The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ مختار امامی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کی۔9 نومبر نشتر پارک میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی۔وفد میں علامہ حیات عباس،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
رہنماوں کا پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے ان کے گھر پر اورنائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز سے ادارہ نور حق میں اپنی ملاقاتوں میں کہنا تھا کہ 9نومبر کو نشترپارک میں شہداء کی یاد میں تاریخی تعزیتی اجتماع ہوگا شہید حسن نصر اللہ خطہ میں مظلوموں کی طاقتور آواز تھے۔حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری۔شہید اسماعیل ہانیہ،حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار،ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
رہنماوں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا۔اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے۔حزب اللہ و حماس خطہ میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں۔ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے رہنماوں کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی یکجہتی سے غاصب اسرائیک کو شکست دی جاسکتی ہے۔ مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کو وجود ختم ہو جائے۔
ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والے شہداء کے مشترکہ مرکزی چہلم تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کااہم اجلاس پارٹی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً پاراچنار میں کشیدگی اور محاصرے ، گلگت بلتستان میں گرین ٹوریزم کےنام عوامی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضے اور پنجاب میں عزاداران حسینی کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آرز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین، ممبر پنجاب اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم نمبرداراسدعباس اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم قائد حزب اختلاف محمدکاظم میثم شریک تھے ۔
اجلاس کے دوران سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجوہ بحرانی سیاسی صورتحال اور قومی سیاسی جدوجہد میں شدید دباؤکے باوجود استقامت و بصیرت کا مظاہرہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین، ممبر پنجاب اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم اسدعباس اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم قائد حزب اختلاف محمدکاظم میثم کو
اعزازی شیلڈز عنوان سند استقامت سے نواز ۔
وحدت نیوز(جھامرہ شریف)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ جنہوں نے ہر دور میں علوم قرآن اور اہل بیت (ع) کی تبلیغ و ترویج میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ دینی مدارس ہی کے طفیل آج گھر گھر علوم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچ رہے ہیں۔ ان خییالات کا اظہار انہوں نے جھامرہ شریف میں مدرسہ الحسنین کے مدیر اساتذہ کرام اور طلاب سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مدرسے کے مدیر علامہ سید حسن عسکری اور اساتذہ مولانا اشرف علی نجفی، مولانا محمد عباس رضا، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور جامع مسجد جھامرہ شریف کے خطیب مولانا قلندر بخش حسینی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی تعمیر و ترقی میں علم اور تقویٰ دو بنیادی عنصر ہیں۔ علم اور تقویٰ کے حصول کے ذریعے ہم انسانیت کے اعلیٰ مراتب تک پہنچ سکتے ہیں۔ قرآن کریم نے علم اور حصول علم کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے اپنی پہلی وحی کا آغاز اقراء سے کیا، جس کا مطلب انسان کو پڑھنے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ قلم تحریر اور علم کی ترویج کا ذریعہ ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے قلم کی قسم اٹھائی اور قران کریم کی ایک سورت سورۃ القلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے علماء اور طلباء کو حالات حاضرہ سے آگاہ رہنا چاہئے۔ حالات سے نہ آگاہ لوگ ہمیشہ دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عصر حاضر کے حق و باطل کے معرکے میں ہم نے حق اور اہل حق کو پہچاننا ہے اور ان کا ساتھ دینا ہے۔
وحدت نیوز(کھرمنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام شھداء مقاومت کی چہلم کا پروگرام امام بارگاہ باغیچہ میں ہوا جسکی صدارت مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے کی۔ پروگرام میں کھرمنگ بھر سے آئمہ جمعہ جماعت عمائدین،تنظیمی احباب اور عوام الناس نے شرکت کی۔
خطبہ صدارت میں مجاھد ملت آغا علی رضوی نے فلسطین لبنان کی معاونت کے عملی اور قابل عمل مندرجہ زیل طریقوں کے حوالے سے رہنمائی کی۔:1:پروگرام 2:چندہ مہم 3: ظالموں سے نفرت امریکی اسرائیلی پروڈکٹ اور پروجیکٹ سے بائیکاٹ۔4: شھداء کی کتابوں کا مطالعہ 5: دشمنوں سے نفرت اور مقابلہ کی تیاری۔
پروگرام سے امام جمعہ ہلال آباد آغا سید علی موسوی، امام جمعہ اولڈینگ شیخ جعفر دانش،رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی، رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) بردار سید فخر عباس نقوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ISO) کے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد تشریف لائے۔
ان کی دفتر آمد پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم ودیگر رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
بعد ازاں مرکزی صدر آئی ایس او فخر عباس نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انہیں الہیٰ جماعت آئی ایس او کی مرکزی مسئولیت کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی انہیں ایک اعزازی سوینیئربھی پیش کیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے اور عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت صوبہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ عظمت دین اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ممتاز عالم دین علامہ سید حسین مدنی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام گزشتہ 13 مہینوں سے اسرائیلی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہیں اپنے ہدف اور اللہ تعالی کی نصرت پر کامل ایمان ہے۔ اسی لئے وہ دشمن کی بربریت اور ظلم کے باوجود بے خوف ہو کر میدان میں کھڑے ہیں۔ اسرائیل کا ظالمانہ چہرہ اب اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا ہے اور عالم مغرب کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے فلسطین کے اندر ہونے والے قتل عام کے بعد بے نقاب ہو چکے ہیں۔ حقوق بشر، حقوق نسواں، اطفال کے حقوق کے جھوٹے دعویدار فلسطینی بچوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اپنے دھرے معیار اور خبیث کردار کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر چکے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ کل یہودیوں کو مولا علی علیہ السلام نے خیبر میں عبرت ناک شکست دی تھی اور آج مولا علی (ع) کے پیروکار اسرائیل کے یہودیوں سے نبرد آزما ہیں، اور انشاءاللہ انہیں عبرت ناک شکست دیں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے جنگ زدہ مظلوم شہریوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مشکل وقت میں اپنے مظلوم بھائیوں کی مالی مدد کریں۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک گیر مہم قابل صد تحسین ہے۔ عوام کو بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ ڈالنا چاہئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ مستونگ میں بچوں کے سکول پر بم دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ اقدام ہے، یہ دہشت گرد وطن عزیز کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور نسلی بنیادوں پر نسلی فسادات کروانا چاہتے ہیں، ان کا مقصد بیرونی ایجنڈے پر وطن عزیز کے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے اور ان کو گھروں تک محدود کرنا ہے، لیکن پاکستان کے عوام کسی صورت بھی ان دہشتگردوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور وہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں، بلوچی ہو سندھی ہو پنجابی ہو یا پٹھان ہو، سب ایک زنجیر پاکستان کا حصہ ہیں، اور سب کی حفاظت کرنا ہمارے تمام سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ہر طرف خوف و ہراس ہے، کوئی کسی کو کوئی خبر نہیں کہ وہ شام کو گھر لوٹے گا یا نہیں آخر کار ہمارے سکیورٹی ادارے کیا اپنے فرائض نبھا رہے ہیں؟ کیا یہ بم دھماکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں؟ حالانکہ سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کا خیال رکھیں، ان کی حفاظت کریں، ان کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں، لیکن آئے دن ملک میں کچھ نہ کچھ کہیں نہ کہیں سانحہ رونما ہو جاتا ہے۔
علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ اس کا جواب کون دے گا؟ اس کی ذمہ داری کیا موجودہ حکومت پر نہیں آتی؟ کیا حکومتی ادارے سکیورٹی فورسز کیا کر رہی ہیں؟ ہم مستونگ میں بچوں کے سکول پر دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا جائے۔
ضلعی صدرایم ڈبلیوایم اور تحصیل چیئرمین اُپرکرم آغا مزمل حسین پاراچنار ایئرپورٹ کی بحالی کیلئے سرگرم
وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کے صدر اورتحصیل چیئرمین اپر کرم آغائے مزمل حسین کا ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو پاراچنار ائیرپورٹ کے بحالی کے حوالے سے خط اور جواب میں ائیرپورٹ کلیئرینس کا تفصیلی بیان۔
ائیرپورٹ صرف Small Aircraft کے لئے موضوع ہے اور پاکستان میں مختلف اپریٹرز کو لائسنس بھی جاری کئے ہیں اور محکمہ ٹوریزم پرومیوشن اور ریجنل انٹیگریشن پاکستان کو بھی لائسنس جاری کئے ہیں کہ پاراچنار سے/کو چھوٹے ائرکرافٹ فنکشنل کئے جائے۔
لیکن کوئی بھی اپریٹر پاراچنار سے/کو ائرکرافٹ کے لئے نہیں مل رہا جو صرف جہاز کا لائسنس لے اور فلائٹس شروع کر لے۔
باقی ائرپورٹ چھوٹے ایرکرافٹس کے لئے بلکل ٹھیک ہے اب صرف اپریٹرز کی کمی ہے۔
اگر کوئی پاراچنار سے لائسنس لینے کا ارادہ رکھتا ہے تو لائسنس کے لئے اپلائی کر لے کہ جلد ہی جہازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ سامرہ نیورضویہ سوسائٹی اسکیم 33 کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ خود آغائے احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداءاداکی گئی۔
نماز جنازہ اور تدفین میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، صوبائی صدر سندھ مولانا سید باقرعباس زیدی،نائب صدر مولانا مختاراحمد امامی، جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما علامہ باقر حسین زیدی وشبر رضا رضوی،مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل مولانا ناظرعباس تقوی ،خطیب حسینیتؑ علامہ محمد نقی نقوی ، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائےامامیہ کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی ، مجلس ذاکرین امامیہ کے رہنماعلامہ ڈاکٹر جواد حیدرزیدی، مولانا صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی ، علامہ مبشر حسن ، رضی حیدررضوی،علی احمرزیدی،آصف صفوی، علی نیئرزیدی ، حسن رضا ، زین رضا رضوی ، کاظم عباس، احسن عباس رضوی، قیصرعباس زیدی ودیگر رہنماؤں سمیت مختلف علمائے کرام، ذاکرین عظام، مذہبی، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، مرحومہ ومغفورہ کو آہوں اور سسکیوں میں وادی حسینؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔
وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو نظرانداز کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے۔ جس پر کروڑوں اہل سنت محبان اہل بیت بھی معترض ہیں۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی خان جکھرانی، ضلعی نائب صدر مولانا سید باقر شاہ شمسی، تعلقہ صدر کندہ کوٹ بابر علی ملک، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ تعلقہ کندہ کوٹ زبیر احمد بلوچ، میر نجم الدین خان جکھرانی و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے کروڑوں شہریوں کو تحفظات ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو نظرانداز کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے۔ جس پر کروڑوں اہل سنت محبان اہل بیت بھی معترض ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ 1975 کے نصاب تعلیم کو بحال کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم پر نظرثانی کرے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صوبائی سطح پر نصاب تعلیم کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جس میں ماہرین تعلیم علماء کرام اور سینیئر تنظیمی رہنماء شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اغواء برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے سبب عام شہری پریشان ہیں اور تاجر طبقہ خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔ ملکی ترقی، تعمیر اور استحکام کے لئے امن و امان بنیادی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کچے کے اضلاع کشمور، شکار پور، گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بہتری کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔