The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ"عرب ریاستیں، فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کرتیں" کے عنوان سے روزنامہ جنگ کراچی کے آج کے میگزین میں شائع ہونے والا مضمون میڈیا میں موجود اسرائیل نواز مافیا کی شیطانی اختراع ہے، جس میں حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کر کے فلسطینی عوام کی کردار کشی کی گئی ہے، مظلومین کی مخالفت اور ظالموں کی حمایت کرنے والے مضمون نگار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر مضمون شائع کرا کے اس تحریر کو خود ہی مشکوک بنا دیا ہے، اس مضمون کے ذریعے نہ صرف مظلومین فلسطین کی جدوجہد کو نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کی بھی نفی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور اور مظلومین فلسطین کی حمایتی عوام کو یہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا میں موجود جو کوئی اسرائیل کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتا ہے وہ اپنے پیشے سے بددیانتی کا ارتکاب کرتا ہے اور صیہونی طاقتوں کے پے رول پر ہے، اس وقت جب غزہ میں ہر روز اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رھا ھے،جنگ اخبار اس قاتل رجیم اسرائیل کی حمایت اور دفاع جیسے شرمناک ظلم کا مرتکب ہوا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کرنے کے الزام میں دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جانا حق سچ کی جیت ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ عدت خالصتاً ایک شرعی مسئلہ تھا جسے سیاسی و انتقامی بنیادوں پر الجھا کر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا گیا۔کسی پر بہتان لگانا حکم الٰہی کی صریحاً نفی ہے۔ اس غیر اخلاقی عمل اور منفی پروپیگنڈے کے باعث سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ محترمہ کو جس ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا اس کا ازالہ تب ہی ممکن ہے جب ان ذمہ داران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے جو بدنیتی پر مبنی اس  مقدمے کے اندراج کا حصہ تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم جاری کر کے عدالتی وقار کو بحال کیا ہے، پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جانا حق وصداقت کی جیت ہے، یہ فیصلہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا، کسی دباؤ میں آئے بغیر عدالتی تاریخ کا یہ بڑا فیصلہ یے، عوامی مینڈیٹ عوام کو واپس دیئے جانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا منصفانہ اور آئینی کردار ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے، ماضی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ہونے والے فیصلے مایوس کن کارکردگی کے حامل تھے، جس وطن کی آزادی اور حصول طویل جدوجہد اور ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہو اس وطن سے محبت اور وفاداری ہم پر واجب ہے، ریاست سے جڑے ہر فرد کو اپنے فرائض کی ادائیگی شفاف اور دیانتدارانہ انداز سے کرنی چاہئیے، یہی وطن سے محبت کا اولین تقاضا ہے اور ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ مختلف اسکاؤٹس اور اداروں کے رضاکار محرم الحرام کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ جذبہ خدمت سے سرشار نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کے باعث نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے۔ ان سب کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ہزارہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر مجالس عزا کے دوران نظم و ضبط کی بہتری اور سیکیورٹی پر مامور رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مدیر علامہ کاظم بہجتی اور سید الشہداء اسکاؤٹس کے صدر سید مہدی آغا و دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کے دورے کا مقصد ان مقدس راتوں میں عزاداروں کی خدمت اور حفاظت پر مصروف رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان ایام عزاء میں نظم و ضبط کی ایک اہم وجہ یہی رضا کار ہیں جو شب و روز بے لوث خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کے بغیر انتظامیہ کو بے شمار مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید الشہداء اسکاؤٹس، ابوتراب اسکاؤٹس، علمدار اسکاؤٹس، اخلاص اسکاؤٹس، الکوثر اسکاؤٹس، حسینی اسکاؤٹس، الحجت اسکاؤٹس، المصطفیٰ اسکاؤٹس اور حیدری اسکاؤٹس سمیت دیگر گروپس کے سینکڑوں جوان علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران رضاکارانہ سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ پرامن محرم الحرام کے انعقاد کا دار و مدار فقط پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر نہیں، بلکہ ان رضاکار جوانوں پر بھی ہے۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سید صباحت آغا، ڈاکٹر علی مدد، بی این پی رہنماء مبارک علی ہزارہ اور مجلس وحدت مسلمین کے حاجی دولت حسین سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وعزادری ونگ کی وحدت ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق جعفری ،صدر عزادری ونگ کراچی رضی حیدر ،پولٹیکل سیکرٹری مبشر حسن نے کہا کہ کے الیکٹرک ایام عزا میں اپنا قبلہ درست نہیں کرتی تو احتجاج ہمارا حق ہے اور پورے شہر میں احتجاج ہونگے۔رہنماوں نے کہا کہ محرم الحرام سے ایک ماہ قبل ہماری تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی تھیں جسمیں محرم سے  قبل کے الیکڑک کی لوڈ شیڈنگ ،سڑکوں کی مرمت اور سیکورٹی کے انتظامات شامل تھے ،مگر ابھی تک شہرمیں مجلس شروع ہوتے ہی بجلی چلی جاتی ہے ،اگر یہ سلسلہ آج سے ختم نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں،جلوس ہو یا مجلس سب احتجاج میں بدل جاءیں گے ۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاون میں دہشت گرد کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی ہوسکتی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کےزمہ داران ریڈ زون سے باہر نکل کر عزادار اور عزادری کے تحفظ یقینی بنائیں ،پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسلہ نہیں ہے اداروں اور حکومت سندھ سے گزارش ہے شرپسند ٹولے پر نظر رکھیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کو ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے، جلوس ومجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے، کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہورہی ہے ، شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول ؐ کی یاد منارہے ہیں ، یہ ہماری مشترکہ میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے، غزہ کے مظلوموں نے جرائت اور جواں مردی کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی ، انہیں طویل استقامت کے نتیجے میں ظالم اسرائیل کے سامنے سر نا جھکا کر خود کو بے مثال بنا دیا ہے ۔ اب یہ نوبت آچکی ہے کہ مغربی دنیا میں ہونے والے الیکشن غزہ کی حمایت اور مخالف کے معیار پر لڑے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اکابرین ملت جعفریہ لاہور، بانیان مجالس اور علمائے کرام کے ہمراہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت کی جانب سے مجالس عزاء پر عائد پابندیوں و دیگر مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کے لیے عبادت، بھائی چارے اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے، شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں عاشقانِ شہدائے کربلا محافل، مجالس عزاء اور جلوس و عزاداری کے پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں، جن کا مقصد تحریک کربلا کے اغراض ومقاصد کو اجاگر کرنا اور نبی و آل نبی ص کے ساتھ تجدیدِ عہد و وفا کرنا ہے، ان محافل میں شہدائے کربلا کا تزکرہ اور غم منایا جاتا ہے، ذکر کربلا تمام انسانوں میں شجاعت، بہادری، حمیت اور غیرت جیسی عظیم اقدار کی حفاظت کرتے ہوئے دنیا کے تمام ظالموں، فرعونوں اور یزیدی فکر والوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، عزاداری کسی مذہب اور مکتب کے خلاف نہیں ہے، یہ طاغوت کے خلاف احتجاج ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، آئین پاکستان تمام مکاتب فکر کو باہمی احترام کے ساتھ انکے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی عبادات و رسومات ادا کرنے کا مکمل حق دیتا ہے، پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے عزاداری کو محدود کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی زاکرین و خطباء حضرات پر مختلف شہروں میں داخلے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلوسوں میں سبیلیں لگانے کے اعلان کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اس اعلان کی آڑ میں سالہاسال سے لگائی جانے والی سبیلوں اور لنگر امام حسین ع کو روکنے کا سلسلہ بند کیا جائے، گھروں میں منعقد ہونے والی خواتین کی مجالس کے لیے انہیں تھانے بلا کر ضمانتیں اور یقین دہانیوں پر مبنی تحاریر لینا سراسر زیادتی اور خلاف قانون ہے، گھروں اور امام بارگاہوں میں کئی دہائیوں سے جاری عشروں کو دھونس ودھمکی سے بند کرانا باعث تشویش ہے، یہ سب کام موجودہ حکومت کر رہی ہے، عزاداری کسی جماعت یا پارٹی کا مسئلہ نہیں، ہم عزاداری سید الشہداء کے خلاف اٹھائے جانے والے ان تمام غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات اور پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک ماں اپنے بچوں کی خاطر سب کچھ لٹاتی ہے اسی طرح ریاست کو بھی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے مکتب تشیع کے حقوق جو آئین پاکستان میں لکھے ہوئے ہیں انہیں ادا کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، ظالموں کا ساتھی نہیں بننا چاہیے بلکہ مظلومین کے ذکر کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، تھری ایم پی او تحت پکڑ دھکڑ اور جیلوں میں ڈالنا قابلِ مذمت اقدامات ہیں جن کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، بصورت دیگر ہم احتجاج کا قانونی و دستوری حق محفوظ رکھتے ہیں اور یہ زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکنے کی صورت میں ہم ایک بڑے احتجاج کی کال دیں گے، کہ جس کے نتیجے میں عزادار امام حسین اس وقت تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے جب تک پنجاب حکومت اپنے تمام غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ نہیں کرےگی، لہذا ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے، اس سے پہلے کے مومنین عزاداروں کے جذبات مجروح ہوں اور بدمزگی کی فضاء پیدا ہو۔ پریس کانفرنس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد علی بلتستانی،  نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا راجہ مصطفٰی حیدر، شیخ عمران علی، فصاحت بخاری،  صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان اور مختلف بانیان مجالس و جلوس عزاء نے شرکت ۔

وحدت نیوز (ساہیوال) جناب ذوالفقار اسدی صاحب ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا مسلسل تنظیمی فعالیت میں مشغول ہیں اور اپنی پوری توجہ ،کاوش کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں۔ بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے سرگودھا میں مجلس وحدت مسلمین کے سابقین اور موجودہ ساتھیوں کو یکجا کرکے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔


ان دنوں اگرچہ وہ محرم الحرام کی مجالس میں مصروف ہیں مگر ضرورت کے تحت اور اپنی ترجیحات کی روشنی میں وہ مجالس کے ساتھ ساتھ تنظیمی دورہ جات بھی فرما رہے ہیں ۔ کل بروز منگل 9 جولائی کو وہ پہلے تحصیل سلانوالی گئے جہان انہوں مجلس وحدت مسلمین کے دیرینہ ساتھی اور سابقہ ممبر جناب سید وقار حیدر نقوی کی عیادت کی جو کافی دنوں سے علیل ہیں اور ان سے تحصیل سلانوالی میں نئے تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔ سید وقار حیدر نقوی نے ضلعی صدر کا ان کی عیادت کرنے اور سلانوالی میں تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے کوششوں پر ، شکریہ ادا کیا ۔


ضلعی صدر جناب مولانا ذوالفقار اسدی صاحب اپنے دورہ کے دوسرے مرحلہ میں سیال موڑ تحصیل کوٹمومن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیال موڑ اور تحصیل کوٹ مومن کے تنظیمی ممبران سے ملاقات کی اور تنظیمی تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تنظیمی ورکشاپ مسجد حیدر کرار سیال موڑ میں منعقد ہورہی ہے ۔ ورکشاپ میں پوزیشن لینے والے تے نظیمی کارکنان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے ماہ ‎محرم الحرام کے مقدس ایام کے آغاز پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ امام مظلوم کربلا کا تعلق محض کسی مخصوص مسلک سے نہیں بلکہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کے محسن اور ہر باضمیر کے امام ہیں۔

ماہ محرم میں عزاداری مظلوم ‎كربلاء کے ساتھ مقصد امام حسین علیہ السلام کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا۔امام حسین علیہ السلام نانا کے دین کو بچانے نکلے تھے۔

سید الشہداء نے اقربا و انصار کو دین پر قربان کر کے یہ درس دیا کہ جب باطل قوتیں مدمقابل ہوں تو افرادی قوت یا جنگی سازو سامان کی کمی کوئی معنی نہیں رکھتی۔


امام برحق کا یہ جملہ"مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا" رہتی دنیا تک ‎امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے لیے ایک اٹل اصول ہے۔

آج اسلام دشمن قوتوں کے خلاف جو بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گا وہ خود کو حسینی کہنے میں حق بجانب ہو گا۔ماہ ‎محرم الحرام میں عزاداری کے سبق کو مقدم رکھیں۔کوئی بھی مسلک کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنے۔

کسی کے مقدسات کو نشانہ بنانے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال صریحاً غلط اور مسلم امہ کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔مومن وہ ہے جو سخت سے سخت حالات میں بھی حکمت و بصیرت کے دامن کو ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

فرضی ناموں سے شیئر ہونے والی توہین آمیز اور متنازع پوسٹوں کو آگے پھیلانے والے انجانے میں دشمنوں قوتوں کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں جو ‎اسلام دشمنی ہے۔ امام علیہ السلام کی حکمت، دانش اور بصیرت کو سمجھنا اور اس کی پیروی کرنا ہم سب پر واجب ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم الحرام کے حوالے سے  مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے صدر ملک اقرار حسین علوی نے علامہ سید زاہد کاظمی، علامہ سید علی اکبر کاظمی، علامہ اصغر عسکری اور دیگر تنظیمات کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء کی راہ میں حائل رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں، کچھ عرصہ سے عزاداری کے پروگرامز کو پابندیوں کا سامنا ہے، محرم الحرام 1446 ہجری کی آمد آمد ہے، تمام مسلمان بلاتفریق مذہب و منصب اس ماہ مقدس کو استحکام پاکستان کی ضمانت سمجھتے ہیں، یہ ایام ملی اخوت اور بھائی چارگی کا پیغام دیتے ہیں، پاکستان بہت سی مشکلات کا شکار ہے، بانیان پاکستان کی قربانیوں سے معرض وجود میں آنے والے پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کی کوششیں جاری ہیں، کچھ عرصہ سے عزاداری سید الشہداء کو پابندیوں کا سامنا ہے، بانیان مجالس سے شورٹی بانڈز مانگے جا رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے، عزاداری اپنے گھروں میں برپا کرنے والوں کو ایس او پیز کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے، جو آئین کے پابند و پاسدار ہیں انہیں تنگ کرنا بلا جواز ہے، جبکہ غیر آئینی اقدامات کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، مجسٹریٹ کی جانب سے اسلام آباد میں ذاکرین و خطباء پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

 محسن نقوی وزارت داخلہ سے زیادہ وزیر کھیل اور وزیر خارجہ نظر آتے ہیں، محسن نقوی وزارت داخلہ چلانا نہیں چاہتے، غیر تحریر شدہ ایس او پیز جن کا کوئی وجود نہیں ان کی آڑ میں بانیان مجالس کو تنگ کیا جاتا ہے، سبیل لگانے کے لیئے بھی این او سی لینا پڑتا ہے جو افسوسناک ہے، خواتین کی گھروں میں مجالس کے تناظر میں مرد پولیس اہلکاران دھمکاتے ہیں جس کی مزمت کرتے ہیں، تمام حکومتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا بند کیا جائے، ریکارڈ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے، عزاداری سید الشہداء پر لگائی جانے والی قدغنیں عوامی غیض و غضب کا باعث بنے گی، پنجاب ہائی کورٹ  فیصلوں کے مطابق عزاداری کے لیئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں، ہائی کورٹ کے فیصلوں کے باوجود بانیان مجالس کو اجازت ناموں کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے، ڈی سی او نقص امن کے نام پر عزاداران پر ناجائز مقدمات درج کروا رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 ہم اسلامی وحدت پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے خلاف نہیں عزاداری پر کوئی کمپرومائز نہ کیا ہے نہ کریں گے، بانیان کو کسی ڈی سی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے، عزاداران سید الشہداء کو دیوار سے لگانے کی کوشش افسوسناک ہے۔صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ عزاداری کسی مذہب اور مکتب کے خلاف نہیں ہے، یہ طاغوت کے خلاف احتجاج ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، عزاداری پر لگائے جانے والی قدغنیں یزید کے دور سے لگتی آئی ہیں، آج تک عزاداری کوئی نہیں روک سکا، حکومت کو چاہیئے کہ عزاداران کا راستہ روکنے کے بجائے عزاداروں کو سہولیات فراہم کرے، ہمیں معلوم ہے کہ نامعلوم درخواستیں کون دیتا ہے، ہم احترام کرتے ہوئے توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے حقوق کا احترام کیا جائے، ہماری مقتدر حلقوں سے درخواست ہے کہ ہمارے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، کسی ایجنسی کی مارک ہونے والی کوئی رپورٹ کبھی ہمارے حق میں نہیں آئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو اہم منصب سنبھالنے پرنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے قومی وقار اور ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔

 ایران دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی سب سے توانا آواز اور انکا مضبوط ترین حامی ہے، بین الااقوامی تعلقات اور قومی امور میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کی پالیسیوں کا تسلسل ایرانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ثابت ہو گا، پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا، ایرانی صدر کی کامیابی و کامرانی کے لیے پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے۔

Page 39 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree