ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی کے زیراہتمام دعوت افطار اور اتحاد امت کانفرنس، سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت

18 مارچ 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد، پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 92 کے ایم پی اے واجد حسین، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ حارث میئو، وسیم وارث (وائس چیئرمین اپوزیشن لیڈر کورنگی ٹاؤن)، ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ  صادق جعفری، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن، شعبہ تبلیغات کے رکن علامہ حیات عباس نجفی، نشرواشاعت سیکریٹری کراچی ڈویژن برادر معمبر رضا، وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر برادر حسن رضا اور عزاداری ونگ ضلع شرقی کے حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری صابر ابو مریم نے کہا کہ اس -را-ئ یل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہیں اور القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر زیدی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ شہدائے  م ق-او-مت  کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مزید تقویت ملی ہے۔کانفرنس کے اختتامی دعائیہ کلمات مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ادا کیے اور ضلعی صدر کورنگی عمران نقوی و ان کی کابینہ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree