The Latest

وحدت نیوز(دوداپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے دودا پور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ہر دور کے انسانوں کے لئے درسگاہ ہے۔ یزید وقت یعنی عالمی استکباری قوتیں کربلائی فکر سے خوفزدہ ہیں۔ کربلا ہر دور کی یزیدیت کے لئے خوف کی علامت ہے۔ اسلام دشمن استعماری قوتیں کربلا کے انقلابی پیغام سے ڈرتی ہیں۔ لہذا کربلائی افکار کو محدود اور مسخ کرنا دشمن کی دانستہ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض نادان لوگ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے عظیم اھداف کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے اھداف کا مطالعہ کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرامین کے بعد عالم اسلام کے عظیم رہنما حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ اور عظیم مفکر و فلاسفر آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے جوہی ضلع دادو میں یوم عاشور عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شرپسند گروہ کے پریشر میں آ کر نہتے عزاداروں پر ایف آئی آرز درج کی گئیں جو کہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ سندھ حکومت دادو پولیس کے رویئے کا نوٹس لیتے ہوئے عزاداروں کے خلاف جعلی مقدمات واپس لے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان کا اہم اجلاس پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی دفتر میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل کبیر افغان حاجی صورت خان کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے موسی بلوچ میر غلام نبی مری واحد بلوچ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ عرفان خان کاکڑ نور خان خلجی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی  و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان کے حالات اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس نے پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کو ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری قرار دیا۔ اجلاس نے سیاسی  کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 26 جولائی کے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے عوامی مینڈیٹ اور آئین کی بے احترامی کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قائدین کے فیصلے کے مطابق جمعہ 26 جولائی کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل کبیر افغان نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کے محافظ ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملکی آئین کو پامال کیا انہیں قوم کو جواب دینا ہوگا۔ فارم 47 پر قائم جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق بنی ہوئی ہے۔ کوئٹہ شہر کھنڈرات بن چکا ہے۔ عوام کے پاس نا پانی ہے نا ہی گیس و بجلی۔


بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر غلام نبی مری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کوئٹہ میں خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا عوام کو دھشت گردوں اور چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ عمران خان ملکی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ڈٹا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اقتدار کے حصول کے لئے نہیں بلکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ مارا گیا اسے قوم تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل قومی سیاسی جماعتوں کی صوبائی کونسل کامشترکہ اجلاس ، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین کی شرکت،آئین کی بحالی، پارلیمان کی بالادستی، قانون کی سربلندی کیلئے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی، غربت، بے روزگاری، بجلی لوڈشیڈنگ،سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ سمیت ہزاروں سیاسی قیدیوں کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف 26 جولائی بروز جمعہ مرکز کی ہدایت پر سندھ بھرمیں بھی پر امن یوم احتجاج بھرپور انداز میں منانے کا اعلان۔

 اجلاس میں میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی احمد پلھ ایڈوکیٹ ، نائب صدر جعفرالحسن، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، رضوان نیازی، محمد علی بلوچ،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ اصغر حسین شہیدی، احسن عباس رضوی، ناصر الحسینی، ضیغم نقوی ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری صابرین خان، غفور جان، بسیر خان، عبدالرب درانی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماحمید سجنا و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی احمد پلھ ایڈوکیٹ نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال مملکت میں 25 کروڑ عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔عمران خان صاحب کو جھوٹے اور جعلی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔عمران خان کا جرم صرف آئین و قانون کی بالادستی کے نفاذ کی کوشش ہے۔لاتعدادخواتین اور بزرگوں کو بھی9 مئی کے بعد سے جبری لاپتہ کیا ہوا ہے۔جوانوں کو صرف اظہار رائے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔15 سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تاحال لاپتہ ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو فوری برطرف کیا جائے۔ پورے الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگا کر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران درپیش ہے۔لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔عمران خان صاحب ملک کی 90 فیصد عوام کے محبوب رہنما ہے۔قانون اور آئین کی پامالی کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔یہ ظالم حکمران مکافات عمل سے نہیں بچ سکتے۔ایم ڈبلیوایم اپنے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر اس احتجاجی تحریک میں دام درہم سخن شامل ہے۔

صوبائی رہنماء بی این پی مینگل حمید سجنانے کہا کہ یہ ظلم و جبر کی داستانیں 70 سال سے جاری ہیں۔بلوچستان میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے باوجود قید رکھنا زیادتی ہے۔

صوبائی رہنماء پشتونخوا میپ  صابرین خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت ہمہ جہتی بحرانوں کا شکار ہے۔عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا  جائے۔فارم 47 کی مسلط حکومت کا فوری خاتمہ کیا جائے،نئے الیکشن کا انعقاد  جائے۔26 جولائی بروز جمعہ سندھ بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاجی اجتماعات منعقد ہوں گے۔سندھ بھر کی طرح کراچی کے تمام اضلاع میں عوام اپنے جائز بنیادی حقوق کی بحالی کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔اپوزیشن کی تمام اتحادی جماعتیں آئین کی بحالی ، پارلیمان کی بالادستی، مہنگائی کے خاتمے کیلئے  متحد ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور کارکنان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے 26 جولائی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، ملک بھر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، آئین وقانون کی بالادستی اور تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں، مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بجلی کے بھاری بھرکم بل غریب عوام کے لیے درد سر بن چکے ہیں، عمران خان، بشری بی بی و دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو ناحق جیل میں قید کیا گیا ہے، نااہل حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے، یہ ٹولہ جتنی دیر مزید اقتدار میں رہے گا ملکی سیاسی و اقتصادی صورتحال گھمبیر ہوتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا سے وابسطہ افراد کا اغوا شرمناک ہے، پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی گرفتاری خلاف قانون اور بلا جواز ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آفس کی بندش انتہائی بھونڈی حرکت ہے اور ہائی کورٹ اسلام آباد کے احکامات کی بھی توہین ہے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کے لیے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں، ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لانے اور وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کون سی جمہوری روش ہے، جمعہ کے روز پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہو کر ذمہ دار اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سے ملک بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا ہے، یہ بھوک ہڑتال ایک تحریک کی شکل میں پوری دنیا تک پھیلے گی، یہ مہذب اور پرامن احتجاج ان قوتوں کے خلاف ہے جو وطن عزیز کے سیاسی استقلال کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور ملکی وقار و عوامی رائے کو بلڈوز کرنا انکا وطیرہ بن چکا ہے، جو مادر وطن کے سیاسی و اقتصادی بحران کی ذمہ دار ہیں، ملک وقوم کو بچانے کے لیے اس ملک کے نوجوانوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا، دوسروں کی لڑائی میں جو پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں، ان کی خواہش ہم کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ہم سب نے گھروں سے نکلنا ہے اور ملک کو بچانے کی اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، عمران خان پاکستان کی امید ہے، وہ اس قوم کو متحد کر سکتا ہے، نوے فیصد عوام بھی عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک میں ہونے والی ناانصافی، بےروزگاری، ظلم اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف ہم جنگ لڑیں گے، اس بھوک ہڑتال کو تحریک میں بدلنے کے لیے تمام طبقات جمعہ کے روز گھروں سے ضرور نکلیں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) ملک میں بڑھتے درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب جیکب آباد میں مجلس امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں میں پودے تقسیم کرکے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ گولاٹو میں درخت تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام پر درختوں کے نیاز کی تقسیم بہترین عمل ہے۔ عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری عبادت ہے۔ روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزاء میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ٹی آئی کے بھگوڑے ارکان نااہل ہونگے۔ ایک انٹرویو میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے بغاوت کر کے حکومت کا حصہ بن گئے ہیں ان پر 62 اور 63 کا اطلاق ہوگا، یہ قانون صرف خالد خورشید کے لئے مخصوص ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر پی ٹی آئی کالعدم ہوتی ہے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے اسمبلی ممبرز بن کر حکومت کے جو ممبران حصہ ہیں وہ بھی نااہل ہونگے، اس وقت نااہلی کی تلوار غداروں کے سروں پر لٹک رہی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور تکنیکی مہارت کی فراہمی کے لئے منصوبہ سازی کر رہے ہیں۔ نوجوان ہمارے مستقبل کا اثاثہ اور قوم کا سرمایہ ہیں۔ جن پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی کابینہ نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں میں شعور پیدا کرنا اور انہیں جدید دور کی ضروریات سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہماری قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ ہمارے مستقبل کا دارومدار نوجوانوں پر ہے۔ باہنر، باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان ہماری قوم اور وطن عزیز پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنے وقت کا مثبت استعمال کرتے ہوئے دور حاضر کے لئے تیار ہو۔ علامہ علی حسنین نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہنا چاہئے۔ بعض عناصر اپنے مفادات کی خاطر نوجوانوں میں منشیات و دیگر منفی سرگرمیوں کو پروان چھڑانا چاہتے ہیں۔ تاہم ان عناصر کے خلاف ہمارا معاشرہ متحد ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے کہا ہے کہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی سخت مخالفت کریں گے۔ جمہوری حکومت میں آمریت کی پالیسیاں اپنانے والے عوام کے نمائندے ہرگز نہیں ہو سکتے۔ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ فارم 47 پر قائم ہونے والی غیر جمہوری حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔ پہلے عام انتخابات میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور جعلی نمائندوں کر اسمبلی تک پہنچایا گیا، اور اب دوسری سیاسی جماعتوں کو راستے سے ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ حکمران جماعت جس سیاسی جماعت کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتی، اس پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جمہوریت پسند قوتیں حکومت کے اس منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ آمریت کی پیداوار جماعت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں جمہوری اقدار کی منافی ہیں۔ ایسی سوچ صرف وہ حکمران ہی رکھ سکتے ہیں جنہیں فقط اپنی اقتدار کی فکر ہوتی ہے۔ ملک میں معاشی عدم استحکام کو پروان چھڑانے کے بعد حکمران مزید مشکلات پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے غیر جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ پاکستانی عوام کا انتخاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ حکمرانوں کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الفور اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی ان پر کسی بھی قسم کی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔ کسی بھی شخص یا سیاسی جماعت کو پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ زمینوں پر قبضے کیلئے ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، ماحول بناکر زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے مگر ہم حکومت کی نیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، حکومت کی نظریں بلتستان کے خوبصورت مقامات پر لگی ہیں، ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت باز رہے اور عوام کے صبر کا مذید امتحان نہ لے۔

انہوں نے کہا کہ نت نئے حربے استعمال کر کے ہماری زمینیں ہتھیانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، نئی فورس کو یہاں لانے کا مقصد عوام کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا ہے مگر ہم کٹیں گے، مریں گے اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، چودہ محرم کے بعد عوام کو جمع کریں گے، ان سے مشاورت کر کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے۔ ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف صف آرا ہونا ہی درس کربلا ہے، ہم اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے۔

Page 37 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree