وحدت نیوز(گلگت) حکومت شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اورٹیکنیشن عملے کی موجودگی کویقینی بنائے۔گلگت شہر میں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد مہیا کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔آن کال ڈیوٹی ڈاکٹرز کو ہسپتال کالونی میں رہائشی مکانات الاٹ کئے جائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹرز فوری طور پر ہسپتال پہنچ سکیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات علی حیدرنے کہا ہے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے اکثر حادثات کے شکار مریض زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں اور آئے روز ہسپتال میں لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے۔بلا شک موت وحیات خداوند تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لیکن بروقت طبی امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کالونی کے رہائشی مکانات من پسند آفیسروں کو الاٹ کردیئے گئے جبکہ ڈاکٹرز کیلئے کالونی میں رہائشی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آن کال ڈیوٹی ڈاکٹرز پہنچتے پہنچتے کافی وقت نکل جاتا ہے اوراتنی دیر اپنی سانسوں کو بحال نہیں رکھ پاتا۔اگر ہسپتال کالونی کے اندر انہیں مکانات الاٹ کئے جائیں تو ایسے مواقع پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایمرجنسی ڈیل کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کالونی کے اندر مکانات الاٹ کئے جائیں تاکہ بوقت ضرورت وہ فوری طور پر ہسپتال میں پہنچ سکیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے جاری تربیت ساز پندرہ روزہ سلسلہ معارف کلاسز کے بارہویں روز حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ کاظم عباس نقوی نے سورہ محمدؐ کی آیت نمبر چوبیس تا ا کتیس کی تفسیر بیان کرتے ہوئےکہا کہ آرزوؤں کی کمی حب دنیا سے دوری کا باعث بنتی ہے ۔ جس قدر آرزوؤیں بڑھیں گی اتنی ہی دنیا سے محبت بڑھتی جائے گی ۔شیطان گناہ کو اچھا بناکر پیش کرتا ہے ۔ جبکہ شیطان کا دوسرا ہتھیار آرزوئیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سورہ محمد ؐکے مطابق لوگ قرآن مجید میں غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں میں قفل ہیں ۔خدا نے عام لوگوں کے لئے قرآن فہمی کا دروازہ بند نہیں کیا ہے ۔ جہاں مشکل پیش آئے وہاں اہلیبیت ؑ سے رجوع کرنا چائیے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہاتھ سے مراد اللہ کی طاقت ہے ۔ کاموں کو مہارت اور اچھے انداز سے کرنا چائیے ۔ قناعت اپنانا چاہئیے ۔ سستی سے گریز کرنا چاہئیے۔ دین نے قبرستان جانے کی تاکید کی ہے ۔ مریضوں کی عیادت کرنی چائیے ۔ یتیم خانوں اور پاگل خانے جاکر عبرت حاصل کرنی چائیے ۔اس طرح نعمتوں کی قدر اور موت کی یاد رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام چاہتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کی مشکلات کا علم رکھے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ سورہ محمدؐ کے مطابق جو باتیں چھپائی جاتی ہیں خدا انھیں جانتا ہے ۔ موت کے وقت کافروں کی سب سے کم سزا ملئیکتہ الموت کا بھیانک چہرے کا دیکھنا ہوگا ۔ دعائوں میں موت کے وقت کے لئےخد ا سے مدد مانگنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ اس سخت رویہ کی وجہ خدا کی ناپسندیدہ اعمال پر عمل کرنا ہے ۔ خدا کینہ پرور کے کینے کو کسی نہ کسی بہانے سے باہر ضرور لاتا ہے ۔ حاسد کا حسد خود اسے جلاتا ہے ۔ جب تک انسان دنیا میں ہے آزمائش میں مبتلاء ہوتا رہے گا ۔ معارف کلاس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر مبشر حسن بھی شریک تھے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ فاطمیہ اسپتال میں زیر علاج جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ بزرگ قومی شخصیت علامہ عباس کمیلی کی عیادت، اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن ودیگر بھی موجود تھے۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے علامہ عباس کمیلی کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ علامہ عباس کمیلی بزرگ قومی شخصیت ہیں ۔ان کی قومی وملی خدمات کی طویل تاریخ ہے۔ خدا کا سایہ ملت جعفریہ پر دراز فرمائے اور انہیں بحق امام سید سجاد علیہ السلام شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل اور خطیب جمعہ مرکزی جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن ضلع غربی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن آپ کی قوت کا اندازہ نماز جمعہ کے اجتماعات،عزاداری مظلوم کربلا میں نظم وضبط اور مراجع عظام سے آپ کے مضبوط ربط سے لگاتاہے۔لھذا نماز جمعہ میں شرکت ،منظم عزاداری ،مراجع عظام بلخصوص خط ولایت فقیہ کو زندگی کا حصہ بنایا جائے تاکہ دشمنان اسلام اپنے سازشوں میں نا کام ہوجائےاورہم وقت کے امامؑ کے ظہور میں اھم کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ صورت حال میں شیطان بزرگ امریکہ کی دھمکی صرف ایران کیلئےمختص نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کو للکار اہے۔امام زمانہؑ کی نصرت کے ساتھ رھبر معظم کا امریکی مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرانا امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔وہ وقت ذیادہ دور نہیں ہے انشاء اللہ کہ جب امریکہ اسرائیل اور آل سعود کی ظالم بادشاہت نیست ونابود ھونگے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے جوہر ٹاون لاھور کے مقام پرنیایونٹ تشکیل دیا، اس موقع پر محترمہ عصمت بتول ضلعی سیکرٹری شعبہ عالمات و زاکرات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے اس وقت شہر بھر میں چھبیس یونٹ قائم کیے جا چکے ہیں ۔ اس نشست میں محترمہ حنا تقوی نے اراکین و شرکاء سے خطاب میں ماہ رمضان المبارک کے فیوض و برکات کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم کا لطف و عنایت ہے کہ اس نے ہمیں ماہ عظیم کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا موقع عطا کیا ہم اس مبارک مہینے میں خدا کے مہمان ہیں پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے خالق کا قرب اسطرح حاصل کریں کہ عبد و معبود کا تعلق گہرا اور مضبوط ہوجائے ۔خداوند بزرگ و برتر ماہ مبارک رمضان میں صدقہ کرنے والوں،اخلاق کو بہتر بنانے والوں، غصہ پر قابو پانے والوں اور صلہ رحمی کرنے والوں کی مغفرت فرماتا ہے اور ان کو اجر عظیم عطا کرتا ہے۔
۔عشرہ مغفرت کے حوالے سے اپنی گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا حقیقت میں وہ انسان بد بخت ہے جس کے ہاتھ سے یہ مہینہ نکل جائے اور وہ خدا کی مغفرت و بخشش سے محروم رہ جائے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے توسط سے جوہر ٹاؤن میں دس روزہ دروس کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں محترمہ عصمت بتول نے فرائض تدریس سرانجام دیتے ہوئے سورہ دہر ترجمہ و تفسیر کے ساتھ حفظ کروائی۔اور پروگرام کے اختتام میں شرکاء دروس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے جامعہ بعثت رجوعہ سادات چینیوٹ کا دورہ کیا ۔ادارے کے پرنسپل مولانا حسن مھدی کاظمی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے اس موقع پر قائد وحدت کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے جامعہ کی طالبات اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کے یونٹس کے اجتماع سے خطاب کیا اور ماہ مبارک رمضان کے فیوض و برکات پر تفصیلی گفتگو کی۔