رمز بقائے تشیع شہادت ہے ،شیخ محمدجان حیدری

11 November 2024

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین سکردو آفس میں شہید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما شیخ جان حیدری نے کہا کہ یہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ کوئی بھی طاقت اس نظریے اور اس جماعت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکتبِ سرخِ تشیع کے اندر ہمیشہ کے لیے ایک عنصر کا ہونا ضروری ہے جو کہ شہادت ہے، کیونکہ شہادت ہی اس مکتب کی بقا کی ضامن ہے۔

شیخ جان حیدری نے کہا کہ امیر المومنین علی (ع) کی پہلی شیعہ، اگر ہم تاریخ اور نظریات کے اعتبار سے دیکھیں تو، جناب صدیقۂ شہیدہ فاطمۃ الزہرا ہیں۔ وہ ہر گھر جا کر حق اور ولایت علی (ع) کی بات کرتی تھیں۔ مدینہ کی گلیوں میں جو پہلا خون گرا، وہ علی (ع) کی مددگار اور ان کی وفادار بیوی، صدیقہ شہیدہ فاطمۃ الزہرا کا تھا۔ اسی بابرکت خون کی بدولت آج تک تشیع زندہ اور قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر شہید کا خون، خون جنابِ سیدہ سے متصل ہوتا ہے، اور اسی اتصال کی وجہ سے دشمن کی لاکھ سازشوں کے باوجود، کل بھی تشیع سر بلند اور زندہ جاوید تھی اور آج بھی سربلند ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree