پاکستان کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ آئین کی بجائے"طاقت ور ڈکٹیشن" پر عمل درآمد ہے، چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

12 April 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ادارے اگر ماضی میں آئین و قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتے اور شخصیات کی پیروی کرنے کی بجائے آئین و قانون کا احترام کرتے تو آج سانحہ بہاولنگر جیسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔پاکستان کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ آئین کی بجائے"طاقت ور ڈکٹیشن" پر عمل درآمد ہے۔ریاستی اداروں سے وابستہ ہر شخص کو یہ بات ذہن نشین رکھنی ہو گی کہ وہ کسی شخصیت کے ذاتی تنخواہ دار نہیں بلکہ ملک و قوم کے ذمہ دار فرد ہیں۔ انہیں کسی کا آلہ کار نہیں بننا۔نو مئی کے واقعہ کے بعد جس طرح چادر، چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ظلم کی غیر معمولی مثالیں رقم کیں۔خواتین کے ساتھ انسانیت سوز مظالم روا رکھے گے۔ لاقانونیت اور اختیارات سے تجاوز اور ظلم و تشدد کے وہ حربے استعمال کیے گئے کہ عالمی ذرائع ابلاغ پنجاب کو کشمیر و فلسطین کے ساتھ تشبیہ دینے لگ گئے۔پنجاب پولیس کے یہ سارے اقدامات ملک و قوم کے ساتھ بدترین زیادتی اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض کے ساتھ سنگین خیانت تھی۔بہاول نگر میں ریاستی املاک پر حملہ کرنے والوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے جو خود کو ریاست کے ہر قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور جب جہاں چاہیں اپنی طاقت کا لوہا منوانے پہنچ جاتے ہیں۔اب اس تاثر کو زائل کیا جانے چاہیے کہ قانون،طاقتور طبقے کے گھر کی  لونڈی بنا ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree