The Latest
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شرپسند عناصر کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمران برابر کے شریک ہیں، طالبانی دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پر ڈھیل دینا وطن عزیز کے ساتھ غداری اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ ہمدردی کی دلیل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ؑ اثناء عشریہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ بم دھماکوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں اور نہ ہی امریکہ نواز طالبان ہمیں مشن کربلا کی تبلیغ سے روک سکتے ہیں، اب شہادتوں کا سلسلہ ہماری برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے اور اگر حکمرانوں نے دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی ختم کرکے ان کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کئے تو وطن عزیز میں انقلاب کو کوئی بھی طاقت نہ روک سکے گی اور اگر ایسا ہوا تو طالبان اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کو کہیں بھی جائے پناہ نصیب نہ ہوگی، اگر حکمران ملت جعفریہ کو تحفظ نہیں دے سکتی تو شریف برادران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پاک فوج کو دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی اجازت دیں، دہشت گرد عناصر سے پاک وطن ہی مضبوط اور مستحکم وطن ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکز کی جانب سے جس بھی لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اس کی بھرپور حمایت اور پیروی کی جائے گی۔
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے مظلومین کی آواز بن کر ابھری ہے اور دہشت گردی، لاقانونیت اور فرقہ واریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جس جرأتمندانہ انداز میں صدائے حق بلند کی ہے وہ قابل تقلید ہے، ان خیالات کا اظہار ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ممتاز حسین گوندل نے مجلس وحدت مسلمین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نومنتخب ضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر ہے، جس کا عملی مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین کر رہی ہے، سنی اتحاد کونسل کا کوئی اجتماع ہو یا پاکستان عوامی تحریک کا مجلس وحدت مسلمین کی قیادت ان کی شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی اور یہ حقیقی معنوں میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے افکار اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کی کاوشوں کی پیروی ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر نے کہا کہ وسیع تر ملکی مفاد اور امت مسلمہ کے وقار کے لئے ہمیں مسالک سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا، استعماری قوتوں کی سازش ہے کہ امت مسلمہ بین المسالک مسائل میں الجھ رہی ہے اور مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار رہے لیکن وطن عزیز میں مجلس وحدت مسلمین استعماری قوتوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے گی، اور سنی شیعہ اتحاد کی ایسی فضاء قائم کی جائے گی کہ مسلم دشمن قوتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، وہ تمام افراد جو کہ چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات کو ہوا دے کر وطن عزیز میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ اسلام کی صفوں میں چھپے ہوئے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں جو استعمار کے اسلام دشمن ایجنڈا کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، اور ہم ان کو سنی شیعہ اتحاد سے بے نقاب کرکے شکست دیں گے، اس موقع سید محسن نقوی، ناصر حسین، سید فرحت مہدی، سید ظفر شیرازی، قمر مہدی، وسیم عباس خاں گادھی ایڈووکیٹ اور سرفراز مرتضائی نے بھی خطاب کیا، جبکہ بعد ازاں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیم عباس خاں گادھی ایڈووکیٹ نے نومنتخب ضلعی عہدیداران سے حلف وفاداری لیا۔
وحدت نیوز(کمالیہ)دہشت گردی کی حالیہ لہر ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اگر بروقت اقدامات عمل میں نہ لائے گئے تو دہشت گرد عناصر کو شکست دینا مشکل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین تحصیل کمالیہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نقوی نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی اور تفتان کے سانحات میں یوں لگتا ہے کہ جیسے یا تو حکمران بالکل بے بس ہوچکے ہیں یا پھر یہ سب کچھ ان کی منشاء اور خواہشات کے مطابق ہو رہا ہے، دہشت گرد عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی اور مذہبی عناصر وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، اور کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی اسلحہ کے استعمال ہونے اور طالبان کی طرف سے ذمہ داری قبول کرنے سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ طالبان جیسے نام نہاد اسلامی گروہ درحقیقت پاکستان دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہیں، جو یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، بھارتی اسلحہ کے استعمال کے بعد اب حکمرانوں کو بھارت میں لگے اپنے کارخانوں کی فکر بھلا کر دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اپنانی ہوگی، سید حسن نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں کئے گئے وعدہ کی تکمیل کے لئے دہشت گرد طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ آئندہ وطن عزیز میں ایسی گھناؤنی سازش دوبارہ نہ ہوسکے۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا کہ تفتان میں 30 سے زائد زائرین کی شہادتوں کی ذمہ دار وفاقی اور بلوچستان حکومت ہے کیونکہ کچھ ہی فاصلے پر بارڈر پر انتہائی سخت سکیورٹی موجود تھی اور ساتھ ہی زائرین کے لئے حکومت کے طرف سے تفتان سے سکیورٹی دینے کے وعدے بھی کئے گئے تھے، اس سے معلوم ہوتا ہے بلوچستان حکومت زائرین کو سکیورٹی دینے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ملت تشیع پر تنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے ساحل سے گوادر کے کنارے تک بے گناہوں کے خون کا دریا بہایا جا رہا ہے۔ ملک میں قاتل اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زائرین کی بسوں اور کراچی کے ائیرپورٹ پر حملے نواز حکومت کی مذاکراتی پالیسی و دہشت گردوں کی سرپرستی کا نتیجہ ہیں۔ آج پاکستان میں گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، کوئٹہ سے پاراچنار تک، امریکی نواز دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں اور یہ نااہل حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے۔
وحدت نیوز(حیدر آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے میڈیا سیکریٹری برادرعاصم مرزا کی والدہ ماجدہ رضائی الہٰی سے انتقال کر گئی ، مرحومہ کے وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی میڈیا سیکرٹری مہدی عابدی ودیگر تنظیمی ذمہ داران نے فون کر کے عاصم مرزا سے تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ بلندی درجات کے لئے دعا کی ، قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کےرکن علامہ حیدر علی جوادی نے پڑھائی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے کابینہ کے ارکان، ضلع حیدرآباد کی کابینہ اورمومنین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مرحومہ کی مجلس سوئم امام بارگاہ ابوتراب ٹنڈوآغا میں منعقد کی گئی جس میں خطابت علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی نے کی ۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام برسی امام خمینی کی مناسبت حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں 11جون کو '' انقلاب اسلامی نوید انقلاب امام مہدی ''سیمینار منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیوایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے ''اسلام ٹائمز''کو بتایا کہ سیمینار سے مجلس خبرگان کے نمائندہ، جامعہ مدرسین کے رُکن آیت اللہ عباس کعبہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستانی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں پاکستانی، انڈین اور ایرانی علمائے کرام اور طلاب، زائرین شرکت کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین کا سامنا کر رہا ہے،بیرونی دشمن سے زیادہ اندرونی دشمن کاری ضربیں لگا رہا ہے، سانحہ تفتان اور کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں بھارتی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں ، زائرین کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی صوبائی حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری تھی جو نہیں دی گئی، پاک فوج ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے ڈھونگ کا خاتمہ کرکے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرے، تفتان اور کراچی کے سنگین سانحات کے بعد نواز شریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں، مسلم لیگ نواز کی حکومت نے پاکستان کو سکیورٹی اسٹیٹ بنا دیا ہے، حکمرانوں ک ناقص پالیسیوں کے باعث ملک دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، تفتان میں زائرین اور کراچی میں ایئر پورٹ پر حملہ نواز حکومت کی واضح نااہلی اور دہشت گردوں سے اس کی ہمدردانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہےان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے خدشات کے باوجود ایران سے آنے اور جانے والے زائرین کی سکیورٹی کے لئے کوئی جامع حکمت عملی مرتب نہیں کی، سکیورٹی اداروں اور صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث قوم ایک مرتبہ پھر اندوہناک سانحہ سے دوچار ہوئی، 25 سے زائد بےگناہ خواتین، مرد اور بچے شہید جبکہ دسیوں شدید زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے حسی کا مجسمہ بنے ہوئے ہیں، جس طرح وزیرستان میں فضائی حملے کے نتیجے میں ملک دشمن دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا ہے، اسی طرح کوئٹہ تفتان روٹ پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھی فضائی بمباری کی جائے، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ اور تفتان بارڈر سانحہ ایک ہی گروپ آف کمپنیز کی کارستانی ہے، جو حکومت ائیرپورٹ جیسے حساس اثاثے کی حفاظت نہیں کرسکتی اسے اقتدار پر قابض رہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، انہوں نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 20 اے ایس ایف اور پی آئی اے کے اہلکار ہمارے شہید ہیں، تفتان اور کراچی کے شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دونوں سانحات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج بھی اپنے واضح اور دوٹوک موقف پر قائم ہیں کہ آئین، قانون اور ریاست کے باغیوں اور شہریوں کے قاتل طالبان کے ساتھ مذاکرات ریاست کو کمزور اور دہشت گردوں کو تقویت بخشنے کے مترادف ہے، ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی کارروایوں کے بعد ظالمان کے ساتھ مذاکراتی ڈھونگ کا خاتمہ ہوجانا چاہئے، طالبان کے ساتھ ساتھ ان کی موافق سیاسی و مذہبی جماعتوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے، جو ان کے اسٹریجیٹک پارٹنرز ہیں، لہٰذا عوام موجودہ کمزور اور بزدل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، اٹھارہ کروڑ عوام کا فقط ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک و قوم کے دشمن طالبان کے ساتھ زبان سے نہیں گولی سے بات کی جائے، مزید وقت ضائع کئے بغیر پاک فوج ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرے۔
وحدت نیوز(لاہور) مسلم لیگ نواز کی حکومت نے پاکستان کو سکیورٹی رسک اسٹیٹ بنا دیا ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، تفتان میں زائرین اور کراچی میں ایئر پورٹ پر حملہ نواز حکومت کی واضح نا اہلی اور دہشت گردوں سے اس کی ہمدردانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے،زائرین کو فل پروف سکیورٹی کی فراہمی صوبائی حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری تھی، پاک فوج ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کی ڈھونگ کا خاتمہ کر کے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے خدشات کے باوجود ایران سے آنے اور ایران جانے والے زائرین کی سکیورٹی کے لئے کوئی جامع حکمت عملی مرتب نہیں کی ۔ سکیورٹی اداروں اور صوبائی حکومت کی غفلت کی بدولت قوم ایک مرتبہ پھر اندہوناک سانحہ سے دوچار ہو ئی ہے۔ 25سے زائدبے گناہ خواتین ، مرد اور بچے شہید جب کے دسیوں شدید زخمی ہوئے۔زائرین کو بے دردی کے ساتھ اندھادھند گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے حسی کا مجسمہ بنے ہوئے ہیں ، جس طرح وزیر ستان میں ایئر اسٹرائک کے نتیجے میں ملک دشمن دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جارہا ہے اسی طرح کوئٹہ تفتان روٹ پر موجود دہشت گردو ں کے ٹھکانوں پر پھر بھی فضائی بمباری کی جائے۔ کراچی ایئرپورٹ اورتفتان بارڈر سانحہ ایک ہی گروپ آف کمپنیز کی کارستانی ہے۔ جو حکومت ائیرپورٹ جیسے حساس اثاثے کی حفاظت نہیں کر سکتی اسے اقتدار پر قابض رہنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ کراچی میں ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف اور پی آئی اے کے اہلکار ہمارے گھر کے شہید ہیں ، تفتان اور کراچی کے شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دونوں سانحات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہیں۔ البتہ ان دونوں سنگین سانحات کے رو نما ہو نے کے بعد میاں نواز شریف کے اقتدار میں رہنے کااخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے۔ میاں صاحب اپنی ناکامی اور نااہلی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج بھی اپنے واضح اور دو ٹوک موقف پر قائم ہیں کہ آئین ، قانون اور ریاست کے باغیوں اور شہریوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات ریاست کو کمزور اور دہشت گردوں کو تقویت بخشنے کے مترادف ہیں ، لہٰذا عوام موجودہ کمزور، ڈرے ہوئے، بزدل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ، اٹھارہ کروڑعوام کا فقط ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک و قوم کے دشمن طالبان کے ساتھ زبان سے نہیں گولی سے بات کی جائے، مزید وقت ضائع کیئے بغیر پاک فوج ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کرے انشاء اللہ اٹھا رہ کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس دلخراش سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور جنازوں کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کا گوریلا حملہ نواز لیگ کی دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے، دوستانہ سلوک کا نتیجہ اور دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا تخفہ ہے۔ کراچی میں سکیورٹی پر مامور جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مردانہ وار مقابلہ کرکے درجنوں جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کب دہشت گردوں، اسلام اور پاکستان دشمنوں کے ساتھ دوستانہ سلوک ترک کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور انہیں تختہ دار پر لٹکائے گی۔ نواز حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے مزید کتنے شہریوں اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں کی لاشوں کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے ساحل سے گوادر کے کنارے تک بے گناہوں کے خون کا دریا بہایا جا رہا ہے۔ ملک میں قاتل اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ کراچی ائیر پورٹ حادثے میں شہید ہونے والے سکیورٹی کے جوانان، تفتان میں شہید ہونے والے تین درجن کے قریب شہداء اور کراچی میں بے جرم و خطا شہید ہونے والے اسکردو سے تعلق رکھنے والے عالم دین کے فرزندان کی موت ظالم حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، جنہوں نے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ حکمران شہداء کو خراج تحسین پیش کرکے، میڈیا پر بیانات داغ کر اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت دے کر اپنے چہرے پر پڑے بے گناہوں کے خون کے دھبے نہیں دھو سکتے۔ اگر حکومت مخلص ہے تو ان عظیم شہداء کے قاتلوں اور ان سے مربوط افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون نے اپنے ایک ہی سال میں اپنی حقیقت واضح کر دی اور اپنی گڈگورننس کی قلعی کھول کے رکھ دی، اگر اس حکومت میں شہری محفوظ نہ رہے اور دہشت گردی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو شہریوں کے لیے کچھ اور ہی سوچنا ہوگا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے وفد نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر قیادت سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ تفتان کے زخمی زائرین کی عیادت کی ، اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی، کونسلر رجب علی اور ماسٹر خادم حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، زخمیوں سے ملاقات میں رہنما وں کا کہنا تھا کہ آپ ہر گز خود کو مسافر محسوس نہ کریں کوئٹہ کے مومنین بالخصوص ایم ڈبلیوایم کے کارکنان آپ کی ہر قسم کی خدمت کے لئے حاضر ہیں ،زخمی زائرین کا کہنا تھا کہ یہاں ڈاکٹرز مکمل تعاون کر رہے ہیں اور ہمیں کسی قسم کی تکلیف کا کوئی سامنا نہیں ، رہنمائوں نے زخمی زائرین امام رضاع کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔