وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی تنظیمی کنونشن بعنوان جانثاران امام عصرؑ کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع ،مجلس وحدت مسلمین کا مرکزی کنونشن کا انعقاد حسب سابق اسلام آباد میں ہی ہو گا۔تین روز جاری رہنے والے مرکزی تنظیمی کنونشن کے آخر ی روزبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جار رہا ہے جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اکابرین، علما اکرام،دانشورحضرات شرکت کریں گئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری اور چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے جماعت کے کنونشن کی بہترین تیاری کی ہے ملک کے طول و عرض سے آنے والے کارکنان کی خدمت کے لئے گزشتہ سے بہتر اقدامات کر رہے ہیں۔انٹراپارٹی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنی تشکیل سے لے کر اب تک قومی و ملی ایشوز پر ہمیشہ فرنٹ لائین پر رہی۔ ملک میں کسی بھی پر بھی ظلم و زیادتی ہوئی مجلس وحدت مسلمین نے آگے بڑھ کر مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ سے بلا رنگ و نسل ومذہب مظلوموں کی حمایت کو اپنا شعار بنایا وطن عزیز میں اپنے حقوق کے لئے پر امن آئینی و جمہوری جدو جہد کی ابتدا ہی مجلس وحدت نے کی انشااللہ آئندہ بھی ملکی سلامتی و استحکام کے لئے جدو جہد اور مظلوموں کی حمایت اسی جذبے کے تحت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او جیکب آبادکے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پریس کلب جیکب آباد کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں شیعیان علی ؑکے قتل عام کو روکنے کے لئے حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ شیعہ نسل کشی کے خلاف عمران حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملک بھر کے مومنین ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ہیں اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو پھر ملت کو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرکے مظلومین ڈی آئی خان سے یکجہتی کرنا ہوگی۔انہوں نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے اور مظلوم انسانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے محرکات اور مجرموں کو جلد سامنے لایا جائے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اجتماع علمی مرکز مدرسہ علمیہ حجتیہ میں منعقد ہوا پروگرام میں اساتید حوزہ،علماءکرام تنظیمی احباب،خانوادہ شھداء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علماءکرام کے اس جمع غفیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹریری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے شھید کی جامع،فعال ومتحرک،اور مخلص شخصیت کے مختلف زاویوں پر تفصیلی گفتگو کی آپ نے ملک عزیز پاکستان میں مظلوموں کے حامی اور ظالم مخالف علماء کرام اور شجرہ طیبہ آئی ایس او کے جوانوں کو شھید قائد رہ اور شھید ڈاکٹر رہ کے مکتب عشق کے ثمرات میں سے قرار دیا۔

آپ نے مزید کہا کہ شھید ڈاکٹر کے نظریاتی بیٹے آج ہرمحاذ پرمکتب حقہ کی ترجمانی اور ہرظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے دشمنوں کے ارادوں کوخاک میں ملارہے ہیںآپ نے طلاب عظام کونصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ولایت محور تعلیم،تربیت اور جدید علوم وفنوں سے آراستہ ہوکر اپنے آپ کو امت کی رہبری کےلئے تیار کریں۔پروگرام میں شھید ڈاکٹر کے فرزند گرامی قبلہ حجت الاسلام دانش نقوی نے شھید کی تنظیمی زندگی پر گفتگو کی۔پروگرام کے آخر میں شھید ڈاکٹر ،شھید منا،شھید وفا، شھید جلبانی ،اور شھید سیدین زیدی کے فرزندوں کی خدمت میں تجلیل شھداء شیلڈ دی گئی۔

وحدت نیوز (پاکستان) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،مظاہروں کی کال گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی تھی،ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے تمام اہم شہروں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹنڈوالہیار، بدین، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، ماتلی،کشمور،مٹیاری،جامشوروسمیت دیگر میں بعد نما ز جمعہ جامع مساجداور پریس کلبوںکے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھےاورڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،مقررین اور مظاہرین نے نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔

ان احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ باقرعباس زیدی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ ضیغم عباس، ملک اقرارحسین، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مقصودڈومکی،علامہ اقتدارحسین نقوی، منور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انورجعفری، علامہ نشان حیدر، میر فائق علی، علامہ دوست علی، علامہ عبدالحسین، عدیل عباس سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان اہل تشیع کی مقتل گاہ بن چکاہے، نئے پاکستان میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نا ہوسکا، ڈیرہ کی عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے قوی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ امیدیں بھی دم توڑ گئیں،روزانہ لاشیں اٹھا اٹھاکر ڈیرہ کے عوام تھک چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ڈیرہ میں جاری مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیں،ہمارے صبرکا مزید امتحان نہ لیا جائے، ایسا نا ہوکے ہم ملک بھرمیں نا ختم ہونے والے احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوجائیں۔

مقررین نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشت گرد حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بھی شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ، رہنمائوں نے کہاکہ عالمی دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے مغربی ممالک اب خود لگائی آگ میں جھلس رہے ہیں، اس سفاکانہ حملے میں ملوث ایک سفید فام کی شناخت کو چھپانے کی مکروہ کوشش کی جارہی ہے ، مغربی ممالک مسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا مظاہروں کی کال گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی۔اب تک صرف ایک ماہ میں ڈی آئی خان میں تیرہ شیعہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ملک کے تمام اہم شہروں میں بعد از نما ز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی گئی ۔نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔

 احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ضیغم عباس نے کہا کہ اب تک ملک کے دیگر حصو ں سے دہشتگردی کے واقعات میں واضع کمی آئی ہے مگر ڈئی آئی خان میں یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی ہر تھوڑے فاصلے پر پولیس چوکیاں موجود ہیں اس کے باوجود ناصر ف دہشت گردی کی واردتیں جاری ہیں بلکہ دہشت گرد کاروائی کر کے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں ۔ جوکہ کے پی کے کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا کہ آج جو واقعہ نیوز ی لینڈ میں پیش آیاہم اس کے شدید مذمت کرتے ہیں جن ممالک نے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں بنانے میں کردار ادا کیااور مسلم ممالک میں بربادی و تباہی مچائی اب ان ملکوں کے اندربھی مسلمان محفوظ نہیں رہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی واقعات یورپ و امریکہ میں پیش آچکے ہیں ۔اس افسوس ناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈی آئی خان کے حوالے سے ہم مسلسل کہتے آ رہے ہیں کہ ڈئی آئی خان میں فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیاجائے اور خصوصا ڈی آئی خان کی بدنام زمانہ پولیس میں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے ۔مرکزی حکومت اور سیکورٹی ادارے ڈی آئی خان کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ورنہ ہم مجبور ہوں گئے کہ بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنوں کی کال دیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر کے پی کے حکومت کو پابند کرے کہ وہ ڈی آئی خان کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے اور اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کی داد رسی اور ان کی مالی مدد کرئے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردحملے اور اسکے نتیجے میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہارکیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ایک اسلام دشمن دہشت گرد کے حملے نے مغرب کے لبرل ازم کا پردہ فاش کردیاہے،اس سانحے کے پیچھے سفید فاموں میں چھپی اسلام دشمنی ملوث ہے جو نائن الیون اور لندن حملوں کے بعد بھی دنیا نے دیکھی تھی، عالمی برادری اورانسانی حقوق کے اداروں کو اس عظیم سانحے پر سانپ سونگھ گیاہے، اگر یہی سانحہ کسی مسلم ملک میں رونما ہوتا زمین آسمان ایک کردیئے جاتے، افسوس آزادی اظہار کا راگ الاپنے والے مغربی ممالک نے اس دل خراش سانحے کی خبریں اورتصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے تک پر پابندی عائد کردی ہے، جوکہ قابل مذمت اقدام اور آزادی اظہاررائے پر قدغن کےمترادف ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے اس سانحے میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوران نماز شہید ہونے والوں سے سنت آئمہ اطہار ؑاداکی ہے ، جبکہ قاتل نے سنت ابن ملجم اور شمر بن ذی الجوشن ، خدا تمام شہداءکو اپنے جوار میں محشور فرمائے ، مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور تمام شہداءکے لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکرتی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree