The Latest

وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے نو نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے علامہ اقبال پبلک سکول کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر آرٹس کی نمائش کا جائزہ بھی لیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال مشرق کا بلند ستارا تھا۔ مشرقی فیلسوف میں اقبال کا رتبہ بہت بلند ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں اقبال کے نظریہ نے حریت کی روح پھونکی۔ آج بھی اقبال کا نظریہ پاکستان کو فکری اور معاشی غلامی سے نکالنے کے لیے نسخہ کیمیا ہے۔ اقبال کے نظریات نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی تھی آج بھی انقلاب اسلامی ایران کے اسباب میں اقبال کے نظریات کو بھی سبب قرار دیتے تھے۔ اقبال مشرق تہذیب و تمدن کو ہی آئیڈل جبکہ مغربی تہذیب کو شاخ نازک پہ بنایا ہوا آشیانہ قرار دیتے تھے۔ ہمیں اقبال کے نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اہم دن کے انعقاد پر پرنسپل اورسٹاف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے عوام کے مسائل حل کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔ عوام الناس کی شکایات سننے اور انہیں بروقت حل کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں دفاتر کے قیام کی ضرورت ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے مالی باغ کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرینچائز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکزی علاقے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفتر عوام الناس کے لئے بہتر تھا، تاہم اسے بند کرنے سے عوام کے مسائل میں اضافے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی مذکورہ علاقے میں دوبارہ اپنا دفتر قائم کرکے فوری طور پر فعال کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کے بعض ملازمین کوئٹہ شہر میں غلط ریڈنگ اور اوور بلنگ جیسی بعض سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم شہر کے اہم علاقے میں سوئی گیس کے دفتر کی بندش کے بعد عوام الناس کو اپنی چھوٹی چھوٹی شکایات لے کر مرکزی دفتر تک جانا پڑے گا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی ان مسائل کو درک کرکے عوام اور ادارے کے درمیان بہتر رابطہ کے قیام کے لئے اپنے دفاتر قائم کرے، اور ایس ایس جی سی کے اعلیٰ ذمہ داران مالی باغ کے دفتر کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کو سہولت فراہم کرے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ میں مسافروں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معصوم لوگوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کو روکنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے واقعہ میں متاثر ہونے والے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین سکردو آفس میں شہید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما شیخ جان حیدری نے کہا کہ یہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ کوئی بھی طاقت اس نظریے اور اس جماعت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکتبِ سرخِ تشیع کے اندر ہمیشہ کے لیے ایک عنصر کا ہونا ضروری ہے جو کہ شہادت ہے، کیونکہ شہادت ہی اس مکتب کی بقا کی ضامن ہے۔

شیخ جان حیدری نے کہا کہ امیر المومنین علی (ع) کی پہلی شیعہ، اگر ہم تاریخ اور نظریات کے اعتبار سے دیکھیں تو، جناب صدیقۂ شہیدہ فاطمۃ الزہرا ہیں۔ وہ ہر گھر جا کر حق اور ولایت علی (ع) کی بات کرتی تھیں۔ مدینہ کی گلیوں میں جو پہلا خون گرا، وہ علی (ع) کی مددگار اور ان کی وفادار بیوی، صدیقہ شہیدہ فاطمۃ الزہرا کا تھا۔ اسی بابرکت خون کی بدولت آج تک تشیع زندہ اور قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر شہید کا خون، خون جنابِ سیدہ سے متصل ہوتا ہے، اور اسی اتصال کی وجہ سے دشمن کی لاکھ سازشوں کے باوجود، کل بھی تشیع سر بلند اور زندہ جاوید تھی اور آج بھی سربلند ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ حکومت کی لاپرواہی اور سیکیورٹی حکام کی غفلت کے باعث درجنوں معصوم افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کے تشدد و گرفتاری اور طاقت کے زور پر سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کی بھی مذمت کی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے سے بے گناہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ درجنوں خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو باعث افسوس ہے۔ عوام الناس پہلے ہی ہر طرف سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ جس پر حکومت انتظامی امور، امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کی فراہمی میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔ صوبے کے وزیر داخلہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے صوبے کے ایک اہم عہدے کو خالی رہنے دیا۔ صوبائی حکومت صوبائی امور اور عوام سے زیادہ اپنے اتحادی جماعتوں کی خوشنودی کو ترجیح دے رہی ہے۔ جو بلوچستان کے عوام کے لئے باعث تشویش ہے۔

علامہ علی حسنین نے ریلوے اسٹیشن کے افسوسناک واقعہ سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ بیان میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے اور دباؤ ڈالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا استعمال کر رہی ہے۔ فارم 47 کی جعلی حکومت سے خیر کی توقع تو پہلے بھی نہیں تھی، تاہم انتظامیہ اور پولیس کو عوام الناس کے خلاف استعمال کرنا حکومت کی بدترین پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے تحریک تحفظ آئین پاکستان اور اتحادی جماعتوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے ہیں۔ تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کو ہراساں کرنا، غیر اعلانیہ پابندی اور غیر سیاسی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری اور افکار آج بھی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کے عظیم افکار اور تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو آگے بڑھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برصغیر کے عظیم مفکر، فلاسفر، شاعر اور انقلابی رہنماء حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال کی 147 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں منعقدہ یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی جدوجہد شخصیت اور شاعری پر روشنی ڈالی۔

یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شخصیت برصغیر کے عوام کے لئے رہبر اور رہنماء کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے افکار و تعلیمات اور شاعری میں دین اسلام کے انقلابی افکار کی ترجمانی کی گئی ہے۔ ان کی شاعری اور افکار آج بھی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کے عظیم افکار اور تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو آگے بڑھانا چاہئے۔ بدقسمتی سے ہر سال یوم اقبال منانے والے حکمرانوں نے حکیم الامت کے فرامین اور تعلیمات کو فراموش کر دیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ آج کا پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ علیہ اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار کے الٹ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے پاکستان کو عوامی، جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کی طاقت سے حاصل کیا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے یہ ملک حاصل کیا اور اسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا۔ کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا، کسی فرقے یا مسلک کے نام پر نہیں بنا۔ لہٰذا پاکستان میں مسلکی تفریق پھیلانے والے ملکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ اور طالبات کو دینی اور عصری علوم پر توجہ دینی چاہئے، تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ ہمارے طلباء اور تعلیمی اداروں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ تعلیم کمائی کا ذریعہ نہیں بلکہ خدمت انسانیت کا وسیلہ ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)نو نومبر حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔

 انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا  شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکارہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر مفکر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار عالیہ، انقلابی شاعری اور فلسفہ خودی سے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی فکر کو بدل دیا، شاعر مشرق نے معاشرے کی اصلاح اور اپنی شاعری سے افراد کی ذہنی وفکری تربیت کی، ملک میں مقتدر حلقوں نے مصور پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار و تعلیمات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کو ایک ایسی ڈگر پر ڈال دیا ہے جہاں مقصد پاکستان کھو گیا ہے، فکری آزادی اور بنیادی حقوق ناپید ہیں، عدل و انصاف کی فراہمی عوام کے لیے خواب بن چکی ہے، غربت و افلاس کا خاتمہ آج تک نہ ہو سکا، کرپشن کی نحوست میں غرق پست افکار و کردار کے حامل لوگ حاکم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنے اندر خودی جیسی اعلی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں، جو کہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے، علامہ محمد اقبال کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادانہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو، ظلم و استبداد کے خلاف قیام انکی شاعری کا درس تھا، مظلوم کی داد رسی اور مدد آپ کی انقلابی شاعری کا خاصہ تھا، علامہ اقبال کا تصورِ خودی در حقیقت قرآن کریم کے تصورِ نیابتِ الہی کی فلسفیانہ اور بلیغانہ تفسیر ہے، اقبال نے ایسے رزق پر موت کو بہتر قرار دیا جو انسانی پرواز میں کوتاہی کا باعث ہو، ایک ایسی مملکت جہاں کسی تفرقہ بازی، انتہاء پسندی اور عصبیت و لسانیت کی قطعاََ گنجائش موجود نہ ہو۔

وحدت نیوز(گلگت)یوم اقبال کے موقع پر گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،اقبال نصیر،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار عالمگیر حیثیت کے حامل ہیں۔امت مسلمہ کو درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کرنے اور ساتھ ہی ان مسائل کا حل آپ کے شہرہ آفاق شعری مجموعوں اور کلام میں پنہاں ہے۔مملکت پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کے طور پر وجود میں آیا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد،اتفاق اور عمل کی بات کی جس کا اثر مسلمانوں پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اقبال نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی۔اقبال نے رنگ و نسل کے امتیاز کی حوصلہ شکنی کرکے وحدت امت مسلمہ پرزور دیا۔ اقبال کی خواہش اور پیغام تھا کہ نیل سے لیکر کاشغر تک تمام مسلمان حرم پاسبانی اور اور غلبہ اسلام کی بحالی کے لیے ایک ہوجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان  کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کوممکن بنایا ہے۔ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر لانے کے لیے حکیم الامت کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)جامع مسجد حشوپی شگر میں چہلم شھدائے مقاومت کے اجتماع سے مجاھد ملت آغا سید علی رضوی ،شیخ محمدجان حیدری ،سعید نوری نے خطاب کیا۔

مجاھد ملت نے فرمایاکہ مکتب تشیع قربانی اور ایثار کا مکتب ہے۔دین کو بچانے کےلئے قربانی دینے کی ضرورت ہے۔آج زمینوں،اور ثقافت کی بقا کےلئے قربانی ضروری ہے۔آج بھی ہمیں مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی دینے کی ضرورت ہے ۔

Page 6 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree