وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور لائین آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکی اور اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوںکو خطرات لاحق ہو نگے،ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے،اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیں،اور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ جہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہ جہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ اقتدار نقوی نے اس حوالے سے حکومت پاکستان کو کہا کہ وہ کسی دبا میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔ اس وقت خطے میں امریکا بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ امتِ مسلمہ اور پاکستان کیخلاف تیار ہو رہا ہے، امریکا نے اسرائیل کی ایما پر فلسطین کیخلاف صدی کی ڈیل نامی سازش رچی جو کہ ذلت آمیز شکست کا شکار ہوئی،امریکا صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطین پر اسرائیل کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور اسی طرح کشمیر پر بھارت کا تسلط قائم کرکے وہاں مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے، جو پاکستان کی غیور عوام کبھی نہیں ہونے دے گی ہم کشمیر میں بھارتی ناپاک عزائم و ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں،کشمیر میں بھارتی عزائم سے ہم باخبر ہیں نہتے کشمیریوں کیخلاف جو خونی کھیل انڈیا کھیلنے جا رہا ہے انڈیا کو اس کی بھاری قیمت  چکانی پڑھے گی،کسی بھی دشمن کو مادر وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو نگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر ایشو پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیںاور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ ءجہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہءجہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی ،اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس حوالے سے حکومت پاکستان کو کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند سید حسین الحسینی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلام پیش کرتا ہوں سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور ان کی ٹیم کو اور تمام پیروکاران شہید حسینی کوجو دور دراز کے علاقوں سے یہاں تشریف لائے ہیں اور شہید کی فکر کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں، اکتیس سال بعد بھی اگر یہاں لوگ موجود ہیں تو یہ شہید حسینی کی محبت کا نتیجہ ہے، شہید حسینی کا نام ہمارے درمیان اتحاد و وحدت کا ضامن ہے، شہید کا نام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم ایک ہو جائیں۔

شہید کا پروگرام ایک رسم کی شکل تک نہ رہے بلکہ شہید کے وحدت کے پیغام میں منتقل ہونا چاہیئے، ہمیں شہید کے پیغام کو سمجھنا ہوگا، امام خمینی نے بھی تاکید تھی کہ ہم شہید کی فکر کو زندہ رکھیں، سب کو اتحاد و وحدت کی طرف آنا پڑے گا، اپنے درمیان تمام اختلاف ختم کرنا ہوں گے، ہر جگہ پروگرامات ہوتے ہیں لیکن الگ الگ، اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے شہید کی فکر کو نہیں سمجھے، اگر ہم شہید کے خون سے تجدید عہد کرنا چاہتے تو ایک ہونا ہوگا، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم نے اکتیس برسوں میں کیا کھویا اور کیا پایا؟، ضرورت اس امر ہے کہ ہم شہید کے پیغام کو سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو ختم کر دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) استادالذاکرین سیدریاض حسین شاہ رتوال نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ مذہب حقہ کے ماننے والے ایک ہیں اور اپنی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ولایت کی تحریک کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ تحریک چلتے ہوئے قائد شہید عارف حسین الحسینی تک پہنچی، جنہوں نے اپنے خون سے اس تحریک کو سینچا۔

انہوں نے کہاکہ شہید قائد ؒنےولایت تکوینی کا درس دیا، ہم شہید قائد کو ان کی کاوشوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شر کا خاتمہ کرے اور اچھے کام کرنے والوں کو سپورٹ کرے، ہم اس ملک کے سپورٹ کرنے والے ہیں، جس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح ہیں، ہم پرامن شہری ہیں، ہر مکتبہ فکر کو مذہبی معاملات میں آزادی دی جائے۔ ہم کسی بھی لمحہ اہل بیت علیہ السلام کو نہیں چھوڑ سکتے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش ہے کہ ملت جعفریہ کو ٹکروں اور گروہوں میں تقسیم کر دیا جائے اور بصیرت یہی ہے کہ ہم تقسیم نہ ہوں، قائد شہید نے ساڑھے چار سال کے مختصر عرصے میں ہمیں بصیرت عطا کی اور بتایا کہ زندہ کس طرح رہنا ہے۔ پریڈ گراونڈ میں ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نوے فیصد خطرات داخلی دشمن سے ہیں، جو دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، امام علی علیہ السلام کی ولایت کے ماننے والے کبھی تقسیم نہیں ہوسکتے، اختلاف فقط اس لیے ہوسکتا ہے کہ بعض افراد ذاتی شہرت کی خاطر اختلافات کو پروان چڑھاتے ہیں، ملت جعفریہ کے اندر جتنے بھی اختلاف ہیں، وہ ذاتی خواہشات کی وجہ سے ہیں، ہوائے نفس اس کے پیچھے ہیں، شیطان کی پیروی نہ کریں، آئیں ملکر امام زمانہ علیہ اسلام کی پیروی کریں۔ ذاکرین سمیت ملت کے تمام دھڑوں کو ایک کریں، یہی قائد شہید کی فکر تھی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، حکمرانوں سے اختلاف تھا، ہے اور رہے گا، آج قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی زندہ ہوتے تو لازمی مظلوم کشمیروں کیلئے آواز بلند کرتے، ہم مقبوضہ وادی میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم کوئی یہاں صفائیاں دینے نہیں آئے ہیں، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پروان کس نے چڑھایا، کس نے طالبان بنائے، کس نے لشکر بنائے، آج ایک مرتبہ پھر امریکا سے ہاتھ ملایا جا رہا ہے، ایک مرتبہ پھر پرانی روش پر جایا جا رہا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تم امریکا اور آل سعود سے ہاتھ ملا سکتے ہو، مگر جب تک اس ملک میں ایک بھی شیعہ زندہ ہے، نہ امریکا اور نہ ہی آل سعود کے عزائم کو پورا ہونے دے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree