وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں پاراچنار کے امام جمعہ علامہ فدا حسین مظاہری سے ملاقات ۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ضلع کرم کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ بنانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی اور مرکزی آفس مسئول ارشاد بنگش بھی موجود تھے۔
ملاقات میں کئی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کانوائے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اقتدار کو سیکورٹی میں غفلت پر سانحے کا ذمہ دار قرار دیا۔علامہ فدا حسین مظاہری اور مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے آئندہ مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔
اس ملاقات میں پاکستان کی دیگر اہم شخصیات جس میں اہلسنت اور اہل تشیع علماء و قومی شخصیات پر مشترکہ وفد کے کرم کے مسائل میں کردار آدا کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملی یکجہتی کونسل کو بھی بھرپور کردار آدا کرنے کا موقع دیاجائے گا۔
علامہ فدا مظاہری نے کہا کہ امن کی خاطر ہر اقدام اٹھانے کے لئے مرکز تیار ہے، ہم نے کئی جوانوں، خواتین اور بچوں کی لاشیں اٹھائیں ہیں، اب مزید معصوم شہریوں کی لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہم کرم کے متعدین اہلسنت سے رابطوں کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔دونوں جانب سے امن اکثریتی عوام امن چاہیتے ہیں ،انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ملکر امن کے لئے جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے اخر میں علامہ شیخ محسن نجفی کے فرزند و جانشین علامہ شیخ اسحاق نجفی بھی شریک رہے انہوں بھی پاراچنار میں امن کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔