The Latest

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ جناب سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی قیادت میں ایک اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کا دورہ ضلع کرم ،وفد میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا صاحب ، پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی صاحب ، رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ صاحب ،ایم این اے یوسف خان صاحب ،ایم ڈبلیوایم کے ایم این اے انجینئرحمید حسین صاحب ، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی موجود ہیں ۔

اس موقع پر وفد نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں امام جمعہ علامہ فدا حسین مظاہری سمیت علماء کرام ، سیکرٹری انجمن حسینیہ بمعہ اراکین ، صدر تحریک حسینی و اراکین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقات کی اور شہداء کیلئے اجتماعی فاتحہ پڑھی اور غم زدہ خانوادہ کیلئے تعزیت بھی پیش کی۔ و

وفد کے ساتھ کمشنر کوہاٹ ، ڈپٹی کمشنر کرم ، ڈی پی او کرم ، سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز بھی موجود تھے ،مقررین نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا اور علاقے میں پائیدار امن و امان اور علاقائی صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی قیادت میں اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کا دورہ ضلع کرم ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وفد کے ہمراہ ضلع کُرّم کے علاقے بوشہرہ پہنچ گئے۔علاقے کی عوام اور عمائدین سے ملاقات ۔

وفد میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا، سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی ،پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ ،ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین ،مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی شامل ہیں۔

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد ضلع کرم پہنچ گیا، وفد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد حامد رضا، پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی، مولانا نسیم علی شاہ، یوسف خان اور مجلس وحدت مسلمین  سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین شامل ہیں۔

یہ وفد صدہ اور پارہ چنار  کے اکابرین، معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور عوام سے ملاقات کرے گا اور پارہ چنار کی داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ضلع کرم میں امن کی کوششوں کے لیے وفد کی آمد کو اہل علاقہ کی طرف سے بھرپور انداز میں نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ علاقے کے مستقبل کے حوالے سے اسے ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے ہمراہ معروف سیاسی شخصیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اسلم مڈھیانہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے آبائی گاؤں مڈھ رانجھا پہنچا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور مرحوم کے فرزند اویس اسلم مڈھیانہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ موجود تھے، وفد میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، ممبر صوبائی کابینہ علامہ ظہیر الحسن کربلائی، ضلعی صدر سرگودھا ذوالفقار اسدی، سابق وائس چیئرمین جان محمد والا اظہر نکھر ایڈووکیٹ بھی شامل تھے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، خدا وند متعال مرحوم کے گناہان صغیرہ وکبیرہ معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔

وحدت نیوز(گلگت) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وپارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے ڈی جی گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ  اتھارٹی شجاع عالم سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں کواردو سترانگلونگما، کتپناہ، برگے، بسینگو، سیرمک حیدرآباد گلگت اور دیگر مقامات پر جاری سیلابی تباہ کاریوں کی بحالی اور ریسکیو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سکردو شہر میں متعدد مقامات پر سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے ہیں لیکن ان کی تاحال بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ کواردو سترانگلونگما اور کتپناہ کے عوام در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن حفاظتی بند کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اسی طرح برگے کے متاثرین کی بھی بحالی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ کلائیمیٹ چینج یقینا ایک بڑا چیلنج جس کے طویل المیعاد بنیادوں پر سب مل کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ جی بی ڈی ایم اے اپنی محدود وسائل کے باوجود سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے انکی بحالی کے لیے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کو سکردو کے سیلابی علاقوں اور دریائی کٹاو کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

وحدت نیوز(مشھد مقدس) عالم مجاہد علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی اور شھداء پارہ چنار ، شہید القدس رھبر تحریک حماس فلسطین اسماعیل ھنیئہ اور شہید القدس الحاج فواد  شکر ودیگر شھداء کی مناسبت سے رواق دار الرحمہ حرم مطہر رضوی میں تبلیغات اسلامی مدیریت زائرین غیر ایرانی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کے زیر اہتمام سفیر نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور  شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرزند امام خمینی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی حیات طیبہ اور افکار حسینی پر روشنی ڈالی۔

سربراہ امور خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونہ کونہ میں خطِ امام راحل کا پرچار کرنے والی شخصیت صرف اور صرف قائد شہید تھے اور انکا یہ عظیم کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ بے شک شہید قائد کی شہادت سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا ناممکن ہے لیکن فرزندان شہید قائد  آج بھی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں شہید کا علم حریت و استقلال بلند کیے ہوئے ہیں۔ اور انشاء اللہ یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ ہم۔شہید قائد کے افکار کو رہتی دنیا تک زندہ رکھیں گے اور خط امام خمینی کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خطے کے بدلتے ہوئے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے تہران میں اسماعیل ھنیئہ اور بیروت میں الحاج فواد شکر کو نشانہ بنا کر بہت بڑی حماقت کی ہے جہاں غاصب صہیونی ریاست نے بین الاقوامی قوانین کو روندا ہے وہیں پر غزہ میں وحشیت و بربریت وانسانیت سوز مظالم اور بیروت پر حملہ کر کے اپنی ڈیٹ اف ایکسپائری بے گناہوں کے خون سے مہر لگا دی ہے۔ اسرائیلی کا غاصبانہ وجود عالمی اور بالخصوص خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ مقاومت اسلامی وایران اس سے عنقریب سخت انتقام لیں گے۔

علاوہ ازیں کانفرنس سے مجمع جہانی اھل البیت مشھد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمين شيخ ايمانى مقدم نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض برادر قاسم شمسی سابق مرکزی صدر آئی ایس او نے ادا کئے۔

وحدت نیوز(مشھدمقدس)سفیر انقلاب، عالم مجاھد، علامہ شھید عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے رواق دارالرحمہ حرم مطہر رضوی مشہد مقدس میں ادارہ تبلیغات اسلامی مدیریت زائرین غیر ایرانی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے تعاون سے سفیر نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، طلاب عظام، مرد و خواتین نے شرکت کی، پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے کی گئی جسکی سعاوت معروف قاری فاضلی نے حاصل کی۔ پروگرام کے پہلے مقرر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسئول حجة الاسلام المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی تھے جنھوں نے قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا شہید نے امام راحل خمینی بت شکن کے پیغام کو پاکستان بھر میں جس خوبصورتی سے اور تندہی سے پہنچایا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہید کی شخصیت تمام جہات سے کامل شخصیت تھی۔ ڈاکٹر شیرازی نے ادارہ تبلیغات اور مدیریت زائرین غیر ایرانی کا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس کے مسئولین کا پروگرام کو منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوسرے مقرر مجمع جھانی اہل البیت شعبہ مشھد کے مسئول  جناب حجالاسلام والمسلمین علامہ ایمانی مقدم تھے۔اُنہوں نے کہا شھید عارف الحسینی ایک معروف انقلابی شخصیت تھے وہ مکتب امام راحل کے فرزند تھے جنہوں نے امام خمینی رضوان اللہ کی آواز پر لبیک کہا اور امام پھر تا دم شھادت آپکا ساتھ دیا۔

 انہوں نے شہید القدس اسماعیل ھنیہ کو ایک عظیم مجاھد اور ایک عظیم لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کا خون رایگان نہیں جائے گا، سید محمد موسوی نے اپنی پرسوز آواز میں شھید کو خراج عقیدت پیش کیا اور ترانہ پڑھا، پروگرام کی نظامت کے فرائض سید قاسم شمسی نے اداکیے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجاہد اسلام شہید راہ قدس اسماعیل ہانیہ کی یاد میں خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ تعزیتی تقریب میں سابق سینیٹرنوابزادہ لشکری رئیسانی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،جماعت اھل سنت کے مرکزی رہنما سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ خالد سلطان القادری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر مولانا عبد القادر لونی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی، بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی رہنما مولانا انوار الحق حقانی ،مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ،سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد، میزبان آقای سید ابوالحسن میری و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر مجاہد اسلام حماس کے بہادر رہنما جناب اسماعیل ہانیہ سے متعلق تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے چالیس ہزار مظلوم شہداء کا پاکیزہ خون اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔ اپنے تین فرزندوں پوتوں نواسوں اور  خاندان کے ستر افراد کی شہادت کے باوجود شہید اسماعیل ہانیہ راہ حق پر ثابت قدم رہے شہید اسماعیل ہانیہ نے صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ شہید اسماعیل ہانیہ نے آگاہانہ شہادت کا انتخاب کیا۔ ان شاءاللہ عزوجل شہداء کے پاکیزہ خون کے نتیجے میں فلسطین عنقریب آزاد ہوگا۔

وحدت نیوز(سرگودھا)ماہ محرم الحرام کا آخری خمسہ بمناسبت آخری پرسہ داری اختتام ماہ محرم الحرام کے حوالے سے  ہرسال سیال موڑ سرگودھا میں مجالس عزاء منعقد ہوتیں ہیں جس سے مختلف علماء کرام ذاکرین اور خطباء اپنے انداز میں خطاب فرماتے ہیں ۔ ان مجالس عزاء کے بانی جناب سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہیں یہ علاقہ ان کا آبائی علاقہ ہے ان کے مرحوم  والد بزرگوار سردار غلام عباس شاہ  علاقے کے معروف زمیندار اور ایک سماجی شخصیت تھے ۔

جناب سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری پچھلے 4 سالوں سے مسلسل ان مجالس عزاء کے باقاعدہ بانی ہیں اور مجالس عزاء کی تمام ترذمہ داری کو اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خود نبھاتے ہیں ۔ سیال موڑ میں مسجد حیدر کرار بھی جناب سید ناصر عباس شیرازی کی کاوشوں کے نتیجے میں پائہ تکمیل تک پہنچی ہے ۔ اسی مسجد میں 5 اگست 2024ء بروز سوموار کو مجلس عزاء منعقد ہوئی جو پچھلے سہ روزہ مجالس کا تسلسل تھی ۔ مجلس عزاء میں  جناب سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری کے علاؤہ معززین علاقہ اور عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 مجلس عزاء سے ذاکر اہلبیت ع جناب بشیر حیدری ،ذاکر اہلبیت ع جناب ناصر عباس ،صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور جناب مولانا ظہیر کربلائی نے خطاب کیا ۔ مجلس عزاء میں میں اتنی معنویت اور روحانیت تھی کہ شرکاء مجلس عزاء نے تمام خطباء اور ذاکرین کا مذہبی اور انقلابی نعروں سے استقبال کیا ۔علامہ سید علی اکبر کاظمی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں فضائل ومصائب اہلبیت ع  بیان کیے ۔ مجلس عزاء کے آخر میں ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی گئی جس میں سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری ،صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،مولانا ظہیر کربلائی اور لوکل دیگر سماجی ،سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(سرگودھا)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا جناب راجہ امجد سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی  تنظیمی وسیاسی صورتحال پر گفتگو ۔ اس موقعہ پر جناب ذوالفقار اسدی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا ،جناب احمد خان تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین  تحصیل کوٹمومن ،صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی اور تحصیل بھلوال کے صدر بھی موجود تھے ۔

راجہ امجد نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکن اس جماعت کے لئے اثاثہ ہوتے ان کی ہر حال میں حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے ۔اور ہر مشکل وقت یہ کارکن ہی جماعت کا ساتھ دیتے ہیں ۔ جماعت کو بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے ۔صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ بندہ  چوتھی مرتبہ ہے کہ بھلوال کا وزٹ کررہا اس کے علاؤہ 8 جنوری سے اب تک پورے پنجاب کے مختلف اضلاع جس میں سب سے زیادہ وزٹ چنیوٹ اور سرگودھا کے کیے گئے  ہیں ۔اب مختلف اضلاع کے 213 وزٹ ہو چکے ہیں۔ جس کی تائید راجہ امجد صاحب نے بھی کی ۔دستوری سسٹم تشکیل دینے کے لئے وقت تو لگتا ہے ۔

جناب علی اکبر کاظمی صاحب نے کہا کہ ہمیں صرف دستوری سیٹ اپ تشکیل دینے ہیں  ۔ جب دستور کے مطابق ضلعی ڈھانچہ  تشکیل پا گیا وہی ضلع آئڈیل ضلع بن جائے گا پنجاب میں ہم دن رات اسی پر کام کررہے ہیں ۔ آپ بزرگان کی سرپرستی سے ان شاءاللہ جلد ہی اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے ۔ بس آپ بزرگوں کا تعاون چاہیئے ۔ جس پر راجہ امجد نے کہا ہم ہر وقت آمادہ ہیں بس کام کریں ہمارا آپ کا ساتھ ہو گا ۔ ان شاءاللہ

Page 33 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree