The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں یمن پر اسرائیلی بمباری کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ایسے وحشی درندے ہیں جن کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں، جہاں انہوں نے سفاکیت اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اسرائیلی بربریت پر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی اس غاصب صہیونی ریاست کو عالم اسلام کے خلاف مزید کارروائیوں کا موقع فراہم کر رہی ہے، اگر مسلم حکمرانوں نے ایسے ہی بے ضمیر بن کر اپنے اوپر سکوت طاری کیے رکھا تو بہت جلد اسرائیل کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کتا باؤلا ہو جائے اور کاٹنے کو دوڑے تو پھر وہ دوست دشمن کی تمیز کھو بیٹھتا ہے اور جس پر چاہتا ہے حملہ آور ہو جاتا ہے، اس وقت اسرائیل کی حالت بھی باولے کتے جیسی ہے اور وہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر جارحیت کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے سرکش دشمن سے نجات کا واحد راستہ اس کا مکمل خاتمہ ہے اور اس وقت جو حالات اسرائیل کے اندر اور وقوع پذیر ہو رہے ہیں یہ اپنے خاتمے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انشاءاللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی  نے بنوں میں پر امن احتجاج کرنے والوں پر حملے کو سازشی عناصر کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور واقعے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، اس کے ساتھ ہی بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی مرکزِ صحت پر دہشگردوں کی کارروائیوں کو بھی بزدلانہ فعل قرار دیا ہے اور حملے میں شہید ہونے والے جری جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اپنی ریاست سے امن کی مانگ کرنا اور اس کے لئے  پرامن انداز میں سڑکوں پر نکلنا انکا آئینی وقانونی اور بنیادی انسانی حق ہے جسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا، ایسے سازشی عناصر جو امن کی خواہش اور کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں  وہی اصل دشمن اور آلہ کار ہیں، ان کرداروں کی پشت پناہی کرنے والوں کو عیاں کرنے میں ہی دہشت گردی کا حقیقی حل پوشیدہ ہے، یہ دیکھنا ہو گا کہ آخر کن قوتوں کو امن کے حق میں احتجاج پسند نہیں ہے۔؟

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لیا جانا چاہئے اور مل بیٹھ کر ملک کر اس بحران سے نکالنے کے لئے اجتماعی فارمولا طے کیا جائے، حکومت حقیقی مسائل کی طرف توجہ کی بجائے سیاسی انتقام کی پالیسی پر جب تک چلتی رہے گی قومی معاملات پر کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا  دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، اس ایشو پر ذمہ دارانہ بیان اور اقدامات ملکی و قومی استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں، تین دہائیوں سے ملک میں جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی مشاورت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، قوم نے ہر مشکل صورتحال میں قربانی دی ہے، ستر ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں اور اربوں ڈالرز کا نقصان الگ سے ہوا ہے، لیکن مسائل جوں کے توں ہیں، حالت تو اب یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بارڈرز اور قبائلی و پہاڑی علاقوں سے یہ سلسلہ بڑھ کر میدانی علاقوں تک پھیل چکا ہے، سرحد پار سے حملے اور مداخلت کسی صورت قبول نہیں ہے ان حملوں میں ملوث ہونے والے دہشت گردوں کے ثبوت افغانستان کی حکومت کو پیش کر کے مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عاشورا یوم اللہ ہے اور قرآن کریم نے ایام اللہ یعنی اللہ کے دن منانے کا حکم دیا ہے، کیونکہ خدا کے دن دین خدا کی بقاء اور استحکام کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و مودت اہل ایمان کی نشانی ہے۔ بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کو ایام عزاء میں سیاہ پوش کرنا احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عظیم شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی امام حسین علیہ السلام کے عاشق اور عزادار تھے۔ جنہوں نے کربلا کے شہداء کو سرکیڈارو میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شاہ سائیں کے مزار کو سیاہ پوش کرنے پر اعتراض بلا جواز ہے اور یہ ناصبی ذہنیت کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور تحریک کربلا کا تسلسل ہے۔ عزاداری ہمیں مقصد کربلا کو سمجھنے اور اپنی زندگی کربلا کی روشنی میں گزارنے کا درس دیتی ہے۔ شدید گرمی کے باوجود ملک بھر میں عاشقان اہل بیت نے عزاداری امام عالی مقام میں بھرپور شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی حق ہے۔ عزاداری میں رکاؤٹ کسی سطح پر بھی قبول نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پی ٹی آئی کی مخصوص نشستو ں کے عدالتی فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر مسلط حکمران طاقت کی سیاست کر رہے ہیں،طاقت و اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ظالم ہیں اور ہم روز اول سے مظلوم کے حامی ہیں، پاکستان کے نوے فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارے حکمران خوفزدہ اور ہارا ہوا لشکر ہیں،ان کے پشت پناہ بھی ناکام ہو چکے ہیں، ان شاءاللہ بہت جلد عدل و انصاف کا سورج طلوع ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی غالب اکثریت پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں ان پر پابندی کا سوچنا بھونڈا مزاق ہے، عمران خان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی، ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے۔ ہم مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی انکے شعور اور بیداری کا ثبوت ہے۔ باشعور نوجوان حسینی کردار کی پیروی کرتے ہوئے باطل کے خلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش ہیں۔ کربلاء نے ہمیں مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مذمت کرنے کا جو عظیم درس دیا ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ نوجوان نسل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بن رہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ کربلا والوں نے ہمیں ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیا ہے۔ جو ہر دور میں مظلومین کے لئے جرات کا سبب بنتا ہے۔ درس کربلا فقط کسی خاص فرقے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ پوری انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں یوم عاشور کے روز بھی مرکزی جلوس میں باشعور جوانوں نے فلسطین کی مظلومیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں گزشتہ دس ماہ سے جو ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، اس پر آواز بلند کرنا فقط مسلمانوں کی نہیں، بلکہ ہر باضمیر شخص کی ذمہ داری ہے۔ دنیا بھر میں جن غیر مسلم ممالک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا، وہاں کے عوام نے بھی فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالیں، جامعات میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور حق کی حمایت کی۔ مگر حیرت کا مقام ہے کہ مسلم ممالک میں اختیاردار طبقہ اور ذمہ داران فلسطین کے لئے بولنے سے گھبراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو ہر سطح پر کھل کر فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے۔ پاکستان کی بنیاد ہی لا الہ کا کلمہ ہے۔ مظلوم مسلمانوں سے ہر پاکستانی کو یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بصیر پورہ ضلع اوکاڑہ میں ایک سو بیس سال قدیم ماتمی جلوس پر پولیس گردی اور تبرکات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وردی میں ملبوس پولیس افسران کا خواتین پر تشدد اور شبیہ ذوالجناح کی توہین  ناقابل برداشت ہے۔ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے۔صوبہ پنجاب کو ملت تشیع کے لیے مقبوضہ کشمیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جلوس کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کو نوکری سے فوری برخاست کیا جائے ورنہ اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ پنجاب میں عزاداری کے خلاف ہونے والے اقدامات پنجاب حکومت کے ایما پر ہو رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعے کو دنیا بھر میں امام حسین علیہ السلام کے چھ ماہ کے شہزادے جناب علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں یوم علی اصغر منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ضلع جہلم ، اٹک ، چینیوٹ ، ٹنڈو محمد خان ، پشاور ، رحیم یار خان  سکھر اور گلگت میں یوم علی اصغر علیہ السلام کے عنوان سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں حسینی مائیں اپنے شیر خوار اور ننھے بچوں کو سبز پوشاکیں پہنا کر اور ماتھے پر نام علی اصغر علیہ السلام  کی سرخ پٹیاں باندھ کر لاتی ہیں ان مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے  مقررین کا کہنا تھا عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام دنیا کو عالمی و جہانی حکومت امام مھدی عج علیہ سلام کی طرف متوجہ  کرتا ہے  باشعور  حسینی مائیں ان اجتماعات میں شرکت کرتے ہوئے اپنے نونہالوں کو ہاتھوں پر بلند کرکے منجی عالم بشریت امام آخر الزمان علیہ سلام کے حضور نذرانہ پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتی ہیں کہ ہمارے یہ بچے امام حسین علیہ السلام کے ننھے شہزادے سے بڑھ کر نہیں یہ بھی راہ علی اصغر ع پر چلتے ہوئے اپنے وقت کے امام پر قربان ہونے کے لیے تیار ہونگے اور ہم مائیں جناب ام رباب سلام اللہ علیھا کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ایک لحظہ بھی تاخیر نہیں کریں گی۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین نے لاہور مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موضع بصیر پور ضلع اوکاڑہ کے ڈی ایس پی ذوالفقار وریو سرکل بصیر پورکی سربراہی اور ایس ایچ او  طاہر حمید کی زیر نگرانی پرامن مومنین عزاداروں کے جلوس پر باقاعدہ حملہ کیا گیاہے ، جلوس میں شامل نہتے مظلوم مومنین عزاداروں اور مستورات پر تشدد کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا سخت نوٹس لے اور اس واقعہ میں ملوث افسران اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرے ۔ بصیر پور میں 120 افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے ۔

 اسی طرح ضلع تلہ گنگ کے موضع کوٹہرا میں نماز فجر کے وقت پر امن مومنین کے گھروں میں پولیس کا گھسنا اور چادر وچاردیواری کا تقدس پائمال کرکے نمازیوں کو گرفتار کرنا ایک شرمناک فعل ہے ۔ کوٹہرا سے 6 مومنین کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ غنڈی گردی اب بند ہونی چاہیے ۔ہم پرامن لوگ ہیں اور ہم نے ہمیشہ پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں ۔ مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم عزاداری پر کمپرومائز کرلیں گے ۔ ہم عزاداری سید الشہداء کی وجہ سے خاموش ہیں لیکن اگر حکومت نے توجہ نہ دی اور پنجاب میں لگاتار عزاداروں اور مومنین کے خلاف کاروائی سے باز نہ آئی تو ہم پنجاب بھر میں اپنا آئینی اور قانونی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ وہ کام جو تکفیری قوتیں عزاداری کے خلاف رکاوٹیں ڈال کر کرتی تھیں ! اب خود حکومتی اہلکار وہی کام کرنے لگے ہیں۔ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت پنجاب اس کا نوٹس لے اور مذہبی تعصب کی فضا پھیلانا بند کرے ۔ یہ عزاداری کسی کی محتاج نہیں ہے ۔عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نہ رکی ہے نہ کبھی رکے گی ۔دشمن چاہیے جتنی چالیں چل لے مگر عزاداری سید الشہداء علیہ السلام جاری وساری رہے گی ۔ ان شاءاللہ

ضلع اوکاڑہ کے موضع بصیر پور اور ضلع تلہ گنگ کے موضع کوٹہرا کے واقعات میں ملوث انتظامیہ کے ان ظالم کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اگر حکومت پنجاب نے ان واقعات کا نوٹس نہ لیا تو ہم اپنا آئینی اور قانونی احتجاج کا حق آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے،محفوظ رکھتے۔ ہیں ۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ)عزاداری پہ حملہ کرنے والے لشکر یزید سے ہیں۔۔ شہدا کا پاکیزہ خون دشمنان عزا کی ذلت و رسوائی کا باعث بنے گا۔۔۔پوری قوم زخمی اور شہدا عزادارن کیساتھ کھڑی ہے۔قائد وحدت ناصر ملت سینیٹر  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر اعلی سطحی وفد کا شیخوپورہ کا دورہ۔شیخوپورہ بھکی جہاں پر کل نو محرم الحرام کے جلوس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں 2 مومنین شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ان سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کا اعلی سطحی وفد مرکزی صدر عزادرای ونگ ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں شیخوپورہ پہنچا جہاں پر علاقہ کے مومنین سے ملاقات کی اور اس مشکل گھڑی میں ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی۔صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی۔مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ گلزار فیاضی ۔ عزاداری ونگ کے ڈویژنل صدرمولانا سید نیاز بخاری۔ اور مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد  حسین بنگش۔دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفد نے زخمیوں کی عیادت کی اور عزادارن سے تمام صورتحال دریافت کی۔اس موقع پہ عزادارن حسینی سے خطاب میں انہیں اس قربانی پہ خراج تحسین پیش کیا۔کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کیجانب سے پرامن عزاداران پہ آتشیں اسلحہ حملہ کو سیکورٹی اداروں کی غفلت اور ناکامی قرار دیا ۔۔اگر 12 محرم تک قاتلوں۔کو گرفتار نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سید محمد رضا آغا نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کا نوٹس اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایران اور عراق زیارات کے لئے جانے والے زائرین کو بغیر کسی رکاؤٹ کے آنے جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ارباب لیاقت، فرید احمد، شیخ ولایت حسین جعفری اور حاجی غلام حسین اخلاقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں عزاداری کو مقدم رکھتے ہوئے کسی بھی مسلک کی دل آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی اور لسانی منافرت کی روک تھام کے لئے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی قانون نافذ کرنے والے اداروں و حکومت کی ذمہ داری ہے، محرم الحرام میں قیام امن کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس شروع ہوچکی ہیں، ایسے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کی بدولت ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Page 38 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree