The Latest

وحدت نیوز(سکردو)پوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کی گمبہ سکردو میں گمبہ یوتھ کے ساتھ ایک اہم بیٹھک ہوئی۔ بیٹھک میں گمبہ سکردو کی یوتھ نے گمبہ سکردو میں گرلز ڈگری کالج پر جاری کام ستائس کروڑ اہم منصوبے کو مختص کرنے کالج کے لیے دو بسیں رکھنے اور تین سال کی اساتذہ و سٹاف کی تنخواہیں رکھوانے، حلقے میں چار نئی ڈی ڈی او شپ کے قیام، گمبہ منگر میں گرلز پرائمری سکول رکھوانے اور حسین آباد شگریکلان میں پرائمری سکول تکمیل کے مرحلے پر پہنچانے نیز حلقہ دو متعدد پرائمری سکولز، مڈل اور ہائی سکول رکھوانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

 گمبہ یوتھ کے جوانوں نے گمبہ اور پورے حلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی رہنمائی کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انٹرکالج گمبہ سکردو کو پوسٹ گریجویٹ کالج بنانے کی کوششیں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا حلقے کی یوتھ انتہائی باشعور اور آگاہ ہونے کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ دور یوتھ کا ہے اور یوتھ ہی قوم کی جہت کا تعین اور حقوق کا محافظ بن سکتی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کی مرکزی شوری کا اجلاس مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی صوبائی صدر وسطی پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، ڈاکٹر افتخار نقوی، سید حسن رضا کاظمی ، اسد علی بلتستانی ، ایڈووکیٹ آصف رضا،  شیخ عمران ، علامہ ظہیر کربلائی، سید حسین زیدی ، ایڈووکیٹ فخر رضوی سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران وکارکنان شریک ہوئے۔اجلاس کے اختتام پر ایک سیمینار بعنوان کربلا شناس معاشرہ کا انعقاد ہوا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی، صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ کربلا کا معاشرہ سازی میں کردار کلیدی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو تعمیر معاشرہ اور قوموں کی سعادت و خوشبختی میں مختلف جہتوں سے رہنمائی کرتی ہے، عاشورائی و کربلائی افکار پر مبنی افراد اور معاشرے زندگی کے تمام شعبوں میں خوشنودی خدا کے تحت آگے بڑھتے ہیں، صبر و تحمل، ایثار و وفا، جابروں کے سامنے قیام اور رضائے الٰہی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینا کربلائی سوچ کے حامل افراد کا خاصہ ہوتا ہے، عزم وحوصلے کے ساتھ عدل وانصاف کا قیام عمل بنیادی مقصد ہوتا ہے، جب ایک انسان پر کربلائی فکر غالب آجاتی ہے تو وہ مخلوق خدا کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے اور ان کے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے امور انجام دیتا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت ہے اور اس پر کسی قسم کا قدغن قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عزاداری سید الشہداء امام حسین ع پر عائد رکاوٹیں ختم کر کے عزاداری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عزاداری سید الشہداء معاشرے میں رواداری کا ذریعہ اور استحکام پاکستان کی ضامن ہے ۔ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر حملہ پاکستان کی اساس پر حملے کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر عزاداری ونگ جناب ملک اقرار حسین علوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے 20 ضلعی و تحصیل نمائندوں نےشرکت کی۔عزاداری ونگ پنجاب کا یہ پہلاباضابطہ اجلاس تھا ۔ اجلاس کا پہلاسیشن خالصتاً تنظیمی تھا جس میں عزاداری ونگ بنانے کی غرض وغایت کو بیان کیا گیا اور مسئولین کی ذمہ دایاں اور وظائف پر روشنی ڈالی گئی ۔

 جناب آصف ایڈووکیٹ مرکزی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیو ایم نے بڑے اچھے انداز میں عزاداری ونگ کے ممبران کو کام کرنےطریقہ اور روش پر بریفننگ دی ۔ جناب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی صوبائی صدر افتخار حسین عزاداری ونگ نے کہا کہ عزاداری  شہ رگ حیات ہےشہید قائدؒ کے اس فرمان کے مطابق ہم اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا جانتے ہیں ۔

ڈاکٹر افتخار صاحب نے کہا پہلے مرحلہ میں ضلعی مشاورتی بورڈ اور ڈویژنل بورڈ بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہم ان شاءاللہ آپس میں جب رابطے میں آجائیں گے تو کام مشکل نہیں رہے گا ۔

 مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی نے کہا کہ میں تمام معزز مہمانان گرامی کو پنجاب آفس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگر تمام ونگز فعال ہوجائیں تو ہم ان شاءاللہ بہت ہی جلد اپنے اہداف تک پہنچیں گے ۔ رابطے کا فقدان نہیں ہونا چاہیے ۔ جس ضلع میں بھی عزاداری کے حوالے سے ایشو آتا ہے ضلعی مدر ونگ سے ملکے حل کرنے کی کوشش کریں اگر وہ ایشو حل نہ ہوا تو صوبائی عزاداری کونسل کے ممبران تک اس ایشو کو اٹھائیں اب صوبائی عزاداری کونسل اسے صوبائی مدر ونگ کے ذریعے ان شاءاللہ حل کی طرف لیجائے گی ۔ مذہبی رواداری کا پاس کریں دوسروں کے مقدسات کا احترام کریں اورعلماء کرام سے رابطے میں رہیں ۔ کبھی بھی توہین اور تکفیر کی حمایت نہ کریں ۔ اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی فضا کو پر امن بنائیں ۔

صوبائی عزاداری ونگ کے اجلاس کے آخرمیں مرکزی خطاب جناب اقرار حسین علوی صدر عزاداری ونگ پاکستان نے کیا انہوں نے کہا کہ عزاداری کے فروغ کے ہم ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے ان شاءاللہ ۔ عزاداری کی بقاء ہماری ترجیحات میں ہے اور اس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔عزاداروں سے رابطے مضبوط ہونے چاہیے ۔عزاداری سید الشہداءمکتب اہلبیت ؑ کے بقاء کی کی ضامن ہے۔

  مرکزی صدر عزاداری ونگ جناب اقرار حسین ملک نے عزاداری ونگ کے اغراض ومقاصد ،تنظیمی ڈھانچے ،مرکزی عزاداری ونگ،مرکزی ایگزیکٹیو کونسل عزاداری ونگ ، مرکزی مشاورتی بورڈ ،مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی برائے رہنمائی ومشاورت ، صوبائی ایگزیکٹیو کونسل ، صوبائی مشاورتی بورڈ ، صوبائی لیگل ایڈ کمیٹی ، ڈویژنل ایگزیکٹیو کونسل ،ڈویژنل مشاورتی بورڈ،ڈویژنل لیگل ایڈ کمیٹی، ضلعی ایگزیکٹیو کونسل،ضلعی مشاورتی بورڈ،ضلعی لیگل ایڈ کمیٹی ، تحصیل ایگزیکٹیو کونسل اور تحصیل لیگل ایڈ کمیٹی ڈھانچوں کی تشکیل کے بارے بڑی تفصیل سے بتایا ۔

مرکزی صدر عزاداری ونگ نے مزید کہا کہ جہاں بھی مشکل محسوس کریں صوبائی سطح پر رابطہ کریں اور صوبہ ہم آہنگی کے ساتھ وہ سارے امور مرکز کے ساتھ مشاورت سے حل کر لیئے جائیں گے جہاں صوبے کی ضرورت پڑی وہاں صوبائی مدر ونگ کے برادران سے استفادہ اور اثر رو رسوخ استعمال کریں گے جہاں مرکز کی ضرورت ہوئی وہاں مرکزی کابینہ کے معزز اراکین سے استفادہ کریں گے ۔

اس ہم اجلاس میں جناب علامہ گلزار حسین فیاضی صوبائی صدر علماءونگ، ظہیر کربائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے علاوہ 20 اضلاع کے ضلعی اور تحصیل نمائندے شریک تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی ایگزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل پنجاب کی باضابطہ میٹنگ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہوئی ۔جس میں ایگزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی معزز ممبر جناب یاور عباس کاظمی صاحب مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان ، اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں  شریک نہ ہو سکے ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے صوبائی ایگزیکٹیو کونسل پنجاب کی تشکیل اور اس کے اھداف پر بہت خوبصورت انداز روشنی ڈالی اور اس کونسل کی غرض وغایت کو بیان کیا ۔

 انہوں نے فرمایا کہ درحقیقت صوبائی ایکزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل کی تشکیل کا مقصد بہتر انداز میں مدر ونگ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر ونگز کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ ہم سب ملکر بہتر پیشرفت کرسکیں اور کم وقت میں نتائج حاصل کرسکیں ۔ اس کونسل کی تشکیل اور ہر 4 ماہ بعد ملکر بیٹھنے سے جو بعض اوقات کام کرنے کے طریقہ کار میں اختلاف پیدا ہوتا ہے ،اس کو فوری طور پر مقامی سطح پر ہی حل کرلیا جائے ۔ اس کونسل کے ذریعے ہم آپس میں جڑے رہیں گے اور ایک دوسرے کی روشوں سے بہتر آشنا ہوں سکیں گے ۔ بنیادی اور اساسی مقصد یہی ہے کہ ہم سب آپس میں ہم آہنگ ہوں اور متحد ہوکر آگے کی جانب بڑھیں ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج صوبائی کوآرڈینیشن کونسل پنجاب کی پہلی میٹنگ تھی اور ماشا اللہ سے کورم بھی بھرپور ہے ۔ ان شاءاللہ دوست اسی طرح آپس میں ہم آہنگ رہے تو نہ صرف ونگز کی باڈیز مضبوط ہوگی بلکہ مدر ونگ بھی اپنی فعالیت میں مضبوط نظر آئیں گے ۔ ان شاءاللہ اس اہم میٹنگ میں جناب ملک اقرار حسین علوی چیئرمین عزاداری کونسل پاکستان ، جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب  سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے بھی گفتگو فرمائی۔

جناب علامہ گلزار حسین فیاضی صوبائی صدر علماء ونگ پنجاب ، جناب علامہ مظہر اعوان صوبائی جنرل سیکرٹری علماء ونگ پنجاب ، جناب علامہ غلام عباس شیرازی صوبائی نائب صدر علماء ونگ پنجاب ، جناب ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب ، جناب سید فخر حسنین رضوی ضلعی صدر عزاداری ونگ لاہور ، جناب محمد حسین صباء مرکزی کوارڈینیٹر وحدت یوتھ ونگ پاکستان ، برادر آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی کوارڈینیٹر مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ظہیر کربلائی کوارڈینیشن کونسل کے باقاعدہ صوبائی کوارڈینیٹر ہونگے ۔ ان شاءاللہ ۔صوبائی ایکزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل کا اگلا اجلاس محرم الحرام سے پہلے منعقد ہو گا ان شاءاللہ ۔ البتہ ضرورت کے تحت اجلاس اس سے پہلے بھی بلایا جا سکتا ہے ۔ ممبران کی ہم آہنگی سے آن لائن میٹنگز بھی رکھی جاسکتی ہیں ۔

وحدت نیوز(سکردو)شگری کلاں سے تعلق رکھنے والے معروف استاد سر ابراہیم چالیس سال سے زیادہ محکمہ تعلیم میں خدمات سرانجام دے کر سبکدوش ہونے کے موقع الوداعی تقریب میں اپوزیشن لیڈر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کا معمار اور جہت نما ہوتے ہیں۔ قوموں کی ترقی کی کنجی اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ انکی عزت و تکریم ہی کسی معاشرہ کی رشد کا پیمانہ ہے۔ اساتذہ کو ہماری سوسائٹی میں وہ تکریم و تعظیم نہیں جن کے حقدار ہیں۔ یہی سب سے بڑا المیہ ہے۔ انہیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنانا ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر انکی پوسٹنگ و ٹرانسفر کسی طور درست نہیں۔

کاظم میثم نے مزید کہا کہ سرابراہیم کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں کہ خدا نے ان کو طویل عرصہ سروس کا خدمت کا موقع فراہم کیا اور جہاں ہزاروں دیگر طلبا کو زیور علم سے آراستہ وہیں مجھے بھی انکی شاگردی کا اعزاز حاصل ہے۔ ہم انہیں مدت ملازمت کی تکمیل پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی اور پی ٹی آئی امیدواروں کو عمران خان کے سپاہی ہونے کی سزا دی گئی، ضمنی الیکشن میں حکمرانوں نے دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے سرعام دن کی روشنی میں سرکاری گلو بٹو کے ذریعے جعلی ووٹ کاسٹ کروائے گئے اور وقت مقررہ سے پہلے فام 45 کو ہر پولنگ اسٹیشن میں تیار کرکے رکھا گیا اور دھاندلی کی ایک اور بدترین مثال قائم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت نااہل حکمرانوں نے وطن عزیز کی حقیقی آزادی کی راہ میں رکاوٹیں بڑھا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے آج بھی اپنی فطرت اور جعلسازی سے باز نہیں آئے، ہم اس ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااہل حکمران مافیا وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے، لیکن یہ مافیا کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، اب انہیں عوام کسی صورت بھی معاف نہیں کریں گے، اور ان شاءاللہ بہت جلد عوامی طاقت اور قوت سے یہ مافیا ناکام ہوگا اور وطن عزیز پاکستان کو حقیقی آزادی نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ قیادت کے فیصلے کے بعد پاکستان بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے سرکاری دورے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور علاقائی تعلقات ہیں، صدر ایران کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پاک ایران تعلقات کے مزید استحکام اور دوطرفہ تجارت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

 صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی امت اسلامیہ کا ایک روشن چہرہ ہیں، آپ نے اقوام متحدہ کے فورم پر قرآن مجید اور مسلمانوں کے مقدسات کا مقدمہ جس محکم، مدلل اور منطقی انداز میں پیش کیا وہ آپ کی دین سے محبت، بصیرت اور علمیت کی دلیل ہے، مظلومین فلسطین کی حمایت میں جو سفارتی اور عملی اقدامات ایران نے سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں اٹھائے وہ سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے یوم وفات حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے موقع پر کہا کہ اقبال نے خودی کے سفیر اور پیامبر کی حیثیت سے مسلمانانِ برصغیر کو بلند نظری، اولوالعزمی اور استخلاص کا درس دیا آپ کے کلام سے اگر صحیح طور استفادہ کیا جائے تو وہ معاشرے میں انقلابی اصلاحات پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاست علامہ اقبال ؒ کی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب رہا، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا لیکن آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم آج تک یہود و نصاری کی فکری غلامی کے شنکجے میں قید ہیں۔جب تک اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنی زندگیوں پر لاگو نہیں کیا جاتا تب تک مسلمان پستی و ذلت کا شکار رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاعر مشرق کے کا پیغام قرآنی اور الہی اصولوں پر مبنی ہے جسے اپنا کر ہم خوددار ، محکم اور فلاحی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(چکوال ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر پنجاب اسمبلی اسدعباس قریشی کا ضلع چکوال کے نواح میں موضع مرید ،کلر کہار،اور جمالوال کا دورہ۔ ایم پی اے اسدعباس قریشی نے علاقائی شخصیات اور معززین سے ملاقات کی ،۔

علاقہ معززین نے ایم ڈبلیوایم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم چکوال کے ضلعی صدر وسیم حیدر کاظمی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)زون-5 اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلز/سوسائٹیز کے نمائندہ افراد کی بھرپور حمایت سے سید یوسف حسنین نقوی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان زون-5 اسلام آباد کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے پروگرام میں راولپنڈی و اسلام آباد کی معروف شخصیات مولانا سید منور مہدی زیدپوری، محترم سید رضا کاظمی, مسجد و امام بارگاہ زین العابدین علیہ السلام کے خطیب مولانا نسیم عباس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری تعلیم انجینئر نجیب نقوی، اسلام آباد کے ضلعی صدر انجینئر اسداللہ چیمہ، نائب صدر سید عامر رضا زیدی، رکن ضلعی کابینہ برادر اعتزاز حیدر نے شرکت کی۔

 قبلہ مولانا نسیم عباس نے پاکستان کی ترقی، مجلس وحدت کی کامیابی، تمام مومنین خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں کی نصرت و کامیابی اور مسجد و امام بارگاہ امام زین العابدین علیہ السلام کے بانیان سید وسیم حیدر عابدی اور سید نسیم حیدر عابدی کے والدین کے درجات کی بلندی کی دعا کیبرادر سید یوسف حسنین نقوی نے بھی زون-5 کے مومنین کرام کا بھرپور شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور بانیان مسجد و امام بارگاہ کے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امام زمانہ علیہ السلام کی تائید و سرپرستی اور زون-5 اسلام آباد کے مومنین کے تعاون سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملت کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔

Page 64 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree