پیروان شہید حسینی کے ملک گیر اجتماع میں وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار ہوگا،علامہ مقصودڈومکی

30 جولائی 2019

وحدت نیوز(ڈیرہ الہیار) شہید علامہ عارف حسینی نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردارتھے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ناصران ولایت کانفرنس دعوتی مہم کے سلسلے میں بلوچستان کے اضلاعی سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوکیا ۔

اس موقع پر علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4 اگست کو اسلام ا ٓباد میں ناصران ولایت کانفرنس کے موقع پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ قائد شہید وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے حامی تھے۔ آپ نے عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور ضیائی آمریت کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی۔ آپ نے اپنے زھد و تقویٰ اور الہی بصیرت سے ملت کی رہبری کی اور فکر امام خمینی کی درست ترجمانی کی۔ قائد شہید وکی 31 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام پیروان شہید حسینی کا ملک گیر اجتماع وطن عزیز پاکستان کی سربلندی کے عزم کا اظہار ہوگا۔    

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی، سربلندی کا اظہار اور شہدائے پاک وطن کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ نائیجیریا کی ظالم حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اورپرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree