The Latest

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں  بھی’’یوم حمایت مظلومین فلسطین و عراق‘‘ منایا گیا اور غزہ پر صیہونی اسرائیلی حملوں اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے،ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے تحت بعد نماز جمعہ فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا گیا اور مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر پر کیا گیا، غزہ پر صیہونی اسرائیلی بربریت اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت، تکفیری داعش کے خلاف ،فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، سمیت اقوام متحدہ پر سخت تنقید پر مبنی نعرے آویزاں تھے، احتجاجی مظاہروں میں امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

 

ملک بھر کی طرح کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادرکے باہر کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں مولانا علی انور جعفری،علامہ شیخ محمد علی ، علامہ مبشر حسن ،  علی حسین نقوی  سمیت کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ گذشتہ پانچ روز میں غاصب اسرائیل نے غزہ پر سیکڑوں کی تعداد میں بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد معصوم فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں،جس میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین ہیں۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں نے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت گزر گیا ہے اور دنیا کو غاصب اسرائیل کی لفاظی مذمت سے آگے نکل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے ، انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ بیانات کافی نہیں بلکہ عملی اقداما ت کئے جائیں اور پاکستان اسلامی دنیا سمیت اقوام عالم میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی اور بالخصوص اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں اور حکومت پاکستان ملک میں موجود اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں کے لائسنس معطل کر کے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرے، انہوں نے تمام مسلمان ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کا بائیکاٹ کریں اور مغرب کی مصنوعات استعمال کرنے سے گریز کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،ا سرائیل نا منظور سمیت غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و القدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے سمیت دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اور مظاہرے کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)غزہ اور غرب اردن پر صہیونی جارحیت اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج، مختلف شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، مساجد میں جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کے حق میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم حمایت مظلومین فلسطین و عراق ‘‘ منایا گیا اور غزہ پر صیہونی اسرائیلی حملوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے

 

مجلس وحدت مسلمین کے تحت بعد نماز جمعہ مرکزی مسجد اثنا ء عشری جی سکس ٹو اسلام آباد، خوجہ مسجد کھارادر، حسینی جامع مسجد برفخانہ ملیرکراچی ، شباب چوک ثمن آباد لاہور، یاد چوک اسکردو، علمدار روڈ کوئٹہ ، سمیت حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، کے این شاہ ، خیر پور، میر پور خاص، ٹھٹھہ ، بدین ، ماتلی، نواب شاہ ، نوشہرو فیروز، کشمور، کندھ کوٹ ،جبکہ پنجاب کے شہروں ساہیوال، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، جھنگ، میانوالی، لیہ، شیخوپورہ، گجرانوالہ ، راولپنڈی، ٹیکسلا، خیبر پی کے کے شہروں پشاور، کوہاٹ ، ہنگو، اورکزئی ایجنسی،ہری پور، مانسہرہ، جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں کچورا، کواردو، گمبہ، خپلو،  کھوار،گول، اسکردو  سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گوٹھ دیہاتوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا گیا، غزہ پر صیہونی اسرائیلی اور عراق میں تکفیری داعش کی بربریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، داعش کی تکفیری دہشت گردی سمیت اقوام متحدہ پر سخت تنقید پر مبنی نعرے آویزاں تھے، احتجاجی مظاہروں میں امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

 

ملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران  نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ گذشتہ پانچ روز میں غاصب اسرائیل نے غزہ پر سیکڑوں کی تعداد میں بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد معصوم فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں،جس میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین ہیں۔ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،ا سرائیل نا منظور سمیت غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و القدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے سمیت دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اور مظاہرے کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ راوبط وسٹیپ فارورڈٹرسٹ کے جانب سے ضلع پشاور وڈپگہ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اہلسنت برادران کے لوگ بھی شریک ہوئے انہوں نماز مغرب بھی اہل تشیع کی مسجد میں ادا کی۔ انہوں مجلس وحدت کے اتحاد بین مسلمین کے ان کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر مسجد کے پیش امام علامہ سید ارشد علی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین نہ صرف پاکستان میں اہل تشیع کا نمائندہ تنظیم ہے بلکہ دیگر ممالک میں اس کی شاخیں موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ تنظیم ہے جنہوں نے پر امن احتجاج کے نتیجے میں صوبائی گورنمنٹ کو گرا کر یہ ثابت کر دیا کہ ملت تشیع کا پاکستان میں ایک اہم رول ہے جس کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی مضبوط موقف نے ملت کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس دوران وڈپگہ کے بزرگ محبوب شاہ نے کہا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کے دل کی ڈھڑکن بن چکی ہے ملت پر کسی بھی سخت لمحات میں ساری قوم کی نظریں صرف مجلس وحدت کی طرف ہوتی ہے کہ ایم ڈبلیوایم کیا ایکشن لیتی ہے ہم مجلس وحدت مسلمین اور سٹیپ فارورڈ ٹرسٹ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پشاور میں اہل تشیع کے پسماندہ علاقہ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔اور تمام عہدار وں کے لئے دعاکی اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی جارحیت انسانی درندگی اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، دو لوگوں کے قتل کے الزام میں پورے غزہ کو اپنے حملوں کی لپیٹ میں لے لینا کہاں کا انصاف اور کہاں کا قانون ہے ، کہاں ہے عالمی برادری؟ کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں ، جس ظلم و بربریت کی داستانیں غزہ میں رقم کی جارہی ہیں شاید ہی ان کی مثال کہیں ملتی ہو، اسرائیل اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے مظلوم فلسطینی عوام کے جذبات اور حقوق کو دبا کر نہیں رکھ سکتا، اسرائیل جو کہ خود شیطان بزرگ کی آشیرباد سے ناجائز ہے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی خاموشی عجیب ہے، عرب ممالک کس خواب غفلت میں ہیں، عرب ممالک جو کہ اسلامی ممالک ہیں، خواب غفلت سے اُٹھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، مسلم امہ کب تک سرد مہری کا مظاہرہ کرے گی، کب تک خود کو دوسرے کا محکوم اور آلہ کار بننے میں فخر محسوس کرے گی، کب تک اپنے بھائیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ کیا مسلمان اسی طرح دنیا بھر میں بربریت کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ اسلامی ممالک کی تنظیم ، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی دیگر ٹھیکیدار تنظیمیوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی کہ غزہ میں نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کئی روز سے بمباری کر رہا ہے، غزہ میں ہونیوالی بمباری میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے مظلوم فلسطینیوں اور عراق میں اسرائیلی ایجینٹ داعش کے ہاتھوں عراقی مسلمانوں کے قتل عام پر مجلس وحدت مسلمین ریاست بھر میں جمعہ کو’’ یوم احتجاج ‘‘منانے کا اعلان کرتی ہے، اس دن کی مناسبت سے سب سے بڑی ریلی دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگی، جسکی قیادت مجلس وحدت مسلمین کی لیڈر شپ و دیگر مکاتب فکر کے افراد کریں گے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت میں  کبھی یہ جرات نہیں  ہوئی ہے کہ بسوں  سے نہتے مسافرین کو اتار اتار کر گولیوں  سے چھلنی کرنے والے، پاکستان کی سکیورٹی اداروں  پر حملے کرنے والے اور مسلمانوں  کے درمیان تفرقہ پھیلانے والے دہشت گردوں  پر دہشت گردی ایکٹ نافذ کرے بلکہ اس کے برعکس مسجد اور علم پاک کو شہید کرنے سے روکنے والے بے گناہ جوانوں  پر اے ٹی اے نافذ کرکے اپنی پہچان دنیا کے سامنے واضح کر دی۔  یہ ریاست اسلام کی ریاست ہے کسی خالصہ سرکار، ہندو پنڈت یا سکھ یاتری کی نہیں، عوام اپنی زمینوں  پر جہاں  چاہیں مسجد بنا سکتے ہیں، چاہے اس مسجد کی تعمیر سے کسی کے ناجائز تجاوزات کی راہ میں  رکاوٹ ہو یا نہ ہو اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں  نہیں  روک سکتی۔ ہم نے روز اول سے کوشش کی کہ اسکردو مسجد کا معاملہ مذاکرات اور نرم انداز سے حل ہوجائے لیکن صوبائی شاہی حکومت اپنی گنتی کے چند روز اور اقتدار کے سہارے اپنے عزیزوں  کو نوازنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور مسجد کو منہدم کرکے دم لینے کی خواہاں  ہے، تاکہ وہاں  تجاوزات تعمیر کرسکے۔ اگر گلگت  بلتستان حکومت نے فوری طوری پر اس مسئلے کو حل نہیں  کیا اور گرفتار ہونیوالے بے گناہوں  کو رہا نہ کیا تو پاکستان کے کونے کونے اور دنیا کے مختلف مقامات میں  بھی اسکردو انتظامیہ اور گلگت  بلتستان حکومت کی اس شرمناک سیاہ کاری کو منظر عام پر لایا جائے گا، جس نے بابری مسجد کی یاد تازہ کی تھی۔ اگر گلگت بلتستان حکومت نے ہوش کے ناخون نہ لیے تو ہم پاکستان بھر میں اسے  ایسے ذلیل و رسواء کریں  گے کہ انہیں  منہ چھپانے کو جگہ نہیں  ملے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر جنجوعہ ،برگیڈیئر راحیل و دیگر اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بہشت زینبؑ ہزارہ قبرستان پہنچے اور شہداء ملت جعفریہ کے مقدس مزارات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی ،حاجی عبدالقیوم چنگیزی،لیاقت علی ہزارہ، رضا وکیل، حاجی طاہر نظری، ڈی آئی جی فقیر حسین (ر)و دیگرموجود تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔ میں ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرنے اور آپ سے تعزیت کرنے کیلئے حاضر ہوا ہو ں۔ ایک عرصہ پہلے دھشتگردی کے خلاف آپریشن کے ایشو پر بعض حلقوں میں دوسری رائے پائی جاتی تھی،مگر دہشتگردی کے ان المناک سانحات نے جہاں دہشت گردوں کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا وہاں عوام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے اتفاق رائے پیدا ہوا۔

 

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ اور غیور ہزارہ قوم نے ہمیشہ پاک وطن کی سر بلندی اور بقا کیلئے قربانیاں دی ہیں اور رئیسانی گورنمنٹ کے خلاف ملک گیر دھرنے کے موقع پر تمام اداروں سے مایوس ہو کر عوام نے پاک فوج پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے دھشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھااور یہ کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔اب جبکہ دھشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ملت جعفریہ پاک فوج کی مکمل حمایت اورکرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ اس ملک میں فر قہ واریت نہیں بلکہ ہمارے خلاف یکطرفہ دہشتگردی ہو رہی ہے۔اس موقع پرعلامہ محمد جمعہ اسدی نے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور حاجی عبدالقیوم چنگیزی نے قبرستان کی توسیع کی ضرورت کو بیان کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ حال ہی میں انکشاف ہونے والے میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں شامی صدر بشارالاسد کو ہٹانے اور اپنی منشا کے مطابق حکومت قائم کرنے کی غرض سے برطانیہ ، امریکہ اور اسرائیل نے ترکی اور اردن میں دہشتگرد گروہوں کی تربیت کی منصوبہ بندی دو سال پہلے تیار کر لی تھی اور عالمی طاقتوں نے شام میں جنگ کے دوران دہشتگردوں کی ہر طرح سے حمایت کر کے اس ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا ثبوت بھی فراہم کیا ۔ شام میں بدترین ناکامی کے بعدانہی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے عراق پر حملہ کرکے شیعہ اور سنی مسلمانوں کا قتل عام کرکے جس درندگی کا مظاہرہ کیا اسکی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔ اور اب بھی امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سمیت اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں کی خاموشی نے دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تا ہم ان حالات میں ہمارے حکمرانوں کا عراق میں مداخلت نہ کرنا خوش آئند ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ ماضی میں ایک بدترین ڈکٹیڑ کے بنائے ہوئے خارجہ پالیسی نے وطن عزیز کو امن و امان کی انتہائی گھمبیر حالات و مشکلات سے دوچار کردیا ہے اُمید ہے کہ موجودہ حکمران ماضی کے تلخ تجربات سے سبق لیتے ہوئے ڈکٹیٹر کی غلطیاں نہیں دہرائیگے۔ بیان میں حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان سے کسی بھی شہری کو عراق جنگ میں شریک نہ ہونے دیں اور اس سلسلے میں تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھے۔ انہوں نے آخر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت کیساتھ ساتھ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی ہرطرح سے امداد کریں اور اپنے عطیات پاک فوج کی جانب سے لگوائے گئے امدادی کیمپ ، علمدار روڈ عید گاہ کے کیمپ میں جمع کرائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرکے ثابت کردیا ہے وہ ایک دہشتگرد ملک ہے جو جب چاہے کسی بھی وقت مظلوم فلسطینیوں پر حملہ آور ہوسکتا اور کوئی پوچھنے والا نہیں، کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر رمضان المبارک میں فضائی حملے جاری ہیں تو دوسری جانب امت مسلمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے،او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اب تک اسرائیلی حملوں میں درجنوں مرد،خواتین اور معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔ عراق میں داعش کے تکفیری دہشت گرد بھی امریکی ، سعودی اور اسرائیلی ایماء پر بربریت پھیلا رہے ہیں ، جمعہ کو اسرائیل اور داعش کی بدترین جارحیت اوردہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے اور اس حوالے سے بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ عبد الخالق اسدی،علامہ امتیاز کاظمی ،اسد عباس نقوی ، مظاہر شگری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

 اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں پر مسلط کی جنگ پر عالمی سطح پر کردار ادا کرے،ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے کہ ان تنظیموں اور گروہوں کا جہاد فقط معصوم مسلمان ہیں، عراق و شام میں جاری ان گروہوں کی جنگ دراصل اسرائیل کے دفاع کی جنگ لڑی جارہی ہے، پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ان دہشتگردوں کا نشانہ فقط مسلمان ہی بن رہے ہیں، اگر یہ حقیقی جہادی ہوتے تو آج اسرائیل کو غزہ پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہوتی لیکن انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان کے اقدامات سے اسرائیل مضبوط ہوا ہے۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائیں گے اور ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور تاریخی اجتماعات کیے جائیں گے۔ نواز حکومت جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ہے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،طاہرالقادری کی مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے،جلد عوامی ضرب عضب نواز شریف کی جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا، ملک میں شیعہ سنی وحدت کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، چند مٹھی بھر تکفیری ہیں جو ملک کے امن کو خراب کررہے ہیں، فوجی آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے شہروں میں موجود نیٹ ورک کو بھی ختم کیا جائے اور ان دہشتگردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں موثر کردار ادا کرے، ٹارگٹڈ آپریشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ناگزیر ہے،آصف کربلائی ایک مخلص ، دین دار اور سماجی شخصیت کے مالک اور ایم ڈبلیوایم کے ہمدرد تھے، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں،بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی نے نمائش چورنگی پر شہید آصف کربلائی کی نماز جنازہ کے موقع کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

اس کا کہنا تھا کہ کراچی میں بعض علاقے ایسے موجود ہیں ، جہاں آج تک پولیس کا ایک کارندہ بھی نہیں پہنچ سکا، شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں ، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا،شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے ، کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیر ستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلنا شروع ہو چکے ہیں ، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پہلے ہوئے ان کے ہمدردوں ، غم خواروں اور مددگاروں کے خلاف بھی جلد فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے، انہوں نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ شہید آصف کربلائی سمیت دیگر بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام مدرسہ ولی العصرسکھر میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سکھر کے معروف تعلیمی ماہرین، دانشور، محقیقین اور معززین سمیت طالب علموں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی تھے جبکہ دیگر علمائے کرام میں علامہ علی بخش سجادی، علامہ ولی محمد چانڈیو، چوہدری اظہرحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عالم ہونا جسم کا حصہ ہے اور کامل ہونا انسانی روح سے تعلق رکھتا ہے، دینی تعلیمات کیساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرنا ہر انسان پر فرض ہے، اگر تعلیم نہ ہو تو پھر تحقیق کسی صورت نہیں ہو سکتی، ہمیں چاہیئے کہ لوگوں میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی پروگرامات کا انعقاد کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree