The Latest

بحرین میں عوامی احتجاج میں آئے روز شدت آ رہی ہے اور شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جمعرات کی شب سے بحرینی عوام آل سعود کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف سماہیج، المصلی، جد حفص اور جزیرہ ستر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے تسلسل سے جاری ہیں ۔ پرامن بحرینی عوام پر جو کہ اپنا بنیادی حق رائے دہی مانگ رہے ہیں ۔ دنیا بھر سے کرائے پر بلائے گئے سکیورٹی اہلکاروں نے گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں دس کے قریب شہری زخمی ہو گئے۔ مظاہرین سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں آیت اللہ نمر باقر پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اغواء کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے سترہ اور وادیان کے علاقوں میں مقامی لوگوں کے گھروں میں بھی گھسنے کی کوشش کی جس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا

mwmflagمجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع کراچی ساؤتھ کے زیر اہتمام دعائے کمیل کی عرفانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس روحانی و عرفانی محفل میں دعائے کمیل کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی۔ اس موقع پر مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ دعائے کمیل کا عرفان عملی کی منازل طے کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ یہ دعا انسان کو خداوند کریم کی معرفت اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ کراچی ہر شب جمعہ اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتی ہے جس میں دعا و درس اخلاق کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آئندہ شب جمعہ مولانا محمد حسین کریمی دعاکمیل کی محفل میں خصوصی شرکت کریں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گاٹیلوف نے کہا ہے کہ روس مغربی ممالک کی طرف سے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو ویٹو کردیگا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی ممالک کی ہر معاندانہ کوشش کو ناکام بنادیا جائیگا۔ان کا کہنا تھاکہ شام کے خلاف قرارداد کا مسودہ  غیر متوازن ہے کیونکہ شام میں دہشت گردی میں شام مخالف دہشت گرد بھی ملوث ہیں جنھیں مغربی اور عربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اگر مغربی اور عربی ممالک شا م میں مداخلت بند کردیں تو شام میں امن قائم ہوجائیگا۔ واضح رہے کہ امریکہ ، جرمنی اور برطانیہ نے شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا ہے جسے روس نے ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی ہے

امریکہ کے شہر نیوریارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے چند روز قبل شروع ہونے والی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کثرت رائے سے ایران کو کانفرنس کا نائب صدر منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو نائب صدر کی نشست ملنے پر اس کانفرنس میں شریک امریکی مندوب نے ایک غیرمعقول اقدام اور اقوام متحدہ کے بیشتر مندوبین کی رائے کی بے احترامی کرتے ہوئے کہا کہ ایران غیرقانونی ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے اور وہ حزب اللہ و شام کو بھی ہتھیار فراہم کررہا ہے۔امریکی وفد نے ایران پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ عالمی امن و صلح کو نقصان پہنچار ہا ہے۔امریکی وفد کے اس بے بنیاد الزام کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے امریکی دعوے کو بے بنیاد و فضول قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ کواس طرح کے الزام کا جواب دینے کے قابل ہی نہیں سمجھتا۔اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے رائے عامہ اور کانفرنس میں شریک مندوبین پر واضح کرنے کے لئے ایک بیان شائع کیا جس میں عالمی امن و صلح کو ایران کے ذریعے نقصان پہچائے جانے پر مبنی امریکا کے دعوے کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کہ جس نے گذشتہ ساڑھے تین سو برس سے کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے وہ صلح پسند ہے یا امریکا کہ جس کی تاریخ دنیا کے مختلف ملکوں میں جارحیت وظلم وستم سے اٹی پڑی ہے ؟ ایران کے مشن کے بیان میں مشرق وسطی میں امریکا کے تازہ ترین جارحانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی بھی طرح کا کوئی بھی ہتھیار کسی ملک یا گروہ کوعام شہریوں کو قتل کرنے کے لئے فروخت نہیں کیا ہے۔ لیکن پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ امریکا پوری دنیا میں اسلحہ ارسال کرتا ہے جس کا مقصد بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنا ہوتا ہے۔

maqsood domki123ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و پاکستان کے خلاف استعماری قوتوںکی سازش قرار دیا ہے جو ملک میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے مقامی شرپسندوں کو استعمال کر رہی ہیں۔ دہشت گردی سنت رحمن نہیں سنت شیطان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیراہتمام پندرہ روزہ زیارتی تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں قم المقدس میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ انبیا کرام انسانیت کے معلم اور رہنما بن کر آئے۔ انکی تعلیمات کی پیروی میں ہی نجات کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ پیغمبران خدا نے مخدوم بننے کی بجائے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مخدوموں کی کثرت کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں جن کی زندگی کا ہدف لوگوں سے خدمت لینا ہے۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تعلیم مولانا تجمل عباس جعفری نے بھی خطاب کیا۔

nasirjafri15shaban thumb119مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے رواں ہفتے میں بلوچستان اور پنجاب میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ جس میں مولانا نور علی نوری اور سید حسیب زیدی کو بلوچستان اور سرگودھا میں دو مومنین کو موت کی نیند سلادیا گیا تھا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان حکومت کی دانستہ چشم پوشی دہشت گردوں معاشرے میں نقص امن کا باعث بن رہی ہے جس کا منطقی نتیجہ دونوں حکومتوں کی سیاسی موت کا سبب بنے گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دہشت گرد جہاں اور جب چاہتے ہیں خون کی ہولی کھیل کے محفوظ مقامات پر چلے جاتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین سمیت پوری ملت جعفریہ ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا نور علی نوری اور سید حسیب زیدی سمیت تمام شہداء کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکر کے قرار واقعی سزاد ی جائے۔

mukhtaremami12مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے مختلف اخبارات میں دہشت گردوں کی من گھڑت خبر شائع کرنے کی پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسیب زیدی معصوم اور محب وطن اور درد دل رکھنے والا جوان تھا۔ جس نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ موقف پر خبر کی اشاعت صحافتی اصولوں کے منافی ہے۔ مذکورہ خبر کو شائع کرنے سے قبل ہمارے موقف کو نہیں لیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کی والدہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر مقامی مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان جو ملکی تعمیر و ترقی میں مصروف عمل تھا اس پر اس طرح کے الزامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ مختار امامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دے۔ واضح رہے کہ شہید حسیب زیدی کو اکیس جون کو دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا اور بیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا جو کہ حسیب زیدی کی فیملی نے ادا کر دیا۔ اس کے باوجود سید حسیب زیدی کو رہا نہیں کیا گیا اور گیارہ جولائی کو ان کی سربریدہ لاش بی ایم سی ہسپتال سے ملی۔

aminshaheedi786مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے شادی دو اشخاص نہیں بلکہ دو خاندانوں کے بندھن کا نام ہے اور اس رشتے کی مضبوطی کا راز حق مہر کی کثرت نہیں بلکہ ایثار ، قربانی اورجذبہ احساس میں پنہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈدانخان کے دیہات سیدانوالہ میں برادر میثم حیدری کی رسم نکاح میں شریک مقامی لوگوں کی کثیر تعدادسے خطاب میں کیا۔ علامہ امین شہید ی نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نکاح سنت نبوی ہے اور جس نے اس سنت سے منہ پھیرا وہ ان میں سے نہیں۔انہوں نے معاشرتی رسومات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری بعض غلط رسومات شادی کی تاخیر کا باعث بنتی ہیں جس سے بعض اخلاقی اور معاشرتی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک ایسا با برکت فعل ہے جس سے انسان میں جہاں معنوی روحانی ارتقاء ہوتا ہے وہاں یہ فعل اس کے رزق و روزی میں اضافے اور برکت کا باعث بھی بنتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ صوبہ سمنگن کے دارالحکومت ایبک میں ہوا۔ اس حملے میں اہم سیاسی رہنما اور افغان پارلیمنٹ کے ممبر احمد خان سمنگن ہلاک ہوئے۔ خودکش بمبار نے اس وقت اپنے آپ کو اڑا دیا جب وہ احمد خان سے بغل گیر ہوئے۔ احمد خان سابق ملیشیا کمانڈر ہیں اور وہ افغان پارلیمان کے رکن بھی ہیں۔ احمد خان سمنگن افغان صدر حامد کرزئی کے حامی اور ازبک فوجی جنرل عبدالرشید دوستم کے سب سے بڑے مخالف تھے۔طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب احمد خان سمنگن اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں تھے۔ اس ہال میں دھماکے کے وقت ایک سو افراد موجود تھے۔صوبائی پولیس کے ڈائریکٹر کرمنل غلام محمد خان نے بتایا کہ اس حملے میں احمد خان سمنگن کے علاوہ افغان نیشنل آرمی کے سینیئر کمانڈر اور صوبائی انٹیلیجنس چیف بھی ہلاک ہوئے ہیں۔یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل لغمان صوبے میں ایک اہم خاتون ممبر پارلیمنٹ حنیفا صافی ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئی تھیں

mwmflagمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تربیت علامہ عسکری الہدایت نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مظلومین اور مستعضفین کی نگاہیں اس عادل امام کی طرف لگی ہوئی ہیں جن کا ظہور عدالت الٰہی کا مظہر ہو گا اور وہ ہستی دنیا کو عدل سے ایسے بھر دے گی جیسے یہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہے۔ پندرہ شعبان المعظم کا دن عدالت الٰہی کے قیام کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ولادت باسعادت حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کی مناسبت سے جامعہ صدیقة الکبریٰ جام پور میں منعقدہ جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عسکری الہدایت کا کہنا تھا کہ دنیا میں ظلم کا جو بازار گرم ہے وہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ظہور امام علیہ السلام قریب تر ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے شناسا ہوتے ہوئے ان کی آمد کے لئے معاشرے کو تیار کرنا چاہیے۔ جہاں ان کا انتظار عظیم عبادت ہے وہاں انتظار کا تقاضا ہے کہ ہم الٰہی سوچ کے ساتھ عالم انقلاب امام علیہ السلام کے لئے راہ ہموار کریں۔انہوںعارف امام العصر علیہ السلام آیت اللہ تقی بہجت اعلی اللہ مقامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرماتے تھے کہ پہلے تو میں جوانوں سے کہتا تھا کہ ظہور امام علیہ السلام قریب ہے اب بزرگوں سے کہتا ہوں کہ ظہور امام علیہ السلام قریب تر ہے خود کی تربیت کرتے ہوئے اپنے کو اس انقلابی لشکر کے سپاہی کے طور پر تیار کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree