وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کی صوبائی شوری کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی زیر صدارت ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ اور اضلاع کے سیکرٹری جنرلز و نمائندگان شریک ہوئے۔ اجلاس کی پہلی نشست میں مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ ڈاکٹر یونس اور مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے۔

اس موقع پر صوبائی شوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں اتحاد امت اور حب الوطنی کی علمبردار جماعت ہے جس نے ہمیشہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کی ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں موثر آواز بلند کرتے ہوئے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور  آزادی کشمیر اور فلسطین کا مقدر بنے گی۔

وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ بشام خان لہر ضلع جعفر آباد بلوچستان میں مسجد اور امام بارگاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مساجد روئے زمین کا افضل ترین مقام ہیں جہاں ذکر خدا اور تعلیم و تربیت کا درس ملتا ہے۔ سید الانبیاء ص  نے مدینہ طیبہ میں جو مسجد قائم کی وہ پوری امت مسلمہ کے لئے قابل تقلید ہے مسجد نبوی نماز اور تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کا مرکز تھی جبکہ اسی مسجد نبوی میں سپاہ اسلام کا لشکر تیار کیا جاتا اور جنگی ترانے بجائے جاتے۔

انہوں نےکہا کہ محراب یعنی مورچہ اور میدان جنگ۔ جہاد اکبر اور جہاد اصغر کے لئے محراب میدان جنگ کہ شیاطین سے جنگ کے لئے اور انہیں شکست دینے کے لئے ۔ محراب کے مقام سے نفس امارہ اور شیطان سے جنگ کا اعلان ہوتا ہے اور شیطان اکبر امریکہ اور دشمنان خدا سے برائت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ بلوچستان میں تعلیم و تربیت کے اداروں کی شدید کمی ہے۔ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ بہتر تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔ اسی مقصد کے لئے ہم نے مسجد کے آغاز سے قبل ہی اس پسماندہ بستی میں اسکول اور درس قرآن کریم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے تمام اھل خیر سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعمیر مساجد غربت کے خاتمے اور تعلیمات قرآن کریم کے فروغ پر توجہ دیں۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیروزیاں یونٹ ھزاری جھنگ کےزیر اہتمام سالانہ جشن ولادت جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد ھوا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے فضائل و سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو بیان کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نہی از منکر کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ پورا معاشرہ آپ کے ساتھ ہو بلکہ اپنے اس واجب فریضے کی انجام دہی کے لیے تن تنہا بھی اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے کوشاں رہنا چاہئے انھوں نے کہا کہ یہی امر بالمعروف اور نہی از منکر امام زمانہ علیہ سلام کے ظھور کے لیے مقدمات فراھم کرنے کا اسباب مہیا کریں گی۔

 انھوں نے مزید کہا کہ شھید قاسم سلیمانی اس دور میں اپنا بے مثال کردار ادا کر گئے اور داعش جیسے منکر اورشجرہ خبیثہ کی جڑوں کو اکھاڑ کر ان کے اھداف کی نہی کا باعث بنے ،علاوہ ازیں محترمہ معصومہ نقوی نے کوٹلی باقر شاہ میں قائم مدرسہ فاطمیہ کا دورہ بھی کیا اور ان کے سالانہ پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل دیا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیراہتمام پشاور میں دو روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ اور صوبائی شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رہ) میں زیر صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی منعقدہ پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ، اضلاع کے مسئولین اور مرکز کی جانب سے رکن شوریٰ عالی علامہ محمد اقبال بہشتی، سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی اور عدیل عباس زیدی شریک ہوئے۔ ورکشاپ کے پہلے روز علامہ اقبال بہشتی نے ’’مہدویت اور منتظرین کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

قبل ازیں ابتدائی کلمات علامہ وحید کاظمی نے ادا کئے۔ بعدازاں مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے ‘‘ٹیم بنانے کے مراحل‘‘ کے موضوع پر شرکائے ورکشاپ کو لیکچر دیا۔ ورکشاپ کا اختتام دعا کیساتھ کیا گیا، جبکہ بروز اتوار صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کی۔ جس میں خصوصی شرکت اور خطاب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جامعہ شہید عارف الحسینی میں بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور خاص طور پر مدرسہ کلائیہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء ارشاد حسین بھی موجود تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اس مدرسہ سے شہید قائد علامہ عارف الحسینی کیوجہ سے ہماری خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، مجلس وحدت مسلمین اپنے شہید قائد کے مشن پر ہی روز اول سے گامزن ہے اور الحمد اللہ اسی مشن کو جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ سے نکلنا ہوگا، لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں مظالم کی سیاہ تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے دو روزہ شوریٰ اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ہمارے پرامن اور شریف شہریوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا سراسر زیادتی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں آئے روز نوجوانوں کو لاپتہ کردیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔

اگر کوئی شخص ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے منظرعام پر لایا جائے۔ اس طرح لاپتہ کرنے کا پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان امریکی اشاروں پر چلنے کی بجائے ملکی مفادات میں فیصلے کرے اور پالیسی بنائے۔ پاکستان کے عوام کو ہرگز امریکی دوستی قبول نہیں۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہ ڈالے اور کشمیر کے مسئلہ پر عملی اقدامات کرے۔

Page 35 of 1134

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree