The Latest
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ناصر ملت علامہ ناصر عباس کی صوبہ بدری کے احکامات اور ان کی گرفتاری کی مذموم کوششوں کے جواب میںوحدت اور بیدار ی کا بھر پور مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا کہ شیعیاں حیدر کرار کمزور نہیں اور وہ ہر حکومتی چیلنج اور ملک و قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ بدری کے احکامات کو واپس لینا در اصل سرکاری سطح پر ملت تشیع کی اجتماعی طاقت کا اعتراف ہے، انہوں نے خیبر سے لے کر کراچی تک وحدت اور بیدار ی کا فقید المثال مظاہرہ کرنے پر ملت تشیع پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ہر مذہبی ، قومی اور بین الاقوامی ایشو پرملت تشیع مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پشت پر کھڑی نظر آئے گی، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم شیعیان علی آواز ہے اور انشاء اللہ کسی بھی نازک مرحلہ میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے آپ کو دیکھ کر بہت تکلیف ہو رہی ہے کہ آپ ان حالات میں بھی میدان میں حاضر ہیں۔ واقعاً دل کرتا ہے کہ ہم اس ملت پر فدا ہو جائیں۔ اس قوم کے حقوق جو ان بغیرتوں نے چھین لیے ہیں، ہم آئیں گے اور اس شہید قائد کے پرچم کو اٹھاکر، جو پرچم غیرت کا پرچم تھا، شجاع کا پرچم تھا، بہادروں کا پرچم تھا، اس پرچم کو اب ہم نے اٹھا لیا ہے اور تھام لیا ہے اور انشاء اللہ اب ہم یہ پرچم اٹھا کر ہاتھوں میں تھام کر سارے مظلوموں کا حق چھین کر رہیں گے۔ پاکستان کی دوتہائی پارٹی اب ہماری حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی ہمارے حقوق کا خیال نہیں رکھتی۔ اب ہم اپنے حقوق چھین کر دکھائیں گے، ہم سب حسینی ہیں، ہمارا امام حسین ہے۔ ہمارا سردار حسین ہے، ہم تنہاء نہیں ہیں، ہم انشاء اللہ یزیدوں کے خاتمے، ظالموں کے خاتمے تک اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے لیکن ان ظالموں کو نہیں چھوڑیں گے۔ (عوام کے نعرے، راجہ صاحب قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں، راجہ صاحب تیرے ساتھی بے شمار)۔ ہم وطن دوست ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں، ہم دہشت گردی کے مخالف ہیں، ہم پاکستان کے دشمنوں کے مخالف ہیں۔ ہم امریکہ، اسرائیل، بھارت، افغانستان اور ہر اس اسلامی ملک کے جو دہشت گردوں کو تحفظ دیتے ہیں اور دہشت گردی کو عام کرتے ہیں، ہم اس کے دشمن ہیں۔ اے مادر وطن گواہ رہنا، علی کے ان غیرت مند بیٹوں نے آج تک کبھی تجھ سے خیانت نہیں کی، تیرے خلاف انہوں نے کبھی بغاوت نہیں کی۔ ہم ان ظالموں کو یوں حکومت نہیں کرنے دیں گے، ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ (راجہ صاحب قدم بڑھائو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، عوامی نعرے)۔ ہم پرامن شہری ہیں، ہم کسی کی املاک کو نقصان پہنچانے والے نہیں ہیں۔ ہم اس پاکستان کے تمام مظلوموں کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہیں۔
میں یہاں پر اسد عاشورہ سے خطاب کرنے آیا تھا، میں مجلس سے خطاب کرنے آیا تھا۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعلیٰ کو ہم ناگوار گزرے جبکہ اس کو چاہیے تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف، قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتا۔ یہ سید ہے، آل رسول ہے لیکن یہی شخص شرابی ہے، قاتل ہے۔ اس کو چاہیے تھا کہ یہاں مجلس میں رکاوٹیں نہ ڈالتا لیکن اس کے برعکس اس نے ہمارے خلاف زبان درازی کی اور کہا کہ مجلس بپا نہ کرو، عزاداری نہ کرو۔ دہشت گردی عروج پر ہے، کرپشن زوروں پر ہے لیکن حکومت اس حوالے سے تو ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
وزیراعلیٰ صاحب نے مجلس عزاء کو روکنا چاہا، اہل بیت کے فرامین کو روکنا چاہا، میں وزیراعلیٰ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے حقوق چھین کر رہیں گے، اب ہم کمزور نہیں ہیں، ہم منظم ہو چکے ہیں، ہم حسینی ہیں۔ امام حسین نے یزید کے بارے میں کہا تھا کہ یزید شرابی ہے، فاسق ہے، فاجر ہے، مجھ جیسا کبھی یزید جیسے فاجر، قاتل، شرابی، فاسق کی بیعت نہیں کر سکتا۔ علی اور حسین کا ماننے والا باحیاء ہو، باکردار ہو، باوفا ہو، پاکدامن ہو، باغیرت ہو، باشجاعت ہو، بابصیرت ہو، ہم ایسے ہی امام کے ماننے والے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ہم لوگ مارے جا رہے ہیں، کوئٹہ، گلگت بلتستان، پاراچنار، کراچی، جنوبی پنجاب ان علاقوں میں ہمیں آئے روز ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اے حکمرانوں! کیا تم ہمیں سکیورٹی دیتے ہو، ہماری حفاظت کرتے ہو، کہاں گئی تمہاری سیکورٹی، کہاں گئے تمہارے سکیورٹی ادارے؟ ہمیں پتہ یہ سب امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈ ہیں جو سب کچھ پاکستان یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اب ہم کراچی، کوئٹہ، گلگت بلتستان، پاراچنار الغرض پورے پاکستان میں ہم شیعہ منظم ہو چکے ہیں، اب ہم اپنا تحفظ کرنا خود جانتے ہیں۔ ہم حسین کے ماننے والے ہیں۔ وہ زمانہ گزر گیا جب تم ہمیں مار دیتے تھے اور ہمارا کوئی پرسان حال نہیں تھا لیکن اب ہم پورے پاکستان میں بیدار ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک ہم اپنے حقوق نہیں چھین لیتے۔ یہ وزیراعلیٰ ہمیں گرفتاری کی دھمکی دیتا ہے کہ تم مجلس عزاء سے خطاب نہ کرو ورنہ تمہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ میں اسے بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم علی کے ماننے والے ہیں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ میں اس وزیراعلیٰ، سیکورٹی ادارں کو کہتا ہوں کہ ان دہشت گردوں کو لگا دو اور گلگت بلتستان و پورے ملک میں بسنے والے اہل تشیع کو تحفظ دو، ورنہ اہل بیت کے ماننے والے خود ان دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں تمام مسالک کو ان کے حقوق دلائے گی۔ اس پاکستان کو شیعوں نے ہی بنایا تھا اور انشاء اللہ اس کو شیعوں ہی بچائیں گے۔ اے مادر وطن گواہ رہنا تیرے ان غیرت مند بیٹوں نے کبھی تجھ سے خیانت نہیں کی اور اپنے خون کے آخری قطرے تک تیرا دفاع کریں گے۔ ہم نے مینار پاکستان لاہور میں قرآن و سنت کانفرنس کا انعقاد کیا اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔ ہم نے دنیا والوں کو بتانا ہے کہ ہم کربلاکے ماننے والے ہیں۔ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔ گلگت بلتستان، پاراچنار، کوئٹہ میں جو تم نے ظلم کیا، اب ہم اپنا تحفظ خود کریں گے۔ اپنے خون کے آخری قطرے تک حفاظت کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کے حقوق پائمال نہ ہوں۔ ہم چودہ سو سال سے آج تک مظلوم ہیں لیکن بزدل نہیں ہیں، کیا آپ لوگ ہمارے ساتھ ہو۔ ہمارا پیغام امن کا پیغام ہے۔ ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور ہم صدائے حق بلند کرتے رہیں گے اور ظلم کو بے نقاب کر کے رہیں گے۔ آخر میں آپ سب کا شکریہ۔ آپ لوگوں نے بہت تکلیف اٹھائی، میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ ملت کی خاطر، اپنے دین کی خاطر ہمارا ساتھ دیں۔ اب ہم پورے ملک شیعہ کے حقوق بلکہ تمام مسلک کے حقوق چھین کر رہیں گے اور ہر مکتب و ہر مسلک کو اس کا حق چھین کر اس کی دہلیز پر دیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے بلتستان کے علمائ، عمائدین اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے مومنین کی کثیر تعداد نے اجتماعی طور پر پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دورہ گلگت بلتستان میں توسیع کریں۔مومنین کاکہنا تھا کہ وہ اپنے محبوب قائد کو کچھ دن اور اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔ نمائندہ وحدت نے مومنین کے تاثرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل سے صوبے بھر کی عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔ لوگ رات بھر سڑکوں پر سوئے اور صبح ہوتے ہی اپنے محبوب لیڈر کے ہمراہ ہو لیے۔ مزید یہ کہ عوام میں شدید خواہش پائی جاتی ہے کہ ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری اپنے دورے میں توسیع کریں۔ مرکزی مینجر میڈیا سیل کے مطابق عوامی خواہشات اور علامہ ناصر عباس جعفری کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے دورے میں توسیع کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ناعاقبت اندیش فیصلے جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا ، کو جی بی حکومت نے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے نمائندہ وحدت کو نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روزعلامہ ناصر عباس جعفری کی گلگت بلتستان سے صوبہ بدری کے غیر دانشمندانہ فیصلے کے خلاف گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور ردعمل کا سامنے آیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف سکردو کے ہزاروں افراد نے یادگار شہدا پر شدید احتجاج کیا۔ جی بی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس ذلت آمیز اقدام کے خلاف یاد شہدا سکردو، تھورگو، خپلو، کھرمنگ، شگر، روندو، گمبہ سکردو اور کچورا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ آج ناصر ملت کی رہنمائی میں کاروان وحدت کچورہ سے سکردو کے یادگار چوک پر پہنچا جہاں دسیوں ہزار مومنین سے علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔ ملت جعفریہ نے اس توہین آمیز آڈر کے خلاف جس وحدت اور بیداری کا ثبوت دیا ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ جس کے نتیجے میں جی بی حکومت نے اپنے ہی آڈر کو منسوخ کردیا ہے۔
ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب سے ماخوذ ٹکرز ۔ خطاب اختتام پذیر!
مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوم شیعوںکی طاقتور جماعت ہے۔
ہم کسی پارٹی کسی فرد کے نہیں اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والے ہیں۔
میں عزاداری کرنے یہاں آیا ہوں ۔ ملک کسی کونے میں کسی حکمران کی جرات نہیں کہ وہ عزاداری روکے۔ پھر یہ کون ہوتا ہے ہمیں در اہل بیت علیھم السلام سے روکنے والا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب اختتام پذیر ہو گیا۔ کاروان وحدت علمدار روڈپر رواںدواں۔
خطاب کا مکمل متن ابھی کچھ ہی دیر بعد اپ لوڈ ہوجائے گا۔
خطاب کا مکمل متن ابھی کچھ ہی دیر بعد اپ لوڈ ہوجائے گا۔
ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب سے ماخوذ ٹکرز
وزیر اعلیٰ صاحب دل بڑا کریں اور سیاستدان بنیں۔ یاد رکھو ہم علی علیہ السلام کے ماننے والے گلگت سے پارہ چنار تک پھیلے ہوئے ہیں۔
ریاستی ادارے یہاںکی عوام پر اعتماد کریں۔ اگر ان پر اعتماد کرو گے تو یہ ملکی سرحدوں کے خود محافظ ہیں۔
بریلوی ، دیوبندی، اہل حدیث سب ہمارے بھائی ہیں۔ ہم تفرقہ پرستوں کے مخالف ہیں۔
ہم مسلمان ہیں اور بھائی چارگی چاہتے ہیں اور بھائیوں کی طرح رہنے کا درس کربلا نے دیا ہے۔
ے مادر وطن گواہ رہنا علی ع کے ماننے والے تیری حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے ناصر ملت کا یادگار چوگ سکردو میں خطاب جاری
ناصر ملت کا خطاب شروع ۔یادگار چوک کی فضائیں لبیک یا حسین کے نعروں سے معطر۔
ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کا فرزندان ملت جعفریہ سے خطاب شروع ہو چکا ہے۔ یاد گار چوک میں کی فضائیں لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ زندہ ہے حسینی زندہ ہے ، ناصر ملت قدم بڑھاؤ قوم تمھارے ساتھ ہے، ناصر تیرا ایک اشارہ حاضر ہے لہو ہمارا۔ ہر طرف بس یہی صدائیں ہیں۔ تفصیلات کچھ دیر بعد میں
ں
علامہ ناصر عباس جعفری کا یادگار چوک سکردو میں دسیوں ہزار مومنین سے خطاب کچھ ہی دیر میں شروع ہوا چاہتا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری تھوڑی ہی دیر میں یادگار چوک سکردو پر جمع دسیوں ہزار فرزندان ملت جعفریہ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ تفصیلات کچھ دیر بعد میں۔
اسی سے متعلقہ
لتستان کی ہر دلعزیز شخصیت عالم با عمل علامہ سید علی رضوی کا یادگار چوک سکردو میں مومنین خطاب جاری۔
تازہ ترین:::::سکردو کے یادگار چوک میں دسیوں ہزار فرزندان ملت جعفریہ سے بلتستان کی مقبول ترین اور ہر دلعزیز شخصیت عالم با عمل علامہ سید علی رضوی یادگار چوک سکردو میں فرزندان ملت جعفریہ سے خطاب کر رہے ہیں۔تفصیلات کچھ دیر بعد
اسی سے متعلقہ
علامہ ناصر عباس جعفری کاکاروان وحدت یاد گار چوک سکردو پہنچ گیا۔ لبیک یا حسین کے نعروں سے استقبال کیا۔ ابھی کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری گنبہ سکردو میں خطاب کرنے کے بعد تمام تر رکاوٹوںکو عبور کرتے ہوئے یادگار چوک سکردو پہنچ گئے ہیں جہاں دسیوں ہزارمومنین نے ان کا لبیک یا حسین کے نعروں سے پرتپاک استقبال کیاہے۔ ابھی کچھ ہی دیر میں وہ سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں۔
تازہ ترین:::::سکردو کے یادگار چوک میں دسیوں ہزار فرزندان ملت جعفریہ سے بلتستان کی مقبول ترین اور ہر دلعزیز شخصیت عالم با عمل علامہ سید علی رضوی یادگار چوک سکردو میں فرزندان ملت جعفریہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
اسی سے متعلقہ
علامہ ناصر عباس جعفری کاکاروان وحدت یاد گار چوک سکردو پہنچ گیا۔ لبیک یا حسین کے نعروں سے استقبال کیا۔ ابھی کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری گنبہ سکردو میں خطاب کرنے کے بعد تمام تر رکاوٹوںکو عبور کرتے ہوئے یادگار چوک سکردو پہنچ گئے ہیں جہاں دسیوں ہزارمومنین نے ان کا لبیک یا حسین کے نعروں سے پرتپاک استقبال کیاہے۔ ابھی کچھ ہی دیر میں وہ سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں۔( تفصیلات کچھ دیر بعد)
تازہ ترین:::::مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری گنبہ سکردو میں خطاب کرنے کے بعد تمام تر رکاوٹوںکو عبور کرتے ہوئے یادگار چوک سکردو پہنچ گئے ہیں جہاں دسیوں ہزارمومنین نے ان کا لبیک یا حسین کے نعروں سے پرتپاک استقبال کیاہے۔ ابھی کچھ ہی دیر میں وہ سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں۔( تفصیلات کچھ دیر بعد)