The Latest

وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مرغے کی قربانی ہے، ہم نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔ پنجاب کے اضلاع کے دورہ جات کے دوران ساہیوال ضلع سرگودہا میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعظم اپنے عہدے چھوڑ دیں، ہمیں مرغے کی نہیں بلکہ بکروں کی قربانی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایم ڈبلیوایم تحصیل ساہیوال اور ذاکراہلبیت سید زریت عمران شیرازی کی دعوت پر اتحاد امت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں  ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی مسلمان جمع ہیں دراصل یہ منبر اور محراب کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ابلیس کے ساتھ بات چیت قرار دیا تھا، جو آج سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے مختلف مسالک کے اندر اور فرقوں کے درمیان اخوت اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمیں اندرونی طور پر متحد ہو کر تمام مسالک کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے اور انشاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔ انکا کہنا تھا بدقسمتی سے جن لوگوں نے پاکستان بنایا تھا، ان سے چھین کر پاکستان کو وطن دشمن طاقتوں کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ہم اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنے وطن کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما  ناصر عباس شیرازی ،سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور ذاکر اہلبیت سید زریت عمران شیرازی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے کینیڈاسے ٹیلیفونک رابطہ  کیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا علامہ امین شہید سے گفتگو کر تے ہو ئےکہنا تھاکہ تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی اور کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کی جانب سے ہو نے والے اظہار ہمدردی پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مکتب اہل بیت ع نے ہمارے ساتھ جو تعادن کیا وہ نا قابل فراموش ہے، اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف ہے اور ہر مظلوم کی حامی ہے، چاہے وہ ظالم شیعہ ہی کیوں نہ ہوں اور مظلوم کافر ، یہاں تو ہمارے کلمہ گو بہنوں اور بھائیوں پر ظلم و بربریت کا پہاڑ تو ڑا گیا، ریاستی ظلم و ستم کی ایسی داستان رقم کی گئی جس مثال پاکستان کی جمہوری تاریخ میں نہیں ملتی، مجلس وحدت پاکستان کی بقاءاور مظلوموں کی حمایت کے ہر محاز پر سب سے آگے موجود رہے گی، منہاج القرآن پر ریاستی حملے کے بعد مجلس وحدت کا رویہ اور کردار سیرت محمد و آل محمد ص اور تعلیمات اسلامی کا تقاضہ تھا۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 22 جون بروز اتوار ضلع لیہ کا تنظیمی دورہ کریں گے، ایم ڈبلیوایم ضلع لیہ کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری دورہ ضلع لیہ کے دوران سب سے پہلے تحصیل چوبارہ پہنچیں گے، جس کے بعد انہیں استقبالی قافلہ کی صورت میں چوک اعظم لیا جائے گا، جہاں وہ چوک اعظم کے عوام اور تنظیمی کارکن ان کا استقبال کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری امام رضا کمپلیکس چوک اعظم میں عوام سے خطاب کریں گے، جس کے بعد انہیں لیہ لیجایا جائے گا، جہاں خطاب کے بعد قافلہ ضلع لیہ کے علاقہ اللہ یار روانہ ہو گا، جہاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سالانہ مجلس عزاء کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں علامہ ناصرعباس جعفری اس دورہ کے دوران مختلف نشستوں سے خطاب کے علاوہ مختلف شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کی لگن اور انتھک محنت کےنتیجے میں حکومت بلوچستان نے اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے  کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان کردیا،بلوچستان یونیوورسٹی مری آباد کیمپس کی باقائدہ تقریب سنگ بنیادکا اہتمام 21جون 2014 بوقت 5:00 بجے شام بمقام ہزارہ جرگہ ہال ( ہزارہ قبرستان بہشت زہرا سلام اللہ علیہا )میں کیا گیا ہے۔ جس میں سیکریڑی ایجوکیشن کالجز ، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ناظمین ، کونسلرز ، معززین علاقہ ، سیاسی و مزہبی پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ صوبائی مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے مالی سال 2014ء۔15 کی بجٹ تقریر کے دوران بتایا تھاکہ صوبے میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے دو مزید یونیورسٹیاں تربت اور لورالائی میں قائم کی گئی ہیں۔ دونوں یونیورسٹیوں پر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ خضدار اور کوئٹہ کے دو علاقوں مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں بلوچستان یونیورسٹی کا ایک ایک سب کیمپس بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ جبکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سبی میں ایک یونیورسٹی اور گوادر میں کامسیٹ یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ بلوچستان سے مختلف اضلاع میں دس تعلیمی تکنیکی کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ایک علیحدہ ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے تاکہ صوبے کے تمام فنی کالجز کے تنظیمی امور کو بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) پاکستان عوامی تحریک کی خصوصی دعوت پرمجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کی قیادت میں ایک بڑے وفد کی پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت۔وفد کے ہمراہ سیکرٹری سیاسیات کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کی ریاستی و ضلعی کابینہ کے اراکین ، سید محسن رضا سبزوری، مولانا طالب حسین ہمدانی،مولانا حمید نقوی،سید سجاد سبزوری سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورکے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تصور عباس موسوی نے کہا کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی ،ماڈل ٹاؤن لاہور میں بہا جانے ولا شہدا کا خون اپنا رنگ ضرور دیکھائے گا اور یہ جابر حکمران بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے مظاہرین کو مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی جانب سے تعزیت و حمایت و مذمت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک ایک سمیت میں پرامن عوامی انقلاب کیلئے کوشاں ہیں ۔ رنج و غم کی اسے گھڑی میں آزاد کشمیر کا ہر شیعہ اور مجلس وحدت مسلمین معتدل اہل سنت بھائیوں اورتحریک منہاج القرآن کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور ہم آپکو ظلم کے خلاف جدوجہد میں بھرپور تعاون و حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بالخصوص پنجاب کے حکمرنوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت اب مذید نہیں چل سکتی۔ظلم و بربردیت درندگی و سفاکی کی ایسی مثال قائم کی ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا چہرہ شرم سے جھک گیا اور ان دہشتگرد حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام ان 11بے گناہ لوگوں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ پاکستان کے عوام سوال پوچھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان عوامی تحریک کے اسیر کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جلانی واقع کا از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ پنجاب سمیت تمام مجرمان قرار واقعے سزا دیں۔

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل وقار حیدرعابدی نے وحدت آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قلندر لعل شہباز کے عرس مبارک کے موقعے پر سندھ حکومت اور انتظامیہ نے نہایت غیر ذمیواری کا مظاہرہ کیا ہے اور ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی لوگ موت کے گھاٹ چڑھ گۓ لیکن پھر بھی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں - انہوں نے کہا کہ اوقاف کھاتہ صرف تجوریاں کھول کر درگاہ کے لاکھوں روپیے ہر ماہ لیکر جاتا ہے لیکن کسی کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی جو ایک زیادتی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے لئے زائرین کے راستے کی بندش پر ہمیں شدید تشویش ہے ،حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت زائرین کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جسکے باعث زائرین کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔

 

زائرین کے قافلے کی بلوچستان میں داخلہ کے موقع پر انہیں کئی روز تک سندھ اور پنجاب کے بارڈرپر روکا جا رہا ہے اور ان سے این او سی طلب کی جارہی ہے، بلوچستان حکومت نے رسمی طور پر یہ موقف دیاہے کہ ہم دوسرے صوبوں کے زائرین کی ذمہ داری نہیں لے سکتے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، فیری سروس اور پی آئی اے فلائٹ کا اجراء بھی مسئلے کو حل کرنے کے بجائے اسے مزید پیچیدہ بنانے کا باعث ہے،کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر کئی روز تک زائرین کو پریشان کرنا افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملت کے حقوق کی پاسبانی کی ہے،زائرین کے ایشو پر بھی سنجیدہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی سازشوں کو نا کام بنا دے گی۔

 

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کرے۔دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں اور ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ کرے اور تفتان سے کوئٹہ تک روٹ کو زائرین اور عوام کی رفت و آمد کے لئے کھول دے، انہوں نے کہا کہ اگر ناروا سلوک اور سازشیں بند نہ ہوئیں تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(ٹیکسلا) 28 جون کو ٹیکسلا میں عظیم الشان کانفرنس بیاد شہداء منعقد کی جائے گی۔ جس سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ ناصرعباس جعفری، مولانا سخاوت قمی اور سکینہ مہدوی خطاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ قلعہ زینبیہ ٹیکسلا میں منعقدہ ایم ڈبلیوایم ٹیکسلا کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر بیاد شہداء کانفرنس کے لئے انتظامی کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں مختلف مذاہب کے وفود کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ اتحاد بین المذاہب کی فضا کو سازگار بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیرالمومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القرآن کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں ۔شہباز شریف مظلوموں اور نہتے شہریوں پر گولیاں برسہ کر اپنی ریاستی دہشتگردی کا ثبوت دے رہے ہیں اور کالعدم تنظیموں کا گڑہ پنجاب ہے اور ان کی سرپرستی پنجاب حکومت کر کہ تحفظ دے رہی ہے جب مظلوم اور بیگناہ شہریوں پہ ظلم و جبر کر رہی ہے ، یہ کیسا وزیراعلیٰ ہے جو اپنے ہی شہر میں اپنی ہی عوام پر گولیاں اور ڈنڈے برسہ رہا ہے۔

 

وحدت ہائوس حیدرآباد سے جاری کردہ ایک بیان میں مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ لاہور میں بے گناہ مرد و خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کی پرزور مذمت کر تے ہیں، رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن کی نہتی خواتین پر مسلح دہشت گرد ہونے کا جھوٹا الزام لگایا، نہتے شہریوں کے قتل عام کے بعد شہباز شریف پنجاب میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، دسیوں بے گناہ کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد عوامی تحریک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) علامہ ڈاکٹر طاھرالقادری کی رھائشگاه سے تجاوزات  ھٹانے کے بہانے سے پنجاب پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں کی جانب سے کی گئی رياستی دهشتگردی کی سخت م‍ذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی نے وحدت ہاوس سے جاری بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کے قریب منہاج القرآن کے پرامن کارکنوں پر حملہ کھلی بربریت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اس ظالمانہ اقدام کے بعد فالفور مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پنجاب حکومت کی یہ بیہمانہ حرکت، جمہوریت نہیں بلکہ ڈیکٹیٹر شپ ہے۔ ایک طرف جہاں فاٹا شمالی وزيرستان میں طالبان کیخلاف آپریشن ہو رہا ہے، جو دہشت گردی کا اصل مرکز ہیں۔ اس آپریشن کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں، اس اہم آپریشن کے وقت پوری ملت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقعہ پر اس نام نہاد جمہوری حکومت کی جانب سے منہاج القرآن کے کارکنوں کا قتل عام ایک شرمناک عمل ہے۔ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کی جانب سے علامہ طاھرالقادری کو اس افسوسناک واقعے پر تعزيت پيش کرتے ہیں، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلاف ہر موومنٹ میں ان کے ساتھ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree