وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کورکمیٹی کا اجلاس سینٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں چیئرمین برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ برادر نثار علی فیضی کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں تمام کمیٹیوں کے سربراہان، کور کمیٹی کے اراکین اور علامہ اعجازبہشتی ،علامہ اقبال بہشتی ملک اقرار صاحب شریک تھے۔ پروگرام کے تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ انشااللہ پروگرام 4 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں شایان شان انداز میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں مردوخواتین عاشقان ولایت شریک ہوں گے ۔ جبکہ خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اپنے ایک پیغام میںکہاکہ آپ تمام کی دعاؤں سے میں صحت یابی کی جانب گامزن ہوں اور آپ سب کی پُر خلوص دعاؤں کے لیے شکر گزار ہوںلیکن مجھے آپ سب کی مزید خصوصی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
گزارش ہے دعا کے اس سلسلے کو جاری رکھیے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان سے انہوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ تمام با خبر ہیں کہ ہمارے عظیم قائد شھید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کا پروگرام نذدیک ہیں ہمارے تنظیمی اھداف و مقاصد وہ ہی ہیں جو شھید قائد کے افکار و نظریات ہیں اس میں کوئ شک نہیں کہ ہم شھید کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور اس مملکت خداد میں وہ ہی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو شھید ادا کر رہے تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ناصران ولایت کانفرس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔مرکز ، تمام اضلاع اور یونٹس کو اس کانفرس کو کامیاب بنانے اور خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے فعالیت کا مظاھرہ کرنا ہے۔ آپ تمام کی تنظیمی فعالیت سے میں باخبر ہوں اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو آپ سب کی دعا سے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ میں قائد شھید کی برسی میں شرکت کروں۔

امید ہے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اس کانفرنس کے لیے متحد ہو کر اور شھید کی محبت و عقیدت دل میں لیے اپنی خدمات انجام دے گا۔ انشاء الله خداوند عالم آپ کی زحمات کو قبول کرے اور قائد شھید کی روح آپ سے خوش ہو اور روز محشر وہ ہمارے شافع ہوں۔ الہی آمین۔ آپ تمام سے مزید پر خلوص دعاوں کی التماس ہے !! انشاءالله جلد آپ خواھران کے درمیان دوبارہ اپنی ذمہ داری انجام دونگی۔

وحدت نیوز(ڈیرہ الہیار) شہید علامہ عارف حسینی نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردارتھے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ناصران ولایت کانفرنس دعوتی مہم کے سلسلے میں بلوچستان کے اضلاعی سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوکیا ۔

اس موقع پر علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4 اگست کو اسلام ا ٓباد میں ناصران ولایت کانفرنس کے موقع پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ قائد شہید وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے حامی تھے۔ آپ نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی۔ آپ نے اپنے زھد و تقویٰ اور الہی بصیرت سے ملت کی رہبری کی اور فکر امام خمینی کی درست ترجمانی کی۔ قائد شہید وکی 31 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پیروان شہید حسینی کا ملک گیر اجتماع وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار ہوگا۔    

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی، سربلندی کا اظہار اور شہدائے پاک وطن کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیریا کی ظالم حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اورپرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے تمام ضلعی ذمہ داران و کارکنان سے گذارش کی ہے کہ مون سون کی بارشوں کے سبب جہاں بھی عوام کسی دشواری میں مبتلا ہوں تو عوام کی بلا تفریق مدد کے لیے آگے بڑھیں اور صوبائی مسئولین کو بھی مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ہم سے جو ممکن ھوسکے ہم سب دوست مل کر وہ خدمت کرسکیں۔

 انہوںنےمزیدکہاکہ صوبائی حکومت سے ہمیں کسی بھی قسم کی عوامی ریلیف کی کوئی امید نہیں، ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ انشاءاللہ ہمارےخلوص نیت کے سبب اللہ ھماری مدد فرمائے گا اور اسباب پیدا فرمائے گا۔ عوام کو ہم نے مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑنا ہے ،جہاں ہم صوبائی مسئولین کی ضرورت ھو ہم دوستوں کی خدمت کے لیئے حاضر ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) بارش کے بعدشہرقائد کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ہیں۔ گذشتہ تین دہائیوں سے حکومت میں رهنے والی ان دونوں جماعتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ شھر کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔دوروز کی بارش نے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور شہری حکومت نے بروقت اقدامات نہیں کیئے ۔ مختلف علاقوں خصوصاًملیر ، لانڈھی ،کورنگی اور دیگرمیں نالوں کی صفائی کے بعد گندا فضلہ سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا جوکہ شدید بارش کے بعد واپس نالوں میں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے ۔ اس حکومتی نااہلی کے سبب وبائی امراض پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔

ان کا مزیدکہاتھاکہ شہر میں نکاسی آب کا موثر نظام نا ہونے کےسبب شہر میں جگہ جگہ برساتی پانی کھڑا ہے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری لاحق ہے ۔ 70برس گزرجانے کے باوجود ہماری بلدیاتی ادارے بارشوں کے بعد کی صورت حال کامقابلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ۔اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرجانے والی حکومتیں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتیں ۔

وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ سکردو حلقہ 1، حلقہ 2 اور 3 کی باتیں کرنا مناسب نہیں، جو لوگ اختلافی باتیں کرتے ہیں ان پر کڑی نگاہ رکھی جانی چاہیئے، سکردو ہم سب کا چہرہ ہے، اس کی خوبصورتی بھی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، الگ الگ گروپس بنانے سے ہماری طاقت تقسیم ہو گی اور ہم منتشر ہو کر رہ جائیں گے۔ تینوں حلقوں کے عوام اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں، غیر سنجیدہ قدم اٹھایا گیا تو مستقبل میں پریشانیاں بڑھیں گی بعض قوتیں ہماری وحدت کو تقسیم کر کے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہو گی۔ سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پچھلے کئی روز سے مسلسل سوشل میڈیا کو فالو کررہا ہوں کچھ پوسٹ اور کمنٹس دیکھ کر بہت ہی صدمہ پہنچا اور میڈیا سے بات کرنے پر مجبور ہوگیا بہت ساری آئی ڈیز ایسی ہیں جہاں سے صرف اختلافی پوسٹ شیئر ہوتی ہیں۔

سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لہذا ہمیں ایسی آئی ڈیز پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، یہاں یہ بات قابل ذکر اور قابل تقلید ہے کہ سنجیدہ لوگ اختلافی باتیں کرنے والوں کو سمجھاتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ٹول کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو مسائل کے حل میں مدد ملے گی ورنہ علاقے میں تباہی آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے والے کچھ لوگوں کا مقصد اتحاد نہیں بلکہ ذاتی مفاد ہوتا ہے، انہیں عوام کے اتحاد سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ اپنے چیلوں کے ذریعے  اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیئے عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے تینوں حلقوں کے سنجیدہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بنانے کی  ضرورت ہے۔ اگر تھنک ٹینک بنانے میں ہم کامیاب ہوئے تو بڑے مسائل حل ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree