The Latest

Allama Iftekharامام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایمکی جانب سے یکم جولائی کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد کی جانے والی قرآن و سنت کانفرنس نے شہید قائد علامہ عارف حسینی کے دور کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیاجس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے کوآرڈینیٹر وسطی زون سید اسد عباس نقوی، لاہور ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا سید حسن ہمدانی اور صوبائی دفتر کے مسئول مولانا نیاز بخاری بھی موجود تھے ۔علامہ افتخار حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے اکابرین کی جانب سے قوم میں بیداری کی روح پھونکنے اور اکابرین کو ملت تشیع کے حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو بیدار کرنے اور اسے وحدت کی لڑی میں پرونے کے لیے جو بھی طبقہ میدان عمل میں آئے گا وہ اس کی حمایت کریں گے۔

اصفہانی ہنرمندوں نے عراق کے شہر کاظمین میں نویں امام حضرت امام محمد تقی جوادعلیہ السلام کے حرم مطہر کا نیا بالائی دروازہ نصب کردیا ۔یہ دروازہ ایران کے شہر اصفہان میں تیار کیا گیا ہے ۔ ڈیڑھ سال کے عرصہ میںتیار کیے جانے والے اس دروازے کی تیاری میں50 ماہرین نے حصہ لیا ۔جس کی تیاری میں 550 گرام سونا اور 24 کلو چاندی استعمال کی گئی ہے

شام کے سرکاری ٹی وی نے جمعہ کو قومی سکیورٹی کے سربراہ ہشام اختیار کے انتقال کی خبر نشرکی ہے۔ ہشام اختیار بدھ کو شام کے درالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جنھیں علاج کے لئے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں وہ جانبر نہ ہو سکتے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے کہ ہشام اختیار بشارالاسد حکومت کے چوتھے افسر ہیں جو اس دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ قبل ازیں شامی وزیر دفاع، نائب وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بدھ کے روز قومی سلامتی کے صدر دفتر میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

mwm logoایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، نقشہ سحر و افطار کی اشاعت، یوم القدس ریلی۔ ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ قرآن و سنت کانفرنس عوام رابطہ و تشہیری مہم میں بھر پور کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں رمضان المبارک  کے دوران افطار ڈنر دینے کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران منعقد کیے جانے والے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی گئی اور فصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے روزہ دار مومنین کی سہولت کے لیے نقشہ سحرو افطار شائع کیا جائے گا ، اجلاس میں جمعة الوداع کے موقع پر فیصل آباد میں نکالی جانے والی القد س ریلی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، اس موقع پر ڈاکٹر تابع حسین نقوی شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین ڈھڈیال کے سیکرٹری جنرل خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی۔ کیونکہ اسرائیل شر ہے اور شر مٹنے کو ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم القدس سابقہ روایات کے تحت ڈھڈیال میں جمعة الوداع کے موقع پر یوم القدس انتہائی باوقار انداز میں شرعی فریضہ سمجھ کے منایاجائے گا ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام  مینار پاکستان میں منعقدہ قرآن و سنت کی شاندار کامیابی سے ملت تشیع کو نیا عزم اور حوصلہ ملا جوس پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدیں مبارکباد کے مستحق ہیں ، دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم ڈھڈیال یونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناظم حسین و دیگر راہنمائو  محمد تقی مرزا ، جاوید اقبال اور عون علی نے بھی قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی اکابرین کو مبارکباد ی ہے۔

mwm logoڈھوک پراچہ راولپنڈی میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا نیا یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کی خواتین بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے خواہر رفعت فاطمہ کو ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ڈھوک پراچہ کی سیکرٹری جنرل اور ماریہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ جبکہ شازیہ زاہد کو سیکرٹری روابط ، سیدہ صدف کو سیکرٹری مالیات اور خواہر صبا کو معاون سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ یونٹ کابینہ کی دیگر عہدیدار خواتین کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے ۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ ام رباب زیدی نے نو منتخب عہدیداراوں سے حلف لیا۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین گوجرانوالہ گرجاکھ یونٹ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم گرجاکھ یونٹ کے زیر اہتمام حاجی نواز علی کی رہائش گاہ پر ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںممتاز صحافی و دانشور ادریس ناز ، بٹ برادران ،سید عفت حسین کاظمی سید راحت حسین جعفری ، مجاہد ملت جعفریہ میاں فرحت عباس جعفری ، ایم ڈبلیو ایم ،آئی ایس اوکے کارکنون و عہدیداروں سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قرآن بورڈ پنجاب کے رکن ڈاکٹر علامہ امجد علی جعفری نے درس قرآن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ اور حیات انسانی پر محیط مقدس ضابطہ اخلاق ہے ۔ جس پر عمل پیرا ہو کر بنی نوع انسان دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

syedhassanحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نیاسرائیلی کی طرف سے لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی شاندار اور تاریخی فتح کی چھٹی سالگرہ  کے موقع پرلبنانی قوم سے اپنے خطاب میں اسلامی مقاومت کی پہلے کی نسبت  بہت زیادہ قوی اور طاقتور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور علاقہ میں ایران کا کلیدی کردار کسی سے حتی صہیونیوں سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج صہیونیوں کو بھی ایران کی طاقت اور ایران کے کلیدی کردار کا اچھی طرح علم ہے اور وہ ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کو روکنے کی بات کررہے ہیں صہیونی اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ایران کی طاقت کو روکنے کے بغیر وہ علاقہ میں باقی نہیں رہ سکتے۔سید حسن نصر اللہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف سازش میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض عرب ممالک شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور ایرانی سائنسدانوں کا قتل ایران پر دبا ڈالنے اور اس کی بڑھتی ہوئی طاقت کا روکنے کے لئے ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران پر دباؤ صرف اس لئے ہے تاکہ ایران مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنا مقف تبدیل کردے اور عربوں کی طرح اسرائیل کے ساتھ ساز باز میں شریک ہوجائے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر پروپیگنڈے نیز اقتصادی اور سیاسی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسئلہ شام اور حزب اللہ کا مسئلہ نہیں بلکہ اسلامی مقاومت کا مسئلہ ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کے خلاف قیام کئے ہوئے ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے چند دن پہلے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران آج سو فیصد طاقتور اور قوی بن گیا ہے اور وہ قوم اور ممالک جو مستقل ہیں وہی ترقی اورپیشرفت حاصل کرسکتے ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے فلسطینیوں کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین میں سازش کار عربوں کے فریب میں نہ آئیں کیونکہ سازش کار اور امریکہ نواز عرب رہنماں نے گذشتہ 60 سال میں فلسطینیوں کے ساتھ صرف خیانت ہی کی ہے اور اس کے بعد بھی وہ خیانت ہی کریں گے۔

گلگت بلتستان کے علمائ،زعمائ، سیاسی وسماجی شخصیات نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حکم پر جاری کیے جانے والے صوبہ بدری کے نوٹیفکیشن کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی شرمناک حرکت کوآئین و قانون اورمقامی روایات کے منافی قرار دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کوکسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود ہی پارٹی کو کمزور کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں بدھ کی رات سے ہی احتجاجی مظاہروں اورپریس کانفرنسز کا انعقاد کیا گیاجس میں مہدی شاہ کو اقدام کی انتہائی مذمت کرتے ہوئے GBاسے استعماری آقاؤں کی خوشنودی کا فعل قرار دیا گیا۔ مظاہرین نے علامہ ناصر عباس جعفری کے حق میں اور وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فیس بک، یوٹیوب، ٹیوٹرسمیت پورے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی بھرپور مذمت کی گئی۔ ملت جعفریہ کی وحدت اور بیداری ہی نے مہدی شاہ کو بدنام زمانہ نوٹیفکیشن کو واپس لینے پر مجبور کیا۔ گلگت بلتستان کی عوام اور قانون ساز اسمبلی کے نمائندے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر صوبے سے کرپشن،بدعنوانی، دہشت گردی،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مجلس شورائے اسلامی ایران کے رکن نے بنگلا دیش اور ملائشیا سے بھی اپیل کی کہ وہ پناہ کی تلاش میں آنے والے برما کے مسلمانوں کی دل کھول کر میزبانی کریں اور قومی و مذہبی فسادات کرانے کی سازشوں سے پوری طرح ہوشیار رہیں۔ واضح رہے کہ برما کے صوبے اراکان یا راخین میں ہونے والے حالیہ فسادات کے دوران کم از کم دوہزار افراد جاں بحق اور نوے ہزار کے قریب بیگھر ہوگئے ہیں۔ بیگھر ہونے والوں کی اکثریت پناہ کی تلاش میں بنگلادیش اور ملائشیا فرار ہو گئی ہے۔ برما کے مسلمانوں کو ملک میں باقاعدہ اقلیت تسلیم نہیں کیا جاتا اور ان کو لازمی شہری حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر برما میں مسلمانوں کو خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ روہینگیا مسلمان، کیمپوں میں محصور افراد جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں یہ خوف ہے کہ انھیں قتل کردیا جائے گا۔ برما میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کے عملے کو یا تو گرفتار کیا جارہا ہے یا پھر ملک سے باہر بھیجا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں فلاحی ادارے سے منسلک ایک شخص نے کیمپوں کو کھلے جیل سے تشبیہہ دی ہے۔ شمالی شہرسے فلاحی اداروں کو نکالا جارہا ہے۔ اس علاقہ میں آٹھ لاکھ مسلمان آباد ہیں جنھیں غذا کی شدید قلت ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بارہ سال کے عمر کے بچوں کو بھی تھانے میں بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر انھیں ارکنیس شہریوں کو دے دیا جاتا ہے، جو ان پر بدترین تشدد کے بعد انہیں قتل کردیتے ہیں۔ برما کے انیس سو بیاسی کے قانون کے تحت روہینگیا مسلمان میانمار کے شہری نہیں۔ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیمیں آگے آرہی ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم من موہن سنگھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برما میں مسلمانوں کے قتل کے حوالے سے بھارتی مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree