The Latest

وحدت نیوز(میرپور) مجلس وحدت مسلمین ملکی سلامتی کو لاحق خطرات اور تشیع کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے امت مسلمہ کے درمیان جب تک وحدت ایجاد نہیں ہوتی ہمارے مسائل بڑھتے رہیں گے پاکستان ہم سب کا گھر اس کی تعمیر وترقی کے لے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا بعض قوتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتی ہیں آزادکشمیر میں شیعہ سنی وحدت مثالی ہے اس کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنی اپنی توانائیاں مجتمع کر کے کام کرنا ہوگا،مجلس وحدت مسلمین نے مختصر عرصہ میں ملت کی وحدت اور وقار کی بحالی کے لئے کارہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں اور یہ سفر بلا توقف جاری وساری رہے گا نیک صالح اور مدبر قیادت کی وجہ سے بڑے بڑے بحرانوں میں مجلس وحدت مسلمین نے ثبات قدم کا مظاہرہ کر کہ دشمنوں کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے دورہ میر پور کے دوران تنظیمی عہدیدارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مستونگ ،کوئٹہ،اخترآباد،کراچی ،چلاس ،بابوسر ٹاپ اور ملک کے دوسرے حصوں میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف ہماری صالح ،مرد میداں قیادت نے خود کارکنوں میں  موجود رہ کر شہداء کی مظلومیت اور ان کے خانوادگان سے اظہار ہمدردی کے علاوہ حکومت وقت کو متوجہ ومتنبہ کیا کہ قوم لا وارث نہیں ہے اور نہ ہی ہماری خاموشی ہماری کمزوری ہے اس سال ملکی تاریخ کے بڑے اجتماعات منعقد کئے گے ہیں جن میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کر کہ ملک دشمن فرقہ پرست قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا گیا ہے انشاء اللہ عزت وسرفرازی ملت کا یہ سفر روز افوں جاری رہے گا اور امام زماں (ع) کا یہ کرواں اپنی منزل کی طرف گامزن رہے گا،دورہ کے دوران سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین سبزوار ی ،سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی بھی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ تھے،اس دوارن علامہ تصور نقوی الجوادی نے مرکزی انجمن امامیہ میرپور کے صدر سید ذوالفقار حسین کاظمی،مرکزی امام جمعہ وجماعت ضلع میرپور حجۃ الاسلام علامہ سید تنویر حسین شیرازی،ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن جموں ریجن سید قیصر شیراز ،ڈویژنل صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنایزیشن جموں ڈویژن جنرل سیکرٹری امامیہ سٹوڈنٹس آرگنایزیشن جموں ڈویژن اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ،خطہ کی مذہبی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔

وحدت نیوز(میرپور) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع میر پور سید محمد رضا شاہ بخاری ذمہ داریوں سے مستعفی ہوگے موصوف گزشتہ سال دوسری مدت کے لئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے خرابی صحت اور نجی مصروفیات کی بنا پر اپنا استعفیٰ ریاستی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید سرفراز حسین کاظمی کو بھیجوایا،ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور اراکین کابینہ کے دورہ میرپور کے موقع پر ضلعی ویونٹس مسؤلین سے مشاورت کے بعد سید ناظر علی کاظمی کو عبوری سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریوں پر مامور کر تے ہوئے تین ماہ تک تفویض کردہ امور کی انجام دیہی اور تین ماہ بعد ضلعی شوریٰ کا اجلاس بلا کر سیکرٹری جنرل کے انتخاب کی ہدایات کردئیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)عر صہ دراز سے مملکت خدا داد پاکستان میں دشمنان دین دشمنان پا کستان کی جا نب سے پاکستان کے عوام اور خاصکر شیعیان حیدر کرار کا خون بہایا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات ایران پا کستان بارڈر تفتان میں دہشتگردوں نے بے گنا ہ اور نہتے عوام پر ہا شمی ہوٹل اور مر تضی ہوٹل پر حملہ کیااور دستی بم ، جدید ہتھیاروں سے شدید فا ئرنگ کی جسکے نتیجے میں دو در جن سے زائد زائرین شھید ہوئے جسمیں زیا دہ ترتعدادخواتین اور بچوں کی ہیں اور سو 100 کے قریب شدید زخمی ہوئے۔اسی طرح گزشتہ رات کو ہی کراچی ائیرپورٹ میں مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کہ نتیجے میں 18سے 20 ائیرپورٹ اور سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی، رشید علی ،حاجی عمران علی اورمحمد امان نے وحدت ہاوس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

رہنما وں کا کہنا تھا کہ ہم ان دونوں واقعات کے بھر پور مذمت کرتے ہو ئے حکومت وقت سے یہ سوال کر تے ہیں کہ تفتان جو کہ ایک مختصر علا قے پر مشتمل ہے اور بارڈر ہونے کی وجہ سے و ہاں انٹیلی جنس اور دوسرے ریاستی ادا روں کے اہل کا ر متحرک ہیں لیکن اس کے با وجود یہ علاقہ دہشگردوں کے شر سے محفوظ نہیں ۔اور نا اہل انتظامیہ اسکی حفاظت میں ناکا رہے ہیں ۔ائیر پورٹ جو کسی بھی ملک کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتی ہے پر دہشتگردوں کا حملہ حکومت وقت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ تفتان جو پاکستان ایران بارڈر ہونے کی وجہ سے کافی حساس علاقہ ہے پر دہشتگردوں کا اس طرح سے زاہرین پر حملہ بد ترین د ہشتگردی ہے ۔جہاں پر نہتے عوام خواتین اور بچے محفوظ نہیں ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ اگر ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے اس نا پاک سلسلے کو نہ رو کا گیا تو ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام مظلوم پاکستانی عوام کے ساتھ بھر پور اور نہ رکنے والے احتجاجی سلسلے کا آغاز کریں گے ۔اس سلسلے میں ہم اپنے مرکزی قائدین اور شہداء کے لواحقین کے فرمان کے منتظررہیں گے ۔حکومت بلوچستان کے ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد شہداء انکے آبائی علاقوں میں منتقل اور زخمیوں کو فوراً علاج و معالجے غرض سے مناسب مقامات میں منتقل کرنے اور اس طرح تفتان اور نو کنڈی میں محصور زاہرین کو فوراً کو ئٹہ اور انکے علاقوں میں پہنچا دیا جائے ۔ہم حکومت کے اس وعدے کو یاد دہانی کر کے حکومت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جس نے گزشتہ دھرنے کے دوران طفل تسلی دیتے ہوئے اعلان کیا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے کے سلسلے میں موثر کاروائی ہوگی ،لیکن آج کا یہ واقعہ حکومتی وعدوں کی کھوکھلی حیثیت کو واضح کردیتا ہے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)عوام سڑکو ں پر رل رہے ہیں حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں مجید خان کے سر میں درد ہو تو الشفاء انٹرنیشنل سے معائنہ ہوجاتا ہے لیکن پیرامیڈ یکل سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو جس پریشانی کا سامنا ہے اس کا حکمران جماعت پر کوئی اثر نہیں ہورہا پیرامیڈیکل ملازمین کے مطالبات کی اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکی آزادکشمیر میں وزیر صحت نام کا کوئی شخص موجود ہی نہیں ہے پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل فوری طور پر حل کر کے ملازمین کو ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں پر واپس بھیجا جائے،معلوم نہیں حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ الاونس دینے سے کیوں قاصر ہے جب تک ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوں گے اس وقت تک عوام کو معالجہ کی سہولیات کیونکر میسر آسکتی ہیں ،ستاف کی ہڑتال کی وجہ سے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال اور عباس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں سے معالجہ کروانے سے بھی قاصر ہیں ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کیا ۔

 

انہوں نے کہا انتہائی تشویشناک ناک بات ہے کہ سول سوسائٹی دارالحکومت میں دھرنا دئیے بیٹھی ہے ،پیرامیڈیکل سٹاف ہڑتال پر ہے ،دیگر محکموں کے چھوٹے ملازمین بھی ہڑتالیں اور ریلیاں کر رہے ہیں لیکن حکمران بھر بھی اقتدار کے نشہ میں چور نظرآرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مجلس وحدت مسلمین چھوٹے ملازمین کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتی ہے نیز ان کی جماعت زاہد امین کاشف کی قیادت میں سول سوسائٹی کے دھرنا کی مکمل حمایت کرتی ہے،علامہ تصور جوادی نے کہا کہ جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو یہ اس بات کا واضح اعلان ہوتا ہے کہ عوام حکمرانوں کی حاکمیت اور حق ھکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں لیکن حکومت کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حلکے لئے راست اقدام اٹھائے ،مظفرآباد دارالحکومت ہونے کے ناطے سب کا ہے اس سے مخاصمانہ رویہ حکمران جماعت کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کرئے صرف لگژری گاڑیوں اور پروٹوکول کے مزے لینے سے اقتدار کو دوام نصیب نہیں ہوتا بلکہ کامیاب حکمران وہی ہوتے ہیں جن کی حکومت میں عوام اپنے گھروں میں پر سکون زندگی گزار سکیں ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے کہا کہ شعبان ایک معظم مہینہ ہے ہمیں اس مہینہ میں خدا کے ساتھ اور زیادہ قرب اختیار کرنا چاہئے کیونکہ اس مہینہ میں اہل بیت کی ولادت کے ایام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت وہ گھرانہ ہے کہ قرآن و فرامین رسول اللہ ﷺ کی روشنی میں کسی کا موزانہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے امام بارگاہ رسالپور میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں اہل بیت کے پیروکاروں کا رہنا خود کسی ایک معجزہ سے کم نہیں ہے۔ اور درحقیقت یہ ایک وعدہ الہیٰ ہے کہ اہلبیت ؑ کا ہر سو تذکرہ ہو انکی یاد ہو۔ ہم خدا سے دعاگو ہیں کہ دارین میں ہمیں مصطفی و مرتضیٰ سے متمسک رکھیں۔

وحدت نیوز(نوشہرہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع نوشہرہ کچی آبادی کے ریاض حسین کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتحب کیا گیا۔ اس دوران صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری جنرل اورنگزیب حسین، سیکرٹری تنظیم سازی سید عقیل حسین شاہ، صوبائی آفس مسؤل ارشاد حسین بنگش اور علاقے کے دیگر معززیں موجود تھے۔ اس دوران علامہ سید محمد سبطین الحسینی کا کہنا تھاکہ علم مکتب اہلبیت ؑ سے مومنین کو ورثے میں ملا ہے لہذا ہمارے جوانوں کو پڑھا لکھا ہونا چاہئے جو مجلس وحدت مسلمین کا ایک بنیادی ہدف ہے۔

 

علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے علم اُٹھایا ہے، اور مولا امیر المومنین کے ماننے والے ہمیشہ عزت کے ساتھ جیے اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا سلیقہ دوسروں کو بھی سیکھائیں، انہوں نے کہا کہ آج پاراچنار یا پنجاب یا دوسرے شیعہ آبادیوں میں زندگی گزارنا آسان ہے جہاں پر کثیر تعدا د میں اہلبیت کے ماننے والے موجود ہیں مگر آپ کے علاقوں میں تعداد کم ہونے کے ساتھ دشمنان مکتب اہل بیت کی تعداد کئی گناہ ذیادہ ہے جسکی وجہ سے بہت ضروری ہے کہ ہم منظم ہوں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ انہوں نے نئے سیکرٹری جنرل ریاض حسین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آپ کا انتحاب خدا کو بھی منظور تھا کہ اتنے لوگوں میں آپ کو چنا گیا۔ اور اس پسماندہ علاقے کے خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، مولا امام زمانہ آپکے حامی و ناصر رہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) شہر میں ہونے والی حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کے خلاف سرجیکل آپریشن اور گرفتار ملزمان کی سیاسی وابستگی اور مکمل کوائف بھی منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ گذشتہ روز سچل رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر اور مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے درمیان ملاقات میں کیا گیاترجمان سندھ رینجرز میجر سبطین کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر قیادت  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اخترسے ملاقات کی اس دوران شہر میں ہونے والی حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور اس کے سد باب کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں  فیصلہ کیا گیا کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپ کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر سرجیکل آپریشن کیا جائے گا، اور دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ملزمان خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہبی، سیاسی جماعت یا پھر جرائم پیشہ گروہ سے ہو ان کی مکمل شناخت ، کوائف اور معلومات منظر عام ہر لائی جائیں گی، ملاقات میں  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اخترنےایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کو مکمل یقین دھانی کر وائی کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کو منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) ایم ڈبلیوایم ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی سے گاربہ گاؤں ڈاکخانہ بودلہ کے ایک وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سید اظہر حسین شاہ، سید قمر عباس، سید چن شاہ اور دیگر بااثر شخصیات شامل تھیں، اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ؐ کے بعد اپنی گفتگو میں وفد کے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے اغراض مقاصد سے وفد کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی عنقریب گاربہ گاؤں میں مجلس وحدت کا یونٹ بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 

جبکہ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ یو سی جھنگڑہ کے سیکرٹری جنرل سید فراست حسین شاہ، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری روابط سید قمر علی شاہ، تحصیل حویلیاں کے سیکرٹری تنظیم سازی سید فیضان حسین، سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی شاہ، آفس سیکرٹری سید دلشاد حسین شاہ، سید امتیاز حسین شاہ اور دیگر عہدیدارن بھی موجود تھے۔ آخر میں سیکرٹری جنرل نے دعا کے ساتھ اس پرمسرت ملاقات کا اختتام کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد نے چودہ نکاتی مطالبات پر عمل درآمد کے لئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے سی ایم ہاوس میں ملاقات کی ، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی قیادت سید علی حسین نقوی نے کیان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما انجینئر رضا نقوی اورمیثم عابدی بھی موجود تھے، جبکہ حکومتی اراکین میں مشیر وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی ، راشد ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادر تہیبو بھی موجود تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ ی توجہ چودہ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کی جانب مبذول کر وائی، وزیر اعلیٰ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی گفتگو سننے کے بعد کہا کہ آپ کی تمام ڈیمانڈز آئینی اور قانونی ہیں ، شہر میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں مشترکہ مکینژم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت ایم ڈبلیوایم کے  تمام مطالبات کو تسلیم کر تے ہے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیاجائےگا، ہر شہید کے خاندان سے ایک فرد کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری نوکری دی جائے گی، سی پی ایل سی میں اہل تشیع کے نمائندے کو جگہ دی جائے گی، سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی، شیعہ تاجروں ، علماء، وکلاءاور پروفیشنلز کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(نوشکی) تفتان بارڈر کے علاقے میں ایران سے آنے والے زائرین بس سے اتر کر ہوٹل جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد حملہ آوروں نے ہوٹل پر قبضہ کرلیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں 30سے زائد زائرین جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق 3 سے 4 نقاب پوش حملہ آوروں نے زائرین کے قافلے پر فائرنگ کی اور پھر دستی بم بھی پھینکے جس کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے زائرین کے ہوٹل میں داخل ہوگئے۔ شرپسندوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔شہید و زخمی ہونے والے زائرین کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کے شہداء کے جسد خاکی الصبح کوئٹہ پہنچیں گے، میدانی علاقہ ہونے اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کے سبب امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی کے مطابق  زائرین کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ہوٹل پر قبضہ کیا جہاں مورچہ بند مسلح ملزمان سے سیکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree