The Latest

وحدت نیوز(سجاول)ڈپٹی کمشنر سجاول زاھد حسین رند صاحب کی جانب محرم الحرام کے سلسلے میں بین المذاھب اور انتظامی امور پر اھم میٹنگ کی گئی جس میں ضلع سجاول کی انتظامیا سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی قیادت مختیار احمد دایو، فیاض حسین شیخ حاجی مظفر علی لغاری علی حسن حسینی غلام قادر لوھار سید غلام حسین شاھ اور تمام یونٹس کے زمیداران نے شرکت کی عزاداری کے سلسلے میں تمام اھم اشوز پے کل کر بات کی اور تمام اشوز کو مکمل حل کرنے پر زور دیا وقعے پے ڈپٹی کمشنر صاحب نے احکامات جاری کۓ اور مکلمل حل کروانے کی یقین دھانی کرائی۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پشاور کے زیر اہتمام نورِ ولایت تا چراغ ہدایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے بشریت کی ہدایت کے لیے ہر دور میں اپنے ہادی و رہنما بھیجے  اور ہر دور میں شیطان نے بھی نمرود و شداد و فرعون و یزید کی صورت میں ان ہدایت کے چراغوں کے خلاف محاذ آرائ کی انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل ، امریکہ اور ان کے اتحادی سر زمین انبیاء و بیت المقدس کے مدافع فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا پہاڑ توڑ رہے ہیں شیطان صفت اسرائیل کے سفاکانہ مظالم پر معصوم فلسطینیوں کا صبر و جرات پوری دنیا کے درد دل رکھنے والے ضمیروں کو بیدار کر رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج ان طاغوتی و صہیونی طاقتوں کی ناک رگڑنے اور انہیں ذلت سے دوچار کرنے اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے  والی شخصیت رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور ان کے جانباز سپاہی ہیں۔ کانفرنس سے مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ زینب بنت الھدی اور محترمہ فائزہ نقوی پرنسپل دی نالج سٹی کالج اٹک نے بھی خطاب کیا مقررین نے کانفرنس کے عنوان نور ولایت تا چراغ ہدایت پر اپنے خطاب کیا کانفرنس میں عید غدیر کی مناسبت سے کوئز اور آرٹ مقابلہ بھی ہوا جسکے بعد انعامات تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول نے خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض محترمہ حنا کاظمی یونٹ صدر فیصل ٹاون ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور نے انجام دیے کانفرنس میں شریک ذاکرات نے مقصد عزاداریِ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں جناب مولانا حسن مہدی کاظمی نے تحفظ عزاداری کے موضوع پر اہم نکات بیان کیے اور ذاکرات کو با مقصد و با ہدف عزاداری کے فروغ کے لیے رہنمائ فراہم کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواہران کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چنیوٹ کی معزز عالمات و ذاکرات اور ایم ڈبلیو ایم کابینہ کی ممبران کے علاوہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین وممبر پنجاب قرآن بورڈ خانم معصومہ نقوی اور جامعہ بعثت کے پرنسپل آغا مہدی حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

خانم معصومہ نقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں شرکاء کو تعلیمات اہل بیت علیہ سلام کی روشنی میں ایک معنوی اور عملی ذاکرہ کے حقیقی معنی سمجھائے۔ آپ کا یہ جملہ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف تھا کہ ایک خاتون جس نے کبھی زندگی میں منبر پہ خطاب نہ کیا ہو۔ اپنے عمل اور اعضاء و جوارح سے الہی فرماں برداری کر کے خدا کی نظر میں حقیقی ذاکرہ کا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ جبکہ اپنے عمل سے خدا کی نا فرمانی کرنے والی ذاکرہ درگاہ الہی اور محمد و آل محمد کے نزدیک کبھی بھی حقیقی ذاکرہ کا رتبہ حاصل نہیں کر پائے گی۔

 آغا مہدی حسن کاظمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ " عزاداری کا بنیادی مقصد قیام امام حسین علیہ سلام اور اس کے اہداف کو بیان کرنا ہے۔ جس کے سائے میں علماء کرام و ذاکرین عظام کو امربالمعروف ونہی عن المنکر کا پیغام نہ صرف مکتب تشیع کے پیروکاروں بلکہ پورے عالم انسانیت تک پہنچانا ہو گا۔ جس کی زندہ مثال رہبر معظم سید علی خامنائی کا یورپ کے طلباء و طالبات کو خط لکھنا ہے۔ اس کے علاوہ عزاداری  کی تبلیغات اور عاشورائی درس کو امام زمانہ علیہ سلام کے لئے زمینہ سازی کا بہترین ذدیعہ ہونا چاہییے"۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد، ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اٹک کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے بچوں میں ولایت امیر المومنین علیہ سلام کی آگاہی  پیدا کرنے کے لیے دلچسپ مقابلہ جات کروائے گئے 8 سال سے 22 سال تک کی بچیوں میں تلاوت قرآن ، مصوری ، منقبت خوانی ، کیلیگرافی ، کوئز اور تقریری مقابلے کروائے گئے جس کے بعد بچوں میں انعامات اور عید غدیر کی عیدی تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ عشرہ ولایت و امامت اور تکمیل دین و یوم عید غدیر کا عظیم الشان انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا دعاکی تلاوت کاسعادت مولانا منہال حسین بنگش نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں فیضان رضا قادری، سید فہیم زیدی، علی حیدر زیدی، عدنان سفی، ظہیر جارچوی، راشد جلالوی، محمد انس، حافظ ایان علی، محمد تقی ایڈوکیٹ، محمد ابراہیم، علی اکبر، جمیل حسن، نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ  نظامت کے  فرائض برادر ناصر الحسینی نے انجام دیے اس موقع پر مولانا منہال حسین بنگش آغا سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے تکمیل دین و یوم اعلان ولایت پر روشنی ڈالی  کی۔ دعا و محفل میلاد کے اختتام پر مومنین و مومنات میں جشن کے خوشی میں کیک و مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کی گئی آخر میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت شعبہ جوان کے زیر اہتمام بی بی پاکدامن مسافر خانہ میں شب بیداری رکھی گئی۔جس میں جشن عید غدیر ،اسلامی مووی،حالات حاضرہ پر مشتمل سوالات و جوابات ،دعا و مناجات ،تنظیمی امور پر گفتگو، نماز فجر کے بعد طعام کا بھی اہتمام تھا جس کو منعقد کروانے میں سماجی رہنما سیٹھ عدنان صاحب کا مکمل تعاون شامل تھا نشست میں علامہ حسن رضا ہمدانی صاحب نے جوانان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ۔

علامہ راجہ مصطفیٰ حیدر صاحب نے خدا کے ساتھ معاہدہ پر جوانوں سے خطاب کیا پروگرام میں ضلع لاہور کے صدر نجم خان صاحب ، نائب صدر رانا کاظم علی صاحب،رانا آصف صاحب ،کاظمی صاحب،ایڈووکیٹ فخر حسنین رضوی  صاحب، تصدق عباس صاحب، اسد زلفی صاحب، سجاد نقوی صاحب اور لاہور ڈویژن کے دوستوں سمیت مختلف ٹاؤن کے دوستوں نے شرکت کی ۔ آخر میں نقی حیدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر نے تمام دوستوں کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اور دربار بی بی پاکدامن کے سائے میں ہمیں ایسی خوبصورت نشست منعقد کروانے پر سیٹھ عدنان صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ آئندہ بھی ایسی خوبصورت نشست لاہور میں منعقد کروائی جائیں گی ۔



 موجودہ بجٹ ظالمانہ اور بےرحمانہ بجٹ ہے،ایسا لگتا ہے کہ بجٹ عوام کے دشمنوں نے بنایا ہے،ملک کوسب سے زیادہ ریوینیو جمع کرکے دینے والا شہر کراچی اسٹریٹ کرمنلز کا گڑھ بن چکا ہے

وحدت نیوز(کراچی)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ناکام اور نااہل قسم کے لوگ حاکم ہیں ، پی آئی اے ، اسٹیل مل ، ویلوے ، ایئرپورٹس، موٹرویز سمیت تمام قومی اثاثوں کوتباہ وبردبادکردیا گیا ، ان تمام اداروں کو نجکاری کے نام پر فروخت کیا جارہاہے، اگر نقصان دہ اداروں کی نجکاری ہی اصول ہے توحکومت بھی نہیں چل رہی اس کی بھی نیلامی کردی جائے، وزارت اور صدارت کی بھی نجکاری کردیں۔اس موقع پر مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ سید حسن ظفر نقوی ، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ مختاراحمد امامی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی،علامہ علی انور جعفری، رضی حیدر رضوی، آصف صفوی، علی نیئر، امتیاز عباس زیدی، ناصرالحسینی، احسن عباس رضوی ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوںنےکہا کہ موجودہ بجٹ ظالمانہ اور بےرحمانہ بجٹ ہے،ایسا لگتا ہے کہ بجٹ عوام کے دشمنوں نے بنایا ہے ، کمزور طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، حکمرانوں نے اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے بڑھادیئےہیں،کہتے ہیں ہم تنخواہیں نہیں لیتے،انہیں اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنی ہوں گی،حکمرانو ںنے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کی سہولتیں بڑھادی ہیں، یہ فارم 47 والے حکمران ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا تھا، یہ فارم 47 والے بےضمیر ہیں اور عوام سےانتقام لے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ ایک ایسی خاتون وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہے جن کے منہ کی نفرت کی آگ نکلتی ہے، حکمرانوں کے معمولات زندگی سے نہیں لگتا کہ یہ غریب عوام کے ترجمان ہیں،برانڈڈسوٹس ، جیولری اور جوتے ہمارے غریب عوام کا خون چوس کر خریدے جاتے ہیں،  ان حکمرانوں کا عوام کے ساتھ کوئی میچ نہیں بنتا،یہ وہ ٹولا ہے جس کے اثاثے ملک سے باہر ہیں براوقت شروع ہوتےہی یہ ملک چھوڑ کر بھاگ نکلیں گے،پاکستان کے جیتے بے گناہ دو جنگوں میں شہید نہیں ہوئے اس سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر وطن کے اندر لوگ مارے گئے۔

انہوںنے کہا کہ اگر آئین پر عمل ہوتو پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے، حالیہ الیکشن میں آئین کو پاؤں تلے روندا گیا، عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا، حکمرانوں کی نا اہلیوں کے خلاف بات کرنے والوں کا برا حال کردیا گیا، ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ڈرنا نہیں چاہئے بانی پی ٹی آئی نہیں عمران خان کا نام لیکر مخاطب کرنا چایئے، افسوس مودی ، نیتن یاہو اور جوبائیڈن جیسے انسانیت کے قاتلوں کے نام لینے پر کوئی پابندی نہیں جبکہ قومی ہیرو عمران خان کے نام پر پابندی عائد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس پر عوام کو اعتماد ہے، اس نے اس ملک کو لوٹا نہیں، وہ اس ملک سے بھاگا نہیں ، عمران خان کو غلاموں نے جیل میں ڈالا ہوا ہے ،عمران خان جلد باہر آئیں گے وہ جب سے جیل گئے ان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوا ہے،اللہ فرعون کے گھر موسیٰ کو پالتا ہے، عمران خان عوام کے دلوںمیں رہتا ہے ، مکہ ، مدینہ، نجف، کربلا، مشہد وقم میں جتنی دعائیں عمران خان کیلئے عوام کرتی ہے کسی اور کے لئے نہیں کرتی ۔ عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو عوام زبردستی باہر لائیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں رواج ہے کہ نئے انتخابات سے ملکوں کو بحرانوں سے باہر نکالاجاتا ہے لیکن ہمارے یہاں اس کا الٹ نظام ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان چھین کر اور مخصوص نشستیں نا دیکر غیر آئینی و غیر قانونی اقدام اٹھایا،ملک کی بائنڈنگ فورس عمران خان اور عوام ہیں،اپنے غلط فیصلوں سے ملک کو ایک نئے بحران میں دھکیلنے والے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن عوام کو جواب دہ ہیں ،موجودہ حکمران اقتدار کے حصول کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، عمران خان پاور پولیٹکس کا کھلاڑی نہیں اگر ایسا ہوتا تو وہ ہر صورت اقتدار کے حصول کیلئے ڈیل کرتا لیکن اس نے سختیوں کو گلا لگایا، فرار نہیں ہوا کیوں کہ وہ سیاست میں الہیٰ اقدار کے نفاذ کی جدوجہد کررہا ہے ۔

ملک کوسب سے زیادہ ریوینیو جمع کرکے دینے والا شہر کراچی اسٹریٹ کرمنلز کا گڑھ بن چکا ہے،شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،آج بھی جعفرطیار سوسائٹی میں دو نوجوان بے رحم ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی گذشتہ 16برس سے اس صوبے پر حاکم ہے ، سندھ میں کچھ نہیں بدلا، لاڑکانہ کو تو اب تک لٹل اسلام آباد بن جانا چاہے تھا۔

کے الیکٹرک جیسا ظالم ادارہ عوام کا  گلا دبنانے میں مصروف ہیں، اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے عوام سے اینٹھے جارہے ہیں اس کے باوجود شہر میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، جان بوجھ کرکراچی کی صنعتوں کو تباہ وبرباد کردیا گیا۔ پی پی پی نے فارم 47 والا میئر اس شہر پر مسلط کردیا،ایم این ایز کے لئے500 ارب روپے رکھے گئے ہیں، یہ سارا مال لوٹیں گے، سنا ہے حالیہ الیکشن میں 70 میں بلوچستان اور 100 ارب میں سندھ فروخت ہوا، سمندر کنارے موجود شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، ٹینکر مافیا کا راج ہے، عوام فلٹر پلانٹس سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ کراچی سے گلگت تک عوامی ملکیتی اراضیوں پر ناجائز قبضے کیئے جارہے ہیں، وادی حسین ؑ قبرستان کراچی کی ذرخرید زمین کا بھی ایک حصہ عسکری 6 نامی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،وادی حسین ؑ دنیا بھر میں ایک رول ماڈل قبرستان ہے جسے مزید سہولیات دینے کی ضرورت ہے نا کہ اس کی زمین پر قبضے کی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چودہ سو سالوں سےدنیا بھرمیں نواسئہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری منعقد ہوتی ہے، لیکن افسوس ہمارے ملک میں یزیدی طرز پر عزاداری کے خلاف مقدمے درج ہوتے ہیں، ایسے ایسے علماء و ذاکرین پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں ، ان کی زبان بندی اور ضلعی بدری کے احکامات جاری ہوتے ہیں جہیں فوت ہوئے بھی دہائیاں گذر چکی ہیں،سبیلوں کے اہتمام پر ایف آئی آر ، جلوس ومجلس کے انعقاد پر ایف آئی آر، جلوس میں چند منٹ کی تاخیر کے سبب بانی کے خلاف مقدمے کا اندراج یہ سب یزیدی اور شمری طرز حکومت کے انداز ہیں، عزاداری ہماری آئینی ، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔

وفاقی وصوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کو ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے، جلوس ومجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے، کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی، شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول ؐ کی یاد منائیںگے۔ یہ ہماری مشترکہ میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے، غزہ کے مظلوموں نے جرائت اور جواں مردی کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی ، انہیں طویل استقامت کے نتیجے میں ظالم اسرائیل کے سامنے سر نا جھکا کر خود کو بے مثال بنا دیا ہے ۔ اب یہ نوبت آچکی ہے کہ مغربی دنیا میں ہونے والے الیکشن غزہ کی حمایت اور مخالف کے معیار پر لڑے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسینؑ منی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام حسین علیہ السلام رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، محرم الحرام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے، امام حسین نے ہمیں دستور حیات دیا ہے، امام حسین نے ایک اصول دیا ہے کہ کبھی اپنی آزادی پر سمجھوتا نہیں کرنا، صرف خود آزاد نہیں ہونا بلکہ بشریت کی آزادی کے لئے کوشش کرنی ہے، محرم ہمیں آزادی و حریت اور یزیدی قوتوں سے ٹکرانے کا  پیغام دیتا ہے، امام کا ارشاد ہے زندہ وہ ہے جو ظلم سے برسرپیکار ہے، آزادی کے لئے مر جانا سعادت ہے آج کا فرعون و یزید اسرائیل و امریکہ ہے، غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونا ظالم کے کا مقابلہ کرنا اصل زندگی ہے، پاکستان میں ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے، پنجاب میں ایک کینہ پرور کو مسلط کیا گیا ہے، عوامی رائے کو تبدیل کر کے ظلم کیا گیا، ہر وہ معاہدہ حرام ہے باطل ہے جو وطن کو نقصان پہنچائے، آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کر کے حکومت نے اپنی، نواسہ رسول ص کی عظیم الشان قربانی کو یاد رکھنا اور کربلا کے آفاقی و انقلابی پیغام کو نسل در نسل منتقل کرنا ہماری دینی ذمہ داری ہے، امام عالی مقام نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دے کر اسلام کو زندگی و تابندگی بخشی، حق و صداقت کی راہ میں امام حسین ع کی قربانی عظیم ترین قربانی ہے جو تمام زمانوں پر حاوی ہے، محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے، آج بھی حق و باطل کا معرکہ جاری ہے، کربلا آج بھی آزادی و حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے، جس پر غزہ کے مظلومین کلمہ گو عمل پیرا ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، صدر انجمن تاجران کاشف عباسی، شاعر احمد فرہاد سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، صدر عزاداری ونگ ملک اقرار علوی، ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سید اسد عباس نقوی، معروف صحافی وکالم نگار مظہر برلاس، علامہ محمد اصغر عسکری سمیت تمام مذاہبِ ومکاتب فکر کے سکالرز نے خطاب کیا اور سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام حسین علیہ السلام رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، محرم الحرام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے، امام حسین نے ہمیں دستور حیات دیا ہے، امام حسین نے ایک اصول دیا ہے کہ کبھی اپنی آزادی پر سمجھوتا نہیں کرنا، صرف خود آزاد نہیں ہونا بلکہ بشریت کی آزادی کے لئے کوشش کرنی ہے، محرم ہمیں آزادی و حریت اور یزیدی قوتوں سے ٹکرانے کا  پیغام دیتا ہے، امام کا ارشاد ہے زندہ وہ ہے جو ظلم سے برسرپیکار ہے، آزادی کے لئے مر جانا سعادت ہے آج کا فرعون و یزید اسرائیل و امریکہ ہے، غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونا ظالم کے کا مقابلہ کرنا اصل زندگی ہے، پاکستان میں ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے، پنجاب میں ایک کینہ پرور کو مسلط کیا گیا ہے، عوامی رائے کو تبدیل کر کے ظلم کیا گیا، ہر وہ معاہدہ حرام ہے باطل ہے جو وطن کو نقصان پہنچائے، آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کر کے حکومت نے اپنی، نواسہ رسول ص کی عظیم الشان قربانی کو یاد رکھنا اور کربلا کے آفاقی و انقلابی پیغام کو نسل در نسل منتقل کرنا ہماری دینی ذمہ داری ہے، امام عالی مقام نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دے کر اسلام کو زندگی و تابندگی بخشی، حق و صداقت کی راہ میں امام حسین ع کی قربانی عظیم ترین قربانی ہے جو تمام زمانوں پر حاوی ہے، محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے، آج بھی حق و باطل کا معرکہ جاری ہے، کربلا آج بھی آزادی و حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے، جس پر غزہ کے مظلومین کلمہ گو عمل پیرا ہیں۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ امت مسلمہ کے لئے نقطہ اتحاد ہے، کربلا میں امام حسین نے دنیا کو حسینی اور یزیدی فکر کی تقسیم واضح کر کے دکھا دی، حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا رفقاء نے دین اسلام کی بقاء کے لیے عظیم قربانی دی، یہ لازوال داستان آج کے دور میں ہمارے لیے نمونہ عمل آپ نے ظالم و جابر حکمرانوں اور انکی انسانیت و عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا۔

مفتی گلزار احمد نعیمی  نے کہا کہ کربلا کا پیغام انسانیت کے لیے ہے، کربلا کا درس ایثار، شجاعت، صبرو استقامت اور اتحاد کا ہے، کربلا کا درس یہ ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جاؤ، فلسطینی عوام نے اسرائیلی سفاکیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہو کر حسینی فکر کو عملاً رائج کیا ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔

سابق صدر اسلام آباد بار کونسل ریاست آزاد نے کہا کہ تحریک کربلا کا منشور ظلم وزیادتی اور ناانصافی کے خلاف قیام کرنا تھا، یہاں بھی عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے، عالمی استعمار دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جنہیں روکنا اور ناکام بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی  نے کہا کہ حق و صداقت کے علم بردار شرف انسانی کے پاسبان اور حریت فکر کے بے باک مجاہد، تاریخ اسلام کے عظیم ہیرو حضرت امام حسینؑ کا یہ عظیم کارنامہ، بے مثل قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے راہ حق میں اپنی جان، مال، عزت و آبرو، آل و اولاد سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے، رسول اکرم نے فرمایا تھا حسین مجھ  سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔

Page 41 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree