وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ کہ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ بیت المقدس سمیت فلسطین کی ایک انچ زمین پر بھی نسل پرست غاصب اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔علامہ باقر زیدی نے حیدرآباد میں مرکزی آزادی القدس ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے غاصب کے فلسطین پر ناجائز قبضے کو جائزقرار دینے کی نیت سے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی کے لئے ڈیل آف دی سینچری کے عنوان سے اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ کیا جارہا ہے۔ البتہ مسلمان اور عرب عوام اسکو مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر سودے بازی قابل قبول نہیں ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ غیر فلسطینی نسل پرست زایونسٹ قابضین کا فلسطین پر کوئی حق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صیہونی قابضین کو ان ممالک میں واپس جانا ہوگا کہ جہاں سے انہیں لاکر فلسطین پر قبضے کے لئے آباد کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ فلسطینی جنہیں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور کردیا گیا ہے انکو انکے اصل وطن فلسطین میں لاکر آباد کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس یعنی مقبوضہ یروشلم کو آزاد و خود مختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت بنائے بغیر، پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین واپسی کا حق دیئے بغیر مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق سے انکار کیا گیا تو پھر آزادی فلسطین کے لئے مسلح مزاحمتی تحریک کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قبلہ اوّل بیت المقدس اور ارض مقدس فلسطین کی صیہونی قبضہ سے آزادی اور امریکی ایماپہ مسلط کی جانیوالی “ صدی کی ڈیل “ کہ خلاف جمعتہ الوادعملک بھر میں یوم القدس کہ طور پرمنایا گیا۔یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ملک بھر میں آزادی القدس ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا۔

 اسلام آباد میں نکالی جانیوالی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مشرق وسطی کی طرح امریکیوں اور انکے عرب اتحادی شیوخ کا “ صدی کی ڈیل کا منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ ارض مقدس فلسطین پہ فلسطینیوں کا حق ہے اور کسی بھی خائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ اسکا سودا کرسکے۔

 القدس ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن عارف حسین نے کہا کہ مسلم ممالک کے خلاف اتحاد بنانے کی بجائے مسلم حکمرانوں کو صیہونی مظالم کے خلاف اور قبلہ اول کی ازادی کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ استعماری قوتیں زندگی کے ہر میدان میں عالم اسلام کو پسپا کرنے پر ت ±لی ہوئی ہیں۔ فلسطین کے مسلم مکینوں کو ان کی املاک سے بےدخل کرکے مہاجر بنایا جا رہا ہے جب کہ باہر سے آکرآباد ہونے والے یہودی اس مسلم ریاست پر قابض ہوگئے ہیں۔ اس مسلم ریاست کو یہودی تسلط سے چھڑانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے صیہونی مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد کا مطالبہ کیا۔

القدس ریلی سے اپنے خطاب میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف واحدی نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، لیکن مسلمان ممالک اسرائیل کے اس جارحانہ طرز عمل کے خلاف کسی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے اس کے ساتھ کاروباری رابطے استوار کرنے میں مصروف ہیں جو نہ صرف اخلاقی تنزلی ہے بلکہ حکم ربانی سے بھی صریحاََ انحراف ہے۔ اسرائیل کی بجائے مسلمان ممالک کے خلاف عرب ممالک کا اتحاد ان کی ترحیجات اور اہداف کو سمجھنے کے لئے کافی ہے۔

القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبرنے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔ عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔ یہود و نصاریٰ کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔ تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلٰی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ امام خمینی کے حکم کے مطابق یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا عالمی دن ہے۔ دنیا کا ہر ذی شعور جو ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے، وہ اس دن کی حمایت میں آواز بلند کرتا ہے۔ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیے گئے
 جبکہ ملک کہ بڑے شہروں کہ علاوہ تمام گوشہ کنار ملتان ، فیصل آباد ، سکھر ، سرگودھا ۔ سمیت آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی یوم القد س کی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام اسلام آبادہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینئر رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑاورمعروف صحافی مظہر برلاس نے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کو بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو نجانے کیسے رات نیند آجاتی ہے جبکہ ہر طرف مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی پیر صابر شاہ نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج قبلہ اول پر یہودی قابض ہیں، اسلام دشمن قوتوں نے مسلمان ریاستوں کو مختلف بنیادوں پر تقسیم کر رکھا ہے۔اس وقت ایسی عالمی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو امت مسلمہ کو متحد کرے۔مسکی و لسانی حدبندیوں سے نکل کر ہمیں بنیادی عقائد پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے اس میں عالم اسلام کی کامیابی ہے۔القدس پر امام خمینی ؒ کی للکار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما علی حسینی نے کہا کہ امریکہ آج اگر ایران کو نیچا دکھانے پرتلا ہوا ہے تو وہ کل پاکستان کو بھی نہیں چھوڑے گا۔

وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےایم ڈبلیوایم کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطا ب ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ اسرئیل جو گریٹر اسرئیل کا خواب دیکھ رہاتھا آج وہ اپنے بارڈرز محفوظ بنا نے میںمصروف ہیں۔مزاحمتی بلاک نیومڈل ایسٹ کے رستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مزاحمتی بلاک کا خدا پر یقین ہی وہ طاقت ہے جس نے سپر پاوز کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ مادی وسائل سے لیس استعماری قوتوں کو مڈل ایسٹ میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا۔ پڑا انشااللہ فلسطین کی آزادی کا پرچم بھی مزاحمت کے بلاک کے ہاتھوں ہی بلند ہو گا ۔

وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نےایم ڈبلیوایم کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطا ب ہوئے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی قسم کی سودے بازی کو تسلیم نہیں کرے گی۔امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی سے اسرئیل کا فلسطین پر قبضہ ہے ۔اسرائیل کے خلاف مسلم حکمران صرف قرارد ادیں پیش کرتے رہے کبھی عملی اقدامات نہیںکئے ۔ایم ڈبلیو ایم جمعتہ الوداع کوبھرپور انداز میں یوم القدس منائے گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام اسلام آبادہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ  موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں مسلہ فلسطین پہلے سے زیادہ توجہ کامتقاضی ہے۔استعماری قوتوں نے مشرق وسطی میں یمن کے حوالے سے خفیہ اور اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان کویمن کی جنگ  میں فریق بننے سے اجتناب کرنا ہو گا ورنہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree