وحدت نیوز (لاڑکانہ) حضرت امام زمانہ عج کے شان میں گستاخی کرنے پرملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے کارندے ملعون دلبر جتوئی کے خلاف آج ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڈکانہ مولانا محمد علی شر سمیت ایک وفد نے ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ سے ملاقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ،ڈی آئی جی نے فوری ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دیا ، متعلقہ تھانے میں مولانا محمد علی شر و دیگر نے شاتم امام مہدی عج ملعون دلبر جتوئی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرائی اور ملعون دلبر جتوئی سمیت تین لعینوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جہاں حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، وہیں عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے ہم تاریخی اقدام کرسکتے ہیں۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کو معاشی دہشتگردی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ وطن عزیز کو دیوالیہ کردیا جائے، تاہم حکومت سمیت عوام کو ملک دشمنوں کی اس مذموم خواہش اور کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی وہ اشیاء جن کا متبادل یہاں موجود ہو، کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈالر مافیا کے خلاف کارروائی کرے، اس وقت معیشت کا غیر مستحکم ہونا وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاون کیا جائے اور معاشی دہشتگردی پھیلانے والوں کو سزاء دی جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی فرشتہ کے والدین کے نام تعزیتی پیغام میں اس قتل اور زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بچی فرشتہ کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے، ملک میں انصاف کا یہ حال ہے کہ پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا لیکن اس کا پوسٹ مارٹم ہی نہیں کیا جا رہا تھا اور ایف آئی آر کے مطالبہ پر مقامی تھانہ نے صاف انکار کیا۔ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کر دینا ہی کافی نہیں انہیں برطرف کر کے جیل بھیجا جائے کیونکہ ایف آئی آر درج نہ کرنے کا مطلب پولیس ملزمان سے ملی ہوئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فرشتہ پوری قوم کی بیٹی ہے، قوم کی بیٹی اور انصاف کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے جبکہ یہاں ایک ظلم نہیں بلکہ تواتر سے ہی مظالم ہو رہے ہیں۔علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ مظلوم کے ساتھ پہلے انصاف ہونا چاہیے، جزا اور سزا پر عمل کو یقینی بنائیں گے تو آئندہ جرم نہیں ہو گا جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ مظلوم اور غریب کو سب سے پہلے انصاف ملے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی 10رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ باقرعباس زیدی نے ایم ڈبلیوایم کی صوبائی کابینہ میں علامہ رضا محمد سعیدی ، سید علی حسین نقوی ، یعقوب حسینی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، سید علی احمر زیدی کو سیکریٹری اطلاعات (میڈیا )،صابرکربلائی کو سیکریٹری شماریات، سید فرمان علی شاہ کو سیکریٹری تعلیم (اعزازی)، علامہ نقی حیدری کو سیکریٹری امور تبلیغات،منور جعفری کو سیکریٹری تنظیم سازی، ظہیر حیدر زیدی کو سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ (شعبہ فلاح بہبود)،ارشداللہ مکتبی کو آفس سیکریٹری جبکہ ناصرالحسینی کو معاون آفس سیکریٹری نامزد کیا ہے ۔

واضح رہے کہ علامہ سید باقرعباس زیدی 5مئی کو کراچی میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےتنظیمی کنونشن میں اراکین شوریٰ کی کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد آج انہوں نے پہلے مرحلے میں اپنی صوبائی کابینہ کے 10اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم، آئی ایس او ،ملی یکجہتی کونسل اور شیعہ علماءکونسل کا اسلام آباد میں اس سال مشترکہ مرکزی القدس ریلی نکالنے کا اعلان ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی،اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کایوم القدس کے حوالے سے مشترکہ اجلاس آج ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا گیا ۔جس میں القدس کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےدرمیان مشترکہ ورکنگ کمیٹی بنائی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریلی اپنے پرانے روٹ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی جو اپنے مقررہ روٹ پر جائے گی اور اس کا اختتام ڈی چوک پر ہو گا۔جہاں پر مرکزی خطابات ہونگے ۔اجلاس کے اختتام پر یہ باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں عالمی یوم القدس ریلی ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد ہوگی جس میں شیعہ علما کونسل سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کرینگے ۔

 اجلاس میں تنظیمی برادران نے بھر پور شرکت کی ۔ اسی ہفتے یوم القدس کے حوالے سے دعوتی عمل شروع کردیا جائے گا ۔تمام انجمنوں ،ٹرسٹیز، بانیاں مجالس و امام بارگاہ ، آئمہ جمعہ جماعات اور مدارس کے علماء اور طلباء کو عالمی یوم القدس ریلی میں باقاعدہ دعوت دی جائے گی ۔

وحدت نیوز (گلگت)  پرائمری سکول گوچ پر بااثر اساتذہ کا قبضہ ، چیف سیکرٹری کے احکامات ٹھاہ۔ گائوں کے عوام اپنے چھوٹے بچوں کو بھاری کرایے اداکرکے دوسرے علاقوں میں بھیجنے پر مجبور۔محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نوٹس لیں۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے گوچ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ پرائمری سکول گوچ کے دروازے چند بااثر اساتذہ نے بند کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران پرائمری سکول گوچ کو کھلوانے کا بندوبست کریں تاکہ گائوں کے بچے بنیادی تعلیم سے محروم نہ ہوسکیں۔سکول بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام اپنے بچوں کو ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایے ادا کرکے رحیم آباد بھیجنے پر مجبور ہیں جو کہ اس گائوں کے عوام کیساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجودچند بااثر افراد نے ملی بھگت سے بچوں کو بنیادی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کرنے سے محروم کردیا ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ گائوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی کے باوجود دیگر علاقوں سے مذکورہ سکول کے نام پر اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں لیکن آفیسران بالا سے ساز باز کرکے اپنی ٹرانفسری کروادیتے ہیں اور سکول ہٰذا میں کوئی معلم ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں۔حکام بالا اس زیادتی کا نوٹس لیں اور گوچ میں بچوں کو پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree