وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ماہ رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد اور فلاح وبہبود کے حوالے سے فلاح وبہبود کمیٹی لاہور کا اجلاس منعقد ہوا ،سیکرٹری یوتھ سید سجاد نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات لاہور سید ذوالفقار نقوی نے اجلاس کے شرکا کو ویلفٸیر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سید سجاد نقوی نے کہا کہ آٸے روز بڑھتی مہنگاٸی نے غریب عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ماہ رمضان میں متوسط طبقہ کے لیے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت حتی الامکان ان مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیئے ۔

 دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات سید ذوالفقار نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم ایک ٹیم تشکیل دےرہے ہیں جو مخیر حضرات کے ساتھ ہم آہنگی کرے گی۔ جبکہ مستحق افراد کو اس ماہ صیام میں راشن تقسیم کیا جاٸے گا تاکہ معاشرے کےاس پسے ہوٸے طبقے کے چہرے پر خوشیاں بکھیری جائیں۔ اجلاس میں ویلفیئر ٹیم لاہور کے ممبران رانا کاظم، سید شعیب حیدر ، سید کامران اور سید ذیشان نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) علامہ عبدالخالق اسدی نے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے زیر اہتمام کراچی دھرنے کی حمایت میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی کال پر پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے علامہ عبدالخالق اسدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسنگ پرسنز کا مسٸلہ نہایت سنگین مسٸلہ ہے اس مسئلے کا حل جلد از جلد کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ آٸے روز ہمارے نوجوانوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔ یہ مسٸلہ کافی عرصے سے حل طلب ہے لیکن موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کی روش پر چلتے ہوئے ریاستی اداروں کے آگے بے بس نظر آ رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور سیکیورٹی اداروں میں بیٹھے افسران اگر ان ماٶں بیٹیوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے تو یہ مسٸلہ آج حل ہو جاتا۔ لیکن چند لوگ ریاست مدینہ کو ریاست شام کی طرز پر چلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کس جمہورت یا جمہوری ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ محض نظریاتی اختلافات کی بنیاد پر کسی کو اغوا کر لیا جاٸے۔ ہم کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر ہمارے پیاروں نے کوٸی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جاٸے۔ لیکن اس ملک کی عدلیہ اور حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

 علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ اگر شعیہ مسنگ پرسنز کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو یہ علامتی مظاہرے ملک گیر مظاہروں کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی کراچی میں صدارتی کیمپ آفس کے سامنے پانچ روز سے جاری جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کی حمایت میںکل جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کی اپیل۔ ایم ڈبلیوایم کی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اہم اضلاع میں بھر پور احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکمل۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں جاری خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ماوں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینا ہو گا۔ بے گناہ افراد کو اسطرح سے غائب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست اور حکمرانوں سے مایوس ہو جائیں دھرنے میں بیٹھے لوگ صدر پاکستان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں صدر پاکستان کو دھرنے میں بیٹھے لوگوں کے مطالبات پر عملد رآمد کروانے کے لئے اپیل کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام تر بنیادی ،انسانی حقوق کی فراہمی تک احتجاج جاری رہیگا ۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے میرٹ پر کی جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر کو میرٹ پر تقررکیا جائے ۔

تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے چیئرمین شیخ نیئرعباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ ستر سالوں سے اس خطے کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں اور آئے روز ایک نیا ڈرامہ رچایاجارہا ہے ۔ سپریم کورٹ پاکستان کے حالیہ فیصلے کے مطابق جب تک مکمل حقوق نہیں دیئے جاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محب وطن افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان غریب خاندانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ سانحہ 13 اکتوبر 2005 میں دو خواتین سمیت سات افراد کو گولیوں سے بھون دیا گا جن کی ایف آئی آ ر تک درج نہیں ہوئی ۔ گلگت بلتستان کی حدود میں تجاوزات کیا جارہاہے اور دیامر کے جنگلات پر غیر مقامی افراد کو قبضہ دینے کی سازش کی جارہی ہے ۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی کی ملکیتی زمینوں پر قبضے جمائے جارہے ہیں اور گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو غیر مقامیوں کو بندربانٹ جاری ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ دنوں قائد حزب اختلاف کیپٹن محمد شفیع کو بلاجواز گرفتار کرکے مناور جیل بھیج دیا گیا نیز سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا جو کہ صرف سپیکر کی توہین نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہے ۔ ان تمام معروضی حالات کے تناظر میں تحریک حمایت مظلومین کے تحت مرحلہ وار احتجا جی گرفتاریاں پیش کی جائینگی اور اس تحریک کوپورے گلگت بلتستان کی سطح تک پھیلائے جائیگا اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد تک تحریک جاری رہے گی ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) خانوادہ مسنگ پرسنز سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد ،آئی ایس او، اصغریہ اور پیام ولایت کے زیراہتمام پریس کلب جیکب آباد کے سامنے  علامتی احتجاجی دھرنادیا گیا۔

 دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین  سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پوری ملت خانوادہ اسراء کے ساتھ ہے۔ آج احتجاجی دھرنا دے کر ہم مسنگ پرسنز کی فیملیز سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہزاروں شہیدوں کے جنازے اٹھائے اور اپنے پیاروں کو پاک وطن کے پرچم کے سائے میں دفن کیا ایسی محب وطن قوم کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مسنگ پرسنز کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔دھرنے سے سید گلزار علی شاہ آغا سیف علی ڈومکی غلام شبیر نقوی اللہ بخش میرالی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مزدور کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں اور آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مزدور پاکستان کا پسہ ہوا طبقہ ہے جبکہ مزدور کے لیے حالات کار تبدیل کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزدورں کے خون کی عظمت کا اعتراف ہے کہ ہر برس یوم مئی کو تجدید عہد ایک نئے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے جس جدوجہد کا صدیوں قبل آغاز کیا تھا وہ مختلف مراحل سے گزر کر آج بھی جاری ہے اور برسوں پہلے جن مزدوروں کا خون بہا تھا وہ آج بھی رنگ دکھا رہا ہے۔علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم غربت کے خاتمےاور اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree