The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ نشست میں آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈی چوک، اسلام آباد میں کھلے عام گولیاں چلانے اور قتل عام کرنے پر بھی عدلیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا کیونکہ عدلیہ کے ہاتھ باندھے جاچکے ہیں۔

عدالتیں عوام کیلئے بند ہوچکی ہیں، احتجاج کے راستے بند ہوچکے ہیں، احتجاج کیلئے نکلیں تو بےدریغ فائرنگ کی جاتی ہے، ایسے حالات میں پاکستان کی عوام کہاں جائے؟

سانحہ ڈی چوک کے دوران ڈی چوک میں 6 گھنٹوں میں شاہراہیں خالی کرانے والے سیکیورٹی اداروں کی اہلیت کا یہ عالم ہے کہ 6 ماہ ہوگئے لیکن یہ پاراچنار کے راستے میں امن قائم نہیں کرسکے ہیں، وہاں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے کہ جب چاہیں عوام کا قتل عام کریں۔ پاکستان کی مظلوم عوام کو ایک طرف دہشتگرد قتل کرتے ہیں تو دوسری جانب ہماری ریاست گولیاں مارتی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں سے پیدا شدہ حالات سے آگاہ کردیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز سے ملاقات میں ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں اور اس میں ہونے والے جانی نقصان و عوامی مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کردیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ضلع کرم میں ہونے والے جانی نقصانات کا سخت نوٹس لیا ہے۔

انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے پائیدار امن کے قیام کے لئے فوری اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔ انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ بد امنی کے واقعات سے ضلع کرم میں جہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں وہاں علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں عوام مل کر شرپسند عناصر کی کوشسوں کو ناکام بنائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے،نہتے عوام پر شیلنگ اور گولیاں برسائیاں گئیں یہ اقدامات قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عمل کے برے نتائج سامنے آئیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے۔ لوٹا گیاعوامی مینڈیٹ واپس کیاجائے،نہتی عوام پر مظالم کو روکا جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اورقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نہتے عوام پر گولیاں برسا کر نئی نسل کو وہ سبق دیا ہے کہ جس کے بھیانک نتائج آئیں گے۔ احتجاج کرنا، دھرنا دینا، لانگ مارچ کرنے کی اجازت آئین پاکستان دیتا ہے اور جمہوری حق ہے۔ لیکن ان پر گولیاں برسا کر لاشیں گرا کر فتح کا جشن منانا انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے۔

کوئی کتنا طاقتور کیوں نہ ہو بے گناہوں کا خون رنگ لائے گا۔ عوامی مینڈیٹ چھین کر حکومت پر قابض غاصب یہ حکومت کتنے دن مزید اقتدار کو طول دے پائیں گے۔ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اگر جمہوریت پر یقین رکھتیں تو اس حکومت سے الگ ہوجاتیں۔ اس وفاق حکومت کی بنیاد جبر زور زبرستی کے بعد اب بے گناہوں کے خون پر قائم ہے۔

 طاقت اور ظلم و جبر کے ذریعے قائم حکومتیں کا انجام بھی عبرت ناک ہوگا۔ جو اس ظلم پر جواز فراہم کرنے کے لیے سانحہ پارا چنار کا سہارا لے وہ بھی اس قتل کے شریک ہیں۔ جہاں بھی ظلم ہو جو بھی ظلم کرے ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہم نے روز آخرت پر یقین رکھنا ہے اور ذمہ داری سے نظریں نہیں چرانی۔ سانحہ ڈی چوک وفاق کے ماتھے پر وہ بدنما داغ ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جاسکتا۔ اس عوام نے اپنے لیڈر کی رہائی اور اپنے ووٹ کو مانگا تھا۔ ان کا یہی جرم تھا کہ حق کی آواز بلند کیوں کی۔

 اس سانحے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جی بی سمیت تمام دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ کل کے واقعے کے بعد گلگت بلتستان کے جوانوں کو ہم وفاقی سیاسی جماعتوں کے کارکنان کیسے سمجھائیں کہ ہم آئینی حقوق مانگیں گے، ہم کیسے سمجھائیں کہ اس ملک میں جمہوری نظام ہے،ہم کیسے سمجھائیں کہ ہمیں ہمارے حقوق ملیں گے اور ہمارا مستقبل روشن و تابناک ہوگا اور ہم کیسے یقین کریں کہ اسلامی نظریہ حیات کے سبب ڈوگروں سے آزادی حاصل کی تھی تاکہ قرآن و سنت کی بالادستی ہولیکن چشم فلک نے فلسطین کے مناظردیکھے۔

وحدت نیوز( گنداواہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گارڈن ٹاؤن گنداواہ میں تنظیمی دوستوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹاؤن کمیٹی گنداواہ کے سابق چیئرمین سید عبدالغنی شاہ حسینی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ، ضلعی صدر حبیب اللہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر تنظیمی دوستوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ اور پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر تشدد قابل مذمت ہے۔ پاکستان کے عوام کسی صورت جعلی مینڈیٹ کی حامل فارم 47 کی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں اسلام آباد میں عوام کا جم غفیر ریاستی اداروں کے کریک ڈاؤن اور جبر و تشدد کے باوجود جعلی مینڈیٹ کی حامل فارم 47 کی حکومت اور ان کے سرپرستوں سے نفرت کا اظہار ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں جس طرح آئین اور قانون کو پامال کیا گیا ہے اور عدلیہ سمیت تمام ائینی اداروں کو تباہ کیا گیا ہے اس جبر و تشدد کے خلاف عوام میں لاوا پک رہا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ مقتدر قوتیں اور جعلی حکومت عوام کی آواز اور جمہور کی رائے کو سامنے سرنڈر کرے۔ تشدد اور گولیوں کے ذریعے عوامی احتجاج کو روکنے سے عوام میں نفرت بڑھے گی۔

 در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی سے گارڈن ٹاؤن میں ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کو ملک و قوم کا مستقبل سنوارنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، جس کی مکمل آزادی ہونی چاہئے،  لیکن وطن عزیز میں مسلط حکمرانوں نے اسلام آباد میں بیگناہ پاکستانی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ان کو شہید کر دیا، یہ کہاں کا قانون اور کس قانون کے تحت کیا گیا؟ ہرطرف خوف و ہراس کا ماحول بنا دیا گیا ہے، کسی بھی شہری کو آزادی رائے کی اجازت نہیں، جو آواز حق بلند کرتا ہے اسکو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ایف آئی آر کاٹ کر فیملی کو ہراساں کیا جاتا ہے، ہر طرف ظلم کا بازار گرم ہے، کہیں بیگناہ مسلمان شہریوں کو تکفیری دہشت گرد شہید کر دیتے ہیں اور کہیں بم دھماکوں سے بیگناہ شہید کر دیئے جاتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا ان حکمرانوں کو فقط اپنی کرسی کی پڑی ہے، یہ طاقت اور اقتدار کے نشہ میں مظلوم عوام پر ظلم وستم کی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں، ان کو بیگناہ شہریوں  کی جانوں کے ضائع  سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بھول گئے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جب اللہ تعالی انتقام لے گا پھر انکے بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، پھر ہر ظلم کا حساب ہوگا، ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں، جب عوام گربیان تک آ پہنچے تو پھر فقط حساب ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پاراچنار میں امن وامان کو یقینی بنانے کی بجائے ایک پارٹی کو ختم کرنے کے منصوبوں پر کامزن ہے، اس حکومت کا ایجنڈا فقط وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام کا شکار اورعوام کو تکلیف پہنچنا ہے تاکہ انکے آقا امریکہ اسرائیل خوش ہو سکیں اور ان کو انکی خوشنودی حاصل ہو سکے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے واہگہ ٹاؤن کے علاقہ محمود بوٹی رنگ روڈ یونٹ کی تنظیم نو ضلعی صدر جناب نجم عباس خان اور ضلعی کابینہ دیگر معزز اراکین کی شرکت ۔ واہگہ ٹاؤن کے صدر جناب سید ضمیر حسین شاہ کی خصوصی کاوشوں اور ضلعی صدر جناب نجم عباس خان کی رہنمائی اور سرکار قائم ال محمد (ع) کے توسل سے سے  محمود بوٹی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ واہگہ ٹاؤن میں کافی تعداد میں مومنین آباد ہیں ۔ اور محمود بوٹی کے مومنین کی جانب سے ایک عرصے سے اس خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا کہ اس علاقے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا باقاعدہ یونٹ ہو ۔ جو آج الحمدللہ پورا ہوا ۔

 واہگہ ٹاؤن میں چند دن پہلے صوبائی شوری پنجاب کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی تھی ۔ اس کے بعد اس علاقے کے مومنین کا اسرار یونٹ سازی کے حوالے سے بڑھتا چلا گیا ۔بالآخر واہگہ ٹاؤن کے صدر سید ضمیر حسین شاہ اور ضلعی صدر جناب نجم عباس خان نے ملکر محمود بوٹی کے  مومنین کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کردیا ۔ الحمدللہ اس علاقے کے مومنین اب پاکستان کے مذہبی اور سیاسی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں ۔ مومنین کی باہمی طاقت اور آپس کی ہم آہنگی سے ان شاءاللہ یہاں کے لوکل مسائل ہوجائیں گے ۔ ان شاءاللہ

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی لیگل ٹیم نے انجمن امامیہ کی زیر سرپرستی میں وکلا برادری کی جانب سے مجوزہ لینڈ ریفارمز بل پر مشاورت مکمل کرلی۔ لیگل ٹیم نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا علی رضوی، سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری، اور پارلیمانی لیڈر و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کو بل کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وکلا کے بل کو سراہا گیا اور ضروری تجاویز بھی تحریرا دی گئی۔

 اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی نے کہا کہ حکومتی بل عوام سے زمینیں چھیننے کی کوشش ہے جسے زبردستی منظور کرانے کی کوشش ہوئی تو عوامی دنگل سجے گا۔ یہاں کی زمینیں اور پہاڑ عوام کی ملکیت ہے کسی قسم کی ہیرا پھیری کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر مرکز کی سرپرستی میں تیار شدہ بل قابل قبول ہےتاہم ضروری تجاویز اور صرف نظر شدہ نکات کو شامل کرکے جامع بنایا جائے۔ اس بل کو نظر انداز کرکے ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر تاریخی تحریک چلائی جائے گی۔

 آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے صف اول میں کردار ادا کرتی رہے گی۔ یہاں کے حقوق پر کسی کو ڈھاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وکلا کی بل کے حوالے سے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ مجموعی طور پر قابل تعریف ہے۔ اس بل پر موجود اپنی تجاویز انجمن امامیہ کی جانب سے دیئے گئے 72 گھنٹے سے قبل تجاویز پہنچائی جائے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کو ترتیب دیا جاسکے۔ یہاں کی زمینوں کے مالکانہ حقوق دینا یہاں کا سب سے بڑا اور دیرنا مسئلہ ہے۔ اسے مزید نظرانداز نہیں رکھا جاسکتا۔ سٹیٹ سبجیکٹ رول کا خاتمہ بھی یہاں کے عوام پر زیادتی تھی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت ہونے والے ظلم کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ،مخلص ،بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام ہوا ہےاور بہت زیادہ زخمی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر مسلط ناعاقبت اندیش غاصبوں اور ان کو لانے والوں نے ظلم ،بربریت اور درندگی کی انتہاء کر دی ہے ، اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔ان قاتلوں کا ایجنڈا در اصل پاکستان کا قتل ہے۔

وحدت نیوز(ٹھل) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہے جبکہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو شرانگیزی کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک وفد کے ہمراہ تحصیل ٹھل کے علاقوں مبارک پور، رانجھا پور اور میر پور برڑو کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ عالم بشریت کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ سیدہ کائنات کے دامن عصمت میں جن بچوں نے تربیت پائی وہ عالم بشریت کے رہبر و رہنماء قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں جس طرح سے آئین، قانون اور جمہوری قدروں کو پامال کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اظہار رائے پر قدغن لگا کر لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پہ پکڑ دھکڑ غیر جمہوری عمل ہے۔ اس وقت وطن عزیز پاکستان میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو بلاجواز قید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو شرانگیزی کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے کالعدم تکفیری گروہ فتنہ انگیزی کر رہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کالعدم تکفیری جماعتوں کے جلسے جلوس اور شرانگیزی کو روکا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع جیکب آباد کے جن 27 دہشت گردوں کے نام نیکٹا کے دہشت گردوں کی لسٹ میں ہیں ان کی نقل و حرکت اور عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ اتحاد بین المومنین وقت کی ضرورت ہے۔ ضلع جیکب آباد کی تمام تنظیموں نے اتحاد بین المومنین کا گلدستہ تیار کیا ہے۔ تقریب سے مجلس علماء مکتب اہلِ بیت کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین تعلقہ ٹھل کے صدر غلام حیدر برڑو، جعفریہ الائنس کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری زوار شاہنواز منگی، سید الطاف حسین شاہ، سید محبوب علی شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Page 2 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree