وحدت نیوز(کراچی) صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 105 کےمنتخب رکن محمد علی عزیز(جی جی) کا  مجلس وحد ت مسلمین سندھ سیکریٹریٹ آفس سولجر بازار کا دورہ ۔علاقے کے انتظامی معاملات زیر غور آئے ۔اس دوران سولجر بازار اور اے بی سنیا کے علاقوں میں نکاسی آب,اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مسجد قباء ,در بتول اور شاہ خراسان کے ارکان کی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما ناصر حسینی نے ایم پی اے محمد علی عزیزی سے ملاقات کروائی اور ان کے مسائل سنے ۔

 دریں اثناء انہوں نے ای بی سنیا میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ افراد کو ہدایت جاری  کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما ناصر حسینی,ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے  سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا,ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عباس زیدی ,برادر کامران ,برادر شبیر حسینی، برادر آصف اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے برادر رضوان پنجوانی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے اور علاقے کے انتظامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت یوم علی کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔ جمعہ الوداع کوقبلہ اول کی آزادی اوراپنے فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر یوم القدس منایا جائے گا۔پڑوسی ملک ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشتگردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اکیس اور بیس رمضان کو ملک بھر میں حضرت علی ؑ کی شہادت کے جلوس عزا کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آبادبری امام میں یوم علی کا جلوس صدیوں سے جاری ہے جسے کچھ شرپسندوں کی جانب سے ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف بروقت اقدامات کرئے اور جلوس عزا کو سیکورٹی فراہم کرئے۔

 انہوں نے کہاڈیل آف سینجری مظلوم فلسطینوں کی سرزمین چھینے کا منصوبہ ہے جسے کچھ ناعاقبت اندیش عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے قبلہ اول کی آزادی مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اسرئیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئندہ ہفتے جمعہ الودع ملک گیر یوم القدس منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں خواہ مظلوم کشمیر کے ہوں ،یمن، بحرین یا فلسطین کے ہوں۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندی اقتصادی دہشتگردی ہے امریکہ جنوبی ایشیا کو  غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے جرت مندانہ فیصلے کرنا ہوں گئے ۔ امریکہ کی جانب سے  ایران کو جنگ کی دھمکیوں قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے مذید کہاکہ ہم حکومت سے ایک مرتبہ پھر مسنگ پرسنز کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جتنے بھی شیعہ مسنگ پرسنز ہیں اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ 

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے ایام شہادت امیر المومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے 18تا 20رمضان المبارک تک مختلف اضلاع میں مجالس اور جلوس عزاکا انعقادکیا جائے گا۔ترجمان ایم ڈبلیوایم کراچی سید احسن عباس رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے تحت 20رمضان المبارک بروز اتوار3بچے دن انچولی سوسائٹی میں امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑمیں مجلس عزامنعقد ہوگی جس میں علامہ محمدعلی عابدی خطاب کریں گے۔بعد ختم مجلس جلوس عزابرآمد ہوگا جوکہ امام بارگاہ علی اصغر بلاک 20انچولی سوسائٹی پر اختتام پزیرہوگا۔ عزاداروں کیلئے افطارکااہتمام کیاجائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر اورحیدری مشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام تین روزہ مجالس 18تا 20رمضان المبارک امام بارگاہ حیدری مشن کھوکھراپار میں منعقد ہوں گی ۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی مجالس عزا سے خطاب کریں گے جوکہ ٹھیک بجے شب زیب ممبرہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان کے 47 ویں یوم تاسیس کے مرکزی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آتی ایس او کو خدائی تحفہ اور نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او نے ملت اور ملک کو محب وطن اور فعال ملی نوجوان فراہم کیئے۔ آئی ایس او کے نوجوان ملت کا بہترین سرمایہ ہیں۔ آئی ایس او کے بانیان خراج تحسین کے حق دار ہیں ۔آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اشتراک عمل ملت کی سربلندئ کے لیئے جاری و ساری رہے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) امام حسن ع الہی کمالات و فضائل کی حامل شخصیت ہیں آپ کی ذات گرامی میں مولا علی ع اور جناب سیدہ س دونوں کی سیرت و کردار کی جھلک نظر آتی ہے محترمہ حنا تقوی ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے آخری منٹ یونٹ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے آخری منٹ یونٹ لاھور میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی محترمہ حنا تقوی نے اراکین کابینہ سے حلف لیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیرت امام حسن مجتبی ع کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امام حسن ع سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول الله ؐ کی شبیہ تھے جیسے رسول الله ؐ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں بالکل ایسے ہیں امام حسن ع بھی دین اسلام کے ماننے والوں کے لیے نمونہ عمل ہیں آپ کی سیرت سے ہمیں رحم و کرم ،جود و سخا، تقوی الہی  اور آپس میں اتحاد اور بھائ چارے کی فضا قائم کرنے کا درس ملتا ہے۔

علاوہ از ایں تمام اراکین کو القدس ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئ اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے یونٹ کے مستحقین افراد میں آٹا بھی تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ڈالر کی اونچی اڑان اور معاشی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اوپر آنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا اور معیشت کو ایسی جگہ پہنچا دیا جو سب کے لئے چیلنج ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمیں بحیثیت قوم مل کر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال 2019-20کا بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق  ہونا چاہیے اوربجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورایسے اقدامات تجویز کیے جائیں جن سے وسائل میں اضافہ ہواورعام آدمی کو ریلیف ملے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے اور امپورٹس میں کمی کو یقینی بنائے تاکہ روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں اوپر لایا جا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree