وحدت نیوز(اسلام آباد) بروز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کشمیروںسے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔احتجاجی مظاہرے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی حالیہ اقدامات کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کل ملک بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتاہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے مسئلہ کشمیر یواین میں ایک حل طلب مسئلہ ہے خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہئے، اس جنگ کی حدت کو پوری دنیا محسوس کریگی، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم پہلے بھی کشمیر کے لئے جنگ لڑ چکے ہیں پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے اظہار یکجہتی کے لئے اور مودی حکومت کے خلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے تحت پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا یعقوب حسینی نے کی، احتجاجی مظاہرے میں حیدرآباد کے سیکرٹری جنرل رحمان رضا، سابق صوبائی رہنما آغا ندیم جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کریں گے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے، آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ جہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے، جس کا کوئی توڑ نہیں، ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہ جہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہم کٹ مریں گے مگر غلامی اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مودی سرکار خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اور فوکل پرسن برائے بین المذہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے امتحان ہے، سیاسی قوتوں کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ قومی بیانیہ جاری کرنا ہوگا۔ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے حوالے سے ہمیں فوری طور پر اپنے سفارتی لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دوست ممالک سمیت عالمی فورمز کو درست صورتحال سے آگاہی اور پاکستان کے موقف کو پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کشمیری مظلومین تنہا نہیں ہم انکے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، انڈیا نے جو غلطی کی ہے، اسے صدیوں تک اس کا احساس رہے گا، پاکستان دنیا میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، ہم شہید پرور قوم ہیں، شہادت ہمارا ورثہ ہے، جو ہماری ماوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعہ کے دن اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں اور جنوبی ایشاء کے امن دشمن بدمعاش نریندر مودی کو بتا دیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کو تتہا ہرگز نہیں چھوڑیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) المصطفیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان (اسلام میں خواتین کے حقوق و فرائض) منعقد کی گئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی رہنما محترمہ رقیہ سلطانہ نے کہا کہ صنف نسواں کو ہر دور میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا دور جاہلیت میں خواتین کو ننگ و عار کی علامت سمجھا جاتا تھا اسی لیے وہ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے قرآن کریم نے دور جاہلیت کے اس رویئے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے فرمایا(جب نو مولود بچیوں کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا)دین مقدس اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹیاں ذلت نہیں رحمت ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار کی پرنسپل محترمہ یاسمین بلیدی نے کہا کہ ہم اپنی مظلوم کشمیری بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ ہمارے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اس موقع پر محترمہ شبانہ اور محترمہ گلشن زھراء نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ادارہ جماران حفظ قرآن کریم جیکب آباد کی طالبات نے قرآن کریم کی اجتماعی تلاوت جبکہ مدرسہ خدیجہ الکبری ع کی طالبات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی کے چھوٹے بھائی اور شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت کے ماموں شاعر آل عمران ؑضرغام حسین ہاشمی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر اہل بیتؑ میںصرف کی ،ان کا انتقال اہل ممبر اور ادب کا بڑا نقصان ہے ۔خدا ذکر سید الشہداءؑ کے وسیلے مرحوم کو شہدائے کربلاؑ کے جوارمیں محشور فرمائے اور برادر عزیز ومحترم خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی اوربرادر عزیز ومکرم شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی کی وفدکے ہمراہ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے ملاقات۔کمشنر آفس میں ہونےوالی ملاقات میں شہر میں حالیہ بارشوں کی پیشن گوئی پر انتظامیہ کو مجلس وحدت مسلمین کے تعاون کی یقین دہانی۔ایم ڈبلیوایم کے وفدکی جانب سے علاقائی بنیادی امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا گیا۔ ایام عزا سے قبل ضلعی انتظامیہ اورمجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کے مابین ملاقاتوں اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنزکی نامزدگی کے حوالےسے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
کمشنر کراچی نےایم ڈبلیوایم کے وفدکو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مجلس وحدت مسلمین اور کمشنر کراچی آفس کے مابین رابطہ کو تقویت دینے کی تجویز پردو طرفہ فوکل شخصیات کا تعین کیا گیا ۔شہداء کے لواحقین کو باقی ماندہ معاوضہ جلد ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن موجود تھے۔