سپریم کورٹ راولپنڈی میں اما م بارگاہوں پر حملے کا سوموٹو نوٹس لے، شیخ شہادت حسین

22 ستمبر 2014

وحدت نیوز(گلگت) ٹائراں والے بازار راولپنڈی میں امام بارگاہ کو آگ لگانا ور متولی قربان کی شہادت ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی مذموم کوشش ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی آڑ میں امام بارگاہ اور مساجد پر حملے کو کوئی جواز نہیں، ایسی گھناؤنی حرکتیں ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی کالعدم تنظیموں کی مذموم کارستانی ہے۔ان نام نہاد تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے اور ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے والی جماعتوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو عبرت سزائیں دیکر نشان عبرت بنائیں ۔حکومت پنجاب جان بوجھ کر تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی سرگرمیوں سے چشم پوشی کررہی ہے لیکن یہ یاد رکھیں ایک دن یہی جماعتیں ان کے لئے وبال جان بن جائیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ شہادت حسین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں امامبارگاہوں اور مساجد پر حملوں کو کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے امام بارگاہ کے متولی شہید قربان کے خانوادے سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امامبارگاہ کو آگ لگانے اور متولی کوشہید کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اسے ناقابل معافی جرم سمجھتے ہیں۔سپریم کورٹ راولپنڈی میں اما م بارگاہوں پر حملے کا سوموٹو نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے اور ہم بلا تفریق ہر مظلوم کے ساتھ اور ہر ظالم کے مخالف ہیں چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree