ سخت ہوجاتا ہے اور ان کی حیلہ گری بڑھ جاتی ہے - آپ نے امریکا کے ریپبلیکن سنیٹروں کے کھلے خط کے بارے میں کہا کہ یہ خط امریکی نظام ميں سیاسی اخلاقیات کی پستی کی نشاندہی کرتا ہے -
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پوری دنیا میں سبھی ممالک میں مسلمہ بین الاقوامی اصول کے مطابق نئی حکومتیں ، سابقہ حکومتوں کے معاہدوں کی پابند ہوتی ہیں ، لیکن امریکی سنیٹروں نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد معاہدہ کالعدم ہوجائے گا -
رہبرانقلاب اسلامی نے امریکی کانگرس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ، صیہونی جوکرنے کانگرس میں کچھ باتیں کہیں ، امریکی حکام نے ان باتوں سے اظہار برائت کیا لیکن اسی کے ساتھ ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام بھی لگایا جو واقعی مضحکہ خیز ہے -
آپ نے فرمایا کہ امریکیوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں نے اس خطے میں داعش جیسے وحشی ترین دہشتگردوں کو تیار کیا اور اب بھی ان کی حمایت کررہے ہیں ، اور ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں
- آپ نے جعلی اور غیر قانونی صیہونی حکومت کی امریکا کی جانب سے حمایت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ واشنگٹن سرکاری طور پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے جو اپنے دہشتگردانہ اقدامات کا اعتراف کرتی ہے -
آپ نے فرمایا کہ امریکی حکومت اس غیر قانونی حکومت کی بدترین شکل میں حمایت کرتی ہے اور ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتی ہے –
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن دشمن اور انسانیت دشمن گروہ نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے ،دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہو گا،چاہے وہ مذہبی ہو یا سیاسی ،ملکی سلامتی و بقا کا تقاضا ہے کہ ان انسانیت دشمنوں کا خاتمہ کریں،ان کا کہنا تھا کہ غیرمسلموں کو تحفظ دینا ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے،اقلیتی برداری کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں،انسانیت و اسلام دشمن خارجیوں نے دنیا میں اسلام کو بدنام کر دیا ہے ،دراصل یہ گروہ درپردہ اسرائیل،امریکہ،اور انڈیا کے ایجنٹ ہیں،جو اپنے آقاوُں کے اشارے پر اسلامی تعلیمات اور اسلامی اقدار کو پامال کر رہے ہیں،الحمدللہ دنیا بھر میںیہ خارجی دہشت گرد گروہ شکست کھا رہا ہے اور انشااللہ پاک سر زمین سے ہماری افواج ان کے نا پاک وجود کا خاتمہ کر کے رہیگی،دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے قوم کو متحد ہو کر ہمارے سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور شہر کے چرچ میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانا درندگی کی بدترین مثال ہے۔وفاقی اور پنجاب حکومت کی بیڈ گورننس اور انتظامی نااہلی کے باعث یوحنا آباد لاہور میں چرچ میں دھماکوں کی بھر پورمذمت کرتے ہیں۔ سانحہ لاہور پنجاب حکومت کی غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت ہوا ہے۔ نون لیگ کی حکومت اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں وفاقی اور پنجاب حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ کالعدم جماعتیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زیر سرپرستی میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کی بد قسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز دہشت گردی کے بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ نون لیگ کی حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ دہشت گرد خود ان کے پالے ہوئے ہیں۔ حکومتی جماعت اس وقت دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہ بن چکی ہے۔ حکومتی اقدامات صرف میڈیا کی حد تک محدود ہے۔ دہشت گرد آزاد اور دندناتے پھر رہے ہیں۔ان کے خلاف اقدامات نہ کرنا حکومت کی کمزوری اور بے حسی کو ظاہر کرتی ہے۔ حکومتی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہے۔ مساجد ، امام بارگاہوں ، چرچ اور مندر کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مجلس وحدت مسلمین حکومت سے نہ صرف مطالبہ کرتے ہیں بلکہ تنبیہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ نہ اپنائے بلکہ ان ناپاک عناصر کا فوری اور مکمل صفایا کیا جائے۔ ہم مسیحی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) الحاج حیدر علی مرزا کی رسم قل امام بارگاہ گلستان زہرا وحدت روڈ ادا کی گئی،مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ الحاج حیدر علی مرزا ایک سچے محب وطن پاکستانی اور اتحاد امت کے علمبردار تھے،انہوں نے ہمیشہ امت کی وحدت اور ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھائی،آج تمام مکاتب فکر کے نمائندگان کی یہاں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ کہ اُن کی شخصیت ایک ہر دل عزیز شخصیت تھی،علامہ امتیاز کاظمی نے لاہور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف اب بھی حکمران خاموش ہیں یہاں دہشت گردی کے نام پر بے گناہوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو مکمل آزادی اور پروٹوکول حاصل ہے،وزیر داخلہ موصوف دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو صفائیاں پیش کرتے ہیں کہ آپ کے خلاف ہم کچھ نہیں کرینگے،رسم قل میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگ شریک ہوئے۔
وحدت نیوز (سکھر) وارثان شہدائے شکارپور کمیٹی کی جانب سے ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت چیئر مین شہداء کمیٹی علامہ مقصودعلی ڈومکی و ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کی، جبکہ کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعت کے نمائندوں اور ہندو، مسیحی اور سکھ برادری کے نمائندگان نے بھی خصوصی شرکت،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ پاکستان کو ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی کے ذریعے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو فرقہ واریت کا شاخسانہ قرار دینے کی مذموم کوششیں کی جاتی ہیں ، جبکہ پاکستان کے کسی حصے میں شیعہ سنی اختلاف یا جھگڑا نہیں بلکہ یک طرفہ دہشت گردی ہے جس میں شیعہ سنی ہی نہیں بلکہ ہندو ، سکھ اور مسیحی بھی نشانہ بن رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سانحہ شکارپور کے بعد لانگ مارچ کے نتیجے میں سندھ حکومت کو شہداءکمیٹی کی جانب سے پیش کیئے جانے والے مطالبات پر عمل درآمد میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،بعض مطالبات پر اب تک توجہ ہی نہیں دی گئی، اگر غیر سنجیدگی کی یہی صورتحال رہی تو سندھ کی تمام امن پسند قوتوں کے ساتھ ملکر نہ فقط دہشت گرد گروہوں بلکہ ان کی پشت پناہی کرنے والی حکومت کے خلاف پرروز احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا جائے گا۔علامہ مقصودڈومکی نے کانفرنس کے اختتام پر تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ سید محمدسبطین حسینی نے لاہورچرچ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی افسوسناک اوربزدلانہ اقدام قرار دیاہے۔ وحدت ہاوس سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گردانسان کہلانے کے حقدارنہیں۔ ایسی گھناونی کارروائیاں امریکہ و اسرائیل کے گماشتوں کی کارستانیاں ہیں۔ دھماکہ اسلام اورپاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ دنیا کا کو ئی مذہب نہتے انسانوں پرحملے کی ا جا زت نہیں دیتا۔حکومت اقلیتوں کی حفاظت کیلئے اپنی دینی، اخلاقی اورآئینی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ عیسائی عبادت گاہ پر کیا جانے والا دہشت گردانہ حملہ صرف اسلام دشمنی نہیں بلکہ انسانیت دشمنی ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ایسے سانحات آئین پاکستان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں۔ عیسائی بھائیوں کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں، گھناونی کارروائی کرنے والوں کو پاکستان حکومت کیفر کردار تک پہنچائے۔ مساجد ،امام بارگاہوں، مدارس،مزارات،گرجا گھروں اور بازاروں میں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں اسی وجہ سے امریکہ سے پاکستانی سفیر واپس بلایا جائے ۔علامہ سید محمدسبطین حسینی نے کہاکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طرف سے طالبان کو امن پیغامات دینے کا تحفہ طالبان کے طرف سے مل گیا۔اب پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا وقت آن پہنچا ہے۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین کی بڑھتی مقبولیت اور عوامی جدوجہد سے متاثر ہوکرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی تیزی کے ساتھ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، امتیاز حیدر کاچو کے بعد اسکردو سے تعلق رکھنے والے جواں سال سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر شجاعت میثم نے بھی ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کردیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات کے دورہ اسکردو کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے، ڈاکٹر شجاعت میثم نے ایم ڈبلیوایم میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نےکہا کہ ایم ڈبلیوایم میرٹ ، اخلاقی اقداراور عوامی حقوق کی واحد پاسبان جماعت ہے، میں نے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انسانی خدمت کا ارادہ کیا تھا اب الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے یہ خدمت انجام دوں گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی، علامہ سید علی رضوی ، علامہ مظاہر موسوی، علامہ عباس رضوی، امتیاز حیدر خان کاچو، ڈاکٹر علی گوہر اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے نو وارد رکن ڈاکٹر شجاعت میثم کو پھولوں کے ہار پہنا کر ایم ڈبلیوایم میں خوش آمدید کہا۔