وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر ناصران ولایت کانفرنس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگیا ہے ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت معروف قاری آصف سروری نے حاصل کی ۔ ناصران ولایت کانفرنس میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ مختارامامی اورملک اقرارحسین انجام دے رہے ہیں ۔
اس عظیم الشان اجتماع میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین، مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماخطاب کریں گے ۔ جبکہ خصوصی فکر انگیز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے ۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں عاشقان ولایت تشریف لائے ہیں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےزیر اہتمام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع بعنوان ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کیلئےملک بھر سےعاشقان ولایت اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ چاروں صوبوں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے بذریعہ ٹرین اور بس قافلوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے ۔جنہیں استراحت اور طعام کے لئے مختلف امام بارگاہوں میں ٹھرایاگیاہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں خواتین ومرد عاشقان ولایت کی شرکت متوقع ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں جوکہ قافلوں کی رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ انشاءاللہ جلسے کا باقائدہ آغاز شام 5بجے ہوجائے گا، جس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےزیر اہتمام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع بعنوان ناصران ولایت کانفرنس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ۔
ملک بھر سے وحدت یوتھ پاکستان سے سینکڑوں رضاکار انتظامی امور سنبھالنے کیلئے جلسہ گاہ پہنچ گئےہیں ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ شیخ اعجازبہشتی نے یوتھ رضاکاروں کا استقبال کیااور ان سے گفتگو کی ۔
واضح رہے کہ پنڈال میںہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں ،دیوہیکل اسٹیج کی سجاوٹ جاری ہے ،شہید فاؤنڈیشن سمیت مختلف ملی تنظیمات اوراداروں کی جانب سےکیمپس ، شہداءکی تصویری نمائش اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیاہے۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، چیئرمین کانفرنس نثارعلی فیضی ، علامہ اعجازبہشتی اور ملک اقرار حسین نے انتظامات کا جائزہ لیااور رضاکاروں سے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) 4اگست پریڈ گراونڈ میں عظیم الشان ناصران ولایت کانفرنس منعقد ہو گی ملک بھر سے ہزاروں کارکنان سمیت ملکی مذہبی وسیاسی شخصیات جلسے میں شرکت کریں گی ۔کانفرنس کا انعقاد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے کیا جارہا ہے ۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار فیضی، علامہ مختار امامی، علامہ اقبال بہشتی اور علامہ اعجاز بہشتی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کے تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں، برسی کا اجتماع چار اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں شام 5 بجے شروع ہوگا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے ہندوستان کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انسانی آبادی پر کلستر بم پھیکنا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کا اقوام کو متحدہ نوٹس لینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کشمیر میں جاری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔نثار علی فیضی نے کہا کہ شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کا مقصد ان کے افکار اور کردارکو زندہ رکھنا اور آ نیوالی نسل تک پہنچانا ہے ۔مجلس وحدت مسلمین علامہ عارف حسین الحسینی کا مشن لیکر اگے بڑھ رہی ہے ۔شہید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ آپ نے پاکستانی مظلومین کی آواز کو عالمی اسلامی تحریکوں کے ساتھ مربوط کیا۔
انہوںنے مزیدکہاکہ کشمیر فلسطین کے مظالم کے خلاف آپ نے ساری زندگی جدوجہد کی اور عالمی استکبار طاقتوں کو بے نقاب کیا، اسی وجہ سے انہیں شہید کردیا گیا،یہ کانفرنس اس بات کا عزم ہے کہ ہم پاکستان میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو قبول نہیں کرتے اور مظالموں کے ساتھ اپنے رشتے کو اور مضبوط کریں گے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ملک کی سلامتی کےلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کریںگے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ترجمان سید احسن عباس رضوی نے کہاکہ شہید قائد عارف الحسینی ؒ کی یاد مجلس وحدت مسلمین کیلئےسرمایہ افتخار ہے۔ شہید کے معنوی فرزند 31برس گزرجانے کے باوجود ان کی راہ پرتمام تر مشکلات کے باوجود گامزن ہیں ۔اسلام آباد میں منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کیلئے قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔
وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒپاکستان کی سرزمین پر عالمی استعماری قوتوں کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔ شہید نے ملت پاکستان کو سامراجی قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کیا۔وطن عزیز کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے مذہبی طبقات کے درمیان وحدت وانسجام کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم شہید قائد ؒ کے فکر وفلسفے کے مطابق پاکستان کے استعماری شکنجے سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔انشاءاللہ4اگست کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع پاکستان کی سلامتی واستحکام اوروقار و سربلندی کا مظہر قرارپائے گا ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) جناح کالونی فیصل آباد میں سنڈے سکول کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں محترمہ فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے بطود مہمان خصوصی شرکت کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ مائیں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر کے انھیں تہذیب یافتہ اور معاشرے کا اچھا اور معزز شہری بنا سکتی ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ علم دین خود بھی حاصل کریں اور بچوں کی دینی تعلیمات کے مطابق تربیت انجام دیں تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکیں۔