The Latest
وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری اعجازعلی ممنائی نے تحریک منہاج القران کے کارکنوں پر پنجاب حکومت سے تشدد اور شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے بجا پر امن شہریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہی ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب حکمرانو کے ساتھ طالبان کے خلاف جہاد کرنا بھی فرض ہوگیا ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان کیخلاف اعلان جہاد کرے پوری قوم ساتھ دیگی۔طالبان نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجاد ی مگرانکے حمایتیوں کو کوئی شرمندگی نہیں ہوئی۔ طالبان کے سرپرستوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تو دہشت گردوں کی کمین گاہوں تک پہنچا جاسکتا ہے۔ طالبان ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں کے قاتل ہیں ، ان سے مجرموں والا سلوک کیا جائے انہوں نے کہا کہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار ریاست مخالف طالبان کی حمایت سے باز آ جائے۔عراق کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر پاکستان کی حکومت کو سبق لینا چاہیے یعنی یہ ممکن ہے کہ پورا ملک حکومت اور دین کے سائے تلے متحد ہو کر اس دہشت گردوں کی لعنت سے چھٹکارا پا سکتا ہے ۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹر ی جنرل مختاردایو نے کہا ہے کہ پنجاب میں جگہ جگہ دھشتگردوں کے مراکز دھشتگردی کی ٹریننگ دے رہے ہیں پنجاب حکومت کو وہ مراکز کیوں نظر نہیں آتے، کالعدم جماعتیں کھلے عام دہندناتی پھر رہی ہیں ، دفاتر موجود ہیں ، پولیس پروٹوکول بھی دیا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے وزراء مالی مدد بھی فراہم کر رہے ہیں، لیکن عدلیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پنجاب پولیس وحشیانہ حملے اور آٹھ بے گناہ مرد وخواتین کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، نواز حکومت اپنے اقتدار کی بقاء کی خاطر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،ماڈل ٹاؤن میں عورتوں اور بھوڑوں پر تشدد سے پتا چل گیا کہ ان شریفوں کی شرافت صرف دھشتگردوں کے لیے ہے شریفوں کے لئے نہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ نئی رقم کر دی ہے، تحریک منہاج القرآن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں ،پاکستان کو کنگڈم آف رائیونڈنہیں بننے دیں گے،ماڈل ٹاون میں شہید ہو نے والے خواتین و حضرات کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مجلس وحدت مسلمین کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون لاہور مسلم لیگ ن کی جانب سے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی مضموم سازش ہے،عوام پاک کی کامیابی اور دہشت گردوں کی نابودی کے لئے دعا گو ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی اور ناصر شیرازی بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ،میاں نواز شریف اور کے سیاسی کارندے فوجی آپریشن کا غصہ طالبان مخالف سیاسی و مذہبی قوتوں پر نکال رہے ہیں ، دہشت گردوں سے ساز باز کرنے والی پنجاب حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، نواز شریف کی حکومت جمہوری اقدار کی پامالی میں تمام حدود کو پار کر گئی ہے، پاکستان میں جمہوریت کم اور بادشاہت کا نظام زیادہ نظر آتا ہے،پولیس کو شہباز شریف اور نواز شریف ذاتی اور سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہے ہیں ،لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہےمظلوم خواتین کی آہیں و سسکیاں ان بے ضمیر حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیر المومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القرآن کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہیڈآفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ محمد امین شھیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی، ناصر عباس شیرازی، فضل عباس نقوی ،سید مھدی عابدی ، سید توصیف شاہ اور نثار علی فیضی نے شرکت کی۔ چیئرمین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثارعلی فیضی نے اراکین بورڈ آف گورنرز کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 40منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں 37منصوبوں پر کام جاری ہے۔تقریبا 40منصوبوں کے لیے ڈونرز کو درخواستیں بجھوائی جاچکی ہیں ۔ اجلاس میں مساجد پروجیکٹ ، ہیلتھ پروجیکٹ، ایتام پروجیکٹ، ہاوسنگ پروجیکٹ، تعلیم سپورٹ پروجیکٹ اور واٹر پروجیکٹ کے سلسلے میں مکمل کیے گئے منصوبہ جات کے منفی و مثبت پہلوﺅں کو زیر بحث لاتے ہوئے ان میں درپیش مشکلات اور حکمت عملی کے اعتبار سے ان منصوبوں کی منظوری و استفادہ پر گفتگو کی گئی۔ اجلا س میں گلگت بلتستان میں اعلان کردہ منصوبہ جات پر عمل درآمد اور اہداف کے حصول کے لیے مختلف امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسکے علاوہ منصوبوں کے لیے پالیسی اصول مرتب کیے گئے جس میں ڈیمانڈ و تناسب ، تعمیرات ، منصوبہ جات سے استفادہ اورمخیر اداروں و شخصیات سے روابط کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں راشن پروگرام کا اجراءکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر نقوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سرہاتے ہوئے آئندہ کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاوُن ایم بلاک کا دورہ اور جناح ہسپتال میں پنجاب حکومت کی بربریت کا نشانہ بننے والے پاکستان عوامی تحریک کے زخمی کارکنوں کی عیادت بھی کی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،لاہور ڈویژن کے رہنما سید حسین زیدی،شیخ عمران علی ،رانا ماجد علی اور نقی مہدی وفد میں شریک تھے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین اور صاحبزادہ حسین محی الدین سے ملاقات،پنجاب حکومت کی آمرانہ سوچ اور بے گناہوں کی قتل عام کی شدید مذمت کی کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ملاقات کے بعد ناظم اعلیٰ پاکستان عوامی تحریک خرم گنڈا پور اور دیگر رہنماوُں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ نہتے انسانوں اور خواتین کی بے حرمتی نے ثابت کیا کہ طالبان اور پنجاب حکومت کی سوچ ایک جیسی ہے عورتوں کی بے حرمتی کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل ملک بھر میں یوم سوگ منائیں گے اور جمعہ کو ملک بھر کے جمعہ کے اجتماعات میں اس دہشت گردی اور بربریت کے کیخلاف آواز بلند کریں گے منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اس واقعے کے حوالے سے کہیں بھی احتجاج کریں گے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان بھرپور ان احتجاجات میں شریک ہونگے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی نے واقعے کو اینٹی طالبان قوتوں کیخلاف کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم روز اول سے کہہ رہے تھے کہ پنجاب حکومت میں دہشت گردوں کے سرپرست بیٹھے ہیں جو دہشت گردوں کو تحفظ اور محب وطن قوتوں کیخلاف کاروائیوں میں پیش پیش ہیں اس انسانیت سوز واقعے نے بہت سے بہروپیوں کے چہروں سے نقاب اُٹھا دیے ہیں پاکستان کے محب وطن عوام ان دہشت گردوں کے سرپرستوں کو دنیا بھر میں رسوا کر کے دم لیں گے۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) امام خمینی رضوان اللہ کی پچیسویں برسی اور ظہور امام زمانہ ع کی مناسبت سےدفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمیناربعنوان انقلاب اسلامی نوید انقلاب مہدی عج کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ایران کی دینی شخصیات کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی ،سیمینار کا آغا ز تلاوت کلام مجید سے ہوااسکے بعد شعرا ئے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔استقبالیہ مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے پیش کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،سیمینار میں مجلس خبرگان رہبری کے نمایندہ اور جامعہ مدرسین کے عضو جناب آیت اللہ عباس کعبی نے خصوصی خطاب کیااسکے علاوہ پاکستان سے خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمدامین شھیدی نے سیمینار میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔پاکستان ،ایران ،افغانستان بنگلہ دیش،ھندوستان،آزربائیجان ،نائیجیریا، کینیا،اور دوسرےممالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جناب شفقت گوندل نے بھی پروگرام میں شرکت کی،سیمینارکے انعقاد میں آستان قدس رضوی شعبہ مدیریت امور زائرین غیر ایرانی کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین دکتر باقری نے خصوصی معاونت کی۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد اور صوبہ خیبرپختونخواکے اہم عہدیداران کے وفد نے گاربہ گاؤں ڈاکخانہ بودلہ تحصیل حویلیاں کا دورہ کیا۔جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی ، برادر عشر عباس، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی کاظمی، سیکرٹری روابط سید قمر علی شاہ،مذہبی رہنما پیر سید صابر شاہ ،اور روڑا سائیں (مرحوم)کے فرزند خانویزشامل تھے۔ اس موقع پر اہلیاں علاقہ نے وفد کاپرجوش استقبال کیا۔اس کے بعد تقریب حلف برداری سے قبل تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول ؐ پڑھی گئی۔اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض مقاصد اورتنظیمی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی۔اس کے بعد ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے اتحاد امت اور وحدت بین المسلمین کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیااور اہلیاں علاقہ کے مسائل کو بھی سنا۔ جس میں اہلیاں علاقہ نے بتایا کہ ہمارا یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، کہ جو ہمیں بہت دور سے لانا پڑتا ہے، اس پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے انہیں اس مسئلے کے حل کی یقین داہانی کروائی اور اس کے بعد ضلعی سیکرٹری جنر ل سید مدثر علی کاظمی نے گاربہ گاؤں کے سیکرٹری جنرل سید قمر عباس گیلانی سے حلف لیا۔ جبکہ کابینہ سے برادر عشرت عباس نے حلف لیا۔اس کابینہ میں سیکرٹری جنرل گاربہ یونٹ سید قمر عباس ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اظہر شاہ، سیکرٹری تنظیم سازی فرخ عباس، سیکرٹری مالیات محمد رفیق، سیکرٹری روابط سید مسرور حیدر سیکرٹری فلاح و بہبود سید نثار علی شاہ، آفس سیکرٹری عدنان شاہ، سیکرٹری شماریات اعظم شاہ، سیکرٹری تبلیغات سید بد السلام شاہ،لیگل ایڈوائیزر علی رضا شاہ وغیرہ شامل تھے۔آخر میں دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے لاہور میں بے گناہ مرد و خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کی پرزور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیرستان آپریشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، منہاج القرآن کے پر امن شہریوں پر بے دریغ گولیاں اور لاٹھیاں برسہ کر شہباز شریف پنجاب کے قصاب ثابت ہو ئے ہیں ، رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن کی نہتی خواتین پر مسلح دہشت گرد ہونے کا جھوٹا الزام لگایا، نہتے شہریوں کے قتل عام کے بعد شہباز شریف پنجاب میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، دسیوں بے گناہ کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی تحریک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، لیکن آج لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے، پنجاب کا جھوٹا وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے ظلم کو چھپانے کے لئے عوامی تحریک کے کارکنان کے مسلح ہونے کا الزام لگا رہا ہے، خواتین پر مظالم کی دلسوزتصاویر پنجاب حکومت کی بربریت کی گواہی دے رہی ہیں ، اس اندہوناک واقعے کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف مسند اقتدار کو خیر باد کہہ دیں ایسا نہ ہو کے عوام انہیں ایوانوں سے گھسیٹ کر نکال باہر کریں ۔
حکومت وقت چپ کا روزہ توڑے اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست آپریشن کا آغاز کیا جائے، علامہ سبطین حسینی
وحدت نیوز(کوہاٹ) کوہاٹ استرزئی میں انصار الحسین کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علما اور مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ کے بعد سانحہ تفتان کے خلاف استرزئی سے کچہ پکہ اجتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی انتہائی سحت گرمی کے باوجود اپنے مقررہ راستوں سے کچہ پکہ پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل احتیار کر گئی۔ جہاں مظاہرین نے حکومتی بے حسی کے خلاف زبردست انداز میں نعرے لگائے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ پے در پے واقعات کے باوجود حکومت کو ملت تشیع کو سیکیورٹی نہ فراہم کرنا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ لیکن حکومت یاد رکھے کہ یہ معاملہ حکومت کے لئے چیلنج بن سکتا ہے۔ سانحہ تفتان کے حوالہ سے حکومتی بے حسی کا یہ عالم تھا کہ جنازے کئی گھنٹوں تک زمین پر پڑے رہے، اٹھانے والا کوئی نہ تھا۔ حکومت وقت چپ کا روزہ توڑے اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست آپریشن کا آغاز کیا جائے کیونکہ دہشت گرد کسی پر رحم نہیں کرتے آج ملت تشیع پر حملے کر رہے ہیں تو کل آپ کی اولادیں بھی نہیں محفوظ رہ سکیں گی۔
انصار الحسین کے رہنما سید قیصر عباس کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے شہیدا کے لئے امدادی پیکج کا اعلا نہیں کیا تو پھر یہ ملت آزاد ہیں ہم سے کوئی گلہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ بازار کو جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) حکومت کی جانب سے زائرین کے لئے مشکلات اور رکاوٹوں کے خلاف آج کوئٹہ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے کر زائرین کے لئے راستہ بند کرنا نواز حکومت کی نا اہلی کی واضح دلیل ہے۔ دہشت گردوں سے خوف زدہ حکومت ملت جعفریہ سے کئے گئے اپنے سب وعدے بھلا چکی ہے۔ اب ایک سازش کے تحت زائرین کا راستہ بند کرنے کی ناپاک مہم شروع کی گئی ہے، مگر حکومت کو اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شیعت کی۱۴ سو سالہ تاریخ مصائب و آلام اور امتحانات سے عبارت ہے۔زائرین کربلا کو روکنے کے لئے بنو امیہ ، بنوعباس اور متوکل عباسی جیسے سفاک حکمران ناکام رہے اب بھی انہیں ناکامی ہو گی۔ نواز حکومت شیعت کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑ دے۔ در یں اثناء صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے رابطہ کرکے زائرین کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام سے بات چیت کریں گے۔