وحدت نیوز(مری) جامعہ بنت الھدی بھمروٹ سیداں میں بائیسویں سالانہ الزھرا کانفرنس مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتیں اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہوکرکبھی داعش اور کبھی القاعدہ جیسی شدت پسند تنظیمیں بنا کر اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوششیں کررہی مغربی معاشرے میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسلام عورت کو عزت دیتا ہے جبکہ مغرب آزادی کے نام پر عورت کو اس کے اصل مقام سے گرا کر " میرا جسم میری مرضی " جیسے نعرے دے کر عورت کی تذلیل کر رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم خواتین پر عورت کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر خواتین کے حقوق کی جنگ کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس موقع پر پی پی 6 سے ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما میجر (ر) لطاسب ستی نے بھی خطاب کیا اور کہا جناب سیدہ زہرہ (س) خواتین کےلیے کامل و بہترین نمونہ عمل ہیں ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہر دور کی خواتین دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں انھوں نے الیکشن میں حمایت پر اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور  مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سیدہ نرگس سجاد، مولانا ضیغم عباس جعفری ، اور مولانا ظہیر سبزواری نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جناب سید علی عباس زیدی کے گھر پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اے بی سینیاکے علمائے کرام کی ایک نشست منعقد کی گئی جس میں مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر علمائے کرام نے ملی معاملات پر بات چیت کی اور مختلف زاویوں سے مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد ان معاملات پر کام کرنا تھا جن کا خلاءموجود تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی میں سنگین شیعہ نسل کشی کے واقعات مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا باعث  بنے جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین ابھر کر سامنے آئی ۔مجلس وحدت مسلمین تمام شیعہ جماعتوں اور اداروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہیں اور ان سے ٹکراؤاور نزاع کی ہرگز قائل نہیں ۔کسی بھی شیعہ تنظیم یا شخصیات کی توہین یا مخالفت ایم ڈبلیو ایم کی ہرگز پالیسی نہیں رہی ۔پاکستان میں علمائے کرام کے درمیا ن ایک دوسرے کے لئے احترام موجود ہے،جو کہ مثبت پہلو ہے ۔

اس دوران مقامی علماءنے آپسی اتحاد کے بارے میں تاکیدکی جس کا جواب دیتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملت کے درمیان اتحاد کی فضاءقائم رکھنا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی جگہ مل بیٹھ کر بات کرنی ہو تو مجلس وحدت مسلمین کے رہنماءتیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملی اتحاد کا فارمولا اگر ولی امر المسلمین جہاںآیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پاس جاکر حل ہو سکتا ہے تو اس سلسلے میں بھی ہم غیر مشروط طور پر آمادہ ہیں ۔اس موقع پر مقامی علمائے کرام کی جانب سے بعض ذاکرین کی طرف سے عقائد پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیاجس کے جواب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگرچہ عقائد کے معاملے میں انحراف کا مسئلہ سنگین نوعیت کا حامل ہے ،تاہم اس سلسلےمیں بات چیت اور گفتگو کے ذریعہ مسائل حل ہوسکتے ہیں اور اس سلسلے میں علماء کرام نے گرانقدر کوششیں کی ہیں ،جس کے خاطر خواہ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔

اس سے قبل علامہ سید فتح علی شاہ صاحب اور مولانا علیم رحمانی نے ملی مسائل اور مشکلات کی اچھے انداز میں نشاندہی کی ۔نشست کے اختتام پر مولانا علیم رحمانی نے علامہ احمد اقبال کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔نشست میں مولانا فدا حسین شگری،مولانا محمد افضل نوری،مولانا غلام حیدر مفتح،مولانا سید فتح علی شاہ رضوی،مولانا عبد الرحیم رہبر،،مولانا یاسین عابدی،مولانا سجاد حسین بلالی،مولانا حسن عسکری،مولانا ذاکر حسین مشہدی،مولانا محمد عباس شاکری ،مولانا سید روح اللہ ،مولانا عیسی ساجدی،مولانا محمد ابراہیم،مولانا موسی ٰ علی جعفری،مولان سید طحہ رضوی اور مولانا شبیر حسین سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا ایک روزہ اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی صدارت میں جامع مسجد الحسین ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکز سے خصوصی طور پر معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے علاوہ ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ، خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل خان قیصر عباس ڈب، بہاولپور کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر عباس نقوی، لیہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد عباس گشکوری، مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل ضیغم عباس، علی پور سے تصور عباس، ڈیرہ غازیخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد عباس اسدی، رحیم یار خان سے مولانا مجاہد عباس نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری خیرالعمل فائونڈیشن سید زعیم حیدر زیدی نے صوبائی کارکردگی رپورٹ پیش کی، بعدازاں اضلاع کی جانب سے بھی اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی کنونشن کے حوالے سے بھرپور مہم چلانے پر تاکید کی، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کے افراد مرکزی کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ملک، قوم اور تنظیم کے وسیع تر مفاد میں انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیں اور نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں۔ اجلاس سے معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی "وحدت اسلامی کانفرنس" کی دعوتی مہم پھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مارچ کے آخر میں ہونیوالے 3 روزہ مرکزی تنظیمی کنونشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے آخری دن بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے "وحدت اسلامی کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری سیاسیات سنٹرل پنجاب سید حسن کاظمی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اسلام آباد میں 31 مارچ کو منعقدہ وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ پنجاب کی طرح ملک بھر میں دعوتی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے سرگرم ہے اور اس حوالے سے ہی وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اعجاز چودھری نے ایم ڈبلیو ایم کی وحدت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وژن بھی اتحاد امت ہے، عمران خان پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) حکومت برمس داس کو ایشو بناکر نقص امن پیدا کرنا چاہتی ہے۔حفیظ الرحمن اپنے پاؤں سے کھسکتی ہوئی کرسی کو بچانے کیلئے مختلف غیر ضروری ایشوز کو جواز بناکر حالات خراب کرواکر مدت پوری کرنا چاہتے ہیں۔ایک ہی صوبے میں دوغلی پالیسی نہیں چلے گی وفاقی حکومت اس صورتحال کا نوٹس لے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستا ن کے سیکریٹری امور سیاسیات غلام عباس نے سول انتظامیہ کا برمس داس پر قبضہ کرنے کی کوشش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت لینڈ ریفارمز کا سوشہ چھوڑ رہی ہے تو دوسری طرف عوامی زمینوں کو طاقت کے استعمال سے ہتھیانا چاہتی ہے، حکومت کا یہ دوغلاپن عوام کو مشتعل کرنے اور علاقے میں نقص امن کا جوازا پیدا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دماغ پر شیعہ آبادیوں کو ٹارگٹ کرنے کا بھوت سوار ہوچکا ہے اور انتظامی مشینری کے زور پر برمس داس پر قبضہ کرنے کی مسلسل کوشش سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کے سارے کام ٹھیک ہوچکے ہیں اب بس شیعہ آبادیوں کو ٹارگٹ کرنے کا کام باقی رہ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت برمس داس پر قابض ہونے کا خیال دل سے نکال دے تو اس کے حق میں بہتر ہوگا ورنہ اگر یہی رویہ برقرار رہے تو بات صرف برمس کے عوام ہی نہیں پورے گلگت بلتستان کے عوام متحرک ہونگے اور حکومت کو بھاگنے کے سوا کوئی چارہ کار نہ بچے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یونہی زمینوں پر قبضے کرنا ہے تو پھر ریفامز کی کہا نی دہرانے کی کوئی منطق سمجھ نہیں آرہی ہے۔برمس کے عوام نے ابھی تک صبر اور امن پسندی کا مظاہرہ کیاہے جو کہ قابل تحسین ہے لیکن اگر حکومت زور اور زبردستی پر اتر آئے تو اس باؤلے پن کا علاج بھی عوام خوب جانتے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صوبائی حکومت کو عوام پر ظلم کرنے سے باز رکھے ورنہ یہ ایشو صرف برمس تک ہی محدود نہیں رہے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ ان ہاؤس دباؤ سے توجہ ہٹانے کیلئے مخصوص علاقوں میں زمینوں پر قبضے دلوانے کی کوشش میں حالات خراب کروانے کی سازش کررہے ہیں۔اہالیان برمس کی پشتنی اراضی کو مختلف اداروں کو الاٹ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔اہالیان گنش کی الاٹ شدہ زمین پر قبضہ کروانے کے پیچھے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی پشت پناہی ہے۔اگر صوبائی حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو انتہائی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ جب سے صوبائی وزراء نے وزیر اعلیٰ کے خلاف اعلان بغاوت کیا ہے اس دن سے گلگت بلتستان میں زمینوں کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے اور وہ بھی مخصوص علاقوں کے زمینوں پر قبضے کی کوشش ہورہی ہے اور اس کوشش میں حالات خراب کروانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ برمس داس وہاں کے مکینوں کی ملکیت ہے اور علاقہ مکینوں نے اس اراضی کو آپس میں تقسیم کرکے آباد کاری بھی کی ہے اور آدھے سے زیادہ اراضی پر گھر بن چکے ہیں اب اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش محض تعصب پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ بعض علاقوں سے ملحقہ غیر آباد زمینوں کو باقاعدہ غیر مقامی فنڈنگ کے ذریعے آباد کاری پر پوری توانائی صرف کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انصاف سے کام لے ورنہ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق حکومت کے خلاف پورے گلگت بلتستان کی سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree