وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے تمام مسالک کے درمیان کئی مشترکات ہیں ہمیں آپس میں اختلاف کے بجائے یک مشت ہو کر اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔علامہ سید ہاشم موسوی ان دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہل سنت کے علماء کرام کیساتھ اتحاد امت کے سلسلے میں عراق کے شہر نجف الاشرف پہنچ گئے ہے جہاں حضرت علی علیہ السلام کی حرم میں حاضری دی ۔

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک آن لائن بیان میں کہا ہے کہ اتحاد امت میں ہی رمز کامیابی ہے تمام مسالک فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں واضح رہے کہ اس وفد میں شامل علماء اہل سنت نے مختلف مراجع عظام سمیت برداران اہل سنت کے اکابرین سے بھی ملاقاتیں کیں ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا4اگست پریڈگراؤنڈ پر ناصران ولایت کانفرنس کااعلان۔ کانفرنس کا انعقاد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے کیا جارہا ہے اس حوالے سے باقاعدہ دعوتی مہم کا باقاعدہ بھی کردیاگیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور پر کمیٹیاں تشکیل دی گیں ہیں ۔ دعوتی مہم کے سلسلے میں مختلف وفود بنائے گئے ہیں جو کہ اسلام آباد سمیت پنڈی ڈویژن میں بھی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔ ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر بالخصوص وسطی پنجاب سے ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔

مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ناقابل فراموش خدامات انجام دی ہیں۔ شہید علامہ عارف حسین الحسینی ایک دلیر اور بابصیرت لیڈرتھے جو ضیا الحق کے سخت آمرانہ دور میں بھی آواز حق بلندکرتے رہے آپ نے پاکستان میں عوام کوعالمی سامراجیت کی ریشہ دوانیوں سے ناصرف آگاہ کرنے کی کوششیں کیں بلکہ خود بھی استعماری سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے ۔ یہی وجہ تھی کہ عالمی استکباری قوتیں آپ کی دشمن ہو گئیں اور آپ کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کر دیاگیا  اور یہ سمجھا گیا کہ شہید عارف حسین الحسینی کا رستہ روک لیاگیا ہے ۔

لیکن ہم ہر سال شہید کی برسی شایان شان طریقے سے انعقاد کرکے یہ پیغام دیتے ہیں کہ شہید کا رستہ رکا نہیں ہے ان کے معنوی فرزندان اب بھی میدان میں ان کا پرچم لئے آگے کی جانب گامزن ہیں اور وطن عزیزکی سلامتی کیلئے اور امن کے دشمنوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔اس سال بھی ہم بھرپور انداز میں شایان الشان طریقے سے شہیدعلامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کا انعقاد کریں گئے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے علم تجوید اور قراءت کلاس کا آغاز کردیا گیا ۔ ہفتہ وار کلاس کے پہلے سیشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے خصوصی شرکت کی اور سولجر بازار یونٹ کے ارکان کی اس کوشش اور قدم کو سراہا ۔ کلاس کے دوران قاری کمیل کرجت نے بتایا کہ صرف گیارہ الفاظ ایسے ہیں جن کی پریکٹس سے اپنی نماز کی قرا ء ت صحیح کی جاسکتی ہے ۔ کلاس میں شہر کے مختلف علاقوں سے طلباء نے شرکت کی ۔ پروگرام انچارج کے مطابق جلد خواتین کی اسی طرز کی کلاس کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی اور خطاب کیا اور کہایہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام  اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اھلیبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی  میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) جانثاران امام عصرؑ کنونشن ضلع ملتان کا انعقاد،برادر وجاہت علی مرزااگلے تین سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے دوبارہ سیکریٹری جنرل منتخب ۔تفصیلات کےمطابق جانثارانِ امامِ عصر کنونشن المصطفیٰ ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے یونٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 اس موقع پر صوبائی سیکرٹری برائے شعبہ خواتین علامہ قاضی نادر علوی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سلیم عباس صدیقی نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا نے شرکاء سےخطاب کیا۔جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل صوبہ جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے کنونشن سے مرکزی خطاب کیا اور نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آل سید ولینٹیر آرگنازیشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سیدمشتاق حسین نقوی اپنے وفد کی ہمرا علامہ سیدتصورحسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات اور انہیں مسلسل چوتھی بار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

وفد میں مرکزی آرگنائزر سید زاہد بخاری مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سیدفیصل معروف کاظمی مرکزی آرگنائزر علی محمود نقویASVO چکسوری کے صدرسید علی جواد و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر علامہ تصورنقوی نے صدر ASVO کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ MWM اورASVO ویلفیئر کے امور میں باھم اشتراک عمل کا مظاہرہ کریں گۓ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree