وحدت نیوز (کراچی) کے لیکٹرک انتظامیہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی روزہ داروں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہی ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے کے دعوے ہواہوگئے۔لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری اندھیرے میں سحری اور اندھیرے میں افطار کرنے پر مجبورہیں۔اعلیٰ عدلیہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے ظلم وجبر کو فوری نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے روزے داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی ، ملیر ،جعفرطیار سوسائٹی اور دیگر آبادیوں کے عوام سخت گرمی اور روزے کی حالت میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سامناکررہے ہیں ۔شہر کے مضافاتی علاقوں کے عوام رمضان المبارک میں بھی کے الیکٹرک انتظامیہ کی بے حسی کے سبب شدید زہنی کوفت اور ازیت میں مبتلا ہیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سحری اور افطار کے اوقات میں بھی شہریوں پر رحم نہیں کھا رہی ۔روزانہ 12سے 14گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ عوام پر شدید ظلم ہے ۔روزے کی حالت اور شدید گرمی میں خواتین، بچے اور بزرگ بلبلا رہے ہیں ۔ عوام کے الیکٹرک انتظامیہ کو جھولیا ں پھیلا پھیلا کر بددعائیں دے رہے ہیں ۔

علی حسین نقوی نے کہاکہ ایئرل بنڈل کیبلنگ اور نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد 80فیصد سے زائد ریکوری کے باوجود بعض علاقوں میں 8سے 10گھنٹے کی اعلانیہ اور 4گھنٹے تک غیر اعلانیہ اضافی لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے ۔ اعلیٰ عدلیہ بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کے الیکٹرک کےمظالم کا نوٹس لے اور شہریوں کو کے الیکٹرک کے ظلم وستم سے نجات دلائے ۔کے الیکٹرک انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرلے بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ۔ اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقعہ عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلوۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں دور کریں ۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے ۔ محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت ،عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے ۔

 انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔ وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔ اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں ۔ ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں ۔ روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تب ہی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا کی جائے ۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی عالمی سازش روکنا حکومت اور اپوزیشن کے مشترکہ ذمہ داری ہے، عالمی طاقتیں پاکستان میں فساد اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ لاہور، گوادر اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے تازہ واقعات تشویشناک ہیں۔ پاکستان عالمی سازشوں کی زد میں ہے، قوم کو مایوسی اور ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔اپوزیشن عوامی مسائل پر ایوانوں اور میدانوں میں آواز اٹھائے۔ عوام کی بڑھتی بے چینی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔مراعات یافتہ طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے، فراڈ جمہوریت عوام کیلئے بانجھ ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے، پارلیمنٹ ڈیبیٹنگ کلب بن چکی ہے، عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس اور بیزار ہے، عمران خان کی ٹیم ناقص ہے۔

فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ’’پیغام پاکستان“ شدت پسندی کے خاتمے کیلئے متفقہ قومی بیانیہ ہے، پیغام پاکستان کو تعلیمی اداروں اور مدارس کے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

 شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ہر حکومتی کوشش کا ساتھ دیں گے۔ ہماری سیاست کا مرکز و محور اسلام اور پاکستان ہے۔ پاکستان کی سلامتی کو بھارتی جنگی جنون سے شدید خطرات لاحق ہیں، ان جنگی حالات میں قوم کو متحد کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، قومی اتحاد ہی استحکام وطن کی ضمانت ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) اقوام عالم کو درپیش سنگین خطرات اور بدامنی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، امریکہ عالمی امن کا بدترین دشمن ہے، دہشت گردوں کے اس سرغنہ کو جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں امت مسلمہ کی غیرت و حمیت کو للکارنے کے مترادف ہے، یہود و نصاریٰ کو عالم اسلام کے مقابلے میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی حالات یکسر بدل رہے ہیں، طاقت کا توازن تیزی سے تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، عالم استکبار کی پسپائی اس کا مقدر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک ایران پر کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری پاکستانی قوم اپنے مسلم برادر ملک کے ساتھ کھڑی ہوگی، امریکہ کی حالت ایک بوکھلائی ہوئی بلی کی طرح ہوچکی ہے جو اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہی ہے، امریکہ اور اس کے حواری دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے بے گناہ انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے، اپنے ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لئے امریکہ داعش کے بچے کچھے دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان منتقل کررہا ہے، افغانستان کو بدحال اور تباہ کرنے کے بعد ایران کے خلاف جارحیت کا مذموم ارادہ پورے خطے کے لئے ایک الارمنگ صورت حال ہے، امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ پاک فوج ہے، امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان کو عسکری اعتبار سے نیچا نہیں دکھایا جاسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ معاشی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرکے اور دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنمائوں علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، رکن گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی حاجی رضوان، صوبائی ترجمان الیاس صدیقی، عارف قمبری اور غلام عباس پر مشتمل وفد نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سے ایف سی این اے ہیڈ کوارٹرمیں ملاقات کی اور مختلف مقامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔3گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں خطے کے تمام حل طلب مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے کمانڈر ایف سی این اے کو متنازعہ الیکشن کمشنر کی تقرری،عوامی اراضی پر قبضے،مسنگ پرسنز کے ایشو،گلگت بلتستان کےآئینی حقوق،شیڈول فور کے بطور ہتھیاراستعمال اور ایم ڈبلیوایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کے حوالےسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 میجر جنرل احسان محمود خان نے تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔جبکہ یمن پر جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے کے جرم میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں پر قائم اے ٹی اے کورٹ کے مقدمے کو ختم کرنے اوربرمس اور چھلمس داس نومل کی زمینوں کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

شیعت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے جاری پندرہ روزہ سلسہ معارف کلاسز کے چوتھے روز حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ کاظم عباس نقوی نے سورہ محمد کی چوتھی آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سلامتی اور نرمی کا مذہب ہے اور جنگ کے بعد قیدیوں اور کفار سے حسن سلوک کی تاکید کرتا ہے تاہم سورہ محمد میں شدت پسند فتنہ پرور اور فساد پھیلانے والے کافروں پر انتہائی سختی سے جنگ کا حکم دیا گیا ہے ۔ ایسے دشمنوں سے ایسی جنگ کا حکم ہے کہ ان پر ایسی ضرب لگانی چائیے کہ کوئی لڑنے کے قابل نہ بچے ۔ علامہ کاظم عباس نقوی نے کہا کہ داعش اور دیگر فتنہ پسند دہشتگرد قرآن مجید کےحکم کے مطابق اسی سلوک کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مولا علی علیہ السلام نے خوارج سے بھی یہی رویہ اپنایا ۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کو اس حال میں لانے کے بعد  ان سے سخت شرائط کے ساتھ معاہدہ کرنے کو کہا گیا ہے اور حکم ہے کہ یا تو انھیں آزاد کردو یا آزادی کے عوض کچھ فدیہ لے لو ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ چاہتا تو خود ان سے انتقام لے سکتا تھا مگر خدا بعض کے ذریعہ بعض کو آزماتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بنی اسرائیل کا نظریہ یہ ہے کہ نبی اور اس کا خدا جاکر جنگ کرے لیکن اسلامی حکم یہ ہے کہ موت تک نبی ؐ کا ساتھ دینا چائیے۔ اسی ایمانی کیفیت کے باعث خدا شہداء کے اعمال کو ضائع نہیں ہونے دیتا اور وہ ہمیشہ باقی رہتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree