شہیدڈاکٹر محمد علی نقویؒ اسلام و پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ تھے، آغا علی رضوی

07 مارچ 2019

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے حقیقی پاسبان اور مظلومین جہاں کے ترجمان تھے۔ انکی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی فکر آفاقی تھی۔ ان کا دل دنیا بھر کے مظلومین کے لیے دھڑکتا تھا۔ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین جس شخصیت نے سب سے زیادہ آواز بلند کی وہ شہید نقوی ہے۔ شہید نقوی کی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس وقت دنیا امریکہ کے شر سے واقف نہیں تھے اس وقت ڈاکٹر محمد علی نقوی نے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاکر یہ ان کے چہرے سے نقاب الٹ کے رکھ دیا۔ آج عالم انسانیت کو اچھی طرح اندازہ ہو رہا ہے کہ انسانیت کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر شہید نے پاکستان کی سرزمین میں اسلام ناب کے تعارف کے ساتھ جس انداز میں والایت فقیہ کی پرچار کی وہ تاریخ کا زندہ و تابندہ باب ہے۔ راہ ولایت میں جتنی خدمات شہید محمد نقوی نے انجام دی ہیں کوئی دوسرا اسکی ہمسری کا دعویٰ کر ہی نہیں سکتا۔ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کو قتل کرکے دشمن نے اسلام ناب اور پاکستان کی نظریاتی محافظوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش کرنے کی کوشش کی، جو کہ انکی بھول تھی۔ ڈاکٹر شہید نے جس نظریے کو اپنے خون سے آبیاری کی ہے اس کی ترویج و اشاعت کے لیے ملک کے گوش و کنار میں لاکھوں سربازان موجود ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree