کےالیکٹرک انتظامیہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی روزہ داروں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہی ہے،علی حسین نقوی

16 مئی 2019

وحدت نیوز (کراچی) کے لیکٹرک انتظامیہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی روزہ داروں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہی ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے کے دعوے ہواہوگئے۔لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری اندھیرے میں سحری اور اندھیرے میں افطار کرنے پر مجبورہیں۔اعلیٰ عدلیہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے ظلم وجبر کو فوری نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے روزے داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی ، ملیر ،جعفرطیار سوسائٹی اور دیگر آبادیوں کے عوام سخت گرمی اور روزے کی حالت میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سامناکررہے ہیں ۔شہر کے مضافاتی علاقوں کے عوام رمضان المبارک میں بھی کے الیکٹرک انتظامیہ کی بے حسی کے سبب شدید زہنی کوفت اور ازیت میں مبتلا ہیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سحری اور افطار کے اوقات میں بھی شہریوں پر رحم نہیں کھا رہی ۔روزانہ 12سے 14گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ عوام پر شدید ظلم ہے ۔روزے کی حالت اور شدید گرمی میں خواتین، بچے اور بزرگ بلبلا رہے ہیں ۔ عوام کے الیکٹرک انتظامیہ کو جھولیا ں پھیلا پھیلا کر بددعائیں دے رہے ہیں ۔

علی حسین نقوی نے کہاکہ ایئرل بنڈل کیبلنگ اور نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد 80فیصد سے زائد ریکوری کے باوجود بعض علاقوں میں 8سے 10گھنٹے کی اعلانیہ اور 4گھنٹے تک غیر اعلانیہ اضافی لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے ۔ اعلیٰ عدلیہ بالخصوص چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کے الیکٹرک کےمظالم کا نوٹس لے اور شہریوں کو کے الیکٹرک کے ظلم وستم سے نجات دلائے ۔کے الیکٹرک انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرلے بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree