The Latest

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا سینٹ میں پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد عیدگاہ میں نماز عید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جو دن اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی میں گزرے وہ عید کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ایک مہینہ اپنی اطاعت اور بندگی روزے اور تلاوت قرآن کریم کی توفیق دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں۔ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر ہم غمزدہ ہیں اور اسرائیلی ظلم و بربریت پر احتجاج کرتے ہیں۔ امریکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شریک جرم ہے۔ بدترین دہشت گردی کے باوجود اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا سینٹ میں پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور ملکی عزت وقار اور خودمختاری کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد لائق صد تحسین ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی پوری قوم کو مبارک دی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نو منتخب سینٹر محمد اسلم ابڑو سے ملاقات کی اور انہیں سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع جیکب آباد کے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد، کشمور، شکار پور کے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے باعث شہری پریشان ہیں۔ آپ قیام امن کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد اور اطراف کے اضلاع میں قیام امن کے سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران سے بات کروں گا۔ عوامی مسائل کا حل میری ترجیح ہے۔ ملاقات میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء نثار احمد ابڑو حمزہ خان و دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران تین سالہ تنظیمی مدت کے اختتام پر نئ کوئٹہ علمدار روڈ کی نئی مسئولین کا انتخاب کیا جس میں محترمہ کنیز زہرا صدر جبکہ صائمہ بتول ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین علدار روڈ کی نائب صدر منٹخب ہوئین مرکزئ صدر دونوں ذمہ داران سے حلف لیا اور آئندہ تین مہینے میں بھرپور یونٹ سازی کرنے کی تاکید کی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میں الوداعی ادعیہ ماہ رمضان  کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم معصومہ نقوی نے دعائیہ کلمات سے کیا اور دعا کے بعد سیرت آئمہ (اامام موسی کاظم علیہ السلام ) کے بارے میں درس دیا جبکہ علامہ مہدی کاظمی صاحب نے مفہوم دعائے جوشن کبیر اور صفات الہی کے بارے میں خواتین سے خطاب کیا ۔

اس نشست کے اختتام پر مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کی کابینہ کے تین سالہ مدت ختم ہونے پر  مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے نو منتخب صدر محترمہ مرضیہ صالحی اور نائب صدر محترمہ سکینہ علی سے حلف لیا محترمہ معصومہ نقوی نے نو منتخب مسئولین کو مبارکباد پیش کی

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور اور وحدت یوتھ پاکستان کے باہمی اشتراک سے نادار فیملیز کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا احسن اقدام مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور وحدت یوتھ پاکستان نے ملکر ان فیملیز کے لئے جو عید فطر کے پر مسرت موقعہ پر ناداری کی وجہ سے اپنے بچوں کے پریشان حال تھے ،ان کو خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے اور ان فیملیز میں ملبوسات کے جوڑے ،جوتے اور بچوں کے لئے مخصوص پیک بنا کر تقسیم کیے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب  نجم عباس خان اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ ضلع لاہور جناب نقی حیدر نے عیدی کا خریدا گیا سامان فیملیز میں تقسیم کیا ۔ جناب نقی مھدی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور ،جناب آفتاب علی ہاشمی سنیئر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ،جناب رانا کاظم علی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور اور جناب سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور عزاداری ونگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔

 ان کا کہنا تھا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں پر خدا کی طرف سے یہ ذمہ داری عائد ہے کہ اپنی خوشیوں میں تمام عزیز و اقرباء ،دوست احباب کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب طبقے کا خیال رکھیں اپنی خوشیوں میں انھیں ہرگز نظر انداز مت کریں۔

 ان کا کہنا تھا اس وقت دنیا کے ہر درد دل رکھنے والے باضمیر مسلمان پر غم کی کیفیت طاری ہے فلسطین میں ہمارے مسلمان بہن بھائی اسرائیلی حارحیت کا نشانہ بنایاجا رہے ہیں ، ہزاروں معصوم بچوں کی شہادتوں سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق تمام امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے جس کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو باقی جسم بھی اس درد اور اذیت کو محسوس کرتا ہے فلسطینی ماوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید سادگی سے منائیں اور ان کے حق میں دعا کریں ان شاء اللہ کہ ظہور امام زمان عج کے ساتھ کل مستضعفین و مظلومین کو غلبہ و قوت عطا ہوگی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم عید کی خوشیاں مناتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے مصائب ضرور یاد کرے اور عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر اِن معصوم اور بے گناہوں کے حق میں دعا کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عید کی خوشی منانا حکم رسول پاکﷺ ہے لیکن جب ہم مظلوم کشمیریوں بالخصوص فلسطینیوں پرکفار کے مظالم دیکھتے ہیں تو کلیجہ پھٹتا ہے۔ چونکہ اُمہ کے بیشتر حکمران صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں اِس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خصوصی کرم فرمائے تاکہ یہ مظلوم آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و نومنتخب سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایوان بالا میں میری حمایت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی ، قومی وقار کی سربلندی، داخلی خودمختاری ، آزاد خارجہ پالیسی اور تکفیریت کے خاتمے کے لیے ہمارا یہ اتحاد ثمر آور ثابت ہو گا۔مادر وطن کی حقیقی آزادی کے لیے ہمارے اصولی موقف کی گونج اب ایوان بالا میں بھی سنائی دے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔

حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ آج پھر ایک بدعت کی گئی سینٹ مکمل نہیں تھی اور سینٹ کی کاروائی چلائی گئی عمران خان کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔

جولوگ چور دروازے سے اقتدار میں آتے ہیں وہ ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ ایک مستحکم حکومت کو گرا کر ملک کو ناکام لوگوں کے ہاتھوں میں سونپ دینا ملک کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ ‏عید کے موقع پر پاکستانی قوم کے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مایوس اور ناامید کبھی نہ ہونا۔ ملک میں جاری لاقانونیت اور ناانصافی کے خلاف میدان میں موجود رہنا ہے۔

ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں قانون و آئین کی بالادستی ہو گی۔‏ نوجوانوں کا جرات مندانہ اور منصفانہ کردار ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آج سینٹ کے انتخابات کے موقع پر سب سے افسوسناک صورتحال جو دیکھنے میں آئی  وہ  کے پی کے کی عدم شمولیت تھی۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں الیکشن رکوا دیے۔ یہ عجیب الیکشن کمیشن ہے جو انتخابات میں التوا کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اگر انتخابات چارو ناچار ہو جائیں تو پھر ان کے نتائج اپنی مرضی کے جاری کردیتا ہے۔

یہ ادارہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکا۔‏غیر آئینی اقدامات ملک کی سلامتی اور قوم کے ساتھ ظلم ہے۔جو ادارے آئین کی پاسداری نہیں کرتے ان کے خلاف آواز بلند کرنا عوام کا حق ہے۔ ملک میں بہت جلد عوامی اجتماعات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ ہم ان کا تعاقب کریں گے جنہوں نے اس ملک کو اندھیروں کی راہ پر دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 60 ضرورت مند بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت افلاس بے روز گاری نے غریب سے خوشیاں چھین لی ہیں حکمران طبقے کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امیر امیر تر ہو رہے ہیں اراکین اسمبلی وزراء اور مشیروں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت اھل خیر کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ جو لوگ غربت و افلاس کے سبب عید نہیں منا سکتے ہمیں انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ ہم معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہم اپنے غزہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں بہنوں اور بچوں کو یاد کرتے ہیں جو گذشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔ ہم اپنی عید الفطر کو مظلومین غزہ کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔

Page 68 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree