وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی بھی ملک کے عوام کا خوشحال ہونا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دلیل ہے، اب محض بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انتہا پسندی، فرقہ واریت، بے روزگاری، لاء اینڈ آرڈر سرفہرست ایشوز ہیں، جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اچھی جمہوریت کے قیام اور عوام کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کا قیام ناگزیر ہے، مجلس وحدت مسلمین کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ گراس روٹ لیول تک منتخب حکومت اور عوامی نمائندے ہونے چاہئیں، جب تک تحصیل اور یونین کونسل سطح پر مالی و انتظامی اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے، اس وقت تک جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچیں گے، پسماندگی کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی وسیع تر فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملی شکل دینا ہوگی۔ لاقانونیت کے خاتمے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی، بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ صرف گفتگو اور بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ فلاحی ریاست کے تصور کو صحیح معنوں میں عملی شکل دی جا سکے۔
وحدت نیوز(سکھر) عالمی یوم مادرولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھرکے زیر اہتمام المہران کلچرل سینٹر میں عظیم الشان سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی،چوہدری اظہرحسن، علامہ علی بخش سجادی،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجادجعفری ،صوبائی رہنماء محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی علماء ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھر پر کردار ادا کرتے ہوئے مذہبی جنونیت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔سیدہ کائنات بی بی فاطمۃ الزہراء کی ذات مبارک تمام عالم انسانیت باالخصوص خواتین کے لئے عملی نمونہ ہے۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ سیدہ کائنات نے جہاں دین اسلام میں تعلیم و تربیت کے لئے زریں اصول وضع کئے وہیں دختر رسول نے دین اسلام کی ترویج اور اس کے دفاع کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے عملی اور انقلابی اقدامات بھی کئے،جس کی نظیر میدان کربلا میں خاندان اہلبیتؑ کی بیش بہا قربانیوں کی صورت میں ملتی ہے۔
معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی کا کہنا تھا کہ عالمی اسلامی تحریکوں کے بانی اور دیگر قائدین کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو ان عظیم انسانوں کی تربیت کرنے والی ان کی ماؤں نے تربیت اولاد اور تربیت معاشرہ کے حوالے سے سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کی تعلیمات کو اپنا اصول بنایا۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے سیدہ کائنات کے گھر کو رہتی دنیا تک کے لئے عظیم اور بابرکت گھرانہ قرار دیا۔سیدہ کائنات کے گھرانے کے ایک ایک فرد نے اپنی اپنی ذات سے علم و فراست کے وہ چشمے روشن کئے کہ جو رہتی کائنات تک عشق و معرفت اور جہد مسلسل کے متلاثی انسانوں کو سیراب کرتے رہیں گے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ راہ خدا میں اپنی ذات اپنی جان اپنی اولاد قربان کر دینا سیدہ کائنات کی تعلیمات اور ان کے گھرانے کا ہی مظہر ہے۔
وحدت نیوز(سکھر) عالمی یوم مادرولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھرکے زیر اہتمام المہران کلچرل سینٹر میں عظیم الشان سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی، علامہ علی بخش سجادی،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجادجعفری ،صوبائی رہنماء محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما نرگس سجاد جعفری نے کہاکہ سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س)ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، جناب سیدہ ؑ کی مقدس ہستی معاشرے میں موجود خواتین کےتمام طبقات کیلئے رول ماڈل ہیں، انہوں نے بیٹی، بیوی اور ماں کی حیثیت سے ایسی مثالی زندگی گذاری جو تاقیامت کیلئے روشن مثال ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ دخترپیغمبر اکرم ؐ کی سیرت مبارکہ آج کے اس پرآشوب اور مغربی ثقافتی یلغار کےشکار معاشرے میں خواتین کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔ معاشرے کی تعلیم و تربیت اور تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کے لئے خواتین کو سیدہ کائنات کی زات مبارک سے تمسک کرنا ہوگا اور اسی صورت ایک بہترین اور خوبصورت معاشرے کا قیام ممکن ہے۔
وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما حاجی زرمست خان کی جانب سے روندو کے زلزلہ زدگان میں 600 کمبل اور رضائیاں تقسیم کی گئیں، زلزلہ زدگان کی جانب سے ایم ڈبلیوایم اور حاجی زرمست خان سے اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن روندو کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ایم ڈبلیوایم ایک مرتبہ پھر میدان عمل میں موجود ہے ، ایم ڈبلیوایم جی بی کے رہنما حاجی زرمست خان نے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے 600نئے کمبل اور رضائیاں متاثرین کیلئے فراہم کی ہیں ۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنما حاجی زرمست خان کی جانب سے روندوکےزلزلہ متاثرہ گاؤں شنگس،سبسر ،یلبو ،بلاچی کے 600متاثرہ افراد گرم رضائیاں اور کمبل تقسیم کیئے گئے جس پر متاثرین نے دلی مسرت کا اظہار کیا اور اس کار خیر پر ایم ڈبلیوایم اور حاجی زرمست خان کو دعائیں دیں ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوداپور داو مولاداد میں مومنین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی تعلیم حاصل کرنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے روز مرہ کے فقہی مسائل اور قرآن کریم کی تعلیم بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔
انہوں نےکہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی آبادکاری ہمارا اہم ہدف ہے۔ ہر محلے اور ہر گاوں میں مساجد کو آباد کرکے اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم اور درس دینیات کا اہتمام کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جدوجہد میں تعلیم و تربیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ہم مساجد کو آباد کریں اور ان مساجد کو اپنی دینی تنظیمی سرگرمیوں اور خدمت انسانیت کا محور قرار دیں۔انہوں نےکہا کہ اسی ھدف کے لئے آئندہ ھفتے نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہورہاہے۔
وحدت نیوز(چینیوٹ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاعلی رضوی صاحب نے جامعہ بعثت اور جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات کا دورہ کیا اور بعثت ٹرسٹ کو ان کی عمدہ کاوشوں پر سراھا نیز مدرسہ اھلبیت کی طالبات سے درس اخلاق کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر علامہ علی رضوی نے جامعہ بعثت کے پرنسپل مولانا سید حسن مھدی کاظمی اور جامعہ اھلبیت کی پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی سے خصوصی ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔