یوم علیؑ پر ملک بھرمیں سکیورٹی کے ٹھوس انتظامات کیئے جائیں، آج یمن اور غزہ پر امریکی اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے، علامہ باقرزیدی

21 مارچ 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کیصدرباقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم علی منانے کا مقصد مظلوم کی یادمنانا ہے دنیا بھر میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے عزاداری سلسلہ جاری ہے اور 21 رمضان المبارک دنیا بھر کی طرح ملک میں بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزاء و جلوس نکالے جائیں گے اس حوالے سے حکومت و سیکورٹی اداروں سے سخت سکیورٹی کی اپیل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ یوم علی کو ایک دن کے شہر میں بہت سارے مسائل ہے کم از کم شہری حکومت کو چاہئے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں جلوس کے روٹس پر سیوریج کے نظام کو بہتر بنائے۔

ان کاکہنا تھاکہ فلسطین میں ظلم وبربریت جارہی ہے۔ جنگ بندی کے بعد 400سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں غزہ دوبارہ حالت جنگ میں ہے اور جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی طرف سے توڑا گیا اور جنگ شروع کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتاہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے۔یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کانفرنس سے کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علماء سمیت شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لہذا دوبارہ تاکید کی جارہی ہے کہ سیکیورٹی یقینی بنائیں۔پارا چنار میں مسئلہ جوں کا توں ہے وہاں کے مسائل ختم ہونا چاہئے اگر کوئی حکومتی رٹ کو چیلنج کررہاہے تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہے امید ہے ان تمام مسائل کو حل کریں گے ۔

انہوں نے کہا سندھ میں یوم علی علیہ السلام سے قبل سیکیورٹی کیخدشات موجود ہے پولیس اور سیکیورٹی ادارے علماء کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کریں حکومت کی۔جانب سے ہم علماء و شخصیات کی سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے۔رہنماوں نےآج بروز جمعہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔بعد نماز جمعہ سندھ بھر کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔کانفرنس میں علامی مختار امامی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree