The Latest

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر رہنما سے ملاقات کی، ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، مہمانوں کی آمد پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ، مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ فضل نقوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ان کا استقبال کیا، تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے یوم شہداء اور انقلاب مارچ کی تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی اور حکمت عملی پر اہم فیصلہ سازی ہوئی، علامہ ناصر عباس جعفری نے تمام سیاسی و مذہبی اتحادی جماعتوں کے قائدین کا وحدت ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امریکہ و اسرائیلی مفادات کے لئے ایک بڑا خطرہ تھے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد پاکستان میں تکفیری سوچ کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا آج اسلام کو سب سے بڑا چیلنج سلفیت و تکفیریت کی سوچ سے ہے یہ سوچ کہیں داعش کہیں طالبان اور کہیں عرب بادشاہوں کی شکل میں اسلام کے چہرے کومسخ کر رہی ہے اسی فکرکے علمبر دار جنت البقیع مدینہ میں مزارات کے انہدام سے شروع ہو کر آج عراق میں پیغمبروں اور اصحاب رسولﷺ کے مزاروں کو مسمار کر رہے ہیں آج سلفیت ،بربریت کی علمبر دار بن چکی ہے آج غزہ میں کربلا بپا ہے معصوم بچے ،بوڑھے،نوجوان اور خواتین صہیونی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ان سلفی و تکفیری عرب حکمرانوں نے صہیونیت کی خوشنودی کےلئے خاموشی اختیار کر کے ثابت کردیا کہ اُن کا اصل آقا امریکہ و اسرائیل ہے لیکن دوسری طرف انسانیت کا پرچم حق پسندوں اور حسین ؑ کے متوالوں نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا ہے اور اپنی بیداری ووحدت کی قوت کے ساتھ اس فکر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ پاکستان میں بھی اسوقت نواز حکومت سلفی حکومتوں کی اتحادی ہے جسکی موجودگی میں ظلم و بر بر یت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن نواز حکومت پر ایک بدنما داغ ہے جس سے نواز حکومت کی سلفی سوچ کھل کر سامنے ا ٓ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد پر ایمان رکھتی ہے سلفیت کے مقابلے میں آج یہ اتحاد عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو پاکستان میں ناکام بنائے گا 5 اگست سے12 اگست تک ہفتہ شہداءمنا کر ہم اپنے شہداءکی اس رستے پر قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور بلخصوص اپنے محبوب قائد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو وحدت و اخوت اور امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ سے پہلے ہی لیگی قائدین ایک لاعلاج بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور صوبائی قائدین بدحواس ہوکر ہذیان بول رہے ہیں۔ جعلی مینڈیٹ سے اقتدار کی کرسی پر قبضہ جمانے والوں کو اپنا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے جس سے ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ وحدت مسلمین پورے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حامی ہے جبکہ نون لیگ کی خواہش تھی کہ دہشت گردوں کو پارلیمنٹ تک رسائی دے۔ خدا کا شکر ہے کہ پاک افواج نے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور بروقت آپریشن شروع کیا جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کو تو پتہ ہی نہیں تھا کہ پاک افواج نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا ہے تبھی تو آپریشن شروع ہونے کے دو دن بعد ٹوٹی پھوٹی پریس کانفرنس میں بادل ناخواستہ آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ کون نہیں جانتا کہ مسلم لیگ نون نے سعودی شہزادوں کی ناجائز دولت سے پاکستانی عوام کا مینڈیٹ چرایا اور اگر یہ مینڈیٹ جعلی نہیں ہے تو چند حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق سے کیوں گھبراتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں نون لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ہے کیونکہ جب بھی یہ جماعت برسراقتدار آئی ہے گلگت بلتستان کے عوامی حقوق پر شب خون مارا گیا ہے۔ اس جماعت کے درپردہ دہشت گردوں سے مسلسل رابطے ہیں، وقت آنے پر ثبوت بھی فراہم کردیں گے۔ محب وطن جماعتوں پر الزامات لگا کر نون لیگ کی قیادت سعودی شہزادوں کی نمک حلالی کر رہی ہے اور یہاں کے عوام پاکستان کو عیاش عرب شہزادوں کی کالونی بننے نہیں دیں گے۔ ماڈل ٹائون کا جانگداز واقعہ جس میں کئی پرامن شہریوں کی ہلاکت ہوئی ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ اس ریاستی دہشت گردی کی کوئی ذمہ داری لینے کو بھی تیار نہیں۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے اس سازشی جماعت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، پچھلے ایک سال سے لیپ ٹاپ کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور نہ کسی طالبعلم کی فیس معاف کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کی پوری عوام جانتی ہے کہ کس نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے، کسی سے پوشیدہ نہیں کہ وحدت مسلمین نے پورے علاقے کی تنظیموں اور انجمنوں کو ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ نون اور برسر اقتدار صوبائی پارٹی نے ایکشن کمیٹی کی مخالفت کر کے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کی۔

 

صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، ان کی اقتدار کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے اور باہر نکلنے کیلئے کوئی راہ حل انہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے گلگت بلتستان کے غیور عوام انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کر کے ظالم حکومت سے اقتدار چھین کر صحیح معنوں میں عوامی نمائندوں کے حوالے کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے 10 اگست یوم شہداء کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن ہمارے شہداء ہیں۔ جنہیں بےجرم و خطا بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا خون ناحق رائیگاں نہیں جائے گا۔ یوم شہداء میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور شرکت کرکے وارثین شہداء سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔ حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے جمہوری اقدار کو داغدار کر دیا ہے۔ آزادی اور انقلاب مارچ ملک میں بے روزگاری، مہنگائی، لاقانونیت، بدامنی اور سیاسی اشرافیہ کے ستائے عوام کے لئے نوید سحر ثابت ہو گا۔ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کا الائنس چاہتے ہیں۔ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انبیائے کرام (ع) اور اہل بیت اطہار (ع) کے مقدس مزارات صدیوں سے امت مسلمہ کی عقیدت اور ہدایت بشری کا مرکز رہے ہیں۔ انہیں مسمار کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔ انشاءاللہ دنیا بھر کے مسلمان، عراقی عوام کے ساتھ مل کر انبیائے الہیٰ (ع)، حضرت یونس (ع) اور حضرت شیث (ع) کے مقدس مزارات کی تعمیر نو کریں گے۔ انہوں نے آل سعود اور سعودی عرب کے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلٰی میں شہید کیے گئے مقدس مزارات کی تعمیرنو کی اجازت دے کر عالم اسلام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے۔ ہم ان مقدس مزارات کی تعمیر نو کی ذمہ داری خود ادا کریں گے اور عالم اسلام کے کروڑوں عوام کی مدد سے مزارات کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ ہمیں شہید قائد علامہ سید عارف الحسین الحسینی کے مشن کو آگے لیکر چلنا ہوگا، شہید کی برسی کی مناسبت سے 10 اگست کو کوہاٹ میں منعقد ہونے والا تاریخی اجتماع ملت کو وحدت کا پیغام اور حوصلہ دے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے شہداء کے رہبر و فقید قائد علامہ شہید عارف الحسینی کی برسی پر آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ اورکزئی ایجنسی کے لوگ آج بھی قائد شہید سے کس قدر محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع استرزئی پایان کوہاٹ میں منعقد ہوگا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء شریک ہونگے، اس میں آپ لوگوں کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ قائد شہید نے نہ صرف پارا چنار یا اورکزئی میں خدمت نہیں کی بلکہ پورے پاکستان میں آپ جہاں بھی جائیں تو پتہ چلے گا کہ قائد شہید یہاں سے بھی گزرے تھے، اور انہوں نے ہمارے لئے یہ یہ کام کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد شہید نے ہمشہ اپنی ذات صرف اور صرف خدا کے لئے وقف کی، جس موقع پر علامہ عارف الحسینی شہید ہوئے، تو امام خمینی (رح) کی جانب سے آقای جنتی تشریف لائے، تو قائد شہید نے ان کے استقبال کیلئے اپنا چہرہ ان کی طرف کرلیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے قائد سے یہ عہد کریں کہ اے شہید قائد ہم آپ کے مشن کو آگے لے جاتے ہوئے آپس میں وحدت اور محبت کے ساتھ رہیں گے، علامہ سید سبطین الحسینی نے اس موقع پر مصائب حضرت عباس علمدار (ع) بھی بیان کئے۔

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مدرسہ اہلبیت (ع) انوار المدارس اور مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجنسی کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ میں شایان شان طریقہ سے منائی گئی، اس موقع پر عوامی اجتماع منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرزند سید علی الحسینی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا، دیگر علمائے کرام اور علاقہ کی بااثر شخصیات نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دیگر مقررین نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی، علامہ سید جمیل شیرازی، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ مصطفؑی حسین بہشتی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر علی جعفری شامل تھے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیر کے ریاستی سیکریٹری سیاسیات سید تصور حسین موسوی نے تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کی دعوت پر ان کے دفترکا دورہ کیا اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران سے خطاب بھی کیا، بعدازاں انہوں نے  تحریک منہاج القرآن کوایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام آٹھ شوال المکرم کومظفر آباد میں نکالی جانے والی  تحفظ مزارات اولیااللہ میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام آزاد کشمیر کے ناظم راجہ ذاکر، منہاج القرآن مظفر آباد کےصدرضیاء احمد چغتائی بھی موجود تھے، رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصورموسوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، ہمارا ہدف پاکستان میں شیعہ سنی یونٹی کے ذریعے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے، اہل سنت و اہل تشیع کو بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی سطح پر پلنے والے تکفیری جراثم سے خطرات لاحق ہیں ، جس کے  مقابلے کے لئے دس کروڑ اہل سنت اور پانچ کروڑ اہل تشیع کو میدان میں آنا ہوگا۔

.

وحدت نیوز(لاہور) مدارسِ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف نے کہا ہے کہ سعودی نواز، شریف حکومت کا خاتمہ اب ضروری ہو گیا ہے۔ لاہور میں اراکینِ مدارسِ جعفریہ پاکستان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ عوام ملک میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت، ظلم و بربریت، مہنگائی اور خاندانی سیاست کے ہاتھوں عوام کے استحصال کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، علامہ طاہرالقادری اور اتحادی جماعتوں سے علمائے کرام کی اس سلسلہ میں تفصیلی ملاقات میں کئی امور زیرِ گفتگو آ چکے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مدارسِ جعفریہ پاکستان سے الحاق شدہ تمام مدارس عوام میں اس اہم ترین وقت میں اپنا کردار ادا کریں گے، اس سلسلہ میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہم چلائی جا چکی ہے جس میں عوامی رابطہ، خواص اور شخصیات سے رابطے کی مہم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ الیکشن کے جعلی میندیٹ سے بننے والی حکومت عوامی سیلاب کے سامنے نہیں رک سکے گی، ماڈل ٹاؤن میں جو گزشتہ ماہ ہوا وہ اس حکومت کے ظلم کی ایک جھلک تھی۔ عوام کو حکومت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی شعبہ تربیت مجلس وحدت پاکستان کی طرف سے 10 روزہ بصیرت افزائی کورس کا انعقاد صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کے استقبالیہ پروگرام میں بلوچستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین جناب مقصود ڈومکی، ڈپٹی جنرل شعبہ قم حجت الاسلام والمسلمین جناب میثم ہمدانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن حجت الاسلام والمسلمین جناب ولایت عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعبہ اصفہان برادر تصور علی مھدی، ایم پی اے بلوچستان سید آغا رضا و مرکزی نمائندہ شعبہ تربیت جناب برادر ناصر عباس نے شرکت کی، جس میں مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے بصیرت افزائی کورس کی افادیت کو بیان کیا جبکہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے شعبہ تربیت کا ایسی مفید تربیتی پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور خواھش ظاہر کی کہ ایسے مزید پروگرامز ضلعی سطح پر بھی تسلسل سے منعقد کروائے جائیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رابطہ آفس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے ضلعی شوریٰ کے ایک نشست کا اہتمام کیا گیاجس ضلع حیدرآباد کے تمام یونٹس نے شرکت کی۔پہلی نشست میں کا با قائدہ آغازمولاناذوالفقار حسین شاہ نے تلاوت کلامِ پاک سے کیا ۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض برادر اجمل مہدی سر انجام دے رہے تھے۔اس کے بعد پہلی نشست کے آخر میں مولانا امداد علی نسیمی نے ابتدائی کلمات پیش کیے اور مہمانوں اور بالخصوص علماء کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مولانا امداد علی نسیمی نے فلسطین، عراق، شام سمیت پاکستان کے حالتِ حاضرہ پہ بھی روشنی ڈالی۔

 

دوسری نشست میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی صاحب نے درس دے کر خطاب کیا،علامہ صادق رضا تقوی نے تربیتی درس دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی دوستو کو چاہیے کہ تعمیری تنقید کریں اور تنقید براءِ تنقید نہ کریں۔ تنقید ذاتی بنیاد پر نہ ہو بلکہ تنقید کا معیار تقویٰ الّہی ہونا چاہیے۔ قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالَئ ہے کہ ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نیک کام کرنے کا حکم تو دو لیکن خود کو بھول جاّءو۔ نیکی اور اصلاح کا آغاز اپنی ذات سے شروع کرو اور ایسا نہ ہو کہ اپنا کام چھوڑ کر صرف تنقید اور ضول کاموں میں لگ جاءو ایک سرکل میں رہ کر تنظیمی ذمہ داریوں کو پورا کیا جا سکتا ہے اور اللہ پہ توکل کریں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود تھے اور برادر عالم کربلائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ، مولانا زولفقار علی شاہ کاظمی، مولانا اللہ بچایو ناصری، مولانا دامن علی صاحب، مولانا نور الحسن، مولانا انور علی، مولاناعالم علی، مولانا حزب اللہ، مولانا ملازم حسین، مولانا اشفاق مطہری بھی موجود تھے، نشست کا باقائدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree