ملکی معیشت کی بہتری کیلئے عوام امریکی ڈالر اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کریں، علامہ وحید کاظمی

23 مئی 2019

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جہاں حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، وہیں عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے ہم تاریخی اقدام کرسکتے ہیں۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کو معاشی دہشتگردی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ وطن عزیز کو دیوالیہ کردیا جائے، تاہم حکومت سمیت عوام کو ملک دشمنوں کی اس مذموم خواہش اور کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی وہ اشیاء جن کا متبادل یہاں موجود ہو، کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈالر مافیا کے خلاف کارروائی کرے، اس وقت معیشت کا غیر مستحکم ہونا وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاون کیا جائے اور معاشی دہشتگردی پھیلانے والوں کو سزاء دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree