حکومت کو زائرین کے تحفظ اور عزت و تکریم کا خیال رکھنے پر مجبور کرینگے، علامہ ناصرعباس جعفری

16 ستمبر 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی اور زائرین کے حوالے سے دست بستہ اہلیان کوئٹہ سے گزارش کی کہ انکی خدمت کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی عہدیداروں کو مجبور کرائینگے کہ وہ زائرین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی عزت، تکریم، تعظیم کا خیال رکھیں اور محرم الحرام میں اضافی کانوائے کا اہتمام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کے حوالے سے وہ افراد ذمہ داری ادا کریں جو حوصلہ رکھتے ہوں، کیونکہ زائرین بھی مختلف سوچ و فکر کے ہوتے ہیں اور انکی باتوں کو برداشت کریں۔ آئمہ (ع) کی وجہ سے۔ علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم پی اے آغا رضا، ملک اقرار حسین، عباس علی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور انوار نقوی شامل تھے، بلوچستان بار کونسل کی کابینہ کے عہدیداران اور دیگر ممبران سے ملاقات کی اور (سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ) خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree