The Latest

وحدت نیوز(ڈیرہ غازیخان) وحدت یوتھ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دو روزہ منجی بشریت ڈویژنل کنونشن امام بارگاہ جوہر علی وڈانی میں منعقد ہوا، کنونشن میں ڈویژن بھر کی تحصیلوں اور اضلاع کے صدور نے شرکت کی، دو روزہ کنونشن میں مختلف علمائے کرام نے خطابات کیے، کنونشن میں شب شہداء کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوسرے روز اکثریت رائے سے صفدر حسین کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے باہر چراغاں و جشن آغاز القدس کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان شہریار حیدر اور ضلعی صدر فخر نسیم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بیاد شہدائے فلسطین بالخصوص فرزندان اسماعیل ھنیہ کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اور فتح ایران کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ اس موقع پہ سیکرٹری تنظیم سازی دلاور زیدی، سیکرٹری فنانس حسنین انصاری، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا سمیت بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی  نے عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکر الحمدللہ آج پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا دن ہے کہ ایران نے جرات اور غیرت مندانہ اقدام کر کے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ایران کے اس اقدام پر ہم پروردگار عالم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آئے دن بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کی شہادتیں اور معصوم بچوں کا پانی بند کر دینا تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر امریکہ اسرائیل جیسے شیطان فخر محسوس کرتے آ رہے ہیں، لیکن شہیدوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطین مرد بوڑھے بچے جو شہادتیں پیش کر رہے ہیں اور مسجد الاقصی کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خدا انہیں جلد کامیاب اور کامران فرمائے گا، اور ان شاءاللہ اب وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم مسجد الاقصی میں سجدہ شکر ادا کریں گے۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ رہبر کبیر سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ان شاءاللہ 2025 میں اسرائیل کا وجود دنیا میں نہیں ہوگا، ہم اسرائیل امریکہ کی جاہلیت اور بربریت کے بھرپور مذمت کرتے اور بیت المقدس کی ازادی تک ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ لشکر اسلام لشکر ِ باطل پر غالب نظر آیا اور ان شاء اللہ خداوند سبحان وہ دن ہمیں دکھائے کہ لشکر اسلام تمام عالم کفر و طاغوت پر فتحیاب ہو ، آج اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا اور جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ  رکھا گیا اور جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے ۔ جس رُعب و دبدبے سے انتقام لیا گیا اس نے اسلام و مسلمین کی عظمت کو بحال کر دیا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہر حال میں ظالم کا دشمن اور مظلوم کا ساتھی بنائے ۔ آمین ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل کے خلاف ایران کے آپریشن ’’سچاوعدہ‘‘ کی کامیابی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے۔ ایرانی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ دشمن تعداد میں کتنا ہی بڑا کیوں نہ قوت ایمانی سے اُس کا منہ توڑا جاسکتا ہے۔ آج ایرانی قیادت نے امریکہ کی ناجائز اولاد کو اپنے قدموں تلے روند کر اپنی صلاحیت، ہمت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے۔ لہٰذا اب پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کیلئے لازم ہوچکا ہے کہ وہ ایران کو دیکھ کر ہمت پکڑیں اور دین اسلام کی بالادستی کیلئے قدم بڑھائیں ۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل سمیت تمام امن کے ٹھیکیدار اسرائیلی بدمعاشی کے ذمہ دار ہیں مگر اب مسلم اُمہ کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔ پاکستانی قوم 34 ہزار شہید فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدام پر خوش بھی ہیں اور ایران سے اظہار یکجہتی بھی کررہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی کے ثقافتی تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دوسرے کے عقائد، ان کی خوشیوں  اور مذہبی و ثقافتی رسومات کا خیال رکھنا عالمی امن کے قیام کے لیے ازحد ضروری ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی موجود وقت کا ایک اہم تقاضا اور ہم سب کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بستے والا ہر فرد اس ملک کا باوقار شہری اور ہمارا حصہ ہے ان کی مذہبی آزادی، ان کے قومی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ تمام مذاہب کا احترام ہماری شاندار اسلامی روایات، ہماری تربیت اور علاقائی تہذیب و ثقافت کا حصہ رہا ہے۔ ملکی ترقی میں سکھ برادری کا عملی اور مثبت کردار ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)نیانیور میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم کی طرف سے رکھے گئے اے کلاس ڈسپنسری اور ایم این سی ایچ سنٹر کا باقاعدہ سنگ بنیاد میر واعظ شگریخورد نامور عالم دین آغا سید محمدرضوی، شیخ ذاکر، آغا حسین، اپوزیشن لیڈر اور دیگر عمائدین کی موجودگی میں کام کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسن نے عمائدین و سرکردگان علاقہ کو منصوبے کی نوعیت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے رکھی گئی اس سکیم پر مجموعی لاگت چار کروڑ آئے گی اور دو بلاکس پر مشتمل ہوگا۔ ایک بلاک میں عام مریضوں کا علاج معالجہ ہوگا جہاں ماہر ڈاکٹر کی موجودگی ہوگی جبکہ دوسرا بلاک مادر اینڈ چائیلڈ کئیر سنٹر ہوگا جس میں خواتین اور بچوں کی نگہداشت کی جائے گی۔ ہستپال میں مشینری کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم متخص کی گئی ہے جس میں ضروری ٹیسٹ کی سہولیات ہوں گی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہیں بہترین صحت کی سہولت عوام کا دیرینہ اور اہم مطالبہ تھا۔ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ کردار ادا کریں۔ عمائدین و سرکرگان علاقہ نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے عوامی مطالبے پر اس عظیم پروجیکٹ پر کام شروع کروانے پر آغا علی رضوی اور کاظم میثم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (چمن) پاک افغان بارڈر پر لہڑی اتحاد کے احتجاجی دھرنے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام ہو چمن کی سرزمین پردھرنے میں بیٹھے بابصیرت ، شجاع اور بہادراور غیرت مند پاکستان کے حقیقی فرزندوں پر جو فقط اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ان لوگوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں جنہوں نے پورے پاکستان کے غریبوں ، محروموں اور مظلوموں کے حقوق کو چھین رکھا ہے۔ آپ لٹیروں کے مقابلے میں کھڑےہیں،قاتلوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں،چمن کے غیور عوام ہمارے ہیرو اور رول ماڈل ہیں،آپ وہ ہیں جو سرحدوں کی حفاظت بھی کرتے ہیں اور وطن کی حفاظت بھی کرتے ہیں، آپ کو ہمارا سلام ہے، آپ کی عزت ہونی چاہئےاحترام ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وطن میں الٹی ہوا چلی ہے،جوچور ، ڈاکو ، رہزن اور فسادی ہے اسے حکومت پر بٹھایا جاتا ہے اور جسے آپ مسند اقتدار پر دیکھنا چاہتے تھے اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ انشاءاللہ وہ وقت جلد آئے گا کہ جب یہ چور ، ڈاکو ، رہزن ، لٹیرے اور بدمعاش جیلوں میں ہوں گے اور آپ کے نمائندے وطن کی خدمت کرنے والے اقتدار میں ہوں گے۔امام علیؑ نےمعاشرے کی دو قسمیں بیان کی ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم، مولا علیؑ نے کہا تھا کہ ہمیشہ ظالموں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا اور مظلوموں کے مددگار بننا۔ میں آپ مظلوموں کا ساتھی ہوں جہاںبھی جاؤں گا آپ کی مظلومیت کی فریاد کو بلند کروں گا۔ جگہ جگہ آپ کا پیغام پہنچاؤں گاآپ تنہا نہیں ہوآپ اکیلے نہیں ہو،پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے ، میں سینیٹ اجلاس میں آپ کا ترجمان بن کر جاؤں گاآپ کا نمائندہ اور ساتھی بن کر جاؤں گا، آپ کی آواز بن کر جاؤں گا، ان ظالموں کے خلاف فریاد بلند کروں گاانہیں رسوا کروںگا۔

وحدت نیوز(پشین) بلوچستان کے علاقے پشین میں اپوزیشن اتحاد، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کی تحریک پورے ملک میں چلائیں گے، آئین شکنی کی روایت کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہم سب کا اٹل اور متفقہ فیصلہ ہے، آئین ایک مقدس دستاویز ہے اس کی تضحیک ناقابل برداشت ہے, آئین کی بالادستی اور قانون کی حاکمیت کے بغیر ملک کبھی بھی ترقی واستحکام کا سفر طے نہیں کر سکتا، آئین ریاستی اداروں کے اختیارات کا تعین کرتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی آئینی حدود میں مداخلت نہ ہو، اسٹیبلشمنٹ،بیوروکریسی، سیاستدان، عدلیہ، عوام سب آئین کے پابند ہیں، عوام کی طاقت کا اصل سرچشمہ پارلیمنٹ ہے، پارلیمان کو مضبوط بنانا ہے تاکہ طاقت اور اختیارات کےناجائز استعمال کو روکا جا سکے، آئین کو توڑنا، اس کو معطل کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، ہم سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس باب کو اب بند کرنا ہو گا، ملک کے فیصلے عوام کی خواہش اور آئین کے تابع ہوں گے، جو قوتیں آئین شکنی کریں گی عوام اپنے اتحاد کی طاقت سے ان سے اختیارات چھین لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں بلکہ ظلم وزیادتی کے خلاف میدان میں حاضر رہنے کا ہے تاکہ آپ کے بچوں کو جبری اغوا نہ کیا جا سکے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ غنڈہ گردی نہ کرسکے، آئین کی بالادستی کی یہ تحریک پورے پاکستان میں جائے گی، نوجوان، بزرگ خواتین،ہماری بیٹیاں، ہمارے مظلوم، مزدور ہاری، کسان، ملازمت پیشہ افراد سب اس تحریک کا حصہ بنیں گے، مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ہم مایوس نہیں ہیں، حالات بدلنے کے لیے جدوجہد شرط ہے، ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا، اللہ تعالی نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے وہ مسنگ پرسنز ہوں، آئین شکنی کا شکار ہوں یا طاقتور طبقات کے ظلم کا، ہم  قانون و آئین کی بالادستی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

وحدت نیوز(کوئٹہ)اپوزیشن کی 6 جماعتوں کے گرینڈ الائنس نے حکومت کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے 6 جماعتی گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے خلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل دے دی گئی۔

واضح رہے کہ 6 سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی،مجلس وحدت مسلمین، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی اورسنی اتحاد کونسل نے حکومت کے خلاف مشترکہ مؤقف کے لیے گرینڈ الائنس بنایا ہے۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصرعباس ، صاحبزادہ حامد رضا اور لیاقت بلوچ نے مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم ایک ملک دو قوانین کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کو تحریکِ تحفظ آئین کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ عمر ایوب نے بلوچستان میں 2 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

گزشتہ شب ہونے والے اہم اجلاس کے بعد آج 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد کی جانب سے تشکیل دی گئی تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے تحت پشین میں جلسہ ہوا، جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر عطا الرحمن، علامہ ناصر عباس جعفری، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس مادر وطن کے بیٹے ہیں۔ دشمنان وطن نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ جنہوں نے 75 سال ملک پر حکومت کی اور نااہلی کا ثبوت دیا ۔ ملک کو ان لٹیروں نے لوٹا جن کو ہم پر مسلط کیا گیا ۔ پاکستان انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔ اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ملک بچانے کےلیے باہر نکلنے کا وقت ہے۔ آئین کی حفاظت بہت ضروری ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتیں آئین کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔ ملک میں آئین کی بالادستی ضروری ہے۔ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں آگے بڑھے گا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ختم ہو چکی ہے۔ ہمارے قائد کو اب تک جیل میں بند کر کے رکھا گیا ہے۔ اب عوام کا سمندر آئے گا۔ہم اس حکومت کو نہیں مانتے ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا لے لیکن ہاں عوام پر تشدد کیا جاتا ہے۔ میں سلام پیش کرتا ہوں کہ آج ان مشکل حالات میں بھی آپ ان کا سامنا کرنے کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ 8 فروری کو ثابت ہوا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ پی ٹی آئی آج بھی جیلوں سے عوام کے حقوق اور سول سپرمیسی کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے اسٹیج پر پاکستان کے تمام صوبوں کی قیادت موجود ہے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ فام 47 کی حکومت اور نہ ہی دفعہ 144 کو مانتے ہیں۔ ہماری تحریک صرف آئین کی بالادستی نہیں بلکہ قوم کو حقوق دلانے تک جاری رہےگی۔ جن سیاسی ورکروں کو قدرتی آفت نہیں روک سکی تو دفعہ 144 کیسے روکے گی۔ آج جس تحریک کا آغاز ہوا ہے اس کا کریڈٹ پشتونخوامیپ کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لا کا مقابلہ کیا۔ بلوچستان میں فام 47 کی حکومت ہے، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے۔ غیر قانونی الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔ ملک میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ الیکشن میں ایسے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا جنہیں اہل محلہ نہیں پہنچانتے۔ الیکشن میں ایسے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا جنہیں اہل محلہ نہیں پہنچانتے۔ بلوچستان کے لاپتا افراد کے بعد ملک کے ہر کونے سے لوگوں کو لاپتا کیا جارہا ہے۔ لوگ عید کی خوشیاں مناتے اور بلوچستان والے عید کے دن بھی اپنے پیاروں کو سڑکوں پر ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔

Page 67 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree